بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) قطرمیں پولیوکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کی کوششوں کوسراہا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ اگراسی طرزپرکوششیں کی گئیں تو پاکستان اگلے سال کی فروری تک اپنے ہاں سے پولیو کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ اپریل کی 29 اور30 تاریخ کو قطر میں ہونے والے اجلاس میں نگرانی کے عالمی بورڈ انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کے سامنے پاکستان کی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں وفد نے اپنا کیس پیش کیا۔

 

ایک مختاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں پچھلے سال 30 اپریل تک 60 جبکہ رواں سال صرف 22 بچے پولیوکا شکارہوئے اورانہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں پولیو کے تین بڑے منبعوں شمالی وجنوبی وزیرستان اورکراچی کے گڈاپ سے اس وائرس کوختم کیا گیا اوراب صرف خیبرایجنسی کی صورت میں پولیو کا ایک منبع باقی ہے۔ یاد رہے کہ اسی بااثربورڈ کی سفارش پرپولیوکی بے قابو صورتحال کی وجہ سے گذشتہ سال پاکستان سے باہرجانے والوں پرپولیوکے قطرے پینے کی پابندی لگی تھی۔

ایمز ٹی وی(لوئر دیر)خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 95 جندول میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

لوئر دیر سے خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 95 جندول میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 743 ہے جب کہ ووٹنگ کے لئے 85 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں۔

پی کے 95 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر مالا کنڈ بورڈ نے انٹر کا پرچہ ملتوی کر دیا ہے جب کہ حلقے میں عام تعطیل ہے۔ پی کے 95 جندول میں جماعت اسلامی کے اعزاز الملک اور اے این پی کے حاجی بہادر خان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار اے این پی کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔ پاکستان راہ حق پارٹی کے ضیاءالحق حیدری اور آزاد امیدوار ملک امیرزادہ بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی کے 95 جندول سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کامیاب ہوئے تھے لیکن ان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد یہ سیٹ خؒالی ہو گئی تھی۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو دیے جانے والے سامان حرب میں ایک درجن کے لگ بھگ لڑاکا طیارے، 50 سے زائد تربیتی طیارے اور 370 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، ان میں سے زیادہ ترسازو سامان وہ ہے جو افغانستان میں امریکی فوج کے زیراستعمال رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراہم کردہ جنگی سازو سامان میں زیادہ تر وہ اشیا شامل ہیں جو پاکستان اپنی ضروریات کے پیش نظر امریکا سے مانگ رہا تھا۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے مابین کافی عرصے سے بات چیت چل رہی تھی، بھارت کی جانب سے مخالفت بھی ہوتی رہی لیکن اس کے باوجود بات چیت تسلی بخش اندازمیں چلتی رہی جونتیجہ خیز ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ چندروز قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ارب ڈالرکے مساوی اسلحے کی پاکستان کوفراہمی کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ میں بھی اس طرح کی رپورٹس آئی تھیں کہ امریکا نے لڑاکا طیارے، بکتر بند گاڑیاں ودیگرسامان حرب پاکستان کو فراہم کردیاہے

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ میں،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھراورلاڑکانہ ایجوکیشن بورڈ کےتحت امتحانات جاری ہے۔ تاہم کمرہ امتحان میں ایک طرف ہے لوڈشیڈنگ کی یلغار اور دوسری جانب ہے نقل کی بھرمار ۔

 

لاڑکانہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کی انگلش کا پیپرہورہا ہے، امتحانی مراکز کےباہرنقل کی روک تھام کےلیےدفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے، تاہم نقل مافیا امیدواروں کو نقل کرانے میں مصروف ہے، کمرہ امتحان میں گرمی اور لوڈشیڈنگ بھی طلبا کا امتحان لے رہی ہے،حیدرآباد اورمیرپور خاص ایجوکیشن بورڈ کےتحت آج بارہویں جماعت کی فزکس کا پرچہ ہے، جبکہ سکھر ایجوکیشن بورڈ کے تحت آج گیارہویں جماعت کی کیمسٹری اور اکنامکس کا پیپر ہورہا ہے ، اندرون سندھ کے چاروں تعلیمی بورڈ کے تحت دو لاکھ 37 ہزار 325 طلبا و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں،تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے تاہم پھر بھی نقل کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے ۔

ایمز ٹی وی(پشاورر)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعیدکی ڈگری کے بارے میں حکومتی انکوائری کمیٹی نے ایم این اے کی نااہلی کی سفارش کردی ہے۔

باخبرذرائع نے سفارشات میں مرادسعیدکی نااہلی اوریونیورسٹی کے متعلقہ ملازمین کونوکری سے فارغ کرنے کا عندیہ بھی دیاگیاہے تاہم ہائرایجوکیشن کے مجازافسرکاکہناہے کہ جب تک انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آتی تب تک وہ اس پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ این اے 29 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعیدکا تقریبا2ماہ قبل پشاور یونیورسٹی میں خفیہ طریقے سے آنا اور ایک گھنٹے میں پاس ڈگری حاصل کرنے کے انکشاف پریونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول جان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے انکوائری پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کوانکوائری کے احکام جاری کیے۔

