بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق گذشتہ 50 سال سے زیادہ کے عرصے کے دوران پہلی بار امریکہ اور کیوبا کے درمیان فیری سروس شروع کی جا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس سنہ 1960 میں اس وقت معطل ہو گئی تھی جب امریکہ نے کیوبا پر تجارتی پابندیاں عائد کی تھی، لیکن گذشتہ سال دسمبر میں واشنگٹن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا،اس کے بعد امریکی حکومت نے کیوبا سے پابندی ہٹا لی ہے اور کئی فیری کمپنیوں کا کہنا ہے انھیں لائسنس جاری کیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (کھیل) : پاکستان کے میدانوں میں عالمی کرکٹ کے دروازے پھر سے کھلنے والے ہیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے چار رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔

زمبابوے کی چار رکنی سیکیورٹی ٹیم میں ساؤتھ افریقی سیکورٹی کنسلٹنٹ، کرکٹ آپریشن زمبابوے السٹر کیمبل اور آئی سی سی کے سیکیورٹی ممبرز شامل ہیں۔

سیکیورٹی وفد کو قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کروایا جائے گا۔ دورے میں پی سی بی حکام سیکورٹی سے متعلق ٹیم کو بریفنگ دیں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اُنیس سے اکتیس مئی تک طے ہے۔۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرِپیکار النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنائیں گے،حسن نصر اللہ کے مطابق حزب اللہ ان سنّی جنگجوؤں پر قالعمون کے سرحدی علاقے میں حملے کرے گی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کارروائیاں کب کی جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ شام کی مسلح باغی قوتیں جو کہ سرحد پار لبنان میں حزب اللہ کو بھی وقتاً فوقتاً نشانہ بناتی رہی ہیں، ایک ’ناقابلِ قبول خطرہ‘ ہیں، حزب اللہ شام کی موجودہ حکومت کی حامی ہے اور وہاں جاری خانہ جنگی میں اس کے سینکڑوں جنگجو صدر بشار الاسد کی حامی افواج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے میڈیا پر خبر کا نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو کیپٹن صفدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلئے میچ رکوانے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں کس کے حکم پر میچ رکوایا گیا، وی آئی پی پروٹوکول کیلئے کرکٹ میچ رکوانا نا انصافی ہے۔

گزشتہ روز مانسہرہ میں پی سی بی انڈر 19 کا میچ جاری تھا کہ سیکیورٹی حکام وہاں پہنچے اور وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلئے میچ رکوا دیا جبکہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈر انتظامیہ سے بدتمیزی کے بعد وکٹیں بھی اکھاڑ پھینکیں۔

 تو پی ٹی آئی چیف عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کو تحقیقات کی ہدایت بھی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ رکوا کر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کس کے حکم پر ہوئی۔عمران خان کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کسی کو بادشاہت کی اجازت نہیں دیں گے، وی آئی پی پروٹوکول کیلئے کرکٹ میچ رکوانا ناانصافی ہے، کھیل پر وار قبول نہیں، معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے

ایمز ٹی وی ( کھیل)  بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکہ کے میرپور شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیتا اور پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش نے ان فٹ روبیل حسین کی جگہ شہادت حسین کو جبکہ پاکستان نے ذوالفقار بابر کی جگہ میڈیم پیسر عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم مصباح الحق ، محمدحفیظ، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق،سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، یاسر شاہ اور عمران خان پر مشتمل ہے۔

کھلنا میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان کی ٹیم کامیابی سے اب تک محروم رہی ہے۔

ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی فتح حاصل نہ کرسکی تھی۔ اس بار پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے پریکٹس سیشن میں بھرپور محنت کی۔

کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لی ے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کی پچ کُھلنا سے مخلتف ہے امید ہے یہاں باؤلرز کو مدد ملے گی اور وہ اچھا پرفارم کریں گے۔۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)افغانستان کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے دوران 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان نے اسی صوبے میں مختلف چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 18 افغان فوجیوں کو قتل کردیا تھا،افغان وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے امن دشمنوں نے بدخشاں کے ضلع واردوج میں پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حملے میں 13 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 17 زخمی ہوئے جبکہ حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے 10 پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر واپس لوٹ آئے ہیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے نہ کرنے کے انتباہ کے باوجود ہندوستان نے وسطی ایشیائی کے ممالک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایران کے ساتھ نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے،واضح رہے کہ ہندوستان اور ایران نے 2003 میں پاکستان اور ایران بارڈر کے قریب چابہار نامی بندرگاہ بنانے کے حوالے سے اتفاق کیا تھا تاہم مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے بعد مذکورہ منصوبے پر مزید عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) برطانیہ میں انتخابی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں، برطانوی عوام کل عام انتخابات میں حق راہے دہی استعمال کریں گے جبکہ کنزرویٹو اور لیبر پارٹیوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے،برطانیہ میں عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، سیاسی رہنماوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کل ہونے والے عام انتخابات میں دارالعوام کی چھ سو پچاس نشستوں پر حق رائے دہی استعمال کیا جائے گا،

انتخابات میں کُل تین ہزار نو سو اکہتر امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں سےایک ہزار بیس خواتین ہیں، سب سے زیادہ امیدوار کنزرویٹو پارٹی کے چھ سو اڑتالیس ہیں جبکہ لیبر اور لب ڈیم کے امیدواروں کی تعداد چھ سو اکتیس ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وکیل اشرف سموں نے ضمانت میں توسیع کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی جمع کروادی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہرصحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل اشرف سموں کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا خود عدالت آکر اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے انکی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے بھی اپنے شوہر کی جان کو خطرات لاحق ہونے کا ذکر کیا تھا، انہوں نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی قیادت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا