ایمز ٹی وی (کراچی) آئی جی سندھ کا ڈائریکٹر پریس آفس بدعنوانی اور کرپشن کا گڑھ بن گیا جہاں مبینہ طور بھاری رشوت کے عوض تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کسی بھی تھانے کی حدود میں جرائم کے حوالے سے شائع خبروں کو آئی جی سندھ تک نہ پہنچانے کے عوض متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بلیک میل کر کے مبینہ طور پر فرمائشیں پوری کرائی جاتی ہیں اور جو تھانیدار فرمائش پوری نہیں کرتا اس کی علاقے میں جرائم کے حوالوں سے شائع خبروں کی کٹنگ آئی جی سندھ تک پہنچا دی جاتی ہے۔
سینٹرل پولیس آفس میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے نام طاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک جانب تو آئی جی سندھ ایس ایچ اوز اور ایس آئی اوز کی تعیناتی خالصتاً اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر دوسری سینٹرل پولیس آفس میں قائم آئی جی سندھ کا ڈائریکٹر پریس آفس بدعنوانی اور کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے جہاں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض تھانیداروں ، ایس آئی او اور پولیس کے دیگر شعبہ جات میں تعیناتی کے لیے معاملات انتہائی خوش اسلوبی سے نمٹائے جا رہے ہیں۔ تقرری و تبادلوں کے خواہش مند پولیس افسران کو کام کی سو فیصد گارنٹی دی جاتی ہے اور اس حوالے سے ڈائریکٹر پریس میں تعینات دیگر عملہ ایجنٹ کے طور پر کام انجام دے رہا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر پریس آفس میں مجموعی طور پر کتنا عملہ تعینات ہے اور اس میں سے کون کہاں تعینات اور کیا کام سر انجام دے رہا ہے کسی کو بھیا س حوالے سے کچھ پتہ نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پریس کی جانب سے آئی جی سندھ پر بھی دباؤ ڈال کر محکمہ پولیس میں مالی سمیت دیگر اسامیوں پر بھی ملازمت دلانے کے عوض بھاری نذرانہ وصول کیا جاتا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کالعدم پیپلزامن کمیٹی اورلیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے زیر اثر لیاری اورملیر کے بیشتر علاقوں پر بابا لاڈلا گروپ نہ صرف قابض ہوگیا بلکہ مبینہ طور پرپولیس کی سرپرستی میں جوئے اورمنشیات کے اڈوں پر بھی قبضے کر کے اپنے کارندوں کے ذریعے گھناؤنا کاروبار کر رہا ہے۔
لیاری گینگ وار کے سابق سربراہ عبد الرحمٰن بلوچ عرف رحمان ڈکیت اور اس کے بھائی عبد الرحیم عرف کانا کے بیٹے بھی لیاری میں بابا لاڈلا اور رؤف بلوچ کے گروپ کے ساتھ سرگرم ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیاری اور ملیر کے ان علاقوں جہاں کچھ عرصہ قبل تک عذیر بلوچ گروپ کا قبضہ تھا ان علاقوں میں اب نور محمد عرف بابا لاڈلا، رؤف ناظم اور غفار ذکری عرف سائیں گروپ کا قبضہ ہو چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیاری کے علاقے افشانی گلی اور ریکسر لائن میں رؤف ناظم گروپ کے کارندے قابض ہیں جبکہ عذیر بلوچ گروپ جس کے پاس کچھ سال قبل تک پورے لیاری کا قبضہ تھا اب صرف سنگو لائن، سربازی محلہ ، سعید آباد اور عمر لائن رہ گئے ہیں۔ بغدادی کے علاقے علی محمد محلہ میں غفار ذکری عرف سائیں کے کارندے قابض ہو گئے ہیں جبکہ چاکیواڑہ اور کلری کے بیشتر علاقوں میں نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ کا اثر ہے۔ ملیر سٹی کے علاقے داؤد گوٹھ بابا لاڈلا گروپ کے غفور چھوٹو اس کے بھائی سکندر عرف سکہ اور سجاد عرف گولو اور بھانجوں کا قبضہ ہے۔
