بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار نے اردو میں حلف لیا۔

واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جب کہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عمران خان جومرضی بولتے رہیں،میرا فوکس جلسے پر رہے تو بہتر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کا عمرا ن خان کے بیان سے متعلق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ خان صاحب کی عادات میں شامل ہے بیان بازی کرنا اور بعد میں بیانات سے مکر جانا ۔وہ یوٹرنز کی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے جلسے میں شریک عوام کا سمندر مخالفین کے بیانات کا منہ توڑ جواب دے گا ۔ایم کیو ایم کارکنان کے فلک شگاف نعرے خان صاحب کو بتائیں گے کہ جلسہ کس طرح ہوتا ہے اور عوام پارٹی سے محبت کااظہار کس طرح کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا مکمل فوکس جلسے کی جانب ہوتو بہتر ہے،میں مخالفین کے بیانات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)دفتر خارجہ نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام تر ثبوت مکمل کر کے ڈوزئیر تشکیل دے کر نیویارک میں پاکستانی میشن کو بھیج دیا ہے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے تشکیل دئیے گئے ڈوزئیر میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے تمام ثبوت شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈوزئیر میں پاکستان میں تخریبی، دہشت گردانہ کارروائیوں کے تحریری شواہد شامل ہیں جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی اس ڈوزئیر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوزئیر میں سی پک کی جاسوسی کرنے والی بھارتی آبدوز کا ناصرف ذکر کیا گیا ہے کہ اس کی تصاویر اور ویڈیو بھی شامل کی گئی ہیں۔ پاکستان نے اس ڈوزئیر میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ تمام شواہد کے پیش نظر معاملات کا نوٹس لے۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈوزئیر نیویارک میں پاکستانی مشن کو بھیج دیا گیا ہے جسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی یہ ڈوزئیر نئے سیکرٹری جنرل کے چارج سنبھالتے ہی انہیں پیش کیا جائے گا۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنا مشکل ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل بھی پاکستان میں ہونے کے آثار کم ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ مصباح الحق ، یونس خان اور شاہد آفریدی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہئے تاہم مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز بھی ملا ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2016ءکے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ۔ ”ہم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہیں “۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کیا اور انگلش ٹیم کے خلاف بھی اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ۔
شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ مکی آرتھر اچھے طریقے سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں
جبکہ باسط علی کی کوچنگ میں وویمن ٹیم میں بھی بہتری آئی ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شناختی کارڈ کی تصدیق، منسوخ و بحالی کے عمل سے متعلق سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل 18 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نادرا میں ملک کو بیچنے والے افراد کی کوئی گنجائش نہیں۔ جن لوگوں کے شناختی کارڈز غیر ضروری طور پر بلاک ہوئے ان کی بحالی کا طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے دیدہ دلیری سے شناختی کارڈ، پاسپورٹ غیر ملکیوں کو دئیے جو انسانی سمگلنگ کیلئے استعمال ہوئے۔ بیرون ملک دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے افراد بھی پاکستانی نہیں تھے لیکن ان سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے سے بدنامی ہوئی۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور حکومت میں جعلی شناختی کارڈز کا کاروبار خوب چلا اور تمام شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کسی کی ملی بھگت سے ہی بنے ہوں گے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جاتے رہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے معاملے پر بہت توجہ دی اور شناختی کارڈ کی تصدیق کے عمل کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا لیکن اسے ناممکن قرار دیا گیا کیونکہ پاکستان میں ٹھیک کام کرنا مشکل اور غلط کام کرنا آسان ترین ہے ۔ تاہم حکومت نے نادرا میں موجود اچھے لوگوں کی مدد سے 6 ماہ کی کوشش کے بعد شناختی کارڈ کی تصدیق کا عمل مکمل کیا اور ساڑھے تین سال میں ساڑھے چار لاکھ شناختی کارڈز منسوخ کئے اور صرف رواں سال 2 لاکھ 23 ہزار 512 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے جبکہ 10 کروڑ 10 لاکھ افراد کی تصدیق کیلئے ہم نے ایس ایم ایس بھیجے۔
اسی طرح پاسپورٹس کی تصدیق کے عمل کے دوران ساڑھے تین سالوں میں 32 ہزار 400 سے زائد پاسپورٹس بلاک کئے گئے اور اور غیر قانونی سموں کی تصدیق کے عمل کے دوران ساڑھے تین مہینوں میں 9 کروڑ غیر قانونی سمز بلاک کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے صرف 519 شناختی کارڈز اور چند پاسپورٹ منسوخ کئے جبکہ 2011ءمیں صرف 26 پاسپورٹس منسوخ ہوئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کینسر کا جب علاج ہوتا ہے تو اس میں بھی تکلیف ہوتی ہے، یہ جعلی کارڈز اور پاسپورٹس میرے دورمیں نہیں بنائے گئے بلکہ میں تو ان کا علاج کر رہا ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل کے دوران جو شناختی کارڈ غیر ضروری طور پر بلاک ہوئے وہ بحال ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق اس معاملے پر قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پرمشتمل 18 رکنی کمیٹی بھی بنا رہا ہوں جس سے نادرا اب تک تصدیق ہونے والے اور آئندہ تصدیق کے عمل سے گزرنے والے تمام شناختی اکرڈز کا ریکارڈ ہر مہینے شیئر کرے گا۔ اس کے علاوہ کچھ ایس او پیز طے کئے ہیں تاکہ جن لوگوں کا کارڈ ناجائز طور پر بلاک ہوا ہے انہیں ہنگامی طور پر بحال کیا جا سکے۔ یہ افراد ذیل میں بتائی گئی کوئی بھی چیز پیش کر دیں گے تو فوراً کا شناختی کارڈ بحال کر دیا جائے گا۔