ہائر ایجوکیشن کے سیکریٹری خالد خان کوذمے داری دی گئی کہ وہ انتہائی شفاف انکوائری کرکے حکومت کوسفارشات پیش کریں۔ انتہائی باخبرذرائع نے بتایاکہ انکوائری رپورٹ کے مطابق مرادسعید کی نااہلی اور واقعے میں ملوث یونیورسٹی ملازمین کونوکری سے فارغ کیے جانے کاامکان ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کشمیر پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ دونوں ملکوں نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

پاکستان کے دورے پرآئی آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے بدھ کومشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے الگ الگ ملاقات کی۔ جولی بشپ نے سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل کریں تاہم آسٹریلیا دونوں جوہری ممالک میں سے کسی کی طرفداری نہیں کرے گا۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے ساتھ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں اضافے کے علاوہ مختلف اہم شعبوں میں تعلقات کو بڑھایا جائے گا۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو2 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا مالیاتی تعاون فراہم کرے گا جس میں 10 ملین ڈالرقبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے عوام کی بحالی کے لیے مختص ہونگے۔ اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو 19ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔ جولی بشپ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کریں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان رواں سال آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں ملک لائیو اسٹاک اور واٹر ریسورس مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی کام کریں گے۔ایک سوال پر آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ آسٹریلیا کوبھی دہشت گردی کے حوالے سے خطرات ہیں۔ شام اور عراق میں دہشتگرد تنظیمیں متحرک ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد دہشت گرد آسٹریلیا سے شام اور عراق کے دہشت گردوں کی مدد کے لیے گئے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)  وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنا ان کے وژن کا حصہ ہے اور ہم دیگر ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند رہنے کیلیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ روز بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن الخلیفہ سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور افرادی قوت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، یمن کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان حوثیوں کی طرف سے صدر ہادی کی جائز حکومت گرانے کی مذمت کرتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے، شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کو امیر بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی نیک خواہشات پہنچائیں، انھوں نے اس امر کو سراہا کہ پاکستان ہمیشہ بحرین کا مخلص دوست رہا ہے۔

دریں اثنانواز شریف نے لوئر کرم ایجنسی کے فٹبال گراؤنڈ میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس قسم کے حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف مہم دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہو، اس دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے رہنما سلطان مدد بھی موجود تھے، وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں بجلی کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلیے تمام کوششیں کی جائیں تاکہ ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی ہو، نواز شریف نے بدھ کو مردان کا مختصر دورہ کیا اور سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی سے ان کے والد اعظم خان ہوتی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر انھوں نے اے این پی کے جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی جرأت و بہادری کو سراہتے ہیں، آپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اکلوتے بیٹے کو بھی قربان کیا مگر پیچھے نہیں ہٹے، آپ ایک بہادر اور عظیم انسان ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے، چترال سے نمائندہ ایکسپریس نے خبر دی ہے کہ نواز شریف کل (جمعے کو) لواری ٹنل اور چترال کا دورہ کریں گے تاہم حتمی پروگرام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایمزٹی وی ﴿ایجوکی‍شن﴾ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف پنجاب موجودہ سال کے لئے، BS (آنرز) کمپیوٹر سائنس، BS (آنرز) الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ کومنعقد کرنے جا رہی ہے۔ خواهشمند طلباء 13جولائی 2015 تک اس ٹیسٹ کے لئے درخواست فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکه یونیورسٹی NTS کی زیرنگرانی 25جولائی 2015 پر مخصوص کورس سطح کے لئے داخلہ ٹیسٹ کاانعقادکرے گی۔

آن لائن درخواست فارم NTS کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں. طلباء NTS ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتےهیں.

 

http://nts.org.pk/Test&Products/Announced/042015/ITUniversity_April2015/ITUniversity_April2015.php

ایمزٹی وی ﴿ایجوکی‍شن﴾ قومی اساتذہ ڈیٹا بیس (این ٹی ڈی) تعلیمی اداروں اور ممکنہ اساتذہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضروری پروگرام ہے۔ NTS نےاب فخر سے ملک کے سب سے معروف تعلیمی اداروں کے تعاون سے قومی اساتذہ کی ڈیٹا بیس (این ٹی ڈی) کا اعلان کر دیاهے. قومی اساتذہ ڈیٹا بیس صلاحیت کے ساتھ ساتھ قومی سطح پرموجود فیکلٹی، درس و تدریس کے لئے ایک معیاری بھرتی کا امتحان ہے. این ٹی ڈی پروگرام این ٹی ڈی ایسوسی ایٹس کے ساتھ ساتھ قابل اساتذہ کوبھی تعریفی خدمات پیش کررھی ہے. NTS سالانہ مختلف دورانیوں میں این ٹی ڈی کی ٹیسٹ کاانعقادکرتارهتاهے.

حالیه NTS نےاس ٹیسٹ کے لئے ایک اشتہار شائع کیا ہے. دلچسپی رکھنے والے امیدواراپنی درخواستیں18مئی 2015 تک جمع کرا سکتے ہیں. رجسٹریشن فارم NTS کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہو جائے گا جبکہ NTS این ٹی ڈی ٹیسٹ14 جون 2015 کو منعقد ہو گی. -