بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستانی اقدار کا پاس رکھا اور کبھی ان پر سجھوتہ نہیں کیا۔ زراءع کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک فلم ’’کپوراینڈسنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کو کچھ بولڈ سین کرنا تھے۔

لیکن فواد خان نے ڈائریکٹر کو صاف جواب دیدیا کہ وہ بولڈ سین نہیں کریں گے۔ جس پر ڈائریکٹر نے ان سے بولڈ سین کرانے کا خیال ترک کر دیا۔

 

 

یمز ٹی وی (اسپورٹس) باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فخر بین الاقوامی باکسر محمد وسیم نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا نام ایک بار پھر روشن کردیا ہے

۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی باکسر ورلڈ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آیا ہے۔ محمد وسیم 5 عالمی مقابلوں کے بعد چوتھی ورلڈ رینکنگ حاصل کرنیوالے پہلے عالمی باکسر ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) دنیا کے نامی گرامی ریٹیل اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر سالانہ اربوں ڈالرز کی چوری کی جاتی ہے۔

ہالی وڈ کے مشہور ستارے بھی شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،ماہرین کے مطابق یہ افراد نفسیاتی مرض کلیپٹو مینا کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، جو بیورلی ہلز کے لگژری اسٹور ساکس ففتھ ایونیو سے 5ہزار ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جس کے عوض انھیں نہ صرف جرمانہ ادا کرنا پڑا بلکہ نفسیاتی مشاورت کے لیے بھی بھیج دیا گیا۔

اداکارہ لونڈسے لوہن وینس میں اٹلی کے نا مور اسٹور سے اڑھائی ہزار ڈالر مالیت کا ہار پہن کر باہر نکلنے لگیں تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دھر لی گئیں۔

لوہان پر اس کے بعد بھی 11ہزار ڈالر کا کوٹ اور 35ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی چرانے کے الزامات لگے۔

اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7ڈالر کی لپ گلوس چرائی،اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے ہالی ووڈ کے ایک اسٹور سے بالوں کی وگ اور گیس اسٹیشن سے ایک لائٹرچرایا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / کراچی)عدالت عالیہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ ہاوس نے صوبے کی تینوں جامعات جامعہ کراچی، جامعہ سندھ اور جامعہ ڈائو میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے ڈاکٹر امداد اسما عیلی کی درخواست پر سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تینوں جامعات میں ایک ماہ کے اندروائس چانسلرز تعینات کر دیئے جائیں۔

بنچ جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل تھا۔ وزیراعلیٰ ہائوس کے ذرائع کے مطابق تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کے لئے تلاش کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دیکر سمریاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجی جارہی ہیں جس میں ہر جامعہ کیلئے تین تین نام وزیراعلیٰ کو بھیجے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ ایک نام کی منظوری دیں گے اور پھر یہ نام نوٹیفکیشن کے لئے گورنر سندھ کو بھجوا دئے جائیں گےا۔ تلاش کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جامعہ کراچی میں ڈاکٹر خالد عراقی پہلے نمبر پر، ڈاکٹر اجمل دوسرے نمبر پر اور ڈاکٹر فتح برفت تیسرے نمبر پر ہیں۔

ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر سعید قریشی کو پہلا، ڈاکٹر عمر فاروق کو دوسرا اور ڈاکٹر امجد سراج میمن کا تیسرا نمبر دیا تھا البتہ اس سے قبل تلاش کمیٹی نے دوسرا نمبر ڈاکٹر نوشاد شیخ کو دیا تھا جنہیں ڈائو کا وائس چانسلر مقرر بھی کر دیا گیا تھا لیکن ڈاکٹر سعید قریشی عدالت چلے گئے اور عدالت نے ان کی تقرری کو غلط قرار دیدیا تھا۔

جامعہ سندھ میں تلاش کمیٹی نے جن تین ناموں کا انتخاب کیا ہے ان میں ڈاکٹر فتح برفت، ڈاکٹر صدیق کلہوڑو اور ڈاکٹر عبداللہ ڈایو شامل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ ہائوس کے قائم مقام سیکرٹری بورڈ وجامعات نوید شیخ جو چند روز بعد لمبی تربیت پر لاہور چلے جائیں گے تینوں جامعات کے وائس چانسلر کے لئے سمری نمبروں کے حساب سے ترتیب دیتے ہیں یا صرف حرف تہجی کے اعتبار سے کیونکہ سندھ یونیورسٹی کے نام حرف تہجی کے اعتبار سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی گزشتہ سال 9 فروری سے، ڈاو یونیورسٹی 15 ستمبر 2015 سے اور سندھ یونیورسٹی گزشتہ سال مئی سے مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستا رنے کہاہے کہ ہماری پارٹی کا منشورکبھی بھی تشدد نہیں رہا ہے۔

