جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)یوں تو بھارتی اپنے آپ کو دنیا بھر میں مہمان نواز کہلواتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا بہت خوش دلی اور عزت سے استقبال کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جب ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل بھارت پہنچے تو بھارتی صحافیوں کی بدتہذیبی نے پورے بھارت کو شرمندگی سے سر جھکانے پرمجبور کردیا۔ مشہور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار وین ڈیزل آج کل اپنی فلم ’ٹرپل ایکس ۔ ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔وین ڈیزل جب ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں جمع بھارتی صحافیوں نے ایک طوفان بدتمیزی مچا دیا اور زور زور سے ’ڈیزل، اوئے ڈیزل، دیکھ، دیکھ‘ چلانا شروع کردیا۔

 

جب وین ڈیزل ان سب کونظرانداز کر کے اندر چلے گئے تو کسی دل جلے صحافی نے ’ٹکلے‘ کہہ کراپنے دل کی بھڑاس نکالی۔اس طرح کہہ کر اس نے اپنے طور پر وین ڈیزل کے گنج پن کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ یہ بھول گیا کہ یہ ون ڈیزل کی منفرد شخصیت اور اسٹائل کا حصہ ہے۔یہی نہیں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹویٹرپربھی بھارتیوں نے اپنی جہالت کا شاندار ثبوت دیا۔

انہوں نے بجائے اس کی مذمت کرنے کے، وین ڈیزل کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اور دنیا کو بتا دیا کہ جس کو اپنی عزت عزیز ہو وہ کبھی بھارت نہ جائے۔ واضح رہے کہ اس فلم سے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ دپیکا فلم میں سیرینا نامی ایک شکاری کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے بی اے کی ایڈمیٹ کارڈ جاری نہیں کئے جس کے باعث طلبا و طالبات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
 
ایڈمیٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلبا و طالبات کی لمبی قطار یں لگ گئی۔
 
واضح رہے کل سے جامعہ کراچی کے تحت بی اے کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور اس کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔
 
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ کے دروازے پر انصاف کے لئے کھڑے ہیں، پاناما لیکس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے
اور وزیراعظم کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
سراج الحق نے کہا کہ اگر ملکی عدالتیں وزیراعظم کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں تو کیا اس کے لئے عرش بالا جائیں، ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا یہی بنچ کیس سنے گا بھی اور فیصلہ بھی دے گا، پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متفق ہوں کہ وہ پھنس گئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی بلوچستان کمرہ عدالت میں جذباتی ہوگئے۔ آئی جی احسن محبوب نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ تم پر خدا کی لعنت ہو،جج نے مجھ سے کہا کہ شرم سے ڈوب مرو ،کیا یہ کہنا ٹھیک ہے؟انہوں نے سوال کیا کہ کیا صرف ججز کی عزت ہے؟ہم ذلیل ہونے کیلئے رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے کہا کہ خد ا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کمیشن میں مجھے گالیاں دی گئیں ۔ کیاانصاف اوروں کیلئے اور پولیس والے صرف ذلیل ہونے کیلئے ہیں؟انہوں نے کہا کہ مجھ سے غیر متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔
جواب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں ہم نے آپ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا ۔ آئی جی نے کہا کہ آپ نے ایسا سلوک نہیں کیا لیکن کمیشن نے ہمیں ذلیل کیا۔جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ ہم آپ جیسے افسران سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔ جب بھی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو سوالات بھی سخت ہوتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایساے واقعات سے کیوں نہیں بچ سکتے ؟
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن سفارشات پر سکیورٹی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ کمرہ عدالت میں وکلاءنے اس بات پر شور کیا کہ آئی جی الزام لگا رہے ہیں۔یاد رہے سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے ۔سانحہ کوئٹہ میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں سمتھ الیون نے پروفیسر الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت کینگروز نے میچ 45 ویں اوور میں بآسانی جیت لیا۔ کینگروز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد حفیظ صرف چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر میدان بدر ہوئے۔ اوپنر شرجیل خان نے روایتی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹین لیک کے ایک اوور میں تین چوکے اور ایک فلک شگاف چھکا لگایا۔ شرجیل خان ففٹی مکمل کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

