Reporter SS
ہالہ:قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکر سے 11 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع کے مطابق ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مسافرکوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔
امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔
کوئٹہ:ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔
راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے
لاہور:منہاج یونیورسٹی لاہور میں تعلیمی سیشن (2019) موسم خزاں میں داخلہ لینے والے طلبہ کے استقبال کے لئے منہاج یونیورسٹی انتظامیہ نے استقبالیہ اور ظہرانے کا اہتمام کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے کہا منہاج یونیورسٹی کا بنیادی مقصد طلبہ کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے ،طلبہ کو ہمیشہ اپنی منزل کو سامنے رکھ کر محنت کرنا ہو گی۔
تقریب سے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر خرم شہزاد،ڈائریکٹر لائبریریز ظہیر احمد،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر (ر) سلمان جہانگیر، منیجر ایڈمیشن عمیر سلطان ٹیپو،کوآرڈینیٹر سیکرز کلب عمارہ مقصود نے بھی خطاب کیا ۔ طلبا کودستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں شعبہ جات،بنیادی ڈھانچے ، درجہ بندی اور یونیورسٹی کی شاندار روایات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اساتذہ 7 سے 15 نومبر تک 6 کیٹگریز کے تبادلوں کے لیے درخواستیں دے سکیں گے ۔ جن اساتذہ نے پہلے درخواستیں جمع کرائی ہیں وہ بھی نئی شامل ہونے والی سیٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ 16 سے 18 نومبر تک تبادلوں کی درخواستوں کی لسٹ تیار کی جائے گی ،5 دسمبر کو آرڈر آن لائن کردئیے جائیں گے
لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں داخلے منسوخ ہونے پر طلبہ نے یونیورسٹی گیٹ پر احتجاج کیا۔
طلبہ نے کہا ہمارے داخلے بحال کئے جائیں ۔ مظاہرین کے ساتھ سرائیکی کونسل کے طلبہ بھی شامل ہوگئے ۔