جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی ور اسٹائل اداکارہ ثانیہ سعید نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں پاکستانی ہدایت کاروں کوخواتین کے حقیقی مسائل نہ دکھانے پہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
 
اداکارہ کے مطابق آج کی عورت مختلف قسم کے مظالم اور مسائل میں گھری ہوئی ہے جبکہ ٹی ڈراموں میں ان مسائل کو ہائی لائیٹ نہیں کیا جاتا۔ آج کی عورت ہر شعبےمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے جہاز اڑانے سے لے کر خلابازی کے میدان تک ہر جگہ آج عورت مردوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے مگر ہمارے ڈراموں میں بس اس کی شادی کے موضوع دکھائے جاتے ہیں یا اس کی عمر بڑھ رہی ہے شادی نہیں ہو رہی،جیسے کرداروں کی منظر کشی کی جاتی ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری خواتین کو اپنی مرضی کا شوہر پسند کرنے کی بھی آزادی نہیں مگر وہ نہیں دکھایا جاتا -
 
ہماری خواتین جن جن میدانوں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں ان کو کیوں نہیں دکھایا جاتا - ہدایت کار حقیقی زندگی میں خواتین کو پیش آنے والے مسائل کو کیوں نہیں دکھا رہے- ہماری کہانیا ں حقیقی زندگی سے دور ہوتی جا رہی ہیں ہم کو اپنے لوگوں کو وہ مسائل دکھانے ہیں جنکا ہم سامنا کر رہے ہیں نا کہ ان کو حقائق کی دنیا سے دور لے جایا جائے۔
 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول  سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 27 نومبر 2019 کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کیا جائے گا۔

  پربھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ www.biek.edu.pk اعلان کے فوری بعد   بورڈ کی ویب سائٹ    

اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں ۔    نام سے سرچ کرکے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا  ہے۔ BIEK اس اینڈرائیڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر

جاپان میں کچھ حساس کمپنیوں کی جانب سے خواتین کے عینک پہننے پر پابندی لگا دی گئی۔ 
 
تفصیلات کے مطابق جاپان کی کچھ حساس کمپیوں کی طرف سے دوران ڈیوٹی خواتین پر عینک پہننے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے یہ فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے جبکہ کچھ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ عینک پہننے والی خواتین جو کسی شاپ پہ اسسٹنٹ کے طور پہ کام کرتی ہیں عینک پہن کے وہ ایک "غیر دوستانہ تاثر" دیتی ہیں۔اس وجہ کو لے کر جاپان کے سماجی حلقوں اور جاپانی میڈیا پر ایک الگ بحث چھڑ گئی ہے
 
جہاز اور فورسسز کی ملازمتوں میں عینک کے لیے حفاظتی اقدامات کو وجہ بتایا جاتا ہے ۔ بناو سنگھار اور میک اپ کی فیلڈ میں عینک کو اس لیے منع کرتے ہیں کہ عینک لگا کر میک اپ کو غور سے نہیں دیکھا جا سکتا۔
 
ان ساری وجوہات کو لے کر جاپان میں ہیش ٹیگ "گلاسسز آر فاربڈن" یعنی عینک پہننا منع ہے کا ٹرینڈ گردش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں کافی ٹوئٹس اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
 
اس سلسلے میں کیوٹو یونیورسٹی کی پروفیسر کییومو نموٹو کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں بنتا اس طرح کی پابندیاں جاپان کے فوسودہ رسم و رواج اور پرانی سوش کو ظاہر کرتی ہیں ان پابندیوں میں خواتیں سے کیا جانے والا امتیازی سلوک نظر آتا ہے پروفیسر نے مزید کہاکہ’خواتین کا رتبہ زیادہ تر اس پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کیسی دکھتی ہیں۔ یہ پالیسیاں کم از کم یہی پیغام دے رہی ہیں

برطانیہ: برطانیہ میں ایک ڈیلیوری بوائے ہابیل خان نے آگ کے شعلوں میں گھرے مکان میں موجود بچے کو زندہ نکال کر لوگوں کے دل جیت لیے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں 26 سالہ ہابیل خان کے چرچے زبان زد عام ہیں، ہابیل خان ایک کمپنی اسدا میں بطور ڈیلیوری بوائے خدمات انجام دیتے ہیں۔
 
نوجوان ہابیل خان کو کمپنی کی جانب سے کولیگ آف دا ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا (فوٹو : سوشل میڈیا)
 
ناٹنگھم شائر کے علاقے اسٹیپلی فورڈ میں ترسیل کے دوران ایک ماں اور لڑکے کو روتے ہوئے دیکھا تو مدد کو پہنچے۔ خاتون کا گھر مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں تھا اور اندر ایک شیر خوار بچہ بھی موجود تھا۔
 
ہابیل خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضر دماغی سے کام لیا اور کسی طرح گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور سات ہفتے کے بچے کو بحفاظت باہر نکال لے آئے۔ جس پر ماں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
 
ہابیل خان متاثرہ خاندان کے ساتھ اس وقت تک موجود رہے جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ نہیں گیا۔ میونسپل کمیٹی اور فائر بریگیڈ ادارے کی جانب سے ہابیل خان کو اسناد اور میڈل سے بھی نوازا گیا جب کہ کمپنی نے ہابیل کو کولیگ آف دا ایئر کی سند دی۔

 اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

شیخ رشید کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کل سپریم کورٹ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کی معطلی کے حوالے سے کیس میں اٹارنی جنرل انور منصور کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل ہونے پر وزیرقانون بیرسٹر فروغ پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے رضا کارانہ استعفیٰ دیا ہے کیوں کہ بطور وزیروہ آرمی چیف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوسکتے تھے جب کہ وہ کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے دوبارہ کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔
 
وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے۔ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو معاشی طور پر مفلوج کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، پنجاب کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی، ماضی میں منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کو یکسر نظرانداز کیا گیا تاہم ہماری حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیاہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا، ماضی میں ہر ادارے کو تباہ کر کے ملک سے کھلواڑ کیاگیا تاہم ہم سابق دور کے کانٹوں کو ایک ایک کر کے چن رہے ہیں۔