ایمز ٹی وی ( کراچی) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو چیف ایگزیکٹو کیخلاف کاروائی سے گریز نہیں کرینگے ۔ وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں یا نہ کریں ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے قانونی رائے طلب کرلی ۔ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر سپریم کور ٹ میں وزیراعظم کیخلاف دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ،انہیں نوٹس بھیجاجائے ۔ عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل معاونت کرینگے کہ آئین کےتقاضے پورےکیےگئےیانہیں،اگر ناگزیر محسوس ہوا تو نوٹس جاری کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔ عدالت اس سے پہلے بھی چیف ایگزیکٹو کیخلاف کارروائی کرچکی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر معاونت نہیں کررہیں ، پنجاب،سندھ اور وفاق منگل کو تیارہوکرآئیں،جن افراد نے حلف نامے دینے کے باجود عمل نہیں کیا ان کیخلا ف کارروائی کی جائیگی ۔
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) سلام آباد کے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال آخر( پرائیویٹ ) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء انگلش ،بین الاقوامی تعلقات اوراسلامک اسٹڈیز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق انگلش کے امتحانات میں 57 طلباء شریک ہوئے، 06 طلباء کوسیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ،جبکہ 51 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلباء کا تناسب 10.53% فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات کے امتحانات میںبشریٰ حیدر بنت سید آفاق حیدر ے پہلی پوزیشن ،انوسیہ نذیر بنت نذیر مسیح دوسری بکہ اقصیٰ زینب بنت حسین علی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 1582 طلباء شریک ہوئے،74 طلباء کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 858 طلباء کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا
ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ اِمتحانات 7اپریل سے منعقد ہوں گے، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز کیلئے ٹاؤن کی سطح پر اسکولوں کا تعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ ’’اس سال امتحان مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے‘‘کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن کیلئے امتحانی مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کرنا ممکن نہیں۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، مظفر آباد، بٹگرام، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، وادی نیلم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور ہر ی پور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 جب کہ گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں 92 کلو میٹر دور تھا
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر اساتذہ میں ڈیپریشن کے مسائل پائے جائیں تو اس سے ان کے طلبہ کی کارکردگی بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جنہیں وہ پڑھاتے ہیں۔ اس تحقیق میں 27 ایسے اساتذہ کو شامل کیا گیا جن میں ڈیپریشن کا مرض پایا جاتا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ میں پائے جانے والا ڈیپریشن ان کے زیر ِتربیت بچوں کی قابلیت اور تعلیمی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔کیرل میکڈونلڈ سائیکولوجی کی پروفیسر ہیں اور ایریزونا یونیورسٹی سے منسلک ہیں اور کہتی ہیں کہ، ’اگر استاد کو ڈیپریشن ہو مگر وہ ریاضی میں بہت قابل ہو تو پھر ایسے بچوں کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ مگر اگر استاد ڈیپریشن کا شکار ہو اور اسے اپنے مضمون پر عبور نہ حاصل ہو، اس سے طلبہ کو بہت فرق پڑ سکتا ہے‘۔
اس تحقیق کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا میں 2010 سے 2011 کے درمیان 27 کلاس رومز میں تیسری جماعت کے 520 طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اساتذہ نے سوالنامے میں اپنے ڈیپریشن سے متعلق مختلف علامتوں کے بارے میں لکھا جس میں اکیلا پن، سونے میں دشواری اور دیگر کئی عوامل شامل تھے۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اساتذہ کے ڈیپریشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے پڑھانے کے انداز پر بھی واضح فرق پڑا اور اس میں ابتری دیکھنے کو ملی۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اساتذہ میں پائے جانے والے ڈیپریشن میں ان کی زندگی کے عوامل کے علاوہ اسکول میں پائے جانے والے ماحول کا بھی عمل دخل ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کلاس روم اچھی طرح نہ سجایا گیا ہو یا کلاس روم کی حالت بہت بری ہو تو اس سے بھی اساتذہ کو ڈیپریشن ہو سکتا ہے اور ان کے پڑھانے کی صلاحیت پر فرق پڑ سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) کیا آپ 16 سالہ امریکی لڑکے جیکب بارنیٹ کے بارے کچھ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو دیکھیے یہ لڑکا ایک مشہور امریکی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مکمل کر رہا ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ آئن اسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
جیکب کی والدہ کرسٹین بارنیٹ بتاتی ہیں کہ جب ان کا بیٹا دو سال کا تھا تو ڈاکٹروں نے اسے ذہنی بیماری آٹزم کا مریض بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ننھا بچہ ساری عمر ذہنی معذوری میں گزار دے گا اور شائد وہ کبھی بھی بولنا نہ سیکھ سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے کے لیے زندگی کے معمولی کام حتیٰ کہ اپنے جوتوں کے تسمے باندھنا بھی مشکل ہو گا۔
غمزدہ والدین نے اس بچے کو گھر پر ہی کچھ سکھانے کی کوشش شروع کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ رفتہ رفتہ اس کی ناقابل یقین صلاحیتیں سامنے آ رہی تھیں۔ اس نے حیرت انگیز قابلیت کا مظاہرہ کیا اور عام بچوں سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی، آج اس کی عمر 16 سال ہے لیکن یہ مشکل ترین مضمون کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ وہ اپنے سے دگنی عمر کے طلباء کو کیلکولس اور مکینکس جیسے مضمون پڑھاتا ہے اور بعض دفعہ پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہوئے اپنے عمر رسیدہ پروفیسرز کو بھی حیران کر دیتا ہے۔
جیکب کا آئی کیو لیول 170 ہے اور اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ بیسویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ذہین و فطین ہے۔ نیورو سائنسدانوں کے مطابق جیکب کا دماغ قدرت کی حیرت انگیز تخلیق ہے جس کی صلاحیت اور کرشمات کو سمجھنا انسان کے بس کی بات نہیں۔ سائنسدانوں نے اس بچے کو انسانی تاریخ کے نمایاں ترین ذہین انسانوں میں شمار کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کم عمری میں ہی نوبل انعام بھی حاصل کر لے گا۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک فوج پولیو مہم کے سکیورٹی معاملات براہ راست دیکھے گی جب کہ مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں ہی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی براہِ راست نگرانی کرے گی جب کہ صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیےسکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک فوج پولیو مہم کے سکیورٹی معاملات براہ راست دیکھے گی جب کہ مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں ہی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی براہِ راست نگرانی کرے گی جب کہ صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیےسکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی۔