بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کے کرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نادر صوفی اور ایلٹن سمپسن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، نادر صوفی پاکستانی نژاد شہری ہے جو ایلٹن سمپسن کے ہمراہ ریاست ایری زونا میں رہتا تھا،

پاکستانی نژاد شہری نادر صوفی کے بچپن کے دوست کا کہنا تھا کہ نادر پاکستان میں اپنے اسکول میں مشہور طالبعلم تھا،نادر نے امریکہ میں سکونت اختیار کرنے کےلئے بہت جدوجہد کی تھی،نادر کے دوست کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نادر کے ساتھ انٹرنیشنل اسکول آف اسلام آباد میں پڑھتا تھا، انہیں حیرانی ہوئی جب پولیس نے نادر کو حملہ آوروں میں شناخت کیا

ایمز ٹی وی(چار سدہ)زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمراں باریاں لیتے رہتے ہیں،اس حکومت کو دو سال ہونے کو آئے ابھی تک انکے وعدے پورے نہ ہوئے،ہنی مون کا وقت ختم ہوا اب باتیں ہونگی کچھ حساب کتاب کی،انہوں نے کہا کہ غریبوں نے اے این پی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،ہم فلاحی پاکستان بنانا چاہتے ہیں طبقاتی تعلیمی نظام اور اقرباء پروری کا خاتمہ کریں گے

ایمز ٹی وی(بدین)تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، بدین میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری مرزا فارم ہاؤس کے باہر موجود ہے، ذوالفقار مرزا  کو ہر حال میں آج متعلقہ ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہوگا، عدم پیشی پر پولیس کو  گرفتاری کی اجازت ہوگی،تھانے پر دھاوا بولنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں ذوالفقارمرزا حفاظتی ضمانت پر ہیں، جس کی معیاد آج ختم ہورہی ہے،

ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا بدین پہنچ گئیں، مرزا فارم ہاوس پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پولیس کی نظر میں عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے اگر صورتحال یہی رہی تو ڈاکٹر ذوالفقارمرزا عدالت نہیں جاسکیں گے

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور غیر جانبدار آئی جی تعینات کیا جائے،ادھر سندھ پولیس نے بدین میں مرزا فارم ہاؤس کا گھیراؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔ فہمیدہ مرزا کے شوہر اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنے حمایتیوں کے ساتھ دوسرے روز بھی مرزا فارم ہاؤس میں موجود رہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) آسٹریلین وزیرخارجہ جولی بشپ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں جہاں وہ وزیراعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کریں گی،علاوہ ازیں آسٹریلوی وزیر خارجہ ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور بھی جائیں گی

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان المعروف یاسر رضوی جنہیں بدھ کے روز قتل کردیاگیا تھا کے ایصال ثواب کے لئے شعبہ ابلاغ عامہ میں قرآن خوانی اور رسم قُل کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرصدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی ،چیئر مین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی ،اُسامہ شفیق ،ڈاکٹر نوید اقبال اور رانا افضل بھی موجودتھی۔ اساتذہ اور طلبہ نے ہر دلعزیزا ستاد کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں علمی سرمایہ قراردیا اور ان کے بیہمانہ قتل کو تعلیم کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ علم دشمن قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔بعدازاں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے مرحوم کے بلند درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

جامعہ کراچی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل اور رجسٹرار آفس کے اشتراک سے لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے لئے تعارفی سیمینار بعنوان: ” سیلف اسسمنٹ پروگرام اور یونیورسٹی رینکنگ“ "Self Assessment Program and University Ranking" بروزمنگل 12 مئی2015ءکو صبح دس بجے سماعت گاہ کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے۔سیمینار میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم 07 مئی تک ڈپٹی رجسٹرارآفس (اکیڈمک) سے حاصل/ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس سے حاصل جبکہ جامعہ کراچی کی ویب سے بھی ڈاﺅن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