1:۔ کسی شخص کے پاس ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ 1973ءسے پہلے کا اراضی کی ملکیت کا ریکارڈ
2:۔ تصدیق شدہ ڈومیسائل یا لوکل گورنمنٹ کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ
3:۔ لوکل انتظامیہ سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا جاری تصدیق شدہ شجرہ نصب
4:۔ سرکاری ملازمت کا سرٹیفکیٹ، جس شناختی کا شناختی کارڈ بلاک ہوا ہے، اگر اس کا بھائی اور خونی رشتہ دار بھی سرکاری ملازم ہے تو اس کا ریکارڈ پیش کرنے پر بھی کارڈ بحال ہو جائے گا۔
5:۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے والے شخص کا خونی رشتہ دار بھی اگر سرکاری ملازم ہے تو 1973ءسے قبل کی باقاعدہ تصدیق شدہ تعلیمی اسناد پیش کرنے پر بھی
شناختی کارڈ بحال کر دیا جائے گا، یہ دستاویزات والد یا داد کی بھی ہو سکتی ہیں۔
6:۔ حکومت پاکستان سے 1973ءسے قبل جاری کردہ کوئی بھی متعلقہ دستاویزات جس کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہو
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی میں پاکستان کی شہریت بیچنے والے جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جتنے کارڈ منسوخ ہوئے اتنے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی نہیں کی گئیں جبکہ جعلی شناختی کارڈ بنوانے والوں کی پکڑ دھکڑ کسی اور مرحلے میں ہو گی۔
وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ سیاست کے نام پر عجیب سی کھچڑی پکائی جا رہی ہے اور پاکستان کے آئینی اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا اور انہیں متنازع بنانے کی کوشش کرنا پاکستان کے آئین کیساتھ مذاق ہے۔ ایسے لوگوں کی خواہش ہے کہ ان اداروں کے سربراہ ان کی کرپشن اور دھرنوں کا ساتھ دینے والے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ظفر اقبال جھگڑا اور نوازشریف کی تصویر کا نوٹس لتے ہوئے کہاہے کہ ہم فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کیساتھ کل ہی سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے لوگ سامنے آئیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدر ی نثار کاکہناتھا کہ سیاست کے نام پر عجیب سے کچھڑی پکائی جارہی ہے ،ہر ایک پر کیچڑ اچھالنا اچھا نہیں ،یہ بھی نہیں سمجھتے کہ سیاست کچھ اور چیز ہے اور اداروں کو سیاسی بنانا ملک سے کھیلنے کے متراد ف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گھومتی تصویر میں ظفر اقبال جھگڑا کو نامزد چیف جسٹس بناکر پراپیگنڈہ کیا جارہاہے ،ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار تھا جو کہ مل گئے ہیں جس کے بعد ہم فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کیساتھ کل ہی سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے لوگ سامنے آئیں۔

ان کا کہناتھا کہ جج جب عہدے پر بیٹھتا ہے تو وہ صرف جج ہو تاہے کسی کا بھائی یا رشتہ دار نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی فوجی خاندان سے ہے ،ایک فوجی سب سے پہلے فوجی ہے ۔اس لیے اداروں کو سیاست میں نہ لایا جائے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یو نیور سٹی میں 3روزہ کتُب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ اقبال اوپن یو نیور سٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کے نئی نسل میں کتاب سے دوستی کا رجحان بیدار کرنے کے لیے یو نیور سٹی ہر سال کتُب میلے کا انعقاد کر تی ہے۔

کتاب معلومات فراہم کر نے کا بہترین زریعہ ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم / اسلام آباد)پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کے سیکرٹری ایجوکیشن مظہراقبال راہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اس ملک میں جس تبدیلی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں وہ تبدیلی صرف تعلیم کے راستہ پر چل کر آئے گی۔
این ٹی ایس ٹیسٹ لینے سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا ۔
پی ٹی آئی کاحاضراساتذہ سے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا اقدام خوش آئندہے۔
اس طرح تعلیمی معیار بہتر ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/شکار پور )اسکولوں اور محکمہ تعلیم میں بدعنوانیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شکار پور کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں محکمہ تعلیم کا عملہ انتہا ئی سست روی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسکولوں میں اسا تذہ کی غیر حا ضر ی کا نو ٹس لیتے ہو ئے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جا ری کر تے ہوئے کہاہے کہ گھوسٹ اساتذہ اپنی حا ضری سو فیصد بنا نے اور اپنے فرائض بخو بی سر انجا م دینے کے پا بند بنا ئیں ۔
بصورت دیگرغیر حاضر اساتذہ کے ساتھ سخت کاروائی کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی)فیڈرل اردو یونیور سٹی اور چین یونیور سٹی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس معاہدے میں دونوں جامعات کے درمیان پروجیکٹس، اساتذہ اورطلباءکے تبادلے اور اسپلٹ ڈگری پروگرامز کا انعقاد کیا جا سکے گا اوراساتذہ اورطلباءکے لئے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
واضع رہے کے وفاقی جامعہ اردو اور چین کی ساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ ہواہے ۔

اس موقع پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر کامران اورساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی کی نا ئب صدر پروفیسر شائلنگ ہو نے اس معاہدے کے تحت شروع ہو نے والے پروجیکٹس کے لیے مخلصانہ کو ششوں کو بروئے کا ر لانے کے عزم کا اظہار کیا۔