ہمارا منشور امن وامان کی فضاکو برقرار رکھنا ہے۔ہم پرایسے الزامات لگانے والوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم لند ن نامی کوئی بھی تنظیم رجسٹرڈ نہیں ہے۔

ملک میں صر ف ایک ہی تنظیم ایم کیو ایم پاکستان رجسٹرڈ ہے ۔
فاروق ستار کا کہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ والوں کی زندگی یکجہتی میں ہے
جبکہ کارکنان جانتے ہیں ان کا مستقبل بھی یکجہتی ہے۔

ہم نے کم خرچ پر بہت بڑ اجلسہ کیا جسے پوری دنیا نے دیکھا۔
جلسہ پیسوں سے نہیں کارکنان کے جذبے سے کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کا عزم آج بھی رکھتے ہیں اور انشاءاللہ کراچی میں 20سے18نشتیں جیتیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سائٹ کے علاقے میں مشکوک پیکٹ تاجر کے گھر کے باہر اسے ڈرانے کے لئے رکھاگیا تھا۔

سائٹ کے علاقے سے ملنے والا مشکوک پیکٹ پولیس کی جانب سے کلیئر قراردے دیا گیا ہے،پیکٹ بھتہ وصولی کے لئے رکھا تھا۔

زرائع کے مطابق مشکوک پیکٹ ممکنہ طور پر بھتہ وصولی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
نا معلوم افراد نے ایک تاجر کے گھر کے باہر اسے ڈرانے کے لئے رکھاتھا۔

پولیس نے جب پیکٹ کی تلاشی لی تواندر سے الیکٹرانک وائر اور ایک عدد موبائل فون ملا۔
پیکٹ میں ایک خط بھی تھاجس کے زریعے تا جر کو دھمکی دی گئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/جامشورو) آئی ای ای ای کمپیوٹر سوسائٹی کی جانب سے " سائبر سکیورٹی ، آٹو موٹوو انجنیئرنگ اور جرمنی میں تعلیم " کے عنوان سے مہران یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا۔


اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ مہران یونیورسٹی میں 2017میں آنے والے نئے بیچ سے کمپیوٹر پر سافٹ ویئر کی مدد سے داخلہ ٹیسٹ لیا جائیگا ، جس کے نتائج آدھے گھنٹے میں آجائینگے ۔


انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہی ہے اور درجہ بندی میں بھی نام کمایا ہے ۔

مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے مزید کہا کہ قدیم زمانہ میں وہی انسان مضبوط ہوتا تھا جو جسمانی طورپر مضبوط ہو ۔

لیکن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں وہ انسان مضبوط ہے جس کے پاس معلومات کا زخیرہ ہو اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو جانتا ہو۔


انہوں نے کہا کہ اس دور میں بڑی دولت ڈیٹا منی اور سافٹ ویئرز ہیں۔
ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ جدید دور میں استاتذہ کا دور معلومات کے زرائع نہ ہونے والا نہیں بلکہ صرف ایک رہنمائی والا ہے ، وہ صرف طلبہ کی رہنمائی کرتا ہے ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کہا کہ آئی ای ای ای(IEEE ) ایک بین الاقوامی فورم ہے ۔


جس کے اہم عہدے پر مہران یونیورسٹی ٹیلیکام شعبے کے گریجوئیٹ نوجوان سارنگ شیخ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) سال 2016 پاکستان کی معیشت کے لیے بھاری ثابت ہوا۔ ملک کا تجارتی خسارہ 26ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 20 ارب ڈالر سے زائد رہیں جبکہ درآمدات 46ارب 90کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

 

پہلے ماہ جنوری میں ملکی درآمدات 3 ارب 48کروڑ 40 ہزار ڈالر جبکہ برآمدات ایک ارب 77کروڑ ڈالررہیں۔ فروری میں 3ارب 30 کروڑ ڈالر کی درا?مدات جبکہ ایک ارب 79کروڑ ڈالر کی برآمدات رہیں۔ مارچ میں 3 ارب 56کروڑ ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی برآمدات، اپریل میں 3 ارب 84کروڑ ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 72کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

 

