بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تجارت).قیمت پر کنٹرول ملتے ہی سی این جی مالکان مافیا بن گئے، پہلے جھٹکے میں ہی سی این جی کی قیمت ساڑھے تین روپے فی کلو تک بڑھادی گئی، سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت ستر سے اکہتر روپے فی کلو ہو گئی جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے سی این جی مالکان کا کہنا ہےکہ پانچ سال سے قیمت نہیں بڑھائی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہورہا تھا، ڈی ریگولیٹ ہونے کے بعد مرضی کی قیمت پر بیچنے کا اختیار ہے لیکن سی این جی ہر جگہ ایک قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جو شاید کارٹل بننے کا اشارہ ہے۔

 

سی این جی قیمتوں میں من مانیاں 

وزارت پیٹرولیم نے سندھ میں سی این جی کی قیمت 20دسمبر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، اعلامیے کو نو دن گزرے ہیں اور مالکان نے سی این جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا ہے۔

 

 

جنکہ دوسی جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں مذکورہ اضافہ مسترد کردیا ہے، اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ایسوسی ایشن کا اجلاس بلایا ہے، اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو ٹرانسپوٹر ہڑتال کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت پیٹرولیم سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے ۔

 

 

ایمزٹی وی(بزنس)وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی این جی کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ،اگر سی این جی مالکان سی این جی قیمت زیادہ بڑھائیں گے تو لوگ پیٹرول استعمال کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی این جی پیٹرول کی جگہ ایک متبادل فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور اس کی قیمتوں کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب اسے ڈی ریگولیٹ کر کے سی این جی مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے

۔انہوں نے کہا کہ میں پیٹرول اور ڈیزل بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کے حق میں ہوں ،سی این جی کی قیمت زیادہ ہوگی تو لوگ اسے چھوڑ کر پیٹرول استعمال کریں گے ۔

 

ایمزٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی تیاری کا کام شروع کرتے ہوئے نجی شعبے سے ٹیکس تجاویز طلب کرلیں۔ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے فنانس2017/18 بل کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے15 جنوری 2017 تک نجی شعبے سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ بجٹ تجویز کے ساتھ اس کی منطق اور اس کے اثرات بھی تحریری طور پر لکھ کر بھیجے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایف پی سی سی آئی(کراچی،اسلام آباد اور لاہور)سمیت دیگر تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اسٹاک ایکس چینجز، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن، پاکستان بزنس کونسل، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس سمیت دیگر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ 15 روز میں اپنی بجٹ تجاویز غور کیلئے ار سال کردیں۔

 


ایمزٹی وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی 2019ءتک مکمل ہو جائے گا تاہم اگلے الیکشن کے بعد ملک میں دل کا ہسپتال بھی بنائیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے اور غریب آدمی یہ علاج نہیں کرا سکتا ، بیرون ملک جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ کینسرکا علاج کس قدر مہنگا ہے تاہم شوکت خانم ہسپتال میں 75فیصد مریضوں کا علاج مفت ہو رہا ہے ۔

عمران خان نے بتایا کہ جب کینسر ہسپتال بنانے لگے تو 20میں سے 19ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہیں بن سکتا تاہم جب بھی مشکل کام کیلئے انسان نکلے تو کشتیاں جلا کر نکلے ۔’’کراچی میں کینسر ہسپتال کے قیام سے کراچی والوں کا خواب پورا ہو رہا ہے‘‘۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) نیشنل یونیور سٹی اسلام آباد میں منعقد مقابلے " آل پاکستان ڈی آئی سی ای -نسٹ2016 ء"میں جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری اور اپلائیڈ فزکس کے طالبِ علم عمیر احمدخان اور دیگر جن میں امجد الیاس ،شعیب اور کاشف ریا ض شامل ہیں نے فزیکل اینڈ ایگریکلچر سائنسسز کی کیٹیگری میں تیسری پو زیشن حاصل کی ہے۔

مقابلے میں پاکستان کی60سے زائد جامعات نے شرکت کی اور 4کیٹیگریز میں 300پروجیکٹس نما ئش لے لئے پیش کیے گئے۔

 

 


