جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
 
اسلام آباد : :وزیراعظم عمران خان نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غریبوں کاحق لوٹنےکی چھوٹ نہیں دےسکتے۔
 
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کے فراڈ کے معاملے پر پروگرام سےنکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔
 
وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افسران کے نام سامنے لانے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غریبوں کا حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دےسکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، با اثرسرکاری افسران کے نام پردے میں نہیں رہیں گے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد فوری شروع کیا جارہا ہے، ہدایت کی روشنی میں کارروائی بھی ہوگی۔
 
یاد رہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
 
تفصیلات میں بتایا گیا تھا گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔
 
 
تہلکہ خیز تفصیلات کے مطابق سندھ میں گریڈ 18کے342افسران نےبی آئی ایس پی سے بھی فائدہ اٹھایا ، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں میں گریڈ21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔
 
ملک بھرسے گریڈ20کے59 افسران سہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے اور گریڈ17 کے 1240 افسران نے بھی بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نیورو سائنسز نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب افرادسر کے درد میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 4کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
 
جدید تحقیق کے مطابق سر درد (میگرین)کی شکایت کی بنیادی وجوہات میں نااہل اور نالائق افراد کا پروفیشنلز پر حاوی ہونا ہے، سر کا درد واحد مرض ہے جس کا کوئی پیمانہ نہیں جس سے اس کو جانچا یا کنٹرول کیا جاسکے
 
معالجین کی ہدایت ہے کہ فیملی فزیشن سے مشورے کے بعد ماہر نیورو سائنسز سے رجوع کیا جائے، اسی تمام محافل اورافراد کو نظر انداز کیا جائے جو جھوٹے اورمن گھڑت اندازوں پر معاشرے میں بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں۔

  اسلام آباد:عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی ہے۔ 

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فیچ  کی جاری کردی ریٹنگ میں پاکستانی معیشت کو بی مائنس ریٹنگ میں ہی برقرار رکھا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی اور پالیسی ایکشن نے ملکی معاشی خرابیوں کو دور کیا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستانی معیشت کو درپیش بیرونی خطرات میں کمی واقع ہوئی، ملکی جاری خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات میں کمی ہے۔
 
فیچ نے کہا ہے کہ 30 جون 2019 کو پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.9 فیصد تھا، جب کہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے اور اگلے مالی سال میں جاری خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : اسمارٹ فون کے دلچسپ اورعجیب غریب ڈیزائن سامنے آتے رہتے ہیں، اب لاس ویگاس کی ’’سی ای ایس 2020ء‘‘ نمائش میں مکمل طور پر گول اسمارٹ فون پیش کیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق 2015ء سے اس فون کے ڈیزائن پر کام جاری تھا۔
 
یہ جسامت میں فیس پاؤڈر کی گول ڈبیہ جیسا ہے اور اس سے سرکل نہیں بلکہ ’’سائرکل فون‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر یہ آسانی سے چھوٹی جیب میں سماجاتا ہے۔ چار سال قبل اس کی تیاری ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے کی تھی اور اس کے لیے کک اسٹارٹر پر کراؤڈ فنڈنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔
 
اگرچہ اس میں ٹچ اسکرین اور کیمرے کی سہولت موجود ہے لیکن یہ صرف ٹوجی وائرلیس سپورٹ فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے خریدتے ہوئے جھجھک محسوس کرسکتے ہیں تاہم جو لوگ نت نئے ڈیزائن کے فون پسند کرتے ہیں شاید وہ اسے خریدیں کیونکہ اسے کپڑے کی بیرونی تہہ پر آسانی سے چسپاں بھی کیا جاسکتا ہے۔
 
ڈیزائن میں تاخیر کی وجہ گول فون میں سرکٹ کی تیاری تھا جو سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوا۔ سرکل فون بنانے والی کمپنی کی سربراہ کرسٹینا سائر کہتی ہیں کہ اسکرین کی تیاری ایک مشکل مرحلہ تھا جو خوش اسلوبی سے طے پایا۔
 
