پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: اقراء یونیورسٹی میں جشن ِ آزادی کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد کیاجارہاہے۔ تقریب آج مورخہ 8 اگست 2019 کو بوقت 2.30 بجے دِوپہر اِقرا یونیورسٹی کراچی میں ہوگی ۔
 
تقریب میں آزادی آرٹ، بزنس اور سائنس کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائےگا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
 
گزشتہ برس امریکا کے معاون نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے بلا اجازت سفر پر پابندی عائد کی تھی جس کے تحت پاکستانی سفارت کار اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے تھے۔
 
تاہم، اب امریکا نے پابندی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکار امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔
 
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانےکے اہلکار اور ان کے گھر والے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
 
حکام کے مطابق پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملےکی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی ہے اور دونوں ممالک سفارتی مشنز کو حائل رکاوٹیں ختم کرنےکی کوششوں کےلیے پرُعزم ہیں۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے پر امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی