بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیسویں صدی کی ایک عظیم تخلیق بحری جہاز ٹائی ٹینک کے بارے میں ایک عام خیال ہے کہ یہ عظیم جہاز ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر پاش پاش ہوا۔

سنہ 1912 میں جب 882 فٹ لمبے اس جہاز نے اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا تو صرف 4 دن بعد ہی ایک بڑے گلیشیئر سے ٹکرا کر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، لیکن حال ہی میں ملنے والے کچھ ثبوتوں نے اس دعوے کی سچائی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

ship 2

انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہمپٹن سے امریکی شہر نیویارک جانے والا ٹائی ٹینک جب سمندر میں ڈوبا تو اس پر ڈھائی ہزار کے قریب افراد سوار تھے، جن میں سے 15 سو مسافر اس سانحے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حال ہی میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ اس کے برفانی گلیشیئر سے ٹکرانا نہیں تھا، بلکہ جہاز میں ہولناک آتشزدگی پیش آگئی تھی جس کے باعث جہاز ڈوب گیا۔

ship 3

 

ٹائی ٹینک کے حادثے پر 30 برس تک تحقیق کرنے والے ایک آئرش صحافی سینن مولونی کا کہنا ہے کہ جہاز کے ڈھانچے پر آگ لگنے کے نشانات ملے ہیں، جسے اس وقت دیکھا نہیں جاسکا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جہاز کے چیف الیکٹریکل انجینئر کی ان تصاویر کا بغور جائزہ لیا ہے جو جہاز کا سفر شروع ہونے سے پہلے لی گئیں۔ ان تصاویر میں جہاز کے ایک کونے پر 30 فٹ لمبے سیاہ نشانات نظر آرہے ہیں۔

ان کے مطابق یہ حصہ آگ لگنے کی وجہ سے پہلے ہی کمزور ہوچکا تھا، اور جہاز جیسے ہی برفانی تودے سے ٹکرایا، سب سے پہلے یہ حصہ ٹوٹ کر جہاز کو غیر متوازن کرگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ جہاز کے فیول ذخیرہ کرنے کے گودام میں بھڑکی تھی۔ جہاز میں 12 افراد پر مشتمل ٹیم نے اس آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ ان کے بس سے باہر ہوچکی تھی اور آگ کی وجہ سے اس جگہ کا درجہ حرارت بھی نہایت گرم ہوچکا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے حادثے کی تحقیقاتی دستاویزات کا جائزہ لیا تو انہیں علم ہوا کہ جہاز کو بنانے والی کمپنی کے صدر جے بروس آئیزمی نے جہاز کے عملے کو سختی سے منع کیا تھا کہ آگ لگنے کا علم جہاز میں سوار ڈھائی ہزار مسافروں کو ہرگز نہ ہونے پائے۔

 

Ship 1

حالیہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ آگ کے بے قابو ہونے کے بعد جہاز کا رخ واپس ساؤتھ ہمپٹن کی جانب موڑ دیا گیا تھا لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

اپنا تحقیقاتی مقالہ پیش کرتے ہوئے مولونی نے کہا، ’ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کو خدا کی مرضی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ ایک عظیم الجثہ جہاز ایک بڑے گلیشیئر سے ٹکرایا اور سمندر میں ڈوب گیا۔ اس حادثے کی کئی وجوہات تھیں، گلیشیئر سے ٹکرانا، آتش زدگی اور ساتھ ساتھ مجرمانہ غفلت‘۔

یاد رہے کہ 3 منزلہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کے حادثے میں 15 سو مسافر ہلاک ہوگئے تھے اور اسے جدید دور میں دوران امن پیش آنے والا ہولناک ترین سانحہ یا آفت قرار دیا جاتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / کراچی) پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کانسل (پی ایم ڈی سی )اسلام آباد کے وفد نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کا دورہ کیا

وفد میں صدرپروفیسر شبیراحمدلہری ، نائب صدپروفیسر عابد ظہیرفاروقی و دیگرشامل تھے ۔وفد کے دورے کا مقصد ملک کے میڈیکل کالجز اور جامعات میں طبی تعلیمی نظام کو معائنہ کرناتھا۔

وفد کااستقبال ڈائو یونیورسٹی کےقائم مقام وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور سمیت سینئر فیکلٹی اراکین نے کیا ۔

اس موقع پر پروفیسر مسعود حمید خان نے پی ایم ڈی سی کے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف طبی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوںسیمت دیگر صحت کی دیکھ بھال کی فراہم کردہ سہولیا ت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وفد کو ڈائو یونیورسٹی میں جاری پروجیکیٹ اور مستقبل کے منصوبوںاور مختلف اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ہونے والی جدید پیش رفت سے آگاہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت / عمرکوٹ)عمرکوٹ شہر میں مزید بجیر محلے میں پانچ افراد جسونت بجیر ،مھیش کمار ،بجیر جیتو بجیر، سمیت پانچ افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

جبکہ ان مریضوں کیلئے سول اسپتال عمرکوٹ میں ڈینگو وائرس کے علاج کی کوئی سہولت تک نہیں ۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے حکم کے باوجود بھی ڈینگو وائرس کا علیحدہ وارڈ سول اسپتال عمرکوٹ میں قائم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ڈینگو وائرس کا علاج کیا جاتا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سال 2016 میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو مجموعی صورتحال تسلی بخش نظر نہیں آتی۔

سن 2016 میں 7 سال بعد شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر فعال ہوا لیکن صرف ایمرجنسی اور ابتدائی تین فلور،حکومت جاپان کی جانب سے بنایا گیا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی بھی دو سال بعد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فعال ہو گیا۔

جناح اسپتال میں انتظامی امور عدالتی فیصلوں سے متاثر رہے،سول ،عباسی ،سوبھراج ،قطر اسپتال یا پھر ایف بی ایریا 16 نمبر ہو یا شارع فیصل پر واقع ادارہ امراض قلب مریضوں سے تو بھرے رہے لیکن ادویات سے محروم رہے۔

محکمہ صحت نے جرمن حکومت کے اشتراک سے بنائے گئے ریجنل بلڈ بینک فعال کئے نہ ہی نیپاچورنگی پر سندھ گورنمنٹ اسپتال کو مکمل کیا۔اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی بھی سارا سال رہی ۔

یہی نہیں صوبے میں چلنے والے ملیریا،ڈینگی،ایڈز،ہپائٹس کنٹرول کے پروگرامز بھی صرف اپنے اپنے سالانہ آگاہی کے دن پر ہی متحرک نظر آئے،جس سے ان پروگرامز کے سربراہان ،عملے اور محکمہ صحت کی سست روی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) مہرعلی ،کتھے تیری ثنا کی دھن راگابوائزکراگابوائزبینڈنے نئے سال کے آغازپر صوفیانہ کلام پرمبنی اپنا نیا ویڈیو ریلیزکردیا۔.

صوفی شاعرپیرمہرعلی شاہ گیلانی کے مشہورکلام کتھےلی خان اورانعام علی خان نے گایاہے ۔ویڈیوکی خاص بات یہ ہے کہ اسے بھارت کی ایک انٹرنیشنل میوزک کمپنی ٹی سیریزنے پوری دنیامیں ریلیزکیاہے ۔

بتایاگیاہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈیامیں پاکستانی فنکاراورگیت بین ہوگئے تھے تاہم چندماہ کے وقفے کے بعد مذکور ہ کمپنی نے راگابوائزبینڈکا پہلاگیت ریلیزکیاہے ۔ولی حامدعلی خان کاکہناتھاکہ سوشل میڈ یا پرویڈیوکوبہت پذیرائی ملی ہے ۔

 

ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کے ڈاکٹروں نے دفاتر میں 'کیک کلچر' کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھائیوں سے خاطر تواضع صحت کے مسائل میں اضافہ کرتا ہے۔

برطانیہ مین ڈینٹل سرجری کے شعبے کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کام کی جگہ پر کیک اور بسکٹ کھانے میں کمی کرنی چاہیے اس سے موٹاپے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور منھ کی صحت خراب ہوتی ہے۔

پروفیسر نائجل ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ کو دفاتر میں کلچر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ شکر میں کمی کرنے کے مشورے کے طور پر انھوں نے کہا کہ اسے صرف لنچ کے وقت ہی رکھیں یا پھر اپنے سنیکس کو نظروں سے دور رکھیں۔

