منگل, 26 نومبر 2024

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس ڈیسک)اس ورلڈ کپ میں ہندوستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح سے ہمکنار ہو کر گروپ بی میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں پاکستان کو 150 رنز اور زمبابوے کو 73 رنز سے شکست دے کر 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ویست انڈیز کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ آج تک ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے بین الاقوامی ایک روزہ میچز کی تعداد 115 ہے جس میں ویست اندیز کا پلڑا بھاری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے 60 میچز جبکہ ہندوستان نے 52 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ ورلڈ کپ 1979 میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 9 وکٹوں سے، ورلڈ کپ 1983 میں 66 رنز سے ، ورلڈ کپ 1992 میں 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ہندوستان نے ورلڈ کپ 1983 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 80 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔1996 میں ہندوستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں اور ورلڈ کپ 2011 میں 80 رنز سے شکست کھانا پڑی۔ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے کالعدم تنظیم ’’جند اللہ‘‘ کے کمانڈر عبد الستار ریگی کو سرحد کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ ایران نے سرکاری سطح پر ستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) ستر برس پہلے ڈوبنے والا جاپانی بحری دریافت کر لیا گیا،جہاز دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوج کا نشانہ بنا تھا۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن اور ان کی ٹیم نے جنگ عظیم دوم کے دوران ڈوب جانے والےجاپانی جنگی جہاز کو فلپائن کے پانیوں میں تلاش کرلیا۔ انہوں نے اس دریافت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جس میں ڈوبے جہاز کی تصویریں بھی دکھائیں۔ فلپائن کے ساحل کے نزدیک اپنے زمانے کا سب سے بڑا جاپانی جنگی جہاز موساشی امریکی طیارے کی بمباری سے ڈوب گیا تھا ۔ ایلن کی ٹیم نے ایم وائی آکٹوپس کشتی کے ذریعے اس جہاز کو تلاش کیا ۔ اس جہاز کے ڈوبنے سے 1 ہزار جاپانی فوجی مارے گئے تھے ۔ جہاز کی تلاش 8 برسوں سے جاری تھی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شرمیلا کا کہنا ہے کہ شادی کی خوشی ہے لیکن پارٹی انکی ترجیح ہے۔ شرمیلہ فاروقی زندگی کے حسین دن مصروفیات اور ہلہ گلہ چھوڑ کر شادی کے روز سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے  سندھ اسمبلی جا پہنچیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) تُرک ایئر لائن کا طیارہ دھند کے باعث ھٹمنڈو کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے پر پھسل گیا، ترکش ایئر لائن کا طیارہ A330 استنبول سے کھٹمنڈو پہنچا تھا، طیارے میں 238 افراد سوار تھے،جو خوش قسمتی سے محفوظ رہےجبکہ کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکی سفیر مارک لپرٹ حملے کے دوران زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں امریکی سفیر مارک لپرٹ پر ایک شخص نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے کی ایک تقریب میں شریک تھے۔ تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے امریکا نے حملے کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے

ایمز  ٹی وی (اسلام آباد) پی آئی اے کی پرواز پی کے1855ایئرپورٹ پر بروقت پہنچنے کے باوجود6 مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی۔ مسفروں کا کہنا ہے کے ہمیں متبادل پرواز کے ذریعے چین روانہ کریں اس مو قعےپر مسافروں  نے مزید کہا کے  ہم وقت پر  ایئر پورٹ پہنچے تھے مگر عملے نے جہاز پر بیٹھنے نہیں دیا، اعلیٰ حکام قومی ایئر لائن کے عملے کے ناروا سلوک کا نوٹس لیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) علی حسنین بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ علی حسنین کا خلاء کبھی پرنہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ علی حسنین ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے انتہائی سرگرم تھے اوران کے قتل سے لاپتہ کارکنوں کےاہل خانہ کوشدید دھچکا پہنچا ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں مسلک کی بنیاد پر پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور وکلاء کو قتل کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عدالت نے علی حسنین بخاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو آئینی پٹیشن میں تبدیل کیا جس کے لئے ایم کیو ایم چیف جسٹس فیصل عرب اوربارکونسل کی شکرگزارہے۔