جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈسیک) سوشل میڈ یا میں تہلکہ مچانے والی ایپ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ سال نو کی تقریبات پر صارفین نے 63 ارب پیغامات بھیجے جو کہ ایک ریکارڈ بن گیا ہے ۔


فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سال دوہزار سولہ کے آخری روز یعنی نیو ائیر نائٹ کے دن صارفین کی جانب سے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد اور اس سے ملتے جلتے تریسٹھ ارب پیغامات بھیجے جو کہ واٹس ایپ اپلیکشن کے لئے ایک ریکارڈ بن گیا ہے


ترجمان کا کہنا تھا کہ 63 ارب پیغامات میں سے 7.9 ارب تصاویر ، 2.4 ارب ویڈیوز بھی شامل ہیں


واضح رہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے مالکانہ حقوق رکھنے والی کمپنی فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے گزشتہ برس اپریل میں بتایا تھا کہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر ان دو ایپلی کیشنوں کے ذریعے روزانہ بھیجے جانے والے پیغامات کی مجموعی تعداد ساٹھ ارب کے قریب ہے اس کے مقابل ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے صارفین روزانہ پندرہ ارب پیغامات بھیجتے ہیں۔

فیس بک نے دوہزار چودہ میں بیس ارب ڈالر سے کے عوض واٹس ایپ کمپنی کو خرید لیا تھا اور اب دنیا بھر میں واٹس ایپ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہے.

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نعیم بخاری کے دلائل پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل کا سلسلہ جاری ہے جو شریف خاندان کے لندن فلیٹس اور مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

نعیم بخاری کے دلائل پر شیخ رشید احمد نے آج سماعت کے بعد ساتھی وکلاءسے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ” نعیم بخاری کو قانون کا کچھ پتہ ہی نہیں “۔

انہوں نے نعیم بخاری کے دلائل پر ناراضگی اور عدم اظمینان کا اظہار کرتے ہوئےمزید کہا کہ وہ اپنے دلائل سے کیس کو مزید طول دے رہے ہیں۔شیخ رشید نے آج کی کارروائی کے بعد اپنے ساتھی وکلاءسے مشاورت شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ کل نعیم بخاری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد شیخ رشید آرٹیکل 62اور 63پر وزیراعظم کی تقاریر اورپارلیمنٹ میں خطاب کے دوران تضاد ثابت کرنے کے حوالے سے دلائل دیں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور اور فیصل آبادمیں کارروائیاں ،2 ہزار لیٹر ناقص دودھ برآمدکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدرنے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران فیصل آباد میں دودھ لانے والے 40 ٹینکرز کی چیکنگ کی گئی ۔


لاہور میں مختلف انٹری پوائنٹس پر دودھ کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران 2 ہزار لیٹر دودھ کو ناقص قراردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شہبازسرور کے مطابق دودھ میں فارمالین ،سوڈیم کلورائیڈ اورپانی کی ملاوٹ پائی گئی ہے۔

فارمالین دودھ میں ڈالنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے سربراہ عمران خان سے سپریم کورٹ کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کل آپ نے بتایا نہیں کہ تسبیح پر کیا ورد کرتے ہیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔عمران خان سے سوال پانامہ کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچنے پر صحافی کی طرف سے کیا گیا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سعودی اتحاد کی کمان سابق آرمی چیف راحیل شریف نے تین شرائط پر سنبھالنے کی حامی بھری جبکہ سعودی عہدیداروں سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے راحیل شریف کی تعیناتی کو پاکستان کیلئے اعزاز قراردیا۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے وزیراعظم نواز شریف سے بات کی تھی کہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا جائے جس کی انہوں نے اجازت دی تھی ۔

اُنہوں نے کہاکہ راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کیلئے سعودی عرب کے سامنے 3 شرائط رکھی تھیں، پہلی شرط، ایران کو فوجی اتحاد میں شامل کیا جائے، چاہے وہ مبصر کی حیثیت سے ہی ہو، دوسری شرط یہ تھی کہ راحیل شریف کسی کی کمان میں کام نہیں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ اصل سربراہی کسی سعودی کمانڈر کے پاس ہو اور انہیں اس کے نیچے کام کرنا پڑے۔ تیسری شرط یہ تھی کہ انہیں مسلم ممالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے صلح کار کے طور پر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے، بوقت ضرورت وہ مسلم دنیا میں اپنا کردار اداکرسکیں۔
ان کاکہناتھاکہ راحیل شریف سے رابطہ ہوا اور یہ سب کچھ راحیل شریف نے ہی بتایا۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت) سائنسدانوں کی ایک تازہ دریافت کے تحت الزائمر(بیماری)کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دواسے ایسے لوگوں کے دانت دوبارہ نکل آسکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہوچکے ہوں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دانت بھروانے کے لئے دندان سازکے پاس جانے کی سوچ کسی شخص کو یکایک خوف میں مبتلا کرسکتا ہے لیکن اب ایک نئے مطالعاتی جائزے میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ ہولناک دورے مستقبل قریب میں ماضی کے قصے ہوسکتے ہیں۔اب اس کی بجائے سائنسدانوں نے دانتوں کی خلاء کو پرکرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کرلیاہے جو الزائمر بیماری کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا پر انحصار کرتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ انسان کی جانب سے کیلشیم اورسیلیکون سے بنی مصنوعات دانتوں کی خلاء کو عارضی طورپر بھر نے میں مددکرسکتی ہیں لیکن یہ کبھی بھی دانت کو مکمل طورپر بحال نہیں کرسکتی ۔ بہر حا ل ،ٹائیڈگلوسیب،جسے ماضی میں اعصابی خلل کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ،اب یہ دانتوں کی خلاء کو پرکرنے میں مددکیلئے ایک قدرتی حل کی پیشکش کرسکتی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(صحت) شہر کراچی میں مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز کو روکا نہیں جاسکا، لیاری سے چکن گنیا کے مشتبہ 11مریضوں کو رپورٹ کیا گیا۔

ڈینگی پر یوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہرکے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں5ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ12 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔

یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے ڈینگی اور ملیریا کے کیسز درجنوں میں ہیں واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ڈینگی اور ملیریا کےہزاروں کیسز سامنے آئے تھے جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں لیکن ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی غیر فعالیت کے باعث ان کیسز کو روکنے کےلئے نہ کوئی واضح حکمت عملی بنائی گئی نہ ہی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث چکن گنیا کے مشتبہ مریض شہر کے دیگر علاقوں سے بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

 

 


ایمز ٹی وی(صحت) کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی اہم علامات کو نظرانداز کردیتے ہیں؟

کینسر کا مرض مختلف علامات کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جسے اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں۔

مگر یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کے بارے میں جانیں اور نیچے درج غیر معمولی تبدیلیوں پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

جلد میں تبدیلی
جلد میں کوئی نیا نشان یا اس کی ساخت یا رنگ میں تبدیلی جلد کے کینسر کی   ہوسکتی ہے، اگر ایسا ہو تو ڈاکٹر کے پاس جاکر جلد کو چیک کروائیں جو کینسر کے ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرسکے گا۔

ہر وقت کھانسی
اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پیٹ پھولنا
اگر تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تو یہ غذا یا تناﺅ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگر اس میں بہتری نہیں آتی یا آپ کو تھکاوٹ، وزن میں کمی یا کمردرد کی شکایت بھی لاحق ہوجائے تو اس کا معائنہ کرانا چاہئے، خصوصاً خواتین کو کیونکہ یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

پیشاب کے دوران مسائل
عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طور پر یہ مثانے کی خرابی ہوتا ہے مگر یہ مثانے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جو کہ ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتا ہے۔

منہ میں چھالے یا درد
منہ میں چھالے اگر ٹھیک ہوجائے تو پریشانی کی بات نہیں اور نہ ہی دانت کا درد قابل فکر ہوتا ہے، مگر جب یہ چھالے ٹھیک نہ ہو یا درد جم کر رہ جائے، مسوڑوں یا زبان پر سفید یا سرخ نشانات بن جائے یا جبڑوں کے قریب سوجن یا بے حسی محسوس ہو تو یہ منہ کے کینسر کی علامات ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جو مرد سیگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہئے۔

فضلے میں خون آنا
واش روم میں فضلے کے اخراج کے دوران خون نظر آئے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، جو کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے مگر آنتوں کے کینسر کا امکان بھی ہوتا ہے، پیشاب میں خون آنا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے تاہم یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی علامت بھی ہے۔

معدے میں درد یا متلی
اگر آپ کے معدے میں مسلسل درد رہتا ہے یا ہر وقت متلی کا احساس ہوتا ہے تو یہ غذائی نالی کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، مگر خون اور لبلے کے کینسر کی صورت میں بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

چیزیں نگلنے میں مشکل
نزلہ زکام، معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر صورتحال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔

اکثر بخار یا انفیکشن کا شکار رہنا
اگر آپ صحت مند ہیں مگر پھر بھی اکثر بخار رہتا ہے تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے، اس کینسر کی ابتداءمیں جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی
یقیناً ہر کوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مند ہوتا ہے جس کے لیے غذا یا ورزش کو ترجیح جاتی ہے، مگر جب ایسا بغیر کسی کوشش اور وجہ کے ہونے لگے خاص طور پر اگر 10 پونڈ وزن کم ہوجائے تو یہ عام چیز نہیں ہوتا، ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے، معدے یا پھیپھڑے کے کینسر کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔

مسلسل تھکاوٹ
ہر ایک کو جسمانی توانائی میں کمی کا کبھی نہ کبھی سامنا ہوتا ہے تاہم اگر ایسا ایک ماہ تک روزانہ ہو، سانس گھٹنے لگے جو پہلے کبھی نہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے، خون کا کینسر ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے، اکثر کینسر نہیں بھی ہوتا مگر ڈاکٹر سے معائنہ کروا لینا چاہئے کیونکہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

بہت زیادہ خارش
اگر آپ کے جسم میں ہر وقت کارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں عام طور پر نہیں ہوتے جیسے ہاتھ یا انگلیاں وغیرہ تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، عام طور پر یہ علامت بھی خون کے کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ریفرنسز پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اکرم شیخ کی ناسازی طبیعت کے باعث عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جب ریفرنسز کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے تو پھرواپس لے لیں، سیاست دان عدالت سے باہر جاکر ہمارے خلاف بیانات دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کیس سننا ہی نہیں چاہتے اور ہم حکومت سے مل گئے ہیں، کسی کے حق میں فیصلہ آئے تو کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے اور اگر فیصلہ برعکس ہوتو ہم پر تنقید کی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ارکان نے ریمارکس دیئےکہ سیاست دان سمجھتے ہیں ہمارے خلاف بیان دے کر ہم پر دباؤ ڈال لیں گے، وہ جس ادارے سے انصاف چاہتے ہیں اسی پر دباؤ بھی ڈالنا چاہتےہیں اگر سیاست چمکانی ہے تو ہمارے خلاف بیانات دیتے رہیں، الیکشن کمیشن کسی کے بیانات سے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ جب سے میں اس عہدے پر آیا ہوں پی ٹی آئی اثاثہ جات کیس ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث زیر التوا ہے تو کیا اس کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ ہم کیس سننا نہیں چاہتے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیرترین کے خلاف ریفرنسز پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) 2010 میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ بچے کی تصاویر نے دنیا کو دنگ کردیا تھا جو سگریٹ پینے کا شوقین تھا۔

اردی ریازل نامی یہ بچہ چین اسموکر (کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے والا) بن چکا تھا اور انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ روزانہ 40 سگریٹس پیتا ہے۔

اس وقت بچے کے والدین نے اس عادت کے بارے میں کہا تھا 'اگر اسے سگریٹ نہ ملے تو وہ غصہ کرتے ہوئے چیخنے لگتا ہے اور اپنا سر دیوار سے مارنے لگتا ہے، وہ خود کو سست اور بیمار محسوس کرنے لگتا ہے'۔

والدین کا خیال تھا کہ یہ بچہ سگریٹ پیتا ہے تو کیا ہوا دیکھنے میں تو صحت مند ہے۔

مگر یہ خبریں اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انڈونیشین حکومت نے اسے بحالی نو کے پروگرام کا حصہ بنا دیا تاکہ وہ اس بری عادت سے نجات پاسکے۔

درحقیقت ردعمل اتنا شدید تھا کہ اردی کے ساتھ ساتھ حکومت نے انڈونیشیا بھر میں بچوں کی تمباکو نوشی کے خلاف مہم شروع کردی۔

خوش قسمتی سے بحالی نو کے پروگرام کے نتیجے میں وہ بچہ تمباکو نوشی تو ترک کرنے کے لیے تیار ہوگیا مگر اس نے ایک اور بری لت کو اپنا لیا۔

وہ جنک فوڈ کا شوقین ہوگیا اور چھ سال کی عمر میں اس کا وزن حد سے زیادہ بڑھ گیا، جس کے بعد اس کے والدین کو اپنے بیٹے کی صحت کا خیال آیا اور انہوں نے ماہر غذائیت سے رجوع کرکے اس کی غذائی عادات کو بدلنا شروع کیا۔