ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے صارفین کی سہولت کے لیے فلائٹ بُکنگ ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔

پی آئی اے نے موبائل ایپ ترکی کی آئی ٹی کمپنی ’ہٹ اٹ‘ کے تعاون سے بنائی ہے، ایپ صارفین کو فلائٹ بُکنگ کے علاوہ فلائٹ کے اسٹیٹس، فلائٹ کے اوقات کار اور بُکنگ کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کرے گی۔

اس اسمارٹ فون ایپ کا سائز 26  ایم بی ہے جسے اینڈرائڈ 4.1 اور اس سے زائد کے صارفین اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

یہ ایپ ترکی کی آئی ٹی کمپنی کی پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن کے ساتھ شراکت داری کو ایک سال مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر متعارف کرائی گئی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ہٹ اٹ نے کمپنی کو آمدنی پیدا کرنے میں مدد کی ہے، ہم ترکی کی آئی ٹی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر ترکش کمپنی کے سی ای او نور گوکمین کا کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین شراکت داری بہت آگے تک جائے گی اور یہ دونوں کمپنیوں میں خوشحالی لائے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ایپ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر میسر ہے، ایپ سے فی الحال اینڈرائڈ صارفین ہی استفادہ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ابھی ایپل اسٹور پر دستیاب نہیں ہے۔

کراچی: پاکستان میں آج کل صرف ایک ہی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے اور یہ ڈراما ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کی بہترین اداکاری کی وجہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا ہے تاہم اس کی مقبولیت میں خلیل الرحمان قمر کے ڈائیلاگ ’دوٹکے کی لڑکی کے لیے 50 ملین‘ نے بھی اہم کردارکیا ہے جس نے سوشل میڈیا پرطوفان مچادیا ہے۔
 
لوگ ڈرامے میں فنکاروں کی حقیقت سے قریب تراداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں اورکہا جارہا ہے کہ یہ کردار ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کے علاوہ کوئی کرہی نہیں سکتا تھا لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈراما بننے سے قبل پاکستان کے کئی مشہور اداکاروں کو اس ڈرامے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پریہ ڈراما اور کردار ٹھکرادئیے تھے۔
 
ڈرامے میں اداکار ہمایوں سعید دانش کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ حالانکہ ہمایوں سعید کو ابتدا میں دانش کا کردار بے حد پسند آیا تھا لیکن ڈراما بننے سے قبل دیگر مصروفیات کی وجہ سے انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ یہ کردار کرپائیں گے، لہذٰا وہ چاہتے تھے کہ دانش کا کرداراداکار فیروز خان ادا کریں۔ اس کے علاوہ ان کے ذہن میں عدیل حسین کا نام بھی تھا۔ لیکن ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمرہمایوں سعید کے اس فیصلے سے متفق نہیں تھے وہ چاہتے تھے کہ دانش کا کردارہمایوں سعید ہی ادا کریں بعد ازاں ایسا ہی ہوا۔
 
ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا اسکرپٹ 5 سال قبل لکھا گیا تھا۔ ہمایوں سعید نے خلیل الرحمان کے لکھے گئے ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی کامیابی کے بعد ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا اگلا پراجیکٹ ان کی پروڈکشن کمپنی کو دیں۔ تاہم خلیل الرحمان قمر نے یہ اسکرپٹ پروڈیوسر حسن سومرو کو دیا تھا جن سے ہمایوں سعید نے یہ اسکرپٹ خرید لیا۔ شروع میں ہمایوں سعید اس پراجیکٹ میں اداکاری کرنا نہیں چاہتے تھے بلکہ ان کا صرف پروڈیوس کرنے کا ارادہ تھا لیکن اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہمایوں سعید کو دانش کا کرداربے حد پسند آیا۔
 
ایک انٹرویوکے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ عائزہ خان سے قبل اداکارہ عائشہ خان کومہوش کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ہمایوں کو یقین تھا کہ عائشہ خان اس کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کریں گی۔ لیکن عائشہ خان نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں بن پائیں۔ بعد ازاں مہوش کے کردار کی پیشکش سونیا حسین کو کی گئی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر ڈرامے کو ٹھکرادیا کہ مہوش کا کردار بہت ’خطرناک‘ ہے اور اس میں خواتین کے بُرے پہلو پرروشنی ڈالی گئی ہے۔
 
جب ہمایوں سعید نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھا تو انہیں بے حد پسند آیا تاہم اس وقت ہدایت کار ندیم بیگ فلم میں مصروف تھے جس کی وجہ سے ہمایوں سعید نے 4 مختلف ہدایت کاروں سے ڈرامے کی ہدایات دینے کے لیے رابطہ کیا، لیکن ان چاروں ہدایت کاروں نے یہ کہہ کر ڈراما ٹھکرادیا کہ کہانی بہت بورنگ ہے۔ بالآخراس ڈرامے کی ہدایات کاری کے فرائض ندیم بیگ کے حصے میں آئے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: شیاشیاﺅمی نے اپنی پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی ہے جسے می واچ کا نام دیا گیا ہے اور دیکھنے میں ایپل واچ سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔
 
یہ اسمارٹ واچ شیاؤمی نے اپنے 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس می سی سی 9 پرو کے ساتھ پیش کی گئی۔
 
ایپل واچ کی طرح می واچ میں چوکور باڈی دی گئی ہے جس کے ساتھ 1.78 انچ امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، جو آل ویز آن اسکرین دی گئی ہے۔
اس اسمارٹ واچ مین گوگل وئیر آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی سے کیا ہے
 
