جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کاﺅنٹر ٹیرارزم آپریشنز کے بھرپور ثمرات حاصل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے پاکستان کی دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو داخلی و خارجہ پالیسی کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس پالیسی کو بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ فوجی عدالتوں نے دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کیلئے پہلے ہی آئین میں ترمیم کیلئے مشاورت شروع کردی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔
شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ داخلی امن کیلئے تمام قوتیں بروئے کار لاتے ہوئے خطے کے امن میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جس میں بچی کی کمر، ٹانگوں، چہرے، ماتھے ، ہاتھ، بازو پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر نشانات ایسے نہیں جو گرنے سے لگے لہذا زخموں کے نشانات بچی پر تشدد کی تصدیق کرتے ہیں. ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں پمز اسپتال کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے طیبہ کاطبی معائنہ کیا جس میں ڈاکٹر جاوید اکرم کے علاوہ ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ، برن سرجن ڈاکٹر طارق، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمید اور جنرل سرجن ڈاکٹر ایس ایچ وقار میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے۔
وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے معائنہ کے لیے
اعلی سطح کا بورڈ بنایا گیا جن میں پلاسٹک جنرل سرجن اور ماہرنفسیات بھی شامل تھے، ایک گھنٹہ لگا کر بچی کا مکمل چیک اپ ہوا اور خون کے ٹیسٹ سمیت دیگر تمام تشدد کے نشانات کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ طیبہ کے بھائی اور والدین کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول جانے کی عمر کے بچے گھروں میں کام کر رہے ہیں ان بچوں کو گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی لگائی جائے جب کہ ہماری خواہش ہے کہ طیبہ کو انصاف ملے تاکہ دوبارہ کوئی طیبہ اس سے سفر نہ کرے۔

قبل ازیں طیبہ کو ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس نفری نے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال پہنچایا تو اس موقع پر کم سن گھریلو ملازمہ کی ساتھ ان کی والدہ بھی موجود تھیں۔ پولیس نے تمام معاملے کو میڈیا سے اوجھل رکھا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) پی سی بی نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔
فاسٹ بولر محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں جن کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔

عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں اس لیے جنید کو واپسی کا موقع مل گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے بیحد غمزدہ اور تمام کھلاڑی انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(چترال)2016 میں دیا مر پولیس کی کا کردگی مجموعی طور پر سب سے بہتر رہی. ڈی آئی جی پولیس دیا مر استور ریجن محمد شعیب خرم کی سر براہی میں سال 2016 میں 99 اشتہاری مجرمان، 9فوجی بهگوڑے اور 2عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔
تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت سال کے اختتام تک دیا مر کے 11تهانوں میں کل 349 مختلف نوعیت کے کیسز رجسٹر ہوگئے ہیں اور دیا مر کے سیاحتی مقامات ننگا پربت ، فیری میڈو پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کر دئیں گئے اور ساتھ ہی با بو سر روڈ پر دیا مر پولیس کے ساتھ ڈی آئی جی دیا مر ریجن نے علاقے کے لو گوں کے تعاون سے مقامی رضاکار فورس نے بهی علاقے میں پر امن سیا حتی ما حول پیدا کرنے کیلیئے دیا مر پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے بہترین فرائض سر انجام دئے جس کے بدولت دیا مر کے سیاحتی مقامات میں کو ئی دہشت گردی کا واقع پیش نہیں آیا. اسی طرح دیا مر کے حدود میں شاہراہ قراقرم پر بهی سکیورٹی کے بہتر ین انتظامات کر دیے گئے .

انہوں کہا کہ دیا مر بهر میں گزشتہ سال کی نسبت 2016 میں قانون کی رٹ انتہائی مضبوط رہی ہے تمام لاء اینڈ آرڈر مسائل کو پییشہ ورانہ انداز میں سلجهائے گئے ہیں. واضع رہے کہ دیا مر پولیس کسی بهی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی اگر کسی نے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کو شش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی.

