Reporter SS
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیوز کو فون میں محفوظ کرنے کا آپشن کچھ عرصہ قبل ہی فراہم کیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یوٹیوب صارفین کی آسانی کے لیے ایک اہم اپڈیٹ لانے والا ہے۔
گیجٹس ناؤ کیرپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ میں ویڈیو سرفنگ کے دوران اچانک آنے والے اشتہارات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کے درمیان آنے والے اشتہارات صارفین کے لیے ناپسندیدگی اور جھنجھلاہٹ کا باعث بننے کی اہم وجہ ہیں، خاص طور پر جب ان کے ساتھ 'اسکپ' (Skip) کا آپشن بھی موجود نہ ہو۔
تاہم یوٹیوب کی متوقع اپڈیٹ میں صارفین کے لیے 30 سیکنڈز کی طویل اور اسکپ نہ ہونے والے اشتہارات غائب ہونے والے ہیں۔ ویب سائٹ کی جانب سے ممکنہ طور پر کی جانے والی اس اپڈیٹ کا مقصد صارفین کے تجرے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ گوگل کے ترجمان کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق عنقریب یوٹیوب ویڈیوز کے درمیان آنے والے 30 سیکنڈز کے اشتہارات کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ تاہم چند رپورٹس کے مطابق 30 سیکنڈ سے کم دورانیے کے اشتہارات اس اپڈیٹ کے بعد اسکپ نہیں کیے جاسکیں گے۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)محسن پاکستان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ قوم مطمئن رہے پاکستان محفوظ ایٹمی قوت ہے اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،موجودہ حالات اور دہشتگردی کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ، ذوالفقارعلی بھٹو باصلاحیت لیڈر تھے جو مجھے پاکستان لائے اور ہم نے مل کر ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے اقدامات کئے ،پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کی خاطر یورپ کی عیش وعشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر عالم اسلام کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا۔
اپنی بساط کے مطابق وطن عزیز اور قوم کی خدمت کی جس پر خوش ہوں ،پاکستانی قوم کی طرف سے ملنے والے پیار کا نعم البدل پوری دنیا کی دولت بھی نہیں ہو سکتی ،وہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں میں علی زئی فاﺅنڈیشن انٹر نیشنل (رجسٹر ڈ ) کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خصوصی خطاب کر رہے تھے، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مزید کہا کہ جو دشمن ہمیں للکار کر کہا کرتا تھا کہ ہم کشمیر پر قبضہ کر لیں گے ،ہم فلاں جگہ پر قبضہ کر لیں گے مگر پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے بعد دشمن ہماری سر حدوں کی طرف بھی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ۔
محسن پاکستان نے علی زئی فائونڈیشن انٹرنیشنل کے قیام اور فلاحی سرگرمیوں پر بانی و چیئرمین نسیم خان علی زئی کی کاوشوں کو سراہااور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں میں شریک نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دی ،، میزبان نسیم خان علی زئی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان قائد اعظم ثانی ہیں وہ محسن پاکستان نہیں بلکہ محسن اسلام ہیں ہمیں ان پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی عیش وعشرت کی زندگی کو چھوڑ کر پاکستان و قوم کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں نئی بسیں خرید کرنے کے حوالے سے ہینو کمپنی کے عہدیداران سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مناسب قیمت پر بسیں فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے عہدیداران سے کوٹیشن طلب کرتے ہوئے ان پر آرڈر دینے کے بعد جلد بسوں کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ انچارج ڈاکٹر فدا حسین چانڈیو، ڈائریکٹر فنانس عبداللطیف سومرو، مشتاق احمد میمن، رفیق احمد سولنگی جبکہ ہینو کمپنی کی جانب سے ڈویژنل ہیڈ محمود احمد، ریجنل منیجر ساؤتھ مراد صلاح الدین، منیجر کمرشل سیلز بدر حسین اور ایگزیکٹو سیلز سید محمد ریحان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کمپنی کے وفد کو بتایا کہ جامعہ سندھ سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جس کو 32ہزار طلباء کے لیے مزید 100بسوں کی ضرورت ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکاکے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے شاہدآفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے ساتھ شاندار یادیں وابستہ ہیں اور شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریانے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی سمیت سندھ کی دیگر جامعات میں جامعات کے ایکٹ کے برخلاف رجسٹرار اور ناظم امتحانات کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے ترمیم شدہ ایکٹ کی روشنی میں رجسٹرار اور ناظم امتحانات کے تقرر کا اختیار کنٹرولنگ اتھارٹی (وزیراعلیٰ) کے پاس ہے تاہم جامعہ کراچی سمیت دیگر کئی جامعات اسی ایکٹ پر عمل نہیں کر رہی ہیں اور وائس چانسلرز حضرات وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ازخود رجسٹرار اور کنٹرولر تعینات کر رہے ہیں.
\منگل کو جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی جانب سے نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ ہاوس سے نہیں لی گئی۔ سندھ مدرسۃ الاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کہ مطابق جامعات کے ایکٹ میں ترمیم ہو چکی ہے، پہلے وائس چانسلر اور ڈی ایف گورنر سندھ براہ راست تعینات کرتے تھے لیکن ترمیم کے بعد ان دونوں عہدوں پر تعیناتی وزیراعلیٰ سندھ کے مشورے سے کی جاتی ہے اس طرح ترمیم کے بعد رجسٹرار اور ناظم امتحانات بھی وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر تعینات ہوتے ہیں اور ہم اپنے ایکٹ پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔
لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں رجسٹرار اور ناظم امتحانات وزیراعلیٰ کے مشورے سے تعینات ہوتا ہے، اپنے ایکٹ پر مکمل کرتے ہیں اسی لئے ہم نے مستقل رجسٹرار کی تعیناتی کے لیے وزیراعلیٰ ہائوس کو خط لکھ رکھا ہے لیکن جب تک وہاں سے مستقل رجسٹرار نہیں مل جاتا ہم عارضی بنیاد پر قائم مقام رجسٹرار سے کام چلارہے ہیں۔ جامعہ کراچی کے نئے رجسٹرار سے موقف لینے کی متعدد کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