بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بنگلور میں سال نو کے موقع پر نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والے واقعات کے بعد بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو ریلیز کی، جس میں انہوں نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ 'بنگلور میں ہوئے واقع سے مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم پیچھے جارہے ہیں، انسان سے جانور بن رہے ہیں، بلکہ حیوان، کیوں کہ جانور بھی ہم سے بہتر ہیں، یہ شرمناک واقعہ ہے'۔

اکشے کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ 'آج اپنے انسان ہونے پر شرم آرہی ہے، میں ایک بیٹی کا باپ ہوں، جو سماج اپنی عورتوں کو عزت نہیں دے سکتا اسے انسانی معاشرہ کہنے کا حق نہیں ہے، اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کی بھی جواز دیتے ہیں، لڑکی نے چھوٹے کپڑے پہنے کیوں؟ یا وہ باہر گئی کیوں، شرم کرو یار'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'چھوٹے لڑکی کے کپڑے نہیں آپ کی سوچ ہے، یہ بدتمیزی کرنے والے لوگ ہم سب کے بیچ میں سے ہی ہیں، ابھی بھی وقت ہے سدھر جاو کیوں کہ جس دن لڑکیوں نے جواب دیا عقل ٹھکانے آجائے گی'۔

واضح رہے کہ بنگلور میں سال نو کے جشن کے موقع پر خواتین کو نشے میں دھت افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے بیان میں کہا تھا کہ 'ہمارے معاشرے نوجوان مغربی تہذیب اپنا رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں کی نہ صرف سوچ مغربی ہے بلکہ ان کا لباس بھی مغربی ہے لہٰذا ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں'۔

اس ہی حوالے سے اکشے کمار نے تمام لڑکیوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' آپ کسی بھی حال میں خود کو لڑکوں سے کم نہ سمجھے، آپ کو ڈرنا نہیں ہے، اپنا بچاؤ کرنا سیکھو، اور اگلی بار کوئی آپ کو کپڑوں پر مشورہ دینے کی کوشش کرے تو اسے کہیں کہ وہ اپنے کام سے مطلب رکھے'۔

 

 

مشہورِ زمانہ ہالی وڈ اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریزکارز 'کی تیسری کڑی ’کارز3‘کا ٹیزر، ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کاربرائن فِی کی ڈائریکشن میں بننے والی تھری ڈی فلم کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھوم رہی ہے جسے اچانک ہی اسپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

لائٹینگ میکوئن کو ورلڈ ریسنگ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کیلئے جدید دور کی تکنیک حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تا کہ وہ جدید اور تیز ترین کاروں کی دوڑمیں اپنی سبقت برقرار رکھ سکے۔

ریسنگ کے دوران جیتی جاگتی کاروں کے درمیان دلچسپ واقعات پر مبنی اس فلم کو کیون ریحر نے پروڈیوز کیا ہے جبکہ فلم کی اینی میٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار اون وِلسن ،لیری گائے، بونی ہنٹ اورچیک میرین کی آوازوں میں ریکار دکئے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی اینیمیشن اور پکسر اینیمیشن کی تیار کردہ بولتی اور لڑتی جھگڑتی ریسنگ گاڑیوں کے دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ ایڈونچر کامیڈی فلم والٹ ڈزنی اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 16جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) باکس آفس پررواں ہفتے اسٹار وارسیریز کی ’’روگ ون‘‘ کا راج رہافلم نے ستائیس ملین ڈالر سمیٹ کر اس بار بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسٹار وارسیریز کی یہ فلم ریلیز سے اب تک 807 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

اینیمیٹڈ فلم ’’سنگ ‘‘ 26 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ ناسا مشن میں کام کرنے والی تین خواتین کی کہانی پر مبنی فلم ’’ہڈن فگرز‘‘ 23 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔

فلم ’’انڈر ورلڈ، بلڈ وارز‘‘ 14 سے 17 ملین ڈالرز جبکہ کم عمر بچے کی عجیب الخلقت مخلوق سے دوستی پر مبنی فلم ’’آ مونسٹرز کالز‘‘ بھی 5 ملین ڈالر سے زیادہ کماکر باکس آفس پر چھائی رہی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے قیمتی ڈیٹا ساتھ لے کر چلنا مزید آسان ہوگیا ہے کیونکہ جلد آرہی ہے ایسی یو ایس بی جو دنیا کی سب سے زیادہ فائلز جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

جی ہاں جدید ترین یونی ورسل سیریل مزید جدت کے ساتھ فروری میں مارکیٹ کی زینت بنے گی یہ یو ایس بی ڈرائیوٹو ٹیرا بائٹس کا ڈیٹا سیو کرنے کی خصوصیت رکھتی ہے ۔