ایمز ٹی وی(تعلیم/ٹنڈوالہ یار) آئی بی اے کے ٹیسٹ پاس کرنے والے اُ میدواروں نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا ۔یہ مظا ہرہ آفر آڈر جاری نا کر نے کے خلاف کیا گیا ۔
مظاہرین نے اپنے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کے مئی2015میں سندھ کے لئے ہیڈ ما سٹرز کی2ہزار سیٹوں کے لئے اشتہار دیا گیا اور20دسمبر2015 آئی بی اے کی جانب سے ٹیسٹ لیا گیا جس میں 1080اُمیدواروں کامیاب ہوئے اور تمام اُمیدواروں سے انٹر ویو بھی لیا گیا لیکن اب تک تقری خطوط جاری ہیں کئے گئے ہیں۔ا

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) انٹرمیڈیٹ سال ِاول پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے امتحانات برائے 2016ءکی مارک شیٹس تیار ہیں۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان کے مطابق کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعرات 29 دسمبر2016سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارک شیٹس حا صل کر سکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) تعلیمی درسگاہوں میں مو سم سر ما کی تعطیلات ہونے کی وجہ طلبہ اور طالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے لیے چئیرمین میٹرک بورڈ آفس ڈاکٹر سعید الدین کے اعلامیہ کے مطا بق حکو مت سندھ کی جانب سے جماعت دہم سائنس گروپ ریگولر ،پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارمز برائے2017جمع کرانے کی تاریخ میں13جنوری 2017تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ایسے اُ میدوار جو اپنے والدین کے مالی وسائل کی وجہ سے اب تک فارم جمع نہیں کراسکے وہ بھی فارم جمع کرا سکیں گے۔
واضع رہے 13جنوری کے بعد تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی اور13 جنوری کے بعد پہلے سے دیئے ہوئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ ہی فارم وصول کیے جا ئیں گے ۔

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد)وزیر اعظم نواز شریف مظفرآباد پہنچ گئے۔آزاد جموں کشمیرکونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ پر پھر پورے اعتماد کا اظہار کیا ،یہاں اندھیروں کو ختم کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کئی دریا بہہ رہے ہیں اس لیے یہاں بجلی بنانے کی وسیع صلاحیت موجود ہے ،اس صلاحیت کا بھر پور طریقے سے استعمال کرنا چاہیے اور آزاد کشمیر کے کاروباری حضرات سامنے آکر پراجیکٹس پر کام کریں ،حکومت کی جانب سے ان افراد کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر آج بھی قائم ہیں لیکن میں نہ مانوں کہنے والوں کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مثبت تنقید کا سامنا کر کے اسے برداشت کریں گے اور معاملہ فہمی سے آگے بڑھیں گے اس کے بغیر چلنا مشکل ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب مثبت تنقید کو برداشت کر کے معاملہ فہمی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ،اس کے بغیر گھر یا خاندان بھی نہیں چل سکتے اور ملک کو بھی ان خصوصیات کے بغیر نہیں چلا یا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ جب چارٹر آف ڈیمو کریسی پر دستخط کیے تو پاکستانی سیاست کی نئی شروعات ہوئی تھی جس پر ہم آج تک قائم ہیں لیکن اگر کوئی اس پر عمل نہیں کر رہا اور میں نہ مانوں والی پالیسی پر چل رہا ہے تو اس کا علاج نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے وسیع میدان کھل رہے ہیں ،سی پیک ایک مثالی منصوبہ ہے جس سے مختلف شعبوں میں ترقی ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سڑکوں کا اتنا بڑا جال بچھا دیا گیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔

 

 

یمزٹی وی(صحت)لاہور کے جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے طبی امداد دینے کے بجائے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق توقیر نامی نوجوان موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا اور طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال آیا، جہاں مبینہ طور پر ینگ ڈاکٹرز کے توجہ نہ دینے پر اس نے احتجاج کیا تو ینگ ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کی موجودگی میں نو جوان کو گالیاں دیں اور اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

پولیس اہلکار نے نوجوان کو ینگ ڈاکٹرز کے چنگل سے چھڑایا ، تاہم نوجوان نے الزام لگایا کہ پولیس نے تشدد کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