اس کے بعد اسد شفیق بھی 5 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ باقی کے کھلاڑی بھی رنز میں خاطرخواہ اضافہ نہ کر سکے۔ شعیب ملک اور کامران اکمل 39,39، عماد وسیم 9، محمد رضوان 14 اور محمد عامر صرف 4 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے وہ ہیزل وڈ کی گیند پر ہینڈز کامب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان سٹیون سمتھ شاندار سنچری کی بدولت 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 44رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ہیزل وڈ جنید خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور صرف 9 رنز پر چلتے بنے۔ پیٹر ہینڈز کومب نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک ا نصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان تلور اور ہرن کا غیر قانونی شکار کھیلنے میں مصروف ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قطری شہزادوں کوتلورکے شکارکالائسنس دینے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مگر اب تنقید کرنے والی تحریک انصاف کے نمائندے نے خود قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تلور کا شکار کرنا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تلور کے شکار کیلئے ایک خاص عرصہ کیلئے لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔جس میں شکار کرنے والے خاص تعداد کے اندر نایاب پرندے تلور کا شکار کرسکتے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن والا کام کر رہا ہوں ، مریم نواز لیگی وزراءاور دانیال عزیز کو مجھے گالیاں دینے کے بدلے وزارتیں دینے کا کہتی ہیں ۔”مریم نواز دانیال سے پوچھتی ہیں کہ آج عمران خان کو گالیاں نکالیں یا نہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بہت کوشش کی جس پر مریم کہتی ہیں کہ گالیاں نہیں دوگے تو وزیر نہیں بناﺅں گی “
عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کیس کو تفصیل سے سن رہے ہیں اور سب کو پورا ٹائم دے رہے ہیں ۔’سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیا پاکستان بنے گا “۔ آئی ایم ایف سے پچھلے تین سالوں میں جتنا قرضہ لیاگیا اتنا ہی پیسہ ملک سے باہر بھیجا گیا ۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک دستاویز کے علاوہ ایسی کوئی دستاویز نہیں جس کی عدالت کو تصدیق کرانا پڑے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا کہ میرے پاس دستاویز ہیں مگر انکے وکیل نے کوئی کاغذ عدالت میں نہیں دیا۔”نوازشریف اپنی تقریر سے پیچھے ہٹ رہے ہیں “۔ ہم جب دھرنا دے رہے تھے تو یہ کہتے تھے کہ پارلیمنٹ آﺅ اور اب کہتے ہیں استثنیٰ دیا جائے ،”ہم کدھرجائیں “۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی سمجھ گیا ہے کہ اس کیس کے پاکستان پر بڑے اثرات ہونگے اور کس طرح کا پاکستان بنے گا ۔
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ اگر عمران خان کو برا بھلا کہو تو شائد نوازشریف پر کیس میں رعائت مل جائے ۔”اگر میں غلط ہوں تو اسکا نوازشریف کے کیس سے کیا تعلق ہے “۔
انکو دوسروں کو برا بھلا کہنے کی عادت پڑچکی ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کا پیسہ چوری ہوا مگر یہ کہتے ہیں کہ لندن فلیٹس ہمارے نہیں ۔ ”ایشو یہ ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کے پیسے کا نگران ہوتا ہے “ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پہلی بار پھنس گئی ہے ، جب مان لیا کہ لند ن فلیٹس ہمارے ہیں تو منی ٹریل کا بتائیں
کہ وہ کہاں ہے ۔”آپ کو عدالت میں منی ٹریل دینی پڑیگی “۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نوازشریف کو اس ملک کا سب سے بڑا کرپٹ آدمی کہتے ہیں اور اپنے اس موقف پر قائم ہیں ۔”اگر آپ کرپٹ کو بڑا کرپٹ نہیں کہیں گے تو آپ ظلم کر رہے ہیں “۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیا پاکستان بنے گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز شیخ رشید کے خلاف دئیے گئے بیان پر شرمندگی ظاہر کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ کل شیخ رشید کے خلاف بات کی بعد میں محسوس ہوا کہ یہ کیا بات کی ہے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان میڈ یا پر آتے ہیں اور کہتے ہیں تلاشی سے ڈر گئے ،اس طرح کی بازاری باتوں پر ہمیں بھی جواب دینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل میں نے شیخ رشید کے بارے میں بات کی بعد میں احساس ہوا کہ یہ کیا بات کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے رفقاءکی باتوں کے جواب میں کچھ باتیں نکل جاتی ہیں جن پر بعد میں تکلیف بھی ہوتی ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ ٹی وی پروگراموں اور سیاسی تقریروں میں پاناما لیکس کیس کے بارے میں جو جو باتیں کی جا رہی ہیں ،ان سب پر توہین عدالت لگانے کے لیے جائزہ لینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نادانستہ یا دانستہ طور پر اداروں پر دباﺅ ڈالنا چاہتے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت کی جانب سے بعض ریمارکس پر ہمیں بھی اعتراض ہیں لیکن ہم ان پر بات نہیں کرتے کیونکہ عدلیہ کا تقدس پامال نہ ہو اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے ہم سب کو قبول ہونا چاہیے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کے بارے میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن انہیں بھی ہڈی ڈال دیتی تو آج ہمارے خلاف باتیں نہ کرتے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کی اڑان پھررک گئی۔ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے عدالتی حکم کے بعد آج ہی دبئی جانے کی خواہشمند ماڈل کو ایک بار پھربیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ وفاق کی درخواست پر ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا فیصلہ سنانے کے کچھ دیر بعد ہی اپنے فیصلے پرعملدرآمد روک دیا۔ وفاق کی درخواست پر ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔
ایان علی کا نام سی سی ایل سے نکالے جانے کے حکم کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلے کو چینلج کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر بینچ نے اپنے فیصلے پرعملدرآمد روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے دس روز کی مہلت دے
دی۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے بعد ایان علی آج ہی ملک سے باہر چلی جائیں گی، وکیل کےمطابق ایان علی کی والدہ علیل ہیں، وہ ان سے ملنے کےلیےآج ہی دبئی جائیں گی۔ چوہدری نثار علی نے تعصب کی بنیاد پر ایان علی نام کا ای سی ایل میں تین بار شامل کرایا۔
 
