بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تجارت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2017 کیلیے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 15000 روپے والے قومی انعامی بانڈ کی سال نو کی پہلی قرعہ اندازی جو 2جنوری بروز سوموار کو ہونا تھی، نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بینکوں میں تعطیلات کے باعث 3 جنوری بروز منگل منعقد ہو گی۔

 

یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت کے ذرائع نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے 3 اور تیسرا انعام ایک لاکھ85 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلے میں تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناو کیا جائیگا۔ اسی طرح 750روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 16جنوری کو ہوگی، اس پرائز بانڈ کی یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیند کے دوران ہمیں مختلف کیفیات کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کو نیند کے دوران کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ بہت گہرائی میں نیچے گرتے جارہے ہیں؟ اور اس کے بعد ایک جھٹکے سے آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے؟

ماہرین کے مطابق اسے ہائپنک جرک کہا جاتا ہے۔
یہ اس وقت محسوس ہوتا ہے جب ہم گہری نیند میں نہیں ہوتے اور ہمیں سوئے ہوئے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہوتا ہے۔ اس کیفیت کے دوران آ پ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کسی اونچے پہاڑ کی چوٹی، آسمان یا کسی اور بلند جگہ سے نیچے گر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس کی کوئی حتمی وجہ تو نہیں، تاہم اس کے بارے میں کئی نظریات ہیں۔

ایک نظریے کے مطابق یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ تھکے ہوئے، تناوع زدہ ہوں یا آپ کی نیند پوری نہ ہوئی ہو۔
تب آپ کا دماغ شدت کے ساتھ سونا چاہتا ہے لیکن آپ کا جسم اس سے مطابقت نہیں کر پاتا۔

ایک اور نظریے کے مطابق جب ہمارے اعصاب دن بھر کے تھکے ہونے کے بعد رات میں سکون کی حالت میں آتے ہیں تو اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے ۔

تاہم اس کے دوران بعض اوقات آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی اونچی جگہ سے نیچے گر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال پیش آنے کی وجوہات میں بہت زیادہ کیفین کا استعمال، بے چینی اور دماغی تناوع بھی شامل ہے۔ اس صورتحال کا صحت مند لوگوں کو بہت کم سامنا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ رات سونے سے قبل کیفین پینے کی عادت ختم کی جائے، جسم اور دماغ کو سکون پہنچانے والے طریقے جیسے مراقبے سے مدد حاصل کی جائے، اور سونے کی جگہ اور بستر کو صاف ستھرا اور آرام دہ رکھا جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پی ایس ایل نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پراپنے نئے ترانے کا ایک ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔

جس میں علی ظفر کو اس گانے پر کام کرتے دکھایا گیا ہے۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ "میں خوش ہوں کہ اس سال بھی مجھے اس ترانے کو لکھنے، کمپوز کرنے اور گانے کا موقع ملا، گزشتہ سال کے گانے کو ملنے والے بہترین ردعمل کے بعد میرا خیال ہے کہ اس سال لوگوں کی امیدیں اور زیادہ ہوں گی۔

اس لیے میں نے ایک ایسا گانا بنانے کی کوشش کی ہے جو دلچسپ ہو اور جس میں گزشتہ سال کی کامیابی کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ نئے سال میں کیا ہوگا'۔

اُ مید کی جاتی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی ٹوئنٹی 2017کا یہ گانا اس بار بھی نوجوانوں کے دل میں جگہ بنالے گا۔

کیونکہ اس گانے کو پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے شاندار انداز میں گایا ہے۔

واضع رہے کے پی ایس ایل 2016 کا ترانہ بھی علی ظفر نے ہی گایا تھا۔

اس گانے کا نام 'اب کھیل جمے گا' رکھا گیا ہے اور سال کے آغاز میں ہی یہ کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔

اس گانے کو س±ن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے پی ایس ایل کے لیے سال 2017 بھی کافی کامیاب ثابت ہوگا۔ ا اس گانے کو س±ن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے پی ایس ایل کے لیے سال 2017 بھی کافی کامیاب ثابت ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / حب) لسبیلہ اور آواران کے منتخب نمائندوں (چیئرمینز اور وائس چیئرمینز )کے لئے یورپی یونین کے تعاون سے اور بی آر ایس پی اور بی آر ڈی اے کے زیراہتمام 6روزہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ2010ءکے حوالے سے تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوا۔

حب میں منعقدہ ٹریننگ میں ماسٹرٹرینرز یوسف راہی، سرور رونجھو، خلیل رونجھونے شرکاءکو لوکل گورنمنٹ ایکٹ2010ءکے بارے میں آگاہی دی ۔ جبکہ بجٹ ، مالیات، منصوبہ سازی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے متعلق مفصل معلومات دیں۔

ٹریننگ کے اختتام پر بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل حنیف نیچاری اور ڈائریکٹر نعمت اللہ خان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6روزہ ٹریننگ سے منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی حکومتوں کی استعداد کاری ہوگی آپ کو آپ کے اختیارات اور فرائض کا علم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز کی محنت اور لگن کے نتیجے میں یقینا آپ کے علم میں اضافہ ہوا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کئے۔گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) 2016 اپنے ساتھ بہت ساری زندگیوں کے علاوہ پاکستان سے بہت کچھ لے گیا ہے لیکن 2016 میں پاکستان کی حیرت انگیز کامیابیوں سے منہ نہیں پھیرا جا سکتا۔

Tarbela Dam 1

1۔دنیا کا سب سے بڑاڈیم تربیلہ ڈیم جو کہ دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا ہے دنیا کا سب سے بڑا earth filled dam ہے۔

اور اپنی ساخت اور حجم کے اعتبار اسے د وسرابڑا ڈیم قرار دیا گیا ہے

Pakistani Irrigation System 1 640x480

2۔دنیا کا سب سے بڑا آبپاشی کا نیٹ ورک:
2016 کی دوسری بڑ ی کامیابی ہے ہمارے ملک کے ہنرمند اور ماہر انجینئرز کی جن کی ان تھک محنت اور لگن کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا آبپاشی کا نیٹ ورک جوکہ58,500کلو میٹر زرعی زمین کو سراب کرے گا۔یہ آبپاشی کا نیٹ ورک پا کستان کی 90فیصد زرعی زمین کو پانی مہیا کر ے گا۔

Karakoram Highway 1

3 ۔ دنیا کا بلند ترین انٹر نیشنل پکا روڈ:
قراقرم ہائی وے کو 2016 کی کا میا بیوں کی درجہ بندی کے اعتبار سے تیسرا نمبر دیا گیا ہے ۔

یہ پاکستان اور چائینہ کے درمیاں تجارتی terrestrialہے۔ اس روڈ کی سطح سمندر سے مجمو عی بلند ی 4.693میٹر(15,397) ہے۔ پا کستان اور چائنہ کے انجینئرز نے متعدد تیکنیکی چیلنجز کے بعد اس منصو بے کو پورا کیا ہے۔ اور بلا شبہ یہ دنیا کا آ ٹھوں عجوبہ کہلائے جانے کے قابل ہے۔

worlds highest density processor 1 640x472

4۔دنیا کا سب سے بڑا کثافتی پروسیسر:
پاکستانی انجینئر ز کا ایک اور بڑا کارنامہavaz network نے ڈا کٹر شعیب اے خان کی سپر ویژن میں دنیا کا سب سے بڑا کثافتی پروسیسر ڈیزائن کیا ہے۔یہ ایک چپ بیک وقت000 2 منفرد کالوں کو ہینڈل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Gwadar port 1 640x384

5۔دنیا کا سب سے گہرا سی پورٹ:
بلوچستان مین واقع گوادر پورٹ کو ماہرین کی درجہ بندی کے اعتبار سے دنیا کی سب سے گہری گرم پانی کی بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم انڈسڑی جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہے سال 2016 میں بھارتی فلموں پرخود ساختہ پابندی لگنے کے باوجود کسی بھی پاکستانی فلم نمایاں بزنس نہیں کیا۔2016 کی رینکینگ کے اعتبار سے 10بڑی فلمیں جن میں
1۔ ایکٹر ان لائ
2۔ لاہور سے آگے
3۔جانان
4۔ہو من جہاں
5۔بچانا
6۔مالک
7۔دوبارہ بھر سے
8 ۔ زندگی کتنی حسین ہے
9۔تین بہا در (the revenge of baba balaam)
10۔ماہ ِمیر شامل ہیں۔
جبکہ
2016کے فیورٹ ایکٹرز:

سروے کا مطابق2016کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے ایکٹرز میں فواد خا ن اور مائرہ خان شامل ہیں ۔

ان کے بعدفہد مصطفیٰ۔احسن خان ،حمزہ علی عباسی۔عمران عباس ۔ مہوش حیات ۔عروہ حسین ۔سجل علی سمیت دیگر کئی نامور فنکار شامل ہیں۔

 

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ایسی چیز ہے جو ملک کو تباہ کردیتی ہے،بزنس مین ٹیکس دیتے ہوئے ڈرتے ہیں،جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم ٹیکس ریٹ کم کرکے ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیکس نہیں دیتا تو میں کیسے امید کر سکتا ہوں کہ لوگ بھی دیںگے،اگر میں خود کرپشن کروں گا تو دوسروں کو بھی نہیں روک سکوں گا؟ٹیکس سے متعلق بلیک میلنگ بھی کی جاتی ہے،ٹیکس جمع کرانا مسئلہ نہیں ہے۔ملک کی معیشت بیمار ہے،پاکستان میں جو بھی بزنس مین آئے وہ پورے ملک کا سوچے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پارٹی لیڈرشپ پر مقدمے درج کیے ہوئے ہیں جبکہ ایک مخالف کےخلاف جھوٹی ایف آر تک نہیں کاٹی ۔ چھوٹوگینگ کے لیے حکومت کوفوج بلانی پڑتی ہے اور موٹوگینگ کے لیے کیاہوگاکچھ پتا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اداروں سے غلط کام کراتے ہیں تو وہ اور 10غلط کام کرتے ہیں،نیب کے مطابق 12ارب روپے دن کی کرپشن ہے۔لوگوں کو احساس ذمے داری دلانے کی ضرورت ہے،بنگلا دیش کی ٹیکسٹائل بھی ہم سے آگے بڑھ چکی ہے۔1992کے اکنامک ریفارم کے بعد پاناما کی کمپنیاں خریدی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا سسٹم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا بزنس آگے بڑھانے سے روکے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ویمن ٹیم کے کوچ باسط علی نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کافیصلہ واپس لے لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق باسط علی نے یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کرنے کے بعد کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی اور شہریار خان نے مجھے کہا ہے کہ استعفا نہ دیں، ہم آپ کے کام سے مطمئن ہیں۔شہریار خان میرے بڑے ہیں میں ان کے فیصلے کا احترام کروں گا۔

واضح رہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی نے خود پر ہونے والی تنقید پر غصے میں آ کر ٹیسٹ کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مار دیا تھا۔پی سی بی نے جب انکوائرکی کا فیصلہ کیا تو انہوں نےمشروط طور پر معافی مانگ لی تھی اور اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ قائم مقام ہیں۔

ڈاکٹر محمد قیصر کو وائس چانسلر کی حیثیت سے تاحکم ثانی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس حیثیت سے شیخ الجامعہ سنڈیکیٹ،اکیڈمک کونسل اور تمام گورننگ باڈیز کے اجلاس منعقد کرانے کے مجاز ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ کے تمام اجلاس جامعہ کے قواعد کے عین مطابق منعقد ہوئے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹرارشداعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل اوربی ڈی ایس تھرڈ،فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کااعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 251 طلبہ شریک ہوئے ،196 طلبہ کوکامیاب جبکہ 55 طلبہ کوناکام قراردیاگیا ۔

کامیاب طلبہ کاتناسب 78.09 فیصدرہا۔ بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 55 طلبہ شریک ہوئے ،46 کوکامیاب جبکہ 9طلبہ کوناکام قراردیاگیا۔