جس کے تحت ایک سو ساٹھ ایچ ڈی موویز آپ اس یو ایس بی میں سیو کرسکتے ہیں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہائی فائی یو ایس بی پر کام آخری مراحل میں ہیں ۔ جسے بہت جلد مارکیٹ کردیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) چائیلڈز پلے سیریز کی نئی فلم کُلٹ آف چکی کا سنسنی خیز ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے فلم رواں برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

انیس سو اٹھاسی سے شروع ہوئی دل دہلاتی یہ کہانی جو ایک بار پھردہشت بٹھانے کے لئے سینما گھروں می زینت بننے والی ہے فلم چائیلڈز پلے سیریز کی ساتویں فلم اور دو ہزار تیرہ میں آئی کرس آف چکے کا سیکیوئل ہے فلم کی کہانی اس بار بھی گھومے گی خونی گڈے کے گرد جو ایک بار پھر ایک گھرانے کو نشانہ بنائی گی۔

یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی فلم رواں برس ہیلووین کے موقع پر پرستاروں کے رونگٹے کھڑے کرنے کیلئے سنیماؤں کا رخ کرے گی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر ملازمہ پرتشدد کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈی آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے اور3 روزمیں رپورٹ پیش کی جائے، جس پرپولیس کی جانب سے رپورٹ کی تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچی کا جلد طبی معائنہ کرایا جائے تا کہ ثبوت ضائع نہ ہوں اور پولیس صرف سچ کوسامنے لائے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بنیادی انسانی حقوق کے معاملات پرراضی نامے نہیں ہو سکتے، والدین بھی بچوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے پھر یہ راضی نامہ کیسے ہوگیا۔

عدالت کے روبروطیبہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ فیصل آباد کی رہائشی ہے اور طیبہ اس کی بیٹی ہے جو 2014 میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بچی آپ کی ہے یہ آپ کو کیسے معلوم ہوا، جس پر کوثر بی بی نے کہا کہ اس نے میڈیا پر بچی کی تصاویردیکھی تھیں اس سے انہیں پتہ چلا کہ یہ بچی اس کی لاپتہ بیٹی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچی کے والدین ہونے کے دعویداروں کے ٹیسٹ کروائے جائیں، اس کے علاوہ میڈیا پر چلنے والی تصاویرکا بھی فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے بچی اوراسسٹنٹ کمشنرپوٹھوہارکو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی سیکورٹی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال گلوبل نیٹ ورک شٹ ڈاؤن ہونے کا بڑا خطرہ موجود ہے جس سے کروڑوں صارفین متاثر ہوں گے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال دنیا میں کبھی بھی کہیں بھی گلوبل نیٹ ورک چوبیس گھنٹوں کے لیے بند ہونے کا خطرہ ہے، شٹ ڈائون سے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین انٹرنیٹ سروس سے محروم ہوسکتے ہیں اور دنیا بھرکی فنانشل مارکیٹس بھی کریش ہو سکتی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکاراکشے کمارکا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپرہیرو نہیں بلکہ اب بھی ہیرو بننے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکاراکشے کمار کا کہنا ہے کہ بہت ساری فلمیں کرنے سے کوئی سپر ہیرو نہیں بن جاتا، میں سپر ہیرو نہیں بلکہ ابھی بھی ہیرو بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں اور بطور اداکارزیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں۔

