بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(lاہور)سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوج میں دفاعی مشیر کے طور پر تقرری کا امکان ہے ،وہ آج سعودی عرب کی دعوت پر خصوصی طیارے میں شاہی مہمان بن کر سعودی عرب پہنچے ہیں ۔سابقہ سپہ سالار کے اعزاز میں دارالحکومت ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سعودی حکمران خاندان کے افراد شرکت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق مطابق اسلامی فوج میں ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا ابتدائی کنٹریکٹ دو سال کا ہو گا ۔واضح رہے کہ راحیل شریف کو سعودی عرب کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشترکہ فوج کی سربراہی کی پیشکش ہوئی تھی ۔
اخباری رپورٹ کے مطابق کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف لاہور سے سعودی عرب پہنچے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے سعودی حکومت کے اعلیٰ ترین افراد سے مذاکرات ہونگے اور وہ 34ممالک کی مشترکہ فوج میں بطوری دفاعی مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے جہاں انہیں نیٹو افواج کے سربراہ سے بھی کہیں زیادہ معاوضہ اور مراعات کی پیشکش ہو چکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات طے ہو جاتے ہیں جن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ پہلے سے سارے معاملات طے ہو گئے ہیں تو ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا کنٹریکٹ دو سال کے لیے ہو گا ۔اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف نے اسلامی ملٹری اتحاد کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے رضا مندی کا اظہار کردیا ہے ۔مشترکہ فورس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے جسے جوائنٹ کمانڈ سنٹر کہا جاتا ہے ،یہ تنظیم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی کوششوں سے قائم ہوئی جو داعش اور اس طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بنائی گئی ہے

۔جب تنظیم بنانے کا اعلان کیا گیا تو رکن ممالک کی تعداد 34تو جو اب بڑھ کر 39ہو گئی ہے جن میں سعودی عرب ،پاکستان ،ترکی ،اردن ،متحدہ عرب امارات ،بحرین ،بنگلہ دیش ،تیونس ،سوڈان ،سینگال ،ملائیشیا ،مصر ،مر اکش اور یمن کے علاوہ بعض ایسے اسلامی ممالک بھی شامل ہیں جن کی فوج صرف رسمی ہے جو پروٹوکول اور حکمران طبقہ کی سیکیورٹی تک محدود ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) امریکی شہر شکاگو کی ایک معروف ڈینٹل کمپنی ’انوی‘ نے ایسا انوکھا اسمارٹ ٹوتھ برش متعارف کرادیاہے جو اب برش کرنے کے ساتھ آپ کے دانتوں کی ویڈیو بھی بنا سکتا ہے۔

اس منفرد ٹوتھ برش کے ذریعے آپ دانت صاف کرنے کے ساتھ یہ بھی جان پائینگے کہ دانتوں کے کن حصوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

پروفکس نامی اس اسمارٹ برش میں مائیکرو کیمرہ نصب ہے جو منہ کے اندر کے مناظر برہ راست آپ کے اسمارٹ فون پر دکھائے گاجس سے دانتوں میں مطلوبہ حصے کی تصویر بنا کر موجودہ حالت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

اس اسمارٹ برش میں ایک چھوٹا آئینہ بھی نصب ہے جو مشکل جگہوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدد گار ہوگا۔واضح رہے اس برش کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 400ڈالر ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمٹ) نئی آنے والی پاکستانی فلم تھوڑا جی لے نئے سال کے تیسرے ہفتے میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ، فلم کی کاسٹ میں نئے ٹیلنٹ کوشامل کیا گیا ہے۔

فلم تھوڑا جی لے کہانی ہے سات ایسے افراد کی جو کالج سےعملی زندگی میں قدم رکھتےہوئے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کرتے ہیں ۔

فلم میں مستی، دوستی، محبت اور ایکشن کے سارے مصالحے موجود ہیں، فلم کی کاسٹ پرامید ہے کہ ان کی کاوش فلمی شائقین کو پسند آئے گی ۔

فلم کا میوزک صہیب راشدی نےترتیب دیاہے،نواجون ہدایت کار اور رائٹر رافع راشدی کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے۔

