ایمز ٹٰ وی (گلگت) ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی نلتر میں کریش لینڈنگ کے دوران 2 پائلٹ شہید جب کہ 2 سے 3 غیرملکیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ ہوئی جس میں میں 11 غیر ملکی اور6 پاکستانی سوارتھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹ شہید جب کہ 2 سے 3 غیر ملکیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے سے متعلق بتایا کہ ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے جب کہ ایم آئی 17 میں 11 غیرملکی بھی سوارتھے جس میں سے 2 سے 3 کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم زخمیوں کو گلگت سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقے روانہ کردی گئیں ہیں تاہم متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید اطلاعات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیراعظم نے دورہ نلتر منسوخ کردیا جب کہ انہیں گلگت روانگی کے دوران حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد ان کا طیارہ گلگت میں اترے بغیر واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا
ایمز ٹی وی (سائنس) : سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژن نے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کی اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیارکر لیا، فارنسک موبائل اسٹیشن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے اہم واقعات کے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور جائے وقوع پر ہی شواہد کا تجزیہ کرکے ابتدائی رپورٹ متعلقہ پولیس افسران کے حوالے کرے گا تاکہ متعلقہ پولیس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگا کر انہیں کیفر دار تک پہنچاسکے گی۔ ے آئی جی فارنسک ڈویژن سندھ عبداﷲ شیخ نے بتایا ہے کہ فارنسک موبائل اسٹیشن28 لاکھ روپے مالیت سے تیار کیا گیا ہے اور فارنسک اسٹیشن میں فنگر پرنٹس ، بیلسٹک اینڈ فائر آرم ، ڈیجیٹل فارنسک ، دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت دیگر جدید آلات نصب کیے گیے ہیں تاکہ فارنسک موبائل اسٹیشن واردات کے بعد فوری طور پر پہنچے اور کرائم سین پر موجود ، فنگر پرنٹس، اسلحے، گولیوں کے خول، موبائل فون، لیپ ٹاپ سمیت تمام شواہد کا تجزیہ کرے گا اگر جائے وقوع (کرائم سین) پر موٹر سائیکل سمیت کوئی بھی گاڑی موجود ہو تو اس کا بھی معائنہ کرکے اپنی ابتدائی رپورٹ پولیس افسران کو دے گا ۔۔ انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں فارنسک ماہرین کو اسٹیشن میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک آلات کے حوالے سے13مئی کو فارنسک ڈویژن سندھ میں ایک روزہ تربیتی کورس بھی کرایا جائے گا انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن کسی بھی واقع کے جائے وقوع (کرائم سین) پر چاروں اطراف360 ڈگری تک کی جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ کرے گا اور خود کار نظام کے تحت اس ویڈیو ریکارڈنگ کا بیک اپ بھی تیار کرے گا تاکہ تفتیشی افسران کو کرائم سین سمجھنے میں آسانی ہو اور تحقیق میں آسانی پیدا کی جاسکے، فارنسک اسٹیشن سندھ پولیس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مذکورہ یونٹ بڑی کوششوں کے بعد تیار کیا گیا ہے، فارنسک موبائل اسٹیشن13مئی کے بعد کام شروع کردے گا
ایک سبق آموز سوچ
کسی ملک میں ایک قانون تھا کہ وہ ایک سال بعد اپنا بادشاہ بدل لیتے۔ اس دن جو بھی سب سے پہلے شہر میں داخل ہوتا تو اسے بادشاہ منتخب کر لیتے اور اس سے پہلے والے بادشاہ کو ایک بہت ہی خطرناک اور میلوں پھیلے جنگل کے بیچوں بیج چھوڑ آتے جہاں بے چارہ اگر درندوں سے کسی طرح اپنے آپ کو بچا لیتا تو بھوک پیاس سے مر جاتا نہ جانے کتنے ہی بادشاہ ایسے ہی سال کی بادشاہی کے بعد جنگل میں جا کر مر کھپ گئے اس دفعہ شہر میں داخل ہونے والا نوجوان کسی دور دراز کے علاقے کا لگ رہا تھا سب لوگوں نے آگے بڑھ کر اسے مبارک دی اور اسے بتایا کہ آپ کو اس ملک کا بادشاہ چن لیا گیا ہے اور اسے بڑے اعزاز کے ساتھ محل میں لے گئے ، وہ حیران بھی ہوا اور بہت خوش بھی تخت پر بیٹھتے ہیں اس نے پوچھا کہ مجھ سے پہلا بادشاہ کہاں گیا تو درباریوں نے اسے اس ملک کا قانون بتایا کہ ہر بادشاہ کو سال بعد جنگل میں چھوڑ دیاجاتا ہے اور نیا بادشاہ چن لیا جاتا ہے یہ سنتے ہیں وہ ایک دفعہ تو پریشان ہوا لیکن پھر اس نے اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس جگہ لے کر جاؤ جہاں تم بادشاہ کو چھوڑ کر آتے ہو۔ درباریوں نے سپاہیوں کو ساتھ لیا اور بادشاہ سلامت کو وہ جگہ دکھانے جنگل میں لے گئے ، بادشاہ نے اچھی طرح اس جگہ کا جائزہ لیا اور واپس آگیا اگلے دن اس نے سب سے پہلا حکم یہ دیا کہ میرے محل سے جنگل تک ایک سڑک تعمیر کی جائے اور جنگل کے بیچوں بیج ایک خوبصورت محل تعمیر کیا جائے جہاں پر ہر قسم کی سہولت موجود ہو اور محل کے اردگر خوبصورت باغ لگائے جائیں بادشاہ کے حکم پر عمل ہوا اور تعمیر شروع ہوگئی ، کچھ ہی عرصہ میں سڑک اور محل بن کر تیار ہوگئے ایک سال کے پورے ہوتے ہی بادشاہ نے درباریوں سے کہا کہ اپنی رسم پوری کرو اور مجھے وہاں چھوڑ آؤ جہاں مجھ سے پہلے بادشاہوں کو چھوڑ کے آتے تھے درباریوں نے کہا کہ بادشاہ سلامت آج سے یہ رسم ختم ہوگئی کیونکہ ہمیں ایک عقل مند بادشاہ مل گیا ہے ، وہاں تو ہم ان بےوقوف بادشاہوں کو چھوڑ کر آتے تھے جو ایک سال کی بادشاہی کے مزے میں باقی کی زندگی کا بھول جاتے اور اپنے لیے کوئی انتظام نہ کرتے ، لیکن آپ نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا کہ آگے کا خوب بندوبست فرمالیا۔ ہمیں ایسے ہی عقل مند بادشاہ کی ضرورت تھی اب آپ آرام سے ساری زندگی ہم پر حکومت کریں اب آپ لوگ سوچیں کہ کچھ دن بعد ہمیں بھی یہ دنیا والے ایک ایسی جگہ چھوڑ آئیں گے تو کیا ہم نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں اپنا محل اور باغات تیارا کرلیے ہیں یا بے وقوف بن کر اسی چند روزہ زندگی کی مزوں میں لگے ہوئے ہیں اور ایک بہت لمبی سوچ برباد کر رہے ہیں پھر پچھتانے کی مہلت نہیں ملے گی ۔
تحریر: ایک سوچ
ایمز ٹٰی وی (شوبز) : بچوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن کے اہم کردار زکوٹا جن کو بیماری اور غربت نے لاچار کردیا۔ فنکار کا مطالبہ ہے کہ حکومت مکان اور علاج کی سہولت فراہم کرے۔
طلسماتیدنیا پر بنائے گئے مقبول ترین پاکستانی ڈرامے عینک والا جن سے شہرت پانے والا منا لاہوری گزشتہ ایک سال سے فالج کا شکار ہیں، بیماریے جسم کا دایاں حصہ متاثر ہوا تو اس فنکار سے اداکاری تو ایک طرف کھانا پینا بھی مشکل ہو گیا۔
شاہدرہ کے نواحی گاوں میں رہنے والے معروف زکوٹا جن کے گھر کے باہر ویرانی اور گندگی ہے، جب کہ اندر بجلی، گیس اور پانی کی کوئی سہولت بھی موجود نہیں۔ فنکار کی اپیل ہے کہ حکومت شہر میں گھر دے تاکہ زندگی کی آخری سانسیں وہ سُکون سے گزار سکیں۔
پنجاب حکومت کي جانب سے منا لاہوري کيليئے پچيس ہزار ماہانہ کا وظيفہ تو مختص ہے ليکن آرٹسٹ کے مطابق انہيں کئي کئي ماہ چيک ہي نہيں ملتا
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) : قومی ادارہ برائے امراض خون (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز) نے پہلی بار ایسی دوا پر تحقیق کامیابی سے مکمل کرلی جس کے استعمال سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے جسم میں خون بننے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ یہ تحقیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز میں2002 میں شروع کی گئی تھی جو 2014 میں مکمل ہوئی یہ تحقیق ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی نگرانی میں ڈاکٹرثاقب انصاری نے کی جس میں انکشاف کیاگیا ہے، تھیلیسیمیاکے بچوں میں مذکورہ دواکے استعمال سے متاثرہ بچوں کے جسم میں خون بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے اس وقت ملک میں 3ہزار سے زائد بچے اس نئی دوا کوکامیابی سے استعمال کررہے ہیں۔۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کی نگرانی میں ڈاکٹرثاقب انصاری کی تحقیق میں یہ انکشاف کیاگیا ہے کہ ہائیڈروک سی یوریا Hydroxyurea دوا کے استعمال سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے جسم میں خون بننے کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا اس سے قبل تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی بچانے کیلیے ہر ماہ 2 بار انتقال خون کے عمل سے گزرنا پڑتا تھا، تحقیق کے بعد نئی دوا ملک بھر میں3 ہزار تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں پر استعمال کی گئی۔ ماہرین طب نے قومی ادارہ برائے امراض خون (نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیز) میں کی جانے والی تحقیق کے فوائدکو بہت حوصلہ افزا قرار دیا ہے، واضح رہے کہ تھیلیسیمیا سے بچائوکا موثر پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے10ہزار بچے سالانہ یہ مرض لے کر پیدا ہورہے ہیں،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تھیلیسیمیا سے بچائوکا قانون 2013 میں سندھ اسمبلی نے منظورکرلیاتھا جس پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا جاسکا ہے، ماہرین طب نے تشویش ظاہر کی ہے کہ موثر پالیسی کے تحت اس مرض کی روک تھام نہ کی گئی تو2020 تک مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ ہوجائے گا۔
ایمز ٹٰی وی (تعلیم) پاکستان میں جاری ہونے والی ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق، آٹھویں جماعت تک کی تعلیم کے لحاظ سے صوبہ سندھ ملک کا بدترین خطہ ہے۔ یہ رپورٹ الف اعلان اور ایس ڈی پی آئی نامی غیر سرکاری تنظیموں نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے جس میں پرائمری اور مڈل تعلیم کے سرکاری سکولوں کے لحاظ سے ملک بھر کے اضلاع کی الگ الگ درجہ بندی کی گئی ہے۔ درجہ بندی کے لیے میں بچوں کے داخلے، سیکھنے کا معیار، تکمیل اور صنفی مساوات جیسے پیمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ضلعے کو تعلیمی سکور دیا گیا ہے۔ اِس غیر سرکاری سالانہ رپورٹ کو ترتیب دینے کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار استعمال کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں سرکاری پرائمری سکول تو تقریباً سوا لاکھ ہیں لیکن پرائمری سے مڈل جماعت کے سکولوں کی تعداد نسبتاً بہت کم ہو کر سولہ ہزار کے لگ بھگ رہ جاتی ہے۔ ملک میں سیکنڈری کی سطح تک تعلیم کے سرکاری سکولوں کے صرف پینتیس فیصد سکول، لڑکیوں کے لیے ہیں۔ لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے الگ الگ سکولوں کی شرح کے لحاظ سے بھی صوبہ سندھ بدترین قرار دیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ میں تقریباً سترہ فیصد سرکاری سکول لڑکیوں کے ہیں۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں اٹھائیس فیصد، خیبر پختونخوا میں چھتیس، فاٹا میں بیالیس، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں تینتالیس، اسلام آباد میں سینتالیس جبکہ پنجاب میں پچاس فیصد سکول لڑکیوں کے ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) برطانوی وزارت عظمٰی کا سہرا کس کے سر سجے گا فیصلہ آج ہو جائے گا، عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی اور حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی کے درمیان مقابلہ سخت ہیں، وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون اپنےحلقے سے کامیاب ہوگئے۔
انتخابی نتائج کے مطابق نکولا اسٹرجن کی اسکاٹش نیشنل پارٹی ایک بڑی پارٹی کی حیثیت سےابھر کر سامنے آئی ہے، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی کارکردگی نے نقادوں اورتجزیہ کاروں کو حیران کردیا ہے۔
ایڈ ملی بینڈ کی جماعت کو اسکاٹ لینڈ میں بھی جھٹکا لگا، وہاں اس کی حریف اور برطانیہ سے آزادی کی حامی کی اسکاٹش نیشنل پارٹی اب تک 54 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، ان میں سے 40 ایسی نشستیں بھی ہیں جن پر گذشتہ الیکشن میں لیبر پارٹی جیتی تھیں
حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ میں صبح سات بجے سے رات دس بجے تک پولنگ ہوئی تھی، پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے پولنگ کا وقت ختم ہوا اور ایک گھنٹے بعد پہلا نتیجہ لیبرپارٹی کے حق میں آیا۔ ماہرین ایگزٹ پول کے نتائج کو حیران کن قرار دے رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پول نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں لیبر پارٹی کے امیدوار اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو بھی شکست ہوئی ہے جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی پاکستانی نژاد تسمینہ احمد شیخ پرتھ شائر سے کامیاب ہوگئی ہیں۔
برطانوی شہر بریڈفرڈ سے دو پاکستانی نژاد امیدوار عمران حسین اور ناز شاہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ناز شاہ نے رسپیکٹ پارٹی کے مشہور سیاست دان جارج گیلووے کو شکست دیدی ہے۔
اس کے علاوہ بولٹن سے یاسمین قریشی کو فتح حاصل ہوئی جبکہ لندن میں ٹوٹنگ کے علاقے سے لیبر پارٹی کے صادق خان دوبارہ دارالعوام کے رکن بننے میں کامیاب رہے ہیں۔ ۔