سائرکل فون پر تمام جدید ایپس کام کرتی ہیں اور اس سے سیلفی بھی لی جاسکتی ہے۔ اب پورے امریکا میں اس فون کی نمائش اور تعارفی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
لاہوردبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کےلئے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی روانہ ہوگئے۔ آج سے شروع ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی کی بنگلہ دیشی بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات میں باہمی سیریز کے حوالے سے بات چیت بھی متوقع ہے۔
 
بی سی بی کی جانب سے پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقف سامنے آچکا، حکومت کی جانب سے مختصر ٹور کی اجازت ملنے کا جواز پیش کیا گیا ہے۔
 
،اس موقع پر بنگلہ دیشی بورڈحکام سے بالمشافہ ملاقات میں باہمی سیریز کے حوالے سے بات چیت میں کوئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے مجوزہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے کیلیے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو پاکستان آنا ہے، ایک دو روز میں پی سی بی کی جانب سے حتمی جواب سیریز کا مستقبل طے کردے گا۔
کراچی: کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی کلب میں منعقد ہ کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل سید معاذ علی اور فراز خورشید کے مابین کھیلا گیا جس میں معاذ علی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی اپنے نام سمیٹی گیم اسکور یہ 8-21 ،21-2اور ،14- 21 رہا ۔ سید معاذ علی سر سید یونیورسٹی 2016 بیچ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں ۔
 
سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےچانسلرجاوید انوار ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، رجسٹرار سید سرفراز علی، کنوینئر وقاص جاوید بخاری، اکٹینگ کنوینئرقاضی نصر عباس اور اسپورٹس ڈائریکٹر مبشر مختار نے معاذ علی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
  کراچی: کراچی فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں کروڑوں روپے کی زمین پرقائم گورنمنٹ منیبہ اسکول پر ایک بار پھر لینڈ مافیا نے قبضے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس بار محکمہ اینٹی کرپشن اور کے ڈی اے کے محکمہ لینڈ کی ملی بھگت سے کسی اور کے نام موٹیشن بھی حاصل کرلی گئی ہے اس اسکول پر گزشتہ 10سال سے قبضے کی کوشیں ہو رہی تھیں اسکول پر قبضہ کی وجہ سے300 سے زائد غریب بچوں کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ سابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کے دور میں ایک نہاری کے ہوٹل کے مالک نے محکمہ تعلیم کی ملی بھگت سے اس کا قبضہ حاصل کرلیا تھا جس کا نوٹیفکیشن اس وقت کے سیکریٹری تعلیم علم الدین بلو نے جاری کیا تھا جس پر احتجاج شروع ہوا اس دوران علم الدین بلوکو ہٹادیا گیا اورناہیدشاہ درانی سیکریٹری تعلیم ہوگئیں جنہوں نے معاملے کی تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اسکول کے اصل مالک کا وجود ہی نہیں سب کام جعلی ہے اور بھاری کرپشن کرکے اس کو فروخت کیا گیا ہے جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام بھی ملوث ہیں جس پر انہوں نے اسکول واپس کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا.
 
جس پر وزیرتعلیم پیرمظہرالحق سخت ناراض ہوئے اور ان کے اور ناہیدشاہ کے درمیان اختلافات ہوگئے اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جو ناہیدشاہ کے والد بھی تھے مجبوراً ناہیدشاہ کو ہٹاناپڑگیا بعد ازاں کچھ منیبہ اسکول کا معاملہ عرصے کے لیے دب گیا لیکن پھر کچھ عرصے بعد اچانک لینڈمافیا نے اسکول کا بورڈ گرادیا اور اسکول کوتوڑنے لگے اس واقعے کی اطلاع جب اس وقت کے سیکریٹری تعلیم فضل پیچوہو کو ملی توانہوں نے سخت نوٹس لیا پولیس بھیج کر توڑپھوڑ رکوادی اور اسکول کو گرنے سے بچالیا بعد ازاں پیپلزپارٹٰ کے ضلعی صدر سہیل عابدی اور تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں انیس الرحمان نے لینڈ مافیا کو بھگادیا۔
 