دوستی اور محبت اور رشتوں کے تانے بانوں کی دلکش عکاسی کرتی فلم تھوڑا جی لے20 جنوری 2017 سے بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان قانون کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ نئے قانون کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کےاجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان قانون کو ضم کرکے نیا قانون بنانے کی تجویز دی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نئے قانون کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اس پر وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے جبکہ نئے مجوزہ قانون کا مسودہ منظوری کے لئے وزیرداخلہ کو پیش کیا جائے گا اور وزیرداخلہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا جس کے بعد یہ قانون مستقل قانون کی حیثیت رکھے گا۔
نئے مجوزہ قانون میں فوجی عدالتوں کی مدت کا معاملہ بھی شامل کردیا گیا ہے ، فوجی عدالتوں کی مدت آئندہ برس 7 جنوری کو ختم ہورہی ہے اور فوجی عدالتوں میں زیرسماعت تمام کیسز انسداد دہشتگردی عدالتوں میں منتقل ہوجائیں گے اس وقت فوجی عدالتوں میں 300 کیسز بجھوائے گئے ہیں اور 120 کیسز زیرسماعت ہیں۔
نئے قانون میں دہشتگردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی بھیجے جائیں گے دہشت گردی کے مقدمات کے لئے فوجی عدالتیں مستقل ہوجائیں گی۔ نئے قانون کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو تحقیقات کے لئے 90 روز تک اپنی تحویل میں رکھ سکیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمپنی کا ایک اور کارنامہ۔ ایک امریکی کمپنی نے اسپورٹس کار کی طرز پر ایسا جہاز بنایا ہے جو بیک وقت سمندر اور خشکی پر اڑ سکتا ہے۔

دو سیٹوں پر مشتمل اس جہاز کی تیاری میں دس سال کا عرصہ لگا۔ اس کا وزن پندرہ ہزار پائونڈ اور لمبائی 23فٹ ہے۔ سمندر اور خشکی پر ارنے والا 

اس کا انٹرئیر ایک کار کی طرح ہے۔ ایک انجن پر مشتمل جہاز کی قیمت دو لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ایڈشنل ڈا ئریکٹر ایس آر حسین سومرو کو اسکول ہیڈ ماسٹروں کی میرٹ پر بھرتی نہ ہونے پر اعتراض کرنے پر عہدے سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق 14 افراد کی خا طر میرٹ پر پورا اُترنے والے 54امیدواروں کو نظر گیاہے۔ جبکہ کمیٹی نے کاغذات کی جانچ پڑ تال کے بعد977امیدواروں کی بھرتی کی سفارش کی جیسے منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دیا گیا
جس میں 14ایسے من پسند امیدوار بھی شامل ہیں جن کا بی ایڈ بعد میں ہے یعنی درخواست دینے کی آخری تاریخ گزر جانے کے کئی ماہ بعد کی ہے۔ اس لحاظ سے یہ درخواست دینے اہل نہیں تھے ۔
زرائع کے مطابق 5رکنی ہیڈ ماسٹر بھرتی کمیٹی کی چیئرپر سن عالیہ شاہد ،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن فضل اللہ پیجو کے تبادلے کے بعد 21گریڈ کے عہدے کی تربیت جاری ہے ۔
واضع رہے حسین سومرو20برس سے محکمہ تعلیم میں اہم عہدوں پر تعینات رہے تھے اور اپنے ایماندرانہ اور انقلابی اقدامات کے حوالے سے مشہور ہیں۔
سابق سیکریٹر ی تعلیم نذر حسین مہر اور ناہید شاہ درانی نے ان کی خدما ت سے استفادہ حا صل کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش تعطل کا شکار ہونے کی بنا پر پاکستانی فلمسازوں ، فلم امپورٹرز اور سینما مالکان ہالی ووڈ موویز کے بعد ترکی ، ایران اور چین سے فلمیں امپورٹ کرنے کی حکمت عملی ترتیب دینے میں مصروف ہوگئے ۔

