جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)اسٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

اعصام اور جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کو الیفائی کیا، البتہ بھارت کے معروف اسٹار لینڈر پیس ایک ہی رائونڈ کے مہمان ثابت ہوئے۔

ڈبلز ایونٹ میں انہیں اور برازیلین جوڑی دار آندرے کو فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور بلغاریہ کے میکس میرنی کی جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے میں زیر کیا۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی کی سبسڈی یافتہ کاٹن یارن سے پاکستان کی مقامی صنعت کو نقصان بھارتی فائن کاٹن یارن پر 26 روپے نواسی پیسے سے لے کر 55 روپے اسی پیسے فی کلو تک درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، یہ ڈیوٹی اٹھارہ جنوری سے اگلے چار ماہ تک کے عرصے کے لیے موثر رہے گی۔

نیشنل ٹیرف کمیشن نے تحقیقات کے بعد یہ محسوس کیا تھا کہ بھارت کی سبسڈی یافتہ کاٹن یارن سے پاکستان کی مقامی یارن صنعت کو نقصان ہو رہا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) مہندی کی رسم میں شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے، رقص و سرود کی محفل سجانے پر تین رقاصاؤں سمیت 67 افراد کو گر فتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور 12 بوتل ولائتی شراب، 5لا کھ7ہزار 3سو 30روپے برآمد کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گکھڑ کے نواحی گا ؤں اوجلہ خورد میں شعیب کی مہندی کی رسم میں اس کے دوست اونچی آواز میں ڈیک لگا کر شراب کے ساتھ رقص و سرود کی محفل کر رہے تھے اور ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہے تھے۔ تین رقاصائیں ناچ رہی تھیں، پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان سے کلاشنکو ف،44 بور رائفل، 2پسٹل 9ایم ایم سمیت سینکڑوں گولیاں 12بوتل شراب اور رقاصاﺅں پر پھینکے گئے 5لا کھ7ہزار 3سو 30روپے برآمد ہوئے۔
پولیس تھانہ گکھڑ نے اظہر، نعیم، فدا، دلدار، زوہیب، فیصل، احمد حسین،نصیر، ریاض، ندیم غضنفر، محمد اسلم، زکریا، محسن افتخار احمد، نسیم، عبدالعزیز، تنویر، ساجد، محسن علی، رفاقت، بابر ،ہنی، وحید، شہروز، طلال، حمزہ، علی حسن وغیر ہ اور تین رقاصائوں ثنائ، عاصمہ، عظمیٰ سکینہ سکیم موڑ لاہور کو گرفتار کر کے 16 مقدمات درج کرلئے۔
 

 

 

یمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی سنسر بورڈ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو 6 ڈائیلاگ کے کٹ کے ساتھ نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی موجودگی میں فلم کی نمائش پر پابندی لگنے کے امکانات روشن تھے لیکن گزشتہ دنوں کنگ خان کی ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنما راج ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد فلم کی نمائش کے خلاف محاذ ختم کردیئے گئے تھے جس کے بعد اب فلم کو باقاعدہ طور پر نمائش کا پروانہ بھی مل گیا ہے۔
بھارتی سنسربورڈ نے شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو ’’ یو اے‘‘ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے لیکن فلم کے 6 ڈائیلاگ پر اعتراض کرتے ہوئے اسے فلم سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 20 منٹ رہ گیا ہے جب کہ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان، نواز الدین صدیقی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائمز پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کراچی کیلئے مزید 10 ہزارپولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکینڈ ہیند موبائل مارکیٹ میں بھی کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ،سی پی ایل سی چیف،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرحکام کی شرکت ۔
سی پی ایل سی چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وارداتیں صبح اوررات مارکیٹ بندہونے کے بعدزیادہ ہوتی ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں اعلیٰ حکام کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اسٹریٹ کرائمز کااجلاس طلب کرنے سے اندازہ لگائیں کتنا پریشان ہوں، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوں۔
وزیراعلیٰ اجلاس میں پریشان دکھائی دیئے اور ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول پانے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرائمز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)سی پیک سے متعلق عوام کو بروقت اور درست معلومات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی نئی سرکاری ویب سائٹ لانچ کردی، ویب سائٹ کی لانچنگ وفاقی وزیر احسن اقبال نے چھٹی جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کی۔
ویب سائٹ cepc.gov.pk پر نہ صرف سی یپک کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہیں بلکہ تمام پرو جیکٹس کا مکمل ڈیٹا بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی وزراء اعلیٰ اور وزراء کی موجودگی میں ویب سائٹ لانچ کی۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ویب سائٹ عوام کو درست معلومات کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگی اور اس کی مدد سے سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکام بنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)گذشتہ چند برسوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہےاور آنے والا سال بھی اچھا رہنے کی امید ہے لیکن کاروبار کی جانے والی مصنوعات، ٹرانسپیرنسی ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور کاروباری حجم کے معاملے میں پی ایس ایکس خطے کی دیگر مارکیٹوں سے پیچھے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی خریداری کے بعد اندازے ہیں کہ یہ رجحان بہتر ہوگا۔ اس سرمایہ کاری کے بعد یہ بھی ممکن ہے کہ شنگھائی ، شینجن اسٹاک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئر کاروبار کے لئے پی ایس ایکس اور پی ایس ایکس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئرز چین میں کاروبار کے لئے پیش کئےجائیں۔ چین کی کسی بھی ملک کے اسٹاک یہ اپنے نوعیت کی پہلی سرمایہ کاری ہے۔ اس لئے خیال ہےکہ یہ ڈیل چین کے لئے دنیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا پہلا قدم ہوگی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جمعرات کا دن عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کے لئے تاریک ثابت ہوا، سربیا کے اسٹار پلیئر کو گرینڈ سلم چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے ازبکستان کے ڈینس ایسٹومن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتاہم رافیل نڈال اور سرینا ولیمز کو سفر جاری رکھنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی۔ جمعرات کو عالمی نمبر 117 پلیئر ایسٹومن نے جوکووچ کو 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے سخت ترین مقابلے کے بعد زیر کرلیا۔ جوکووچ کو کیریئر میں دوسری مرتبہ بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایسٹومن نے دفاعی چیمپئن کو 7-6، (10-8)، 5-7، 2-6، 7-6، (7-5) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دریں اثنا مینز سنگلز کے دیگر میچز میں ہسپانوی اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکس بغداتس کو 6-3، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ہسپانوی رابرٹو باٹیسٹا نے جاپان کے یوشیہیٹو نیشوکا، فرانس کے جائلز سمنز نے روجیریو بوٹرا سیلوا ، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ نے ارجنٹائن کے کارلوس برلوک اور جرمنی کے فلپ کولیشرائبر نے امریکا کے ڈونلڈ ینگ کو ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سرینا ولیمز نے روس کی لوسی سفارووا کو 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ان کے علاوہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روس کی اینا بلینکووا، سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا نے تائپے کی سو وائی ہیش، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے کروشیا کی ڈونا ویکک اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے جاپان کی نومی اوساکا کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟
ذرائع کے مطابق عدالت نے لاپتہ شہریوں کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاﺅن لنک روڈ کے قریب سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نےاسٹیل ٹاﺅن لنک روڈ کے قریب سے تین افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں ہے تاہم انہیں سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاروں افراد کی داڑھیاں ہیں تاہم ابھی تک انکی شناخت نہیں ہو سکی ، لاشیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