ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد امیدوار رضا ربانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد رضا ربانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے جے یو آئی (ف)کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور حافظ حمد اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فراز اور بی این پی (مینگل) کی جانب سے جہانزیب جمالدین نے بھی ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور رضا ربانی اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی قائم مقام صدر بھی بن جائیں گے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولاک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم لگاتار تین میچز جیت کر سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے لیکن اس کے لیے بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ پولاک نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن موجودہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر وہ ٹرافی حاصل کرلے تو مجھے حیرانی ہوگی
ایمز ٹی وی (شو بز) یہ دوہزار تیرہ کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سکس کا سیکیوئل ہے، جو فلم کے مرکزی کردار پال واکر کی موت کے سبب فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔ فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اس سے قبل 6 فلمیں آ چکی ہیں جو نہایت کامیاب رہی ۔فلم فاسٹ اینڈفیوریس سیون کے لئے بادلوں کے درمیان آسمان پر ڈرائیونگ ، فضا میں اڑتی دوڑتی گاڑیاں اور اسکائی ڈرائیونگ کے حیران کر دینے و الا منظر عکس بند کئے گئے ہیں۔
اہمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جاں بازوں نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی، وہاب ریاض نے آخری وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیم میں اپنی دھماکا خیز انٹری اور اپنی کارکردگی کی بدولت ناقدین کو خاموش کرادیا اور ساتھ ہی سلیکٹرز کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ “سرفراز دھوکا نہیں دے گا”
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ کون ہوگا، حکمراں جماعت اور پیپلزپارٹی کے درمیان اصل معرکہ ہوگا، دونوں جماعتوں کو بظاہر پینتالیس پینتالیس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
شکایات، اعتراضات اور الزام تراشیوں کی گھن گھرج کے ساتھ سینیٹ الیکشن ہوگئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت باون میں سے اٹھارہ نشستوں پر کامیاب ہوگئی، پیپلزپارٹی نے بھی آٹھ نشستوں پر میدان مارلیا ہے موجودہ صورتحال میں ن لیگ کی ایوانِ بالا میں مجموعی نشستوں کی تعداد چھبیس ہوگئی جبکہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے، یوں چیئرمین سینیٹ کےلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےدرمیان اصل معرکہ ہوگا
حکمراں جماعت کو ایوانِ بالا میں عوامی نیشنل پارٹی کے سات نیشنل پارٹی کے تین اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے تین ارکان کی حمایت حاصل ہوگی یعنی ن لیگ کے سینیٹ میں انتالیس ووٹ بظاہر پکےنظر آتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کو ایم کیوایم کے آٹھ اور ق لیگ کے چار ارکان کی یقینی حمایت کا امکان ہے، اس طرح پیپلزپارٹی کو انتالیس نشستیں ملنے کا امکان ہے
ایسی صورتحال میں جمیعت علمائے اسلام ف، تحریک انصاف اور آزاد ارکان کی اہمیت انتہائی اہم ہوگئی ہے، اگر فضل الرحمان ن لیگ کے ساتھ جاتے ہیں تو امکان ہے کہ جماعت اسلامی بھی حکومت کا ساتھ دے گی، اسطرح ن لیگ
کی نشستوں کی تعداد پینتالیس ہوجائے گی
اگرعمران خان نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو پی پی کو بھی پینتالیس ارکان کی یقینی حمایت حاصل ہوگی، ایسی صورتحال میں اگرعمران خان نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو پی پی کو بھی پینتالیس ارکان کی یقینی حمایت حاصل ہوگی، ایسی صورتحال میں سینیٹ میں موجود چھ آزاد ارکان کی کروٹ چیئرمین سینیٹ کے حتمی انتخاب کیلئے سب سے اہم ہوجائےگی جبکہ فاٹا کی چار نشستوں پر انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی)جامعہ کراچی میں ہنرمند خواتین کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں باصلاحیت خواتین نے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء کے اسٹالز لگائے۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) دنیا میں پہلے مرغی آئی ہے یا انڈہ؟ اس حوالے سے اکثر بحث ہوتی ہے لیکن کبھی اس پراسرار سوال کا منطقی جواب نہیں ملا لیکن اب ایک محقق کرالوچ ریبرٹ نے اس کا سائنسی جواب دیدیا ہے۔
