ایمز ٹی وی (نیٹ ورک) بھارت، راجستھان اور کشمیر میں پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں بھیج رہی تھی، لیکن شطرنج کی بساط پر بھارت سے پہلے پاکستان نے چال چل دی اور اپنے سپاہی سرحدوں پر پہنچادئیے ۔بھارت کے اپنے میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہ فروری 2014 کا ہے۔ وزیردفاع اور آرمی چیف بکرم سنگھ نے انتہائی خفیہ ملاقات میں فوجوں کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا۔ فوجوں کی نقل وحرکت کے جو احکامات دیے گے وہ ہاتھ کے ہاتھ آئی ایس آئی تک پہنچ گئے ۔ پاکستان نے فوجیں روانہ کرکے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔ ۔ خفت مٹانے کیلئے بھارتی حکام دعویٰ تو کررہےہیں کہ خبر لیک کرنےو الا گھر کا بھیدی پکڑا گیا ہے اور اس کا کورٹ مارشل کیا گیاہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) مائع قدرتی گیس کی درآمد کے لیے فلوٹنگ، اسٹوریج اور ری گیسفکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) دبئی کی بندرگاہ جبل علی سے پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم روانگی کے لیے تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔
1لاکھ 50 ہزار 900 کیوبک میٹرایل این جی ذخیرہ اور ری گیسی فکیشن کی صلاحیت کا حامل ’’ایکس کیوزٹ‘‘ نامی بحری جہاز رواں ماہ 7 تاریخ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگا اور 10سے 15مارچ کے درمیان یہ جہاز پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر ایل این جی کی درآمد کے لیے تیار کیے گئے جدید ٹرمینل پر لنگر انداز ہوجائے گا، ایکس کیوزٹ نامی بحری جہاز عالمی کمپنی ایکسی لیریٹ انرجی نامی کمپنی کی ملکیت ہے جسے دبئی کی بندرگاہ کے ڈرائی ڈاکس ورلڈ شپ یارڈ میں پاکستان کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل تعمیر کرنے والی کمپنی اینگرو ایلنجی کے سی ای او شیخ عمران الحق نے جہاز کے دورے کے اگلے روز خصوصی سیشن میں بتایا کہ کمپنی نے 300روز کی مقررہ مدت میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر مکمل کرلی ہے جو دنیا میں ٹرمینل کی مختصر مدت میں تیاری کا ریکارڈ ہے، یہ ٹرمینل معیار اور ری گیسی فکیشن کی لاگت کے لحاظ سے بھی خطے میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی مختلف ملکوں کے سپلائرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
قطر کے ساتھ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اب پاکستان میں پالیسی سطح کے فیصلوں اور ادائیگیوں کے طریقہ کار پر غور جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پہلے سال 200ایم ایم سی ایف گیس درآمد کرنے کا کنٹریکٹ کیا ہے جو یکم اپریل سے شروع ہوجائے گا۔
ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس کے مطابق کورنگی نمبر ڈیڑھ میں فارقی پلیہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی پولیس کے مطابق اسے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں ماری گئی،مقتول موقع پر جاں بحق ہو گئے۔مقتول سندھ ہائیکورٹ کے وکیل تھے اور ایک سیاسی جماعت کے کراچی میں لاپتہ کارکنوں کے کیسز کی پیروی کرتے تھے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) متحدہ عرب امارات کے کوچ اور سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا عمران خان سے موازنہ غلط ہوگا اور حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کیلیے کھیل رہی ہے ایسے میں ٹرافی پانا مشکل ہوگا۔
ایک انٹرویو میں یو اے ای کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح سے ورلڈ کپ میں اب تک کھیلی اسے دیکھتے ہوئے ہم اسے ہرانے کیلیے پُرامید ہیں، فتح کیلیے یو ا ے ای سے زیادہ پاکستانی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1992 کے کپتان عمران خان اور موجودہ قائد مصباح الحق کا موازنہ ہی غلط ہے، عمران میں قائدانہ صلاحیت بہت مضبوط تھیں اور اس وقت ہم ورلڈ کپ صرف لیڈر شپ کی وجہ سے جیتے تھے، موجودہ پاکستانی ٹیم کا یہ کارنامہ دہرانا بہت مشکل ہے، یہ ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کے لیے کھیل رہی ہے، یو ا ے ای کی ٹیم بڑی بڑی ٹیسٹ ٹیموں جتنی مضبوط تو نہیں لیکن جس طرح اس ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے ایسے میں کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کیرئیر میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیرکےمکلین پارک میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 7 گیندوں میں 21 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 8 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے 4 چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ بوم بوم آفریدی نے یہ اعزاز 395 میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 23.52 کی اوسط سے بلے بازی کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی ایک روزہ میچوں میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے سے صرف 7 وکٹیں دور ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کے علاوہ پاکستان کی جانب سے اب تک صرف انضمام الحق، یوسف اور سعید انور ہی 8 ہزار رنز سے زائد اسکور بناسکے ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) دو روز سے جاری احتجاج نابینا افراد اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی حال میں جمع ہو گے تھے۔میگل کی رات کو حکومت اور نابینا افراد کے درمیاں مزکرات طے پا گے۔ سوشل ویلفیر کے میں ہوسٹل میں قیام کے بعد حمزہ شہباز کے تقرری کے لیٹر دے دیے گے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہونے خبردار کیا ہے کہ ایران پوری دنیا کو درپیش ایک خطرہ ہے جب کہ امریکی صدر باراک اوباما معاہدہ کر کے ایران کو ایٹمی طاقت بنا دیں گے۔
واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح انتہاپسند ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں اسرائیل کی بقا اور سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کے فروغ میں ملوث ہے۔ امریکا ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر جو معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہاہے اس سے ایران کیلیے جوہری ہتھیاروں کا حصول مزید آسان ہو جائے گا۔ مجوزہ معاہدہ ایک خراب معاہدہ ہے جس کانہ کرنا ہی بہتر ہے، ایران اور امریکاکے درمیان جس جوہری معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے وہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران فتح، تسلط اور دہشت گردی کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے اور ہم سب کو مل کراسے روکنا ہوگا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے رہنما نہ صرف اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ بلکہ تمام دنیا کیلیے خطرہ ہیں جن سے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایران کے جوہری پروگرام کو روکے۔ اس بات پر افسوس ہے کہ بعض لوگ امریکی کانگریس سے ان کے خطاب کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام اؑباد) اسمبلی کا سیشں 2 فروری سے 13 فروری تک جاری رہے گا۔اسمبلی کے انیسو ے سیشن مین سینٹ انتخاب کے علاوہ ملک میں ہونے والی بدامنی کے حوالے سے بھی بحث کرے گے
اایمز ٹی ؤی فورئن ڈیسک(سڈنی) ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور پاکستانی ٹیم پر ایک کے بعد ایک مشکل آتی ہی جارہی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر کرکٹر محمد حفیظ بھی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں تین ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں ناصر جمشید کے حفیظ کی جگہ سنبھالنے کیلئے تیار۔