 


ایمزٹی وی(بھمبر) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہندوستان ایک مرتبہ پھر کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے غیر باشندہ لوگوں کو بسا رہا ہے یہ سوچی سمجھی سازش ہے مقبو ضہ کشمیر کی صورتحا ل نہا یت خرا ب ہے انسا نی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیاں ہورہی ہیں مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، سلا متی کو نسل سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، حکومت پا کستا ن مسئلہ کشمیر کو اقوام متحد ہ میں اجا گر کر نے پر غو ر وخوض کر رہی ہے آزادکشمیر ،پا کستا ن کے عوام اور تا رکین وطن کو کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ نا چا ہئے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی زو ن بنا ئے جا ئینگے جن میں سے ایک بھمبر میں بنے گا سی پیک منصو بہ سے علاقہ میں بڑ ی تبد یلی آئے گی، ریاستی اور حکومتی وسا ئل کاغلط استعما ل نہیں ہو نے دینگے احتساب بیو رو کو مو ثر بنا نے کیلئے قانو ن سازی کی جا رہی ہے ، بھمبر کے لو گ مجھے کشمیر کو نسل میں اپنا نما ئند ہ سمجھیں تمام مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، قبل ازیں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سردارمسعود خان نے کہا کہ خود کفالت کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے پن بجلی پیدا کر کے خود کفیل ہو سکتے ہیں تعلیم کے معیار میں ہم بہت پیچھے ہیں

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملاقات کی ، آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں،سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شمولیت سے آزادکشمیر کے اندر خوشحالی آ ئے گی آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی ہماری پہلی ترجیح ہے ، قبل ازیں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عوام کی انصاف تک رسائی یقینی بنانا ترجیح ہے معاشی سطح پر خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررکھی ہے ریاست کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ،آزادکشمیر میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے بابر ون اور بابر ٹو کو فائر کرنے کا بھی کامیاب تجربہ کر چکا ہے، تاہم بابر تھری کی آبدوز سے لانچنگ سے پاکستان نے اس میدان میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی قوم اور ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے جی ایچ کیو آر میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان میں امریکی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کی صلاحیت بڑھانے میں آر ایس ایم کا اہم کردار ہے ۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر باہمی سیکیورٹی میکنزم بڑھانے پر زور دیا ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جنرل نکلسن نے میران شاہ کا دورہ بھی کیا جہاں شمالی وزیرستان میں سماجی ، ترقیاتی سرگرمیوں پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سینیٹ اجلاس سے دو روز قبل آرڈیننس جاری کیا جانا بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دبا دینے میں حکومت مہارت رکھتی ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ آج تک منظرعام پر نہیں لائی گئی تاہم امید ہے کہ سپریم کورٹ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ پر عمل کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس بہت سادہ ہے ، بار ثبوت شریف خاندان پر ہے کیونکہ وہ خودلندن فلیٹس تسلیم کر چکے ہیں ۔ فلیٹس کا اعتراف پرویز اشرف، گیلانی یا ان کے بیٹوں نے کیا ہو تا تو اب ضمانتیں کرا رہے ہوتے۔ وزیراعظم نواز شریف پچھلی مرتبہ آئے تھے تو سپریم کورٹ پر حملہ کروا دیا تھا۔ نواز شریف سے اس بار عدالت پر حملہ نہ کرانے اور پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ضمانت لی جائے۔

فوجی عدالتوں سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر فوجی عدالتیں نہ ہوتیں تو سبین محمود اور سانحہ صفورا کے قاتلوں کو سزا نہ ملتی۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت فوجداری قانون میں اصلاحات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 62اور 63آپ کے موکل پر بھی لاگو ہو سکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں نئے 5رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کی چوتھی مسلسل سماعت کی اور نعیم بخاری کے دلائل سننے کے بعد کل تک کیلئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ وزیرا عظم کے پارلیمنٹ میں خطاب اور عدالتی جواب میں تضاد ہے جس پر انہیں نااہل قرار دیا جائے جس پر بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکیس دیے کہ اگر62اور 63لگاتے ہیں تو ملک میں بچے گا کون ؟ آرٹیکل 62اور 63وزیر اعظم پر نہیں بلکہ اراکین پارلیمنٹ پر لاگو ہوتا ہے ۔انہوں نے نعیم بخاری سے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63آپ کے موکل پر بھی لاگو ہو سکتا ہے

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اصل معاملہ یہ ہے کہ کیا نوازشریف قوم ملک اور عدالت کے ساتھ سچے ہیں ۔”اس لئے اس مقدمے کو سن رہے ہیں کہ کہیں یہ سب کو نہ لے ڈوبے “۔ اگر یہی ہے تو پارلیمنٹ میں صرف سراج الحق بچے گا اور کوئی نہیں ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس مقدمے کی حساسیت اور پھیلاﺅ کا ادراک ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ایسا فیصلہ دیں جو بہترین نظیر ثابت ہو ۔