اسکول لینڈمافیا کے حوالے کرنے کے الزام میں ڈی او ،اے ڈی او۔ سپروائز اور دیگر ذمہ داروں کو معطل کردیا اور یہ معاملہ عدالت تک جاپہنچا جہاں سیکریٹری تعلیم پیجوہو نے اسکول کو جعلی مالک کے حوالے کرنے کا بھرپور دفاع کیا لیکن فضل پیچوہو کے ہٹتے ہی لینڈمافیا دوبارہ اسکول پر قبضے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے کے ڈی اے میں موٹیشن کے لیے درخواست بھی جمع کرادی گئی جس میں اینٹی کرپشن کی وہ رپورٹ شامل ہے جو لینڈمافیا کے حق میں تیار گئی تھی جس مین کہا گیا تھا کہ اسکول دینے میں کوئی کرپشن نہیں کی گئی۔ جنگ نے کے ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ ان کے علم میں منیبہ اسکول کے دینے کے معاملے کا علم نہیں وہ اس کا جائزہ لیں گے۔ ادہر ڈی او سیکنڈری ارشد بیگ نے کہا یہ اسکول محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے اس کا کسی اور کے نام موٹیشن ہونا نامکن ہے لکین ہمیں بھی یہ اطلاع ملی ہے کہ اینٹی کرپشن کا میمن نامی افسر اور کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی منیبہ اسکول کے معاملے میں بہت دلچسپی ہے انھوں نے کہا کہ وہ اس حوالے چیرمین اینٹی کرپشن، سکریٹری تعلیم اور ڈی جے کے ڈی کو خط لکھ رہے ہیں
کراچی : پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے میڈیکل جامعات اور کالج کے اساتذہ کی آسانی کے لئے تجربہ کے سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی ہے اور کہا ہے کہ اب تجربہ کا سرٹیفکیٹ پی ایم سی جاری نہیں کرے گا بلکہ اسے جاری کرنے کا اختیار متعلقہ یونیورسٹی یاکالج کو ہوگا۔
 
پی ایم سی نے کہا ہے کہ ماضی میں جن اساتذہ نے تجربہ کے سرٹیفکیٹ کے لئے فیس جمع کرا رکھی تھی وہ اپنی فیس واپس کروالیں۔ اس طرح پی ایم سی نے میڈیکل کالجز اور جامعات میں بیسک سائنس پڑھانے کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس لازمی ہونے کی شرط بھی ختم کردی ہے اور کہا ہے کہ دنیا بھر میں جاری پریکٹس ہے کہ بنیادی سائنس کے مضامین صرف بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کرنے والے ہی نہیں پڑھاتے ہیں بلکہ بنیادی سائنس کے ماہرین بھی پڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کی شرط سے کالجوں کو محدود پیمانے پر بنیادی سائنس کے ٹیچرز دستیاب ہوتے تھے اور انہیں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہوتا تھا۔
 
واضح رہے کہ ختم کی گئی پی ایم ڈی سی نے فیکلٹی رجسٹریشن لازمی قرار دے رکھی تھی اور اس رجسٹریشن کی وجہ سے میڈیکل کالجز اور جامعات کے اساتذہ کو بہت مشکلات کا سامنا تھا اور کئی کئی ماہ کی تاخیر الگ ہوتی تھی۔ اس طرح میڈیکل جامعات اور کالج میں بنیادی سائنسز کے مضامین جس میں حیاتیاتی کیمیا، خرد حیاتیات، فعلیات اور دیگر شامل تھے۔
 
ایم ایس سی کرنے والے اساتذہ کو پڑھانے کی اجازت نہیں تھی صرف بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس والے ہی یہ مضامین پڑھا سکتے تھے تاہم اب یہ شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
چین کے شہر ہربن میں رنگ برنگی روشنیوں سے منور برف سے بنے ایسے منور شاہکار تخلیق کیے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، اس میلے کو تاریخی اہمیت حاصل ہے جو ’ہربن میلہ برائے برف‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہورہے۔
 
1999ء سے جاری اس میلے میں چینی دیومالائی اژدہے، خوبصورت عمارتیں، مجسمے اور بہت پیچیدہ عمارتیں 100 فیصد برف سے ہی تراشی جاتی ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ یہ موسمِ سرما کی ایک تفریحی روایت بن چکا ہے۔
 
