بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانی والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے، جبکہ اول نمبر پر آنے والی زبان چینی ہے اور انگریزی کا نمبر تیسرا ہے۔

 

یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ نے 15 برس کی مطالعاتی رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں کو ساتوں براعظموں میں نقشے اور چارٹ کی مدد سے تقسیم کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ، یعنی 2301 زبانیں براعظم ایشیا میں بولی جاتی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر براعظم افریقہ ہے جہاں 2138 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ بحر الکاہل کے خطے میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد ایک ہزار تین سو تیرہ بتائی جاتی ہے اور  ساوتھ اور نارتھ امریکہ میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد ایک ہزار چونسٹھ ہے، جبکہ یورپ جہاں بہت سی قومیں آباد ہیں لیکن اس براعظم میں صرف دو سو چھاسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

 

 

رپورٹ کے مطابق، بارہ زبانیں ایسی ہیں کہ جنھیں دنیا کی دو تہائی آبادی بولتی اور سمجھتی ہے۔ ان میں سے پانچ ایشیائی زبانیں ہیں جن میں چینی زبان  سرفہرست ہے جسے ایک ارب انتالیس کروڑ لوگ بولتے سمجھتے ہیں، ان کے مقابلے میں اردو اور ہندی اٹھاون کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لوگ بولتے اور سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد نمبر آتا ہے انگریزی کا، انگریزی زبان باون کروڑستر لاکھ لوگ بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں عربی بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں  جو چھالیس کروڑ ستر لاکھ کے قریب ہے جبکہ ہسپانوی زبان بولنے والوں کی تعداد بھی اڑتیس کروڑ نوے لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 

مستقبل میں بولی جانے والی زبانوں کا ڈھانچہ پیش کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب لوگ انگریزی زبان سیکھ رہے ہیں ان کے مقابلے میں فرنچ سیکھنے والوں کی تعداد آٹھ کروڑ بیس لاکھ، چینی زبان سکھنے والوں کی تعداد تین کروڑ، ہسپانوی سیکھنے والوں کی ایک کروڑ پینتالیس لاکھ، جرمن سیکھنے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ ہے پتالیس لاکھ ہے، جبکہ اطالوی زبان صرف اسی لاکھ اور جاپانی زبان صرف تیس لاکھ لوگ سیکھ رہے ہیں۔ جس سے ان زبانوں کے مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(ہیلتھ ڈیسک)زرایع کے مطابق مریکی یونیورسٹی کے طالب علموں نے مصنوعی دل کو بجلی فراہم کرنے والا ایسا نظام تیار کیا ہے جو خود مریض کے بدن سے بجلی تیار کرسکتا ہے،امریکی طالب علموں عمر کبیر اور جان برٹوس کی جانب سے تیار کیا گیا خاص قسم کا بیلٹ گھٹنوں پر پہننا پڑتا ہے جس میں نصب چھوٹی موٹریں گھٹنے کی حرکت سے بجلی بناتی ہیں جو دل کو بجلی فراہم کرنے والی بیٹری یا براہِ راست جسم کے اندر توانائی فراہم کرسکتی ہیں۔ اس نظام کو پہن کر چلنے سے 4 واٹ تک بجلی پیدا ہوتی ہے جو لیتھیئم آئن بیٹری پیک تک پہنچتی ہے

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) جاوید کریم کو انٹرنیٹ کی کاروباری شخصیت اور ویڈیو شیرنگ ویب سائٹ کے تیسرے شریک بانی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، جبکہ وہ آن لائن رقوم کی ادائیگی کی سروس ’پے پال‘ کے اصل نظام کو ڈیزائن کرنے اور لاگو کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

 