غفورچھوٹو کا لیاری گینگ وار کے ساتھ ساتھ بی ایل اے سے بھی تعلق ہے، غفور چھوٹو کا ایک بھانجہ زبیر گزشتہ دنوں ملیر سٹی پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہوا تھا جسے اس کے ساتھی زخمی حالت میں لے کر فرار ہوگئے تھے تاہم جب وہ علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال گیا توپولیس کے ہاتھوں پکڑاگیا۔ ملیرسالار گوٹھ میں بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ہم شکل جڑواں بھائی قابض ہیں اور جوئے، سٹے اور منشیات کا اڈا چلا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے سابق سرغنہ عبد الرحمٰن بلوچ عرف رحمان ڈکیت نے 3 شادیاں کی تھیں، اب اس کی بیویوں میں سے ایک سے شاہ فیصل اور ایک سے شاہ فیض نے شادی کر لی تھی، ذرائع نے بتایا کہ عبد الرحمٰن بلوچ کا ایک بیٹا لیاری میں بابا لاڈلا گروپ میں شامل ہو گیا اور بہت جلد اس کو گروپ میں اہم عہدہ ملنے کی توقع ہے جبکہ عبد الرحمٰن بلوچ کے بھائی عبد الرحیم بلوچ کے بیٹے اکبر بلوچ نے رؤف ناظم گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو ڑک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 73 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے 372 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب آخری وکٹ تک جواں مردی سےکیا اوردلچسپ میچ میں زمبابوےکی ٹیم 289رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود زمبابوے کے بیٹسمین سین ولیم76اورکریگ ارون52اور برینڈن ٹیلر37نے جم کر حریف ٹیم کا مقابلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے 215رنز کی تاریخی اننگ کھیلی جس میں انہوں نے16چھکے اور10چوکے لگائے اور 2وکٹیں بھی حاصل کیں۔ کرس گیل نےورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا، گیل کے علاوہ مارلن سیموئل نے سنچری اسکور کرتے ہو ئے133رنز بنائے ان کی اننگ میں11چوکے اورتین چھکے شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈر نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔
ایمز ٹی وی(موسم) ہزارہ میں برف باری دوبارہ شروع ہوگئی ہے جبکہ سندھ ،بلوچستان ، پنجاب اور کے پی کے میں آئندہ روز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند جبکہ رابطیں منقتہ ہوگئے ہیں . برف باری اور بارش کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگیا ہے
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے چمن میں زور دار دھماکہ سے ایک شخص جان بحق جبکہ سات افراد ذخمی ہوگئے دھماکہ گاڈی میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں ۴ گاڑیاں اور متعد دکانیں بحی تباہ ہوگئی اور اعتراف میں موجود عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔دھماکہ کی ذمہداری ابھی تک کیسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دو دن قبل چمن میں دھماکہ ہوا تھا جس کی تحقیقت ابھی تک مکمل نہیں کی گئیں ہیں
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھارت پورمیں بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے چیف موہت بھگوت کا انسانیت کی خدمت کے لئے مشہور مدر ٹریسا کے بارے میں کہنا ہے کہ مدر ٹریسا کی غریب ہندوؤں کی خدمت کرنے کا مقصد انہیں عیسائی بنانا تھا۔ انسانی خدمت کے نام پر ہندوؤں کو عیسائی بنایا جانا مدر ٹریسا کا ایک مقصد تھا جو انسانی خدمت کو بدنام کرنے کا سبب ہے جب کہ آر ایس ایس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات لالچ اور مقاصد کے بغیر ہیں۔
نئی دہلی کے نومنتخب وزیراعلی اروند کیجروال کا ردعمل کے طور پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آر ایس ایس مدر ٹریسا کو “بخش” دیں۔