مئی میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات اور ایک ارب 83کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔ رواں سال جون میں 4 ارب 46ارب ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 65کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ رواں سال جولائی میں 3 ارب 55 کروڑ ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ اگست میں 4 ارب 33کروڑ ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 65کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

 

ستمبر میں 3 ارب 85کروڑ ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ اکتوبر میں 4 ارب سے زائد کی درآمدات اور ایک ارب 75کروڑ ڈالر کی برآمدات، نومبر میں 4 ارب23 کروڑ ڈالر کی درآمدات اور ایک ارب 76کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں بلکہ سال کے آخری ماہ دسمبر کے دوران 4 ارب سے زائد کی درآمدات اور ایک ارب 75کروڑ ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔ سال 2016کے دوران پاکستانی برآمدات بڑی تیزی سے زوال پذیر ہیں اور دن بدن ان کی تنزلی میں تیزی آ رہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)نئی آٹو پالیسی کے تحت 5کمپنیوں نے آٹو انڈسٹری میں اربوں کی نئی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ آٹو انڈسٹری نے صارفین کو 2 ماہ میں گاڑیوں کی فراہمی کے لیے ڈبل شفٹ شروع کر دی

 

جبکہ کنزیومر کی سیفٹی اور انوائرمنٹ اسٹینڈرز کو لاگو کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی ختم کرانے کی حکمت عملی بنا لی گئی۔ ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے آنے کے بعد چین نے پاکستان میں چھوٹی گاڑیاں بنانے کی صنعت لگانے اور نئی آٹوپالیسی کے ثمرات سے استفادے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 

اس کے علاوہ مصر نے بھی پاکستان اور مصر کے نجی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ملکوں کی ایس ایم ایز آپس میں تعاون بڑھائیں۔ اس حوالے سے جب انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری طارق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی پر عملدرآمد ہو رہا ہے،آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کیلیے نسان، نشاط گروپ، ہنڈائی، لکی سیمنٹ چینی کمپنیاں، گندھارا، دیوان گروپ نے سرمایہ کاری میں دلچسپی لی ہے اور اگلے سال آٹو سیکٹر میں اربوں کی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ صارفین کو جلد از جلد گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آٹو سیکٹر نے ڈبل شفٹ شروع کر دی ہے۔ آٹو پالیسی کے تحت دو ماہ کے اندر نئی گاڑی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

اس پالیسی پر عملدرآمد کی کوشش ہو رہی ہے، تاہم اب صورتحال پہلے سے بہتر ہے، صارفین کی ویلفیئر اور حفاظتی اقدامات کی پالیسی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آٹو سیکٹر نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لیا ہے، ہم اس حکم امتناعی کے خاتمے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان آٹوموٹیو انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلیے منصوبہ پائپ لائن میں ہے اس حوالے سے جائیکا کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ہونے کی وجہ سے گوادر میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میںتیزی آرہی ہے اورمقامی سرمایہ کاروں، اوورسیزپاکستانیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیرملکی سرمایہ کارگوادرکارخ کررہے ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے2 بڑے ڈیم شادی کور اور سواد ڈیم کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے جبکہ سمندر کو آلودگی سے بچانے کے لیے ڈی سلینیشن پلانٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر رفیق احمد نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام گوادر کا مطالعاتی دورہ کرنے والے وفد کو بتایا کہ سی پیک منصوبے پر پیشرفت کے ساتھ گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی تیز ہوچکی ہے،گوادر کے 17ترقیاتی منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی میں 142.6ارب روپے کی رقوم مختص کی گئی ہیں جن سے گوادر میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، فراہمی ونکاسی آب اور سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اب تک 35فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

 

جی ڈی اے نے گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی معاونت اور اراضی کی ملکیت کی تصدیق کے لیے خصوصی مہم شروع کردی ہے جس کے تحت ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والی فرمز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے، سی پیک کے تحت چین گوادر میں 5 ملین گیلن یومیہ گنجائش کا ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی نصب کرے گا، اس وقت ایران سے 100میگا واٹ بجلی درآمد کی جارہی ہے جو گوادر کے علاوہ پسنی اور پنجگور کو بھی فراہم کی جاتی ہے، ایران سے مزید 100میگا واٹ بجلی کی درآمد کامعاہدہ ہوچکا ہے، یہ بجلی گوادر کو فراہم کی جائے گی، 2050تک گوادر میں بجلی کی طلب 500میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جس کے لیے سی پیک کے تحت 330میگا واٹ گنجائش کا کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر ہوگا۔