جاوید کریم بنگلہ دیشی اور جرمن نژاد امریکی ہیں۔ وہ 1979 میں مشرقی جرمنی میں پیدا  ہوئے۔ والد کیمسٹ  اور والدہ یونیورسٹی آف منی سوٹا میں محقق اور پروفیسر ہیں۔بچپن جرمنی میں گزرا جس کے بعد ان کا خاندان جرمنی سے نقل مکانی کر کے امریکی ریاست منی سوٹا منتقل ہو گیا۔جہاں انھوں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل لیکن یونیورسٹی ایلی نوائےمیں انڈر گریجویٹ کی تعلیم ادھوری چھوڑکر  2000سلیکون ویلی چلے آئے جہاں انھوں نے پے پال میں شمولیت اختیار کر لی۔اور یہیں ملازمت کے دنوں میں ان کی ملاقات چیڈ ہرلی اور اسٹیو چین سے ہوئی اور جب 'ای بے'  نے پے پال کوخرید لیا تو کریم خاصےامیر ہو گئے ۔

 

ماہر ٹیکنالوجسٹ کریم کے مطابق ہرلیم چین اور میں ایک نیا کاروبار شروع کرناچاہتے تھے، جس کے لیے ہم اکثر اسٹین فورڈ کے قریب میکس اوپرا کیفے میں ملاقاتیں کرتے تھے ،کبھی ہرلی کے گھر پر ملتے یا کبھی جاوید کے اپارٹمنٹ میں ہماری نشستیں ہوا کرتی تھیں اور پھر ان کا خیال یو ٹیوب بن گیا اور 2005 میں ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی گئی۔

 

جاوید کریم پر قسمت دوسری بار مہربان ہوئی تو یو ٹیوب کا سودا  گوگل کے ساتھ طے پا گیا اس دفعہ انھیں گوگل کےحصص کا 137,443 ملین ڈالرحاصل ہوا ۔جاوید کریم کی کل دولت کا انداز  140 ملین ڈالر ہے ۔جاوید کریم نے 2008 میں انوسٹمنٹ گروپ 'یونیورسٹی وینچرز ' کے نام سے ایک فنڈنگ منصوبہ قائم کیا ہے ،جس کا مقصد سابق اور موجودہ یونیورسٹی طلبہ کے خیالات کو کمپنی کی صورت میں لانچ کرنا ہے ۔

 

یوٹیوب دس برس مکمل کر چکی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے پہلی بار جاوید کریم نے اپنے یوزر نام کے ساتھ 23 اپریل کو ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔ یو ٹیوب پر ویڈیو شیرنگ کا آغاز جاویدکریم کی ایک ویڈیو 'می ایٹ دا زو' سے ہوا انیس سکینڈ پر مشتعمل اس ویڈیو میں، وہ سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں ہاتھیوں کے پنجرے کے سامنے کھڑے ہو کر ہاتھیوں کی سونڈ پر تبصرہ کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک 22,595,708  بار دیکھی جا چکی ہے۔

 

یو ٹیوب کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں یوٹیوب پر لوگ ہر روزکروڑوں گھنٹے ویڈیوز دیکھتے ہیں اور  خیالات شئیر کرتے ہیں ،اس پلیٹ فارم سے ہر ایک منٹ میں  300گھنٹے کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں ۔ یو ٹیو ب 75  ممالک میں 61 زبانوں میں دستیاب ہے۔ ساوتھ کورین پاپ گلوکار پارک جے سنگ پی ایس وائی کا گانا گنگم اسٹائل گینیز بک ورلڈ ریکارڈ میں  یو ٹیوب کی سب سے پسندیدہ ویڈیو ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پہلی بار تقریب مینجمنٹ کمپنی ”Rakizar “ ملازمت میلہ 2015" منعقد کر رہا ہے. ملازمت میلہ کام کے متلاشیوں کے لئے ممکنہ مواقع اور راہیں فراہم کرنے کے لحاظ سے سب سے بڑامیلہ ہوگا۔ ملازمت میلہ صبح 10بجے سے لے کرشام 6 بجے تک رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں 23 مئی، 2015 کو منعقد کیا جائے گا۔

 

