بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اسرائيليوں کی نفرت انگيز پاليسيوں کيخلاف تل ابيب ميں آباد ايتھوپين باشندوں کا احتجاج جاری ہے، اسرائيلی پوليس نے 43 مظاہرين کو گرفتار کرليا، جھڑپ ميں 57 پوليس اہلکار اور 12 مظاہرين زخمی ہوئے۔معاوضے کم، مراعات ناقص، محنت زيادہ اور آئے دن تشدد کا سامنا، اسرائيلی تعصب پر ايتھوپين تارکين وطن کا صبر جواب دے گیا۔

معاشرتی اور معاشی زيادتی کيخلاف تارکین وطن سڑکوں پر آئے اور نفرت انگيز پاليسيوں کے خلاف نعرے لگائے، مشتعل افراد نے پوليس کی گاڑی کو نشانہ بنايا، پتھروں، بوتلوں اور ديگر اشياء سے دھاوا بول ديا۔مظاہرين کہتے ہیں 30 سال گزر گئے لیکن انہیں وعدوں کے سوا کچھ نہيں ملا، ہمیشہ کہا گیا کچھ کریں گے مگر حکام نے کیا کچھ نہیں۔ايتھوپين نژاد اسرائيلی يہودی ماضی ميں بھی امتيازی سلوک برتنے کیخلاف مظاہرے کرچکے ہيں، سال 2012ء ميں بھی ايسا ہی ردعمل ديکھنے ميں آيا جب کچھ يہوديوں نے اپنا مکان ايتھوپيا نژاد يہوديوں کو دينے سے انکار کيا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)نیپال کے آرمی چیف جنرل گورو ایس جے بی رانا نے نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لئے خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔نیپال کے آرمی چیف نے اتوار کو نیپال میں پاکستان آرمی کی جانب سے قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مصروف پاکستانی اہلکاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر جنرل گورو نے پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کھٹمنڈو کے عوام پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز ہر وقت ان کی مدد کے لیے موجود رہے جب کہ ادویات بھی بڑی کھیپ مہیا کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے کھٹمنڈو کے علاقے بخت پور میں لگایا گیا کیمپ زلزلے سے متاثر افراد کے لیے طبی امداد کا اہم ذریعہ ہے جب کہ پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینے نیپال میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 6600 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔نیپال میں پاکستانی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا کی جانب سے بعض منفی خبریں بھی شائع کی گئیں جنہیں پاکستان نے پراپیگنڈا قرار دیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوگئی ۔ الیکشن کمیشن نے این اے 125 میں دھاندلی ثابت ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے ۔ ٹریبونل کے مطابق حلقے کے 265 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں اس لئے تمام امیدواراپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور اس حلقے سے خواجہ سعد رفیق اب ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے۔ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ این اے 125 میں دھاندلی کی گئی بلکہ پریزائڈنگ اور ریٹرنگ افسران کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے ججز نے پریزائڈنگ اور ریٹرنگ افسران کی سزا مجھے اور میرے حلقے کے عوام کو دی ہے، ہم سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، میں عوام میں جانے کے لئے بھی تیار ہوں۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ باقی تین حلقوں کا فیصلہ بھی تحریک انصاف کے حق میں آئے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ایک لاکھ 23 ہزار416 ووٹ کےساتھ کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان حریف تحریک انصاف کے رہنما حامدخان 84 ہزار495 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پرتھے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے شدید زلزلے کے بعد کھٹمنڈو میں قائم پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے دوسرے بچے کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ تھا جس کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا نام 'لاہور' رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیپال میں 24 اپریل کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

نیپال کے آرمی چیف نے بھی گزشتہ روز فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں نیپال کی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یہاں ایک جیل میں قید غیرملکیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دو قیدی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔یونان کی ایک میونسپلٹی کورے ڈلاس جیل کے قیدیوں کے مابین یہ جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا، جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں۔

وزارتِ انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ اتوار کو رات کے کھانے کے فوراً بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے، تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانی قیدیوں کے ساتھ یہ جھگڑا شروع ہوا۔

مذکورہ عہدے دار جاری تحقیقات کے بارے میں تفصیلات دینے کا اختیار نہیں رکھتا تھا، اس لیے اس نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ زخمی قیدیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے کم سے کم دو کی حالت نازک ہے۔کورے ڈلاس کی یہ جیل یونان کی سب سے بڑی جیل ہے، جہاں قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد قید ہے۔ یہاں دو ہزار سے زیادہ مجرموں کو چھ ونگز میں قید کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (پنجاب) گجرانوالہ میں مسجد کے پیش امام نے سات سالہ بچے کو معمولی بدتمیزی کر نے پر جلتے ہوئے چولہے میں پھینک دیا ۔ اہل محلہ نے جب بچے کی چیخ پکار کی آواذ سنی تو جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کو طبہ امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔ بچے کے والدین نے بتایا کہ گذرشتہ دنوں بچے کی امام سے تلخ کلام ہوئی جس کے بعد امام مسجد نے اگلے روز جلتے ہوئے چولہے میں پھینک دیا