بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(اسلام آباد) کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے بچی کی پھوپھی کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد پولیس طیبہ اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، پٹھانی بی بی اور دیگر افراد ہی طیبہ کو عدالت سے لے کر گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیبہ کی بازیابی کے لئے پولیس مختلف ذرائع سے تلاشی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے

 

ایمز ٹی وی (صحت ) غذا میں میگنیشیئم سے بھرپورکھانوں مثلاً ہرے پتوں والی سبزیوں، مچھلی، پھلیوں اور اناج سے منہ موڑا جائے تو اس اہم دھات کی کمی سانس کے امرض، ذیابیطس، امراضِ قلب اور الزائیمر کی وجہ بن سکتی ہے۔

جن لوگوں میں میگنیشیئم کی کمی ہو ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں امراض قلب کا خطرہ 10 فیصد، فالج کا خطرہ 12 فیصد اور ذیابیطس کا امکان 26 فیصد تک زیادہ تھا۔ ڈاکٹر فینگ انے کہا ہے کہ میگنیشیئم صحت کے لیے ایک بہترین شے ہے۔

چین کی زینگ زو یونیورسٹی میں غذائیت کے ماہر ڈاکٹر ژویژیان فینگ نے 1999 سے اب تک ہونے والے 40 مطالعوں اور سروے کا بغور جائزہ لیا ہے جس میں 9 ممالک کے دس لاکھ افراد میں میگنیشیئم اور مہلک امراض کے تعلق پر غور کیا گیا ہے۔

اس مطالعے میں امراضِ قلب کے 7,678، ہارٹ فیل کے 701، فالج کے 4,755، اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 26,299 کیس اور 10 ہزار سے زائد اموات کو نوٹ کیا گیا۔ سائنسدانوں کے مطابق روزانہ 100 ملی گرام میگنیشیئم کا استعمال فالج اور امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔

جبکہ دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ میگنیشیئم کا استعمال براہِ راست کئی امراض کو روکتا ہے۔لیٰہذاغذا میں میگنیشیئم بڑھائیں، ذیابیطس اورامراضِ قلب دوربھگائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(دبئی سٹی) زندگی کی بے ثباتی اور موت کی حقیقت کو سمجھنا چاہیں تو دبئی میں پیش آنے والے اس دردناک واقعے کو دیکھ لیجئے جس نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک مصروف شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص موت سے بال بال بچ گیا۔ اسے کچھ زخم آئے تھے اور وہ سڑک کنارے بیٹھا ایمبولینس کا منتظر تھا۔ اس کے اردگرد موجود لوگ اسے خوش قسمت قرار دے رہے تھے کہ حیرتناک طور پر اس کی زندگی بچ گئی تھی، لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ موت عین اس کے سڑک پر کھڑی تھی۔

چند ہی لمحے بعد مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی بے قابو ہوئی اور عین اسی شخص کو روندتے ہوئے گزرگئی جو ابھی ایک خوفناک حادثے میں مرتے مرتے بچا تھا۔ اس بار زندگی کی مزید ساعتیں اس کے حصے میں نہیں تھیں اور دیکھتے ہی دکھتے وہ دنیائے فانی سے کوچ کرگیا۔

دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف المزروعی کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والے پک اپ ٹرک سے بچتی ہوئی گاڑی پر کنٹرول کھوبیٹھی اور سڑک کنارے بیٹھے زخمی شخص کو کچل ڈالا۔ اردگرد موجود تمام افراد حیرت انگیز طور پر محفوظ رہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پنجابی اور اردو فلموں کی کامیابی سمجھے جانیوالے سلطان راہی کی 21 ویں برسی 9جنوری کو دنیا بھر میں منائی جائیگی حاجی حبیب احمد المعروف سلطان راہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر بجناور میں 1938 میں پیدا ہوئے ۔

تقسیم ہند کے وقت وہ گوجرانوالہ آ گئے ،سلطان راہی نے 1955 میں اپنے کیریئر کا آغاز سٹیج ڈرامے سے کیا جس میں ان کا نام نادر شاہ درانی رکھا گیا، انہوں نے 4سال تک سٹیج پر کام کیا پھر 1959میں بننے والی فلم "باغی"میں ایکسٹر ا ادا کار کی حیثیت سے کام کیا ، 1972 ان کے کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ،اس سال ان کی تین فلموں کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی۔

انہوں نے زیادہ تر مسعود رانا اور یونس ملک جیسے ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا جبکہ انجمن ، صائمہ،نرگس وغیرہ ان کی ہیروئین بنیں، انکے کیریئر کی بہترین فلمیں وحشی گجر، بشیرا، گارڈ فادر، کالے چور، شیر خان ،چن وریام ، مولا جٹ آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔انہیں 160 فلم ایوارڈز سے نوازا گیا انہوں نے 813فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے جن میں 703پنجابی او ر110اردو شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے گزشتہ رات لاپتہ ہوئے تاہم آج ان کے موبائل فون نمبر سے ان کی اہلیہ کو ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ کورال چوک سے ان کی گاڑی لے لی جائے۔
فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے کورال چوک سے ان کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔
زرائع کے مطابق مطابق پروفیسر سلمان کی اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کورال چوک سے ان کی گاڑی تحویل لے لی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس میں الیکٹرانک کنزیومر شو جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات سے سج گیا۔ جدید ترین ٹیلی ویژن صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ چینی مصنوعات کے اسٹالز پر رش لگا رہا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرانک کنزیومر شو اپنے عروج پر ہے۔

اس شو میں بے شمارمصنوعات پیش کی گئی ہیں مگر جدید ترین ٹیکنالوجی اور حقیقت کے قریب ترین تصاویر دکھانے والے ٹیلی ویژن خصوصی توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔ الٹرا ہائی ڈیفی نیشن کے حامل اس ایل ای ڈیز کی قیمت میں بھی اب خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔

فورکے ٹیکنالوجی کے حامل ٹیلی ویژن اس شو میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ رواں برس کوریائی کمپنی ایل جی نے سات نئے فورکے ماڈلز پیش کئے ہیں۔ یہ کمپنی اس شو میں ایٹ کے ٹیکنالوجی کا حامل ٹیلی ویژن سیٹ بھی متعارف کرا رہی ہے۔

منتظمین کا کہنا کہ نو جنوری تک جاری رہنے والے اس شوکو دیکھنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔ سی ای ایس کو کنزیومر الیکٹرانک میں نئے رجحانات اورنئی ایجادات کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا میلہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس شو کی داخلہ فیس دو سو امریکی ڈالر ہے۔

Share on FacebookShare on Twitter

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عم کمر ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ،جنہوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

شہر قائد کے علاقے مومن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایسے کم عمر ملزمان کو گرفتار کیاہے جن میں سے ایک 11سا لہ سنی اور دوسرا14سال کا ایان ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کیلئے متعلقہ تھا

نے میں منتقل کر دیا جہاں دوران تفتیش ملزموں نے ایسے انکشافات کئے کہ پولیس والے بھی حیران رہ گئے۔ 11سالہ سنی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گینگ 6 افراد پر مشتمل تھا،29دسمبر کو ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ہمارا ایک ساتھی تنویر مارا گیا تھا جبکہ مومن آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ذیشان ہلاک ہوگیا،2گرفتارہوئے تھے۔ملزم نے کہا کہ تنویر کوہمارے ہی گینگ کے ساتھی ذیشان نے ہی گولی ماری تھی۔

تفتیشی افسر کو مزید بیان دیتے ملزم سنی کا کہنا تھا کہ ملزمان ہمیں پولیس سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے تھے، اور ہر واردات میں ساتھ جانے کے عوض میں 400 روپے ملتے تھے،جبکہ ابھی تک تین وارداتوں میں ساتھ جاچکا ہوں

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم )گوادر صوبہ بلوچستان میں پنجاب حکومت پاکستان نیوی کے تعاون سے 15کروڑ روپے کی لاگت سے" خادم پنجاب بحریہ ماڈل کالج" کا قیام عمل میں لا رہی ہے، اس کالج میں تقریبا 1500 بچے اور بچیوں کو تعلیم کی سہولت میسر ہوگی، اکتوبر 2017 میں داخلوں کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

پاکستان میرین اکیڈمی یونیورسٹی لیول پر" میری ٹائم آگاہی مہم" کا آغازبھی کر رہی ہے.

اس امر کا اظہار پاکستان میرین اکیڈمی کراچی کے کمانڈنٹ کموڈور اکبر نقی نے لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید سے ان کے آفس ٹاﺅن ہال میں ملاقات کے دوران کیا۔ایوان اقبال میں منعقد ہونے والے سیمینار میں ”سی پیک“ کی اہمیت اجاگر کی جائے گی اور اس ضمن میں پاکستان میری میرین اکیڈمی کے کردار پر تفصیلاً روشنی ڈالی جائے گی۔ اکبر نقی نے مزید بتایا کہ میرین اکیڈمی پاکستان کا واحد پبلک انسٹی ٹیوٹ ہے جو ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی سویڈن کی ریجنل برانچ ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت/کراچی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اسٹرکچر میں ترمیم کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس میں سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو، چیئرپرسن اوورسائٹ کمیٹی فار ورٹیکل پروگرامز ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، فوکل پرسن پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹیو شہناز وزیر علی اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کو کراچی میں جاری صحت کے منصوبوں کے بارے میں آگہی دی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) ایک تصویر کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد چائے والا کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ لوگ تو یہ سوچ رہے تھے کہ اس کی جانب سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان حتمی ہے اور اب وہ کبھی دوبارہ ٹی وی یا سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئے گا لیکن ارشد خان کو اس کے گھر والوں نے ایک شرط پر شوبز میں کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد خان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اس شرط پر شوبز اور فلموں میں کام کر سکتا ہے کہ بولڈ مناظر نہیں فلمائے گا اور مسکان جے کیساتھ جاری ہونے والی تصاویر جیسا دوبارہ کوئی ’سین‘ نہیں ہو گا۔ ”چائے والا“ کی انتظامیہ کے مطابق ارشد خان جلد ہی اس بارے میں باقاعدہ اعلان کریں گے اور فلم ”کبیر“ میں شرکت سے متعلق بھی لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

ارشد خان کے 2 منیجرز میں سے ایک ’رضوان کاظمی‘ نے بتایا کہ ”یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب ارشد خان کی ٹیم کے ایک ممبر نے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک کیں اور پھر مردان میں مکین اس کے گھر والوں کو دکھا دیں۔ ارشد ایک مذہبی فیملی کیساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے ان تصاویر نے اچھا تاثر نہ ڈالا اور انہوں نے فوراً ارشد کو شوبز میں کام کرنے سے روک دیا کہ اس سے خاندان کا نام بدنام ہوا ہے۔“


کاظمی نے مزید بتایا کہ ارشد خان نے اپنے رشتہ داروں کو منا لیا ہے اور اپنے والد سے وعدہ کیا ہے کہ کہ آئندہ کبھی بھی اس قابل اعتراض فوٹوشوٹ میں حصہ نہیں لے گا۔

کاظمی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی ٹیم سے اس شخص کو بھی نکال دیا ہے جس نے تصاویر لیک کی تھیں، کیونکہ ارشد خان کو بالکل بھی علم نہیں تھا کہ کب اور کیسے تصاویر لیک کی گئیں اور اس سے اس کی شہرت پر کیا اثر پڑے گا۔“