کہا جارہا تھا کہ عامر خان کی نئی فلم دنگل کی نمائش کیلئے خصوصی طور پر پابندی ہٹانے کافیصلہ کیا گیا تھا تاکہ معاشی طور پر کمزور ہوتی ہوئی سینما انڈسٹری کو استحکام ملے گا ان تما م امیدوں کے چراغ گل ہونے کے بعد ملکی فلمسازوں ،فلم امپورٹر ز اور سینما مالکان نے ملک میں سینما انڈسٹری میں جاری اربوں روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو استحکام دینے کیلئے ترکی ، ایران ، چین اور دیگر ممالک کی فلمیں ڈب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس پر کئی اداروں نے ترکی و ایرانی ڈراموں کی آڑ میں فلمیں بھی درآمد کرلی ہیں جس کو ڈب بھی کرکے رکھا ہوا ہے ملکی فنکاروں نے ان فلموں کی ڈبنگ اردو میں کرواکر شائقین فلم کیلئے تفریح کا بندوبست کردیا ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ایران ، ترکی اور چین کے ثقافتی دوروں کی منصوبہ بندی کرلی ہے اس دوران وہ ان کی فلمیں پاکستانی سینماگھروں میں نمائش کرنے کا جائزہ بھی لیں گے اس حوالے سے گزشتہ دنوں ہدایتکار سید نور چین گئے اور وہاں فلمسازی کے حوالے سے اور ان کی فلمیں پاکستان میں ریلیز کرنے کا بھی جائزہ لیا۔

معروف امپورٹرز اور ڈسٹری بیوٹر شیخ امجد رشید نے بھی چین سے فلمیں منگوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ جمعہ کو چین کا 10 روزہ دورہ کرکے لوٹے ہیں وہ چین سے فلمیں منگواکر ڈب کرکے سینما گھروں میں نمائش کے خواہش مند ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے دیگر فلمسازوں نے بھی تجارتی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی فلموں کے بجائے چین کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے منصوبے بنانے کی تیاریاں شرو ع کردی ہیں جس کیلئے وہ سرکاری طور پر سپورٹ بھی چاہتے ہیں۔

واضح رہے ماضی میں لیجنڈ اداکار سدھیر کی فلم باغی ، غلام محی الدین و بابرہ شریف کی فلم میرا نام ہے محبت چین میں کئی برس تک نمائش پذیر رہی اسی طرح روس میں لیجنڈ اداکار محمد علی اور شمیم آرا کی فلم صاعقہ بھی کئی برس تک نمائش پذیر رہی ۔

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / میرپور خا ص) میرپور خا ص پریس کلب کے سامنے اساتذہ نے دور دراز علاقو ں میں اُن کے ہو نے والے تبادلوں اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجا جی کیمپ قائم کر دیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کما لی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور اس مو قع پر اُنھوں نے اساتذہ نمائندوں اور دیگر سے اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کے اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلے تعجب کی بات ہے جبکہ شہروں میں بھی اساتذ ہ کی ضرورت ہے

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) جناح سندھ میڈیکل یونیور سٹی انسٹیٹیو ٹ کے ڈائر یکٹر محمد ابو زر واجدی کے اعلامیہ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آ ف ہیلتھ اینڈ بزنس مینجمینٹ اینڈ سوشل سائنسسز نے بی بی اے(آنرز) ،بی بی اے (ہاسپٹل اینڈ کیئر مینجمینٹ)، ایم بی اے ،ای ایم بی اے ،اور ایم بی اے (ہاسپٹل اینڈ کیئر مینجمینٹ) کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تو سیع کر دی گئی ہے۔
اب داخلہ فارم 31دسمبر 2016 تک جمع کرا ئے جا سکتے ہیں ۔ انٹری ٹیسٹ یکم جنوری 2017کو صبح10بجے انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوں گے۔
اُ میدوار اپنے ایڈ مٹ کارڈ 31دسمبر تک انسٹیٹیوٹ سے حا صل کر لیں اور یکم جنوری کو صبح 9:30بجے تک انٹری ٹیسٹ کے لیے پہنچ جائیں۔

 

ایمز ٹی وی (باکسنگ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ہاتھ کی سرجری کے بعد ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عامر خان آئندہ برس اپریل میں اپنی اگلی پروفیشنل باوٹ کھیلیں گے، جس کے لیے انہوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ باکسر عامر خان گزشتہ برس میکسیکو کے کنیلو الواریز کے ہاتھوں شکست کے بعد سے رنگ سے آوٹ ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ ان کے ہاتھوں کی سرجری تھی۔ستمبر میں دونوں ہاتھوں کی سرجری کے بعد عامر تیزی سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ عامر خان اپریل میں اگلی فائٹ کریں گے، جس کیلئے حریف کا انتخاب اگلے ماہ کے آغاز میں ہوجائے گا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ بے تابی سے اپنی اگلی فائٹ کے منتظر ہیں۔ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی اپنی پوزیشن واپس حاصل کریں گے۔