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈالرگرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات دے تھے۔
گزشتہ سماعت میں ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے بھرپور دلائل دہتے ہوئے کہا تھا کہ ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکناسپریم کورٹ کی توہین اورانتقامی کارروائی ہے۔عدالت کے حکم کا یہی احترام ہے توعدالتیں بند کردینی چاہئیں، لطیف کھوسہ نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ کیا ایان علی پرویز مشرف سے بڑی ملزم ہےجبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں ڈالر گرل کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا،معاملہ پنجاب کا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سماعت کا اختیار نہیں رکھتی۔
سندھ ہائیکورٹ نے اس سے پہلے بھی 2 بارایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا مگر وفاق محکمہ داخلہ کی جانب سے مختلف جوازوں کی بناء پرایان علی بیرون ملک نہ جا سکیں۔ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے سامان میں سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہونے پر کسٹم حکام نے حراست میں لیا گیا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ اسمبلی اجلاس میں آج پھرنوک جھونک اور تندو تیز جملوں کا تبادلہ کیا جاتا رہا۔ پی پی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے نصرت سحر عباسی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ پر جیل میں سانپ نے بھی حملہ کیا تھا،میں یہ دعا نہیں کروں گا کہ نصرت سحر کو جیل نصیب ہو۔
رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سوال کیا کہ کھانے کے معیارپر نظررکھنے کاکوئی نظام جیل میں موجود ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ قیدیوں کو تین دن چکن اور 2 دن بیف دیا جارہا ہے جبکہ دال بھی روزانہ پکائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فی قیدی140 روپے یومیہ خرچ کرتی ہے۔
نصر ت سحر نے کہا کہ چیکنگ کے باوجود گدھے کا گوشت سرعام فروخت ہوتے دیکھا گیا ہے۔اگراس طرح اچھاکھاناقیدیوں کومہیاہوتاہے توپھرسب قیدی رہناپسندکریں گے۔ محکموں کے اخراجات کی آڈٹ کیلئے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی موجود ہے۔سندھ میں4ویمن جیل سکھر،لاڑکانہ،حیدرآباد اورکراچی میں ہیں۔چاروں ویمن جیلوں میں2011سے2013تک صرف19خواتین موجودتھیں۔