کرالوچ کے جواب کے نتیجے میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ رابرٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہزاروں سال پہلے دنیا میں مرغی کا وجود نہیں تھا البتہ اس وقت اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ موجود تھا جسے پروٹو چکن کانام دیا گیا ہے۔ جب پروٹومرغی نے ایک انڈہ دیا تو یہ پہلے والے انڈوں سے ذرا مختلف تھا کیونکہ اس میں ایک جینیاتی تبدیلی ہو گئی تھی۔ اس انڈے سے جو چوزا نکلا وہ پروٹو چکن نہیں بلکہ آج کی مرغی کی نسل کا آغاز تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ پروٹو چکن کی نسل ختم ہو گئی اور صرف وہ مرغیاں باقی رہ گئیں جنھیں آج ہم جانتے اور پالتے ہیں لہذا اس تحقیق کے نتیجہ میں یہ تو ثابت ہو گیا کہ آج کی مرغی اور انڈے میں سے پہلے دنیا میں آنے والی چیز انڈہ تھی لیکن اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پروٹو چکن دنیا میں پہلے آیا یا اس کا انڈہ۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی ویکسی نیشن مزید سخت کرتے ہوئے ہر ماہ اس سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کرے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شام،کیمرون اور گینی پر بھی پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جب کہ پاکستان کو صحت کے پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پے در پے پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب گزشتہ سال سفری پابندی عائد کی گئی تھیں جس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) محکمہ کسٹمزمیں زشتہ5 سال سے کسٹمزلیب کی باہمی ملی بھگت سے دوا سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی منظم انداز میں مس ڈیکلیئریشن کے ذریعے اربوں روپے کی ڈیوٹی وٹیکس چوری کا انکشاف ہواہے۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈ ڈی کے ایگزامنگ آفیسرانورزیب کی جانب سے غلط ڈسکرپشن پرکلیئرنس کے حامل ایک کنسائنمنٹ کی نشاندہی پرمحکمہ کسٹمزکے اعلیٰ افسران نے دوا سازی میں استعمال ہونیوالے خام مال کے درآمدی کنسائنمنٹس کی جانچ پڑتال سخت کردی اورماضی میں کلیئر ہونیوالے اسی نوعیت کے مہنگے خام مال کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔
اپریزمنٹ ویسٹ آراینڈ ڈی نے خفیہ اطلاع پردرآمدکنندہ میسرزپیورانٹرپرائزز کے122 ڈالرفی کلوگرام ویلیوکی حامل اینٹی بایوٹک میڈیسنزمیں استعمال ہونے والے خام مال کوپاکستان کسٹم ٹیرف 3824-9099 کے تحت ایس ڈی او555 ، ایس ڈی او333 اور ایس ڈی او222 ظاہر کرکے صرف 45سینٹ فی کلوگرام ویلیو پر میسرزرجب علی اینڈ کمپنی کے توسط سے کلیئرنس حاصل کرنیوالے کیخلاف مقدمہ نمبر01/2015 R&D/AIB (West) درج کرلیا ہے جبکہ غلط لیب رپورٹ جاری کرنے والے کسٹمزلیب کے ڈپٹی کیمیکل ایگزامنر فہیم احمد خان کو معطل کردیا گیا ہے۔۔
ذرائع کے مطابق سال2010 سے دوا سازی میں استعمال ہونے والے مہنگے اور ممنوعہ خام مال کے تقریباً85 کنسائنمنٹس کی کسٹم لیب کی رپورٹ کی بنیاد پر کلیرنس ہوئی ہے جس میں مبینہ طورپرمس ڈیکلریشن کی وجہ سے قومی خزانے کو ریوینیو کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،ادویہ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی مس ڈیکلیئریشن کی نشاندہی کے بعدپاکستان پہنچنے والے 6 نئے کنسائنمنٹس بھی محکمہ کسٹمزنے روک لیے ہیں ۔جن کی کلیئرنس درست لیب رپورٹ موصول ہونے کے بعدہی ممکن ہوسکے گی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) جنوبی افریقہ کےخلاف میچ میں مصباح جب سات رنز پر پہنچےتوانہوں نے ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنزمکمل کرلیئے، وہ اس سنگ میل تک پہنچنےوالےاپنےملک کےبارہویں بلے بازہیں۔اس فہرست میں انضمام الحق گیارہ ہزار سات سو ایک رنزکے ساتھ ٹاپ پرہیں۔ مصباح نے ایک سو ساٹھ میچز میں پانچ ہزار اننچاس رنز کا مجموعہ حاصل کیا ہے ۔