 
گزشتہ 21 برس سے جاری یہ میلہ سال بہ سال بڑھتے بڑھتے دنیا کا سب سے بڑا سنو اینڈ آئس فیسٹول بن چکا ہے۔ یہاں بہترین برفیلے فن پاروں کا مقابلہ بھی ہوتا ہے اور برف تراشنے والے فنکاروں کو انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔ واضح رہے کے ہربن شہر دنیاکے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے لیکن شدید ٹھنڈ میں لوگ اسے دیکھنے ضرور آتے ہیں۔
 
بعض افراد کے مطابق برف سے بنے شاہکار بنانے کا سلسلہ یہاں 1999ء سے قبل شروع ہوا تھا لیکن اسے بین الاقوامی پذیرائی 1999ء سے ملنا شروع ہوئی اور اب دنیا بھر میں ہربن فیسٹول کا نام مشہور ہوچکا ہے۔
 
 
اس سال برف سے بنے شاہکاروں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے تراشی ہوئی اشیا کو ایک نیا روپ دیا گیا ہے۔ پانچ جنوری سے اس شہر برفاں کا آغاز ہوچکا ہے اور کل 2 لاکھ مربع میٹر برف سے تعمیرات بنائی گئی ہیں، اس بار ڈیڑھ لاکھ سیاح ایسے دیکھنے آئیں گے۔
 
Image result for ‫’ہربن میلہ برائے برف‘‬‎
میلے کی انتظامیہ کے مطابق خاص تربیت یافتہ ماہرین ہی کوئی اچھا فن پارہ ڈھال سکتے ہیں اور ایک مجسمے پر کام کرتے ہوئے کئی ماہ صرف ہوجاتے ہیں۔
سڈنی: پاکستانی سائنٹسٹ کا اعلیٰ کارنامہ، آسٹریلیا میں " ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ" جیت کر وطن کا نام روشن کردیا ۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان کے ہونہار سائنس داں ڈاکٹر فیصل شفاعت نے ’ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ 2019‘ جیت لیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے مسلمان اور پاکستانی بھی ہیں۔
 
یہ ایوارڈ انہیں سڈنی میں منعقدہ پندرہویں’انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈاکیومنٹ اینالیسس اینڈ ریکگنیشن (آئی سی ڈی اے آر)‘ میں عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل کو دستاویز (ڈاکیومنٹ) کے تصویری تجزیئے کمپیوٹیشنل فارنسک پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ جرمنی، امریکا، چین، اسپین اور دیگر ممالک کے سائنس دانوں کو عطا کیا گیا ہے۔
 
ڈاکٹر فیصل کا اہم کارنامہ متن (اسکرپٹ) کو پڑھنے والا خود کار نظام ہے جو پاکستان کی کم ترقی یافتہ زبانوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ پاکستان جیسے ترقی یافتہ ملک میں جہاں آبادی کا بڑا حصہ ناخواندہ ہے، ڈاکٹر فیصل کی یہ کاوش پاکستان کی کم ترقی یافتہ زبانوں کے لیے ا نتہائی مفید ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر فیصل نے دن رات کی عرق ریزی کے بعد ایک ایس کمپیوٹرائزڈ نظام بنایا ہے جو او سی آر کی طرز پر کسی بھی تصویر میں موجود متن کو پڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح پاکستان کی کم ازکم 10 کروڑ نا خواندہ آبادی اپنے اسمارٹ فون کو دیکھ کر کہیں بھی نصب یا لکھا ہوا متن پڑھ سکتی ہے۔
 
ڈاکٹر فیصل کے اس انقلابی کام کی دنیا بھر میں نہ صرف پذیرائی ہوئی بلکہ اس موضوع پر شائع ان کے تحقیقی مقالے کا حوالہ 5000 مرتبہ دیا گیا ہے،جسے تحقیقی جرنل کی زبان میں " سائٹیشن " کہا جاتا ہے۔
 
ڈاکٹر فیصل نے نسٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ میں ایک عرصے تک تحقیق کی ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹر فیصل گوگل اوپن سورس ٹیکسٹ ریکگنیشن فریم ورک میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں بھی پڑھا چکے ہیں۔