تمام کام کے متلاشیوں کے لئے داخلہ مفت ہوگا لیکنوہ خود کو Rakizar پر فری رجسٹر ڈکریںگے۔ جناب بختیار خواجہ، ایگزیکٹو کوچ (اے سی سی،سابق گروپ ہیڈ HR بینک الفلاح لمیٹڈ) منعقد ہونے والےملازمت میلے میں کانفرنس کے لئے مہمان اسپیکر "ہوں گے۔ پاکستان جو کہ یکساں مردوں اور عورتوں دونوں سمیت بے روزگاری کی سب سے زیادہ شرح والے ممالک میں شامل سمجھاجاتا ہے۔ Rakizarمیلے میں مدعو تمام بے روزگار لوگوں کے لئے اہل اور قابل ملازم بننے کے لئے کام کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے حضرات بوتھ رجسٹریشن کے لئے خود رجسٹرڈہو سکتے ہیں۔ملازمت میلے سے کام کے متلاشیوں کے لئے وسیع راہیں کھل جائیں گی۔ Rakizar ایک مقصد اوراپنے پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میںپاکستانی برانڈز کو فروغ دینے کے لئے نعرے کے تحت کام کررہاہے جو کہ ”Promote Pakistani Brands“ ہے ۔

 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق ایران کے اعلیٰ سرکاری عہدیدارکا کہنا ہے کہ مغرب اورایران کے درمیان ہونے والا جوہری معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کو توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ بنادے گا جس سے غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گی، ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیرِمملکت برائے تیل بی جان زنگانے سالانہ عالمی پیٹرولیم مصنوعات کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایران دنیا کا چوتھا سب سے بڑا تیل اور دوسرا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ رکھنے والا ملک ہیں،ایرانی وزیرِمملکت برائے تیل بی جان زنگانےکا کہنا ہے کہ نیوکلیائی مذاکرات میں کامیابی کے نتیجے میں تیل کی دنیا کے بڑے نام ایران میں لوٹ آئیں گے

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان میں امریکہ کے تعلیمی فاؤنڈیشن (USEFP)نے 2016کے لئے فل برائٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے وظائف حاصل کرنے کااعلان کردیا ہے۔

امریکی حکومت نے وظیفہ پروگرام کا اشتہار مستحق پاکستانی درخواست گزار جو اپنی پسند کے میدان میں امریکی یونیورسٹیوں سے ماسٹریا پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرناچاہتے ہیں ،کے لئے دیاہے. یہ اسکالرشپ امیدواروں کو اپنے سابقہ تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر عطا کیا جائے گاجبکہ اسکالر شپ ٹیوشن، درسی کتب، کرایہ، وظیفہ، کمپیوٹر، رہائش میں الاؤنس کے ساتھ ساتھ صحت کی انشورنس کے اخراجات بھی پورا کرے گا۔

 

عالمی سطح پر فل برائٹ اسکالرشپ 150ممالک میں فعال ہے۔پاک امریکہ فل برائٹ پروگرام ان سب میں بڑا ہے جس کی رو سے سال 2015 میں 183 امیدواروں نے مکمل اخراجات کے ایوارڈز حاصل کئے۔اگلے سال کے لئے امید کی جارہی ہے کہ 150 امیدواروں کاانتخاب کیاجائے گا۔USEFP کے اعلان کے مطابق 2016 کے پروگرام میں حصہ لینے کے امیدوار اپنی دراخواستیں 13 مئی 2015 تک جمع کراسکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی)پی آئی اے کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے، پی آئی اے کا سلوگن باکمال لوگ، لاجواب سروس صرف سلوگن ہی رہ گیا،پی آئی اے کا بنک اکاؤنٹ پہلے کی طرح اب بھی خالی ہے، ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔ پی آئی اے ملازمین کو یکم مئی کو ملنے والی تنخواہ تاحال نہ مل سکی

پاکستان ائیرلائنز میں گریڈایک سے نو تک سولہ ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، مرکزی صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال میں پی آئی اے نے ملازمین کو متعدد بار تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی ہے۔