گھڑی کے اندر میٹل ہاﺅسنگ، المونیم ایلوئے موجود ہے، مائیکرو سافونز دونوں اطراف میں ہیں جو آڈیو ریکارڈنگ اور کالز سننے کا کام کرتے ہیں جبکہ ایک لاﺅڈ اسپیکر موسیقی یا آنے والی کالز سننے کے لیے ہے۔
 
اس اسمارٹ واچ میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون وئیر 3100 فور جی چپ سیٹ، فور کورٹیکس اے 7 دیا گیا ہے جبکہ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔
 
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی پہلی اسمارٹ واچ میں سیلولر کنکٹویٹی (ای سم کے ذریعے)دی گئی ہے، اس کے علاوہ وائی فائی، جی پی ایس، بلیوٹوتھ اور این ایف سی سپورٹ بھی موجود ہے۔
 
سنگل چارج پر می واچ کو 36 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ سلیپ ٹریکنگ، سائیکلنگ اور رننگ پرفارمنس جاننے میں بھی مدد دیتا ہے۔
 
اس کی قیمت 1299 یوآن (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ اگلے ہفتے چین میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
 
شیاﺅمی وئیرایبل ڈیوائسز کے حوالے سے کوئی نیا نام نہیں، مگر اب تک یہ فٹنس ٹریکر ہی تیار کرتی رہی ہے اور اب پہلی بار اسمارٹ واچ تیار کی گئی ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ ریاض معاہدہ سعودی قیادت اور عرب امارات کے تعاون سے ممکن ہوسکا۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان نے ریاض معاہدے کاخیرمقدم کرتےہوئےکہناتھاکہ ریاض معاہدہ سعودی قیادت اور عرب امارات کے تعاون سے ممکن ہوسکا
ہمارا یقین ہے کہ معاہدہ یمن میں پائیدار امن اور سیاسی حل کیلئے انتہائی اہم ہے
 
انسانی جسم میں 206ہڈیاں ہوتی ہیں،ان میں سے ایک ہڈی بھی کمزور ہو جائے تو جسم کا بیلنس خرا ب ہو جاتاہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم ضروری ہے۔کیلشیم کی کمی سے کیا ہوتاہے․․․؟
 
کیلشیم کی کمی سے جسم میں ہڈیاں،جوڑ اور دانت متاثر ہوتے ہیں۔ہڈیوں کا چٹخنا،ہڈیوں وجوڑوں میں درد،ہاتھوں پیروں کا مڑ جانا یہ سب کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں۔
 
آج کل جدید طرز زندگی اور کیلوریز سے بھر پور غذاؤں (چاکلیٹ،کیک،کولڈڈرنک،جنگ فوڈز)کے باعث کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔صرف بزرگ ،ادھیڑ عمر افراد ہی نہیں نوجوان اور بچے بھی کیلشیم کی کمی سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہڈیوں کی مضبوطی اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کے لیے جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی طبعی مقدار موجود رہنا ضروری ہے۔
 
قدرتی طریقے سے حاصل کردہ کیلشیم صحت کے لئے زیادہ مفید اور فائدہ مند ہے۔کیلشیم کی مناسب مقدار جسم کو فراہم کرنے کے لئے کئی غذائیں کار آمدہیں
 
پھلیاں
پھلیاں انسانی جسم کو کیلشیم کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔سیم کی پھلی،مٹر،گوار کی پھلی،فرنچ بینز اور لوبیہ کی پھلی میں کیلشیم کے ساتھ پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتاہے۔
 
دودھ
دودھ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔
اس میں کیلشیم بڑی مقدار میں پایاجاتاہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں،جوڑوں،پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے،اس کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیر،دہی،اور مکھن بھی جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ایک پاؤدودھ میں تیس فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔بوڑھے،بچے اور جوان ڈیری اشیاء کثرت سے استعمال کرکے صحت مند اور چاق وچوبند زندگی گزار سکتے ہیں۔
 
دہی
دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہے۔ایک کپ دہی میں تیس فیصد کیلشیم اور بیس فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتاہے جو ان دونوں غذاؤں کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
 
بادام
بادام کو روز مرہ کی خوراک میں شامل کرکے ہڈیوں کو صحت مند ومضبوط رکھنا ممکن ہے۔
بادام سے کیلشیم کے علاوہ صحت بخش چکنائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے جو مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔
 

کینبرا:  پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جس کیلئے پاکستانی ٹیم میں کم از کم دو سے 3 تبدیلیاں یقینی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے بھی فاسٹ باﺅلر پیٹ کومنز کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ گئی ہے جہاں کھلاڑی آج آرام کریں گے البتہ کل ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ہو گا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس کم از کم دو سے تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ٹیم میں فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا جبکہ وہاب ریاض اور محمد عرفان میں سے بھی کسی ایک باﺅلر کے ڈراپ کئے جانے اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی فاسٹ باﺅلر پیٹ کومنز کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آسٹریلین ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ کومنز کیلئے ٹیسٹ سیریز سے پہلے آرام بہت ضروری ہے، ٹیم میں کچھ ردو بدل ہو گا لیکن جیت کا فارمولانہیں بدلے گا، وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
خیبرپختونخواہ : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا،رولز آف بزنس میں ترامیم کے بعد ایم پی ایز بھی ترقیاتی اسکیموں کی الاٹمنٹ سے باہر ہو گئے۔
 
دستاویزکے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے متعلقہ محکمہ کو خودنشاندہی کرنے کا اختیار دیاگیا،متعلقہ محکمے اسکیم کی منظوری کیلئے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کو ارسال کرینگے ،صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی نئی پالیسی میں کیاگیا۔
اسلام آباد: کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی،وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوں گے۔
 
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ارکان کو کرتارپور راہداری افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم کے ہمراہ وزیرشارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرداخلہ اعجاز شاہ اوردیگر بھی شریک ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہونگے۔