رایل کالج آف سرجن میں ڈین کے عہدے پر فائز پروفیسر ہنٹ نے کہا کہ چاہے مینیجر اپنے سٹاف کو انعام دینا چاہتے ہیں یا ساتھی جشن مناتے ہیں یا پھر لوگ اپنی چھٹیوں واپسی پر تحفے لاتے ہیں اس سب سے کام کرنے کی جگہ پر شکر والی اشیا کے پہنچنے کا زیاد امکان رہتا ہے۔

انھوں نے کہا نوکری پیشہ لوگوں کی صحت کے پیش نظر یہ اہم ہے کہ سنہ 2017 میں نئے سال کا عہد 'کیک کلچر کے خلاف جنگ' ہو۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / کراچی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے2 سابق کپتانوں نے آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اور بولنگ پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز کی بولنگ سمجھ سے باہر ہے ،رنز کیسے رکیں گے جب فیلڈ صحیح سیٹ نہیں ہوگی ۔ سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بولرز کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی ،اتنے تجربے کار کھلاڑی کے ہونے کےباوجود ٹیم کی یہ کارکردگی مایوس کن ہے۔

کرکٹ ایکسپرٹ عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے فاسٹ بولرز کو اوور ریٹ کیا ہوا ہے ،میچ ہمیں اسپنرز یا پھر بیٹسمین جتواتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / کراچی)آسٹریلوی اوپنر بیٹسمین ڈیوڈ وارنر تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے سنچری اسکور کرنے والے پانچویں بلےباز بن گئے ہیں ۔ انہوں نے 78گیندوں پر سو رنز بناکر پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال دیا ۔ اس شاندار بیٹنگ پرفارمنس میں ان کے سترہ چوکے بھی شامل رہے۔

اس سے پہلے 1976میں پاکستان کے ماجد خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ کےپہلے دن کھانےکےوقفے سے پہلے سنچری اسکور کی تھی۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈان بریڈمین نے1930، چارلس مک کارٹنی نے1926اور وکٹر ٹرمپرنے1920میں سنچری اسکور کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

مزیدار بات یہ ہے کہ یہ تینوں بلے باز آسٹریلیا کے تھے اور دوسری ٹیم انگلینڈ تھی۔ پاکستان کے ماجد خان آسٹریلوی بلےبازوں کے علاوہ کسی بھی ٹیم کےواحد بلے باز ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کے باپ کا کردار نبھائیں گے۔

عامر خان کوان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں جوان بیٹی کا باپ دیکھنے کے بعد اب سلمان خان بھی نوجوان بیٹی کے باپ کا کردار ادا کرتے ہوئے د کھائی دیں گے۔

فلم رقص کے موضوع پر مبنی ہو گی جس میں سلمان اپنی بیٹی کو ڈانس چیلنج کے لیے تیار کریں گے۔

بتایاگیاہے کہ سلمان خان اس کردار کو نبھانے کے لیے اپنا 18 کلو وزن بھی کم کریں گے، فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کینگروز کو قابو کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔پاکستانی بولر پورے دن میں صرف 3ہی وکٹیں گراسکے۔

بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا نے صرف3وکٹوں کے نقصان پر365رنز بنالئے،میٹ رنشا نے 167رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ وارنر نے دھواں دار 113رنز بنائے۔

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے 151رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں ڈیوڈ وارنر کےتیزرفتار 113رنز شامل تھے، ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی 18ویں سنچری ہے۔

ڈیوڈ وارنر نےصرف 78گیندوں کی مدد سے کھانے کے وقفے سے قبل ہی سنچری بنا ڈالی۔

اس طرح وارنر دنیاکے پانچویں بیٹسمین بن گئے، جنہوں نے میچ کے پہلے ہی روز لنچ سے قبل سنچری بنائی۔ آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین ، چارلس مک کارٹنی، وکٹر ٹرمپراور پاکستانی اوپننگ بیٹسمین ماجد خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

عثمان خواجہ13 اور کپتان اسمتھ 24رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،میٹ رنشا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پرکینگروزنے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 365رنز بنالئے تھے، میٹ رنشا 167اور ہینڈز کومب40رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