اکشے کمارکا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سارے سپراسٹار موجود ہیں جب کہ میں محض انڈسٹری میں ایک اداکار کی طرح کام کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں ہر سال ریلیز ہوتی ہیں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میں سدا بہار اداکار ہوں بھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمارکی رواں سال 2017 میں 4 فلمیں ریلیزہوں گی جن میں سے ایک فلم کی پروڈکشن ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ ٹوئنکل کھنا کریں گی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خطاب کیا کہ شاہ حمدنرسنگ یونیورسٹی بحرین کا پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ ہمیں پاکستانی اور بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔237 کینال اراضی پر مشتمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تقریب میں بحرین کے کمانڈو کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نرسنگ یونیورسٹی کا قیام 2 ملکوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعاون پر بحرین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی صحت کے شعبے کے قیام میں ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔حکومت نرسنگ یونیورسٹی کے ذریعے معیاری تربیت فراہم کرے گی،شاہ حمد یونیورسٹی تعلیمی میدان میں اہم کردادر ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نرسنگ کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جس میں بہتری کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ہم سب یہاں مقدس فریضے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نرسنگ شعبے کیلئے اہم ریفارمز متعارف کرادیں ۔ہم نے 2015 ءمیں صحت کا پروگرام شروع کیا،جس کے تحت نادارطبقوں کوصحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تقریب کے آخر میں وزیراعظم نے تقریب کے شرکاءاور بحرین کے کمانڈو کا تقریب میں خیر مقدم کیا اور بحرین کا یونیورسٹی کے قیام میں تعاون پر شکریہ اداکیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے آغاز پر اسحاق ڈار اور مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کے روبرو مریم نواز کی آمدنی، جائیداد اور ٹیکس کی تفصیلات جمع کروائیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں ان کی 2 لاکھ 26 ہزار چالیس روپے، 2014 میں 12 لاکھ 59 ہزار 132 ، 2015 میں 9 لاکھ 73 ہزار 243 روپے جب کہ 2016 میں 4 لاکھ 89 ہزار 911 آمدنی تھی تاہم سال 2016 میں ان کی آمدنی ایک کروڑ 16 لاکھ 38 ہزار 867 روپے تھی۔ شاہد حامد نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں 4 ریفرنسز زیر سماعت ہیں، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کے خلاف بھی درخواست زیر التوا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم کےخلاف الیکشن کمیشن میں بھی یہی معاملہ زیر سماعت ہے اور الیکشن کمیشن میں درخواستیں سپریم کورٹ کے بعد میں دائر ہوئیں یا پہلے۔ جس پر شاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےروبرو بھی وزیراعظم کی نااہلی کا معاملہ ہے اور الیکشن کمیشن میں درخواستیں پہلےسے دائر تھیں ۔
عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کےنام سے1993 سے 1996 کے درمیان بے نامی فلیٹس خریدے گئے، جب فلیٹ خریدےگئےاس وقت مریم نواز کم عمر تھیں اور ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا، دنیا کو دکھانے کے لیے مریم صفدر کو بینیفشری ظاہر کیا گیا، ان کے اصل مالک نواز شریف ہیں، اسی طرح دبئی میں بھی بے نامی اسٹیل مل لگائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی بینیفیشل مالک ہیں لیکن ان کے پاس جائیداد کے لئے رقم نہیں تھی، 2011 میں مریم نواز نے چوہدری شوگر مل سے 4 کروڑ 23لاکھ جب کہ 2012 میں اپنے بھائی حسن نواز سے 2 کروڑ 89 لاکھ روپے قرض لیا۔ 2013 میں پھر والد نے 3 کروڑ سے زائد کی رقم بطور تحفہ دی۔

جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ آپ کی بات سے مریم کے زیر کفالت ہونے کا معاملہ واضح نہیں ہوتا، التوفیق کیس میں مریم نواز کا نام نہیں تھا، اس میاں شریف، عباس شریف اور شہباز شریف کا نام ہے۔ لندن فلیٹس مریم نواز کو کب اور کیسے منتقل ہوئے۔ کیا مریم کو جائیداد منتقلی کا کوئی دستاویزی ثبوت ہے،کوئی ایسی دستاویز ہے جس سے ثابت ہو کہ 2006 کی ٹرسٹ ڈیڈ غلط ہے۔
\

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جائیداد کی تفصیل سے متعلق کوئی دستاویز نہیں تاہم مریم نواز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی فراہم کردہ دستاویز درست ثابت کریں، ایک دستاویز میں مریم نواز سامبا بنک اور منروا کمپنی سے تعلق ظاہر کرتی ہیں، تحقیقاتی ادارے نے موزیک فرم سے آف شور کمپنیوں کی تفصیلات مانگیں اور کمپنیوں کی ملکیت اور دیگر امور سے متعلق دریافت کیا، تحقیقاتی ادارے کو بتایا گیا کہ لندن فلیٹس کرائے پر نہیں دیئے گئے، ان میں مریم اور ان کی فیملی رہائش پذیر ہے۔
جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ بے نامی جائیدادوں سے متعلق قانون موجود ہے، کیا تحفے میں دی گئی رقم بے نامی ہو جاتی ہے، تنازع صرف ٹرسٹی اور بینیفیشل مالک کا ہے، مریم اور حسین نواز کے ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط ہیں اور دونوں ٹرسٹی اس ڈیڈ کو تسلیم بھی کرتے ہیں، فلیٹس کی آمدن نہیں تھی تو ٹرسٹ ڈیڈ کی کیا ضرورت تھی۔ موزیک فرم کو ٹرسٹ ڈیڈ کا نہیں بتایا گیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ اصل سوال ریکارڈ کا ہے، بار ثبوت اس پر ہوتا ہے جس کے قبضے میں چیز ہوتی ہے، معلوماتی خط میں مریم نواز کے ذرائع آمدن فیملی بزنس لکھا ہے، اس بات سے کس حد تک خاندان کے دوسرے لوگوں سے تعلق بنتا ہے، دوسرا فریق بتائے کمپنیاں کب بنی ،کس نے بنائی اور پیسہ کہاں سے آیا، دوسرے فریق کا موقف سن کر حکم دے سکتے ہیں کہ دستاویز پیش کریں، عدالت کا اختیار ہے کہ دستاویز طلب کرے۔ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ کیس کی مزید سماعت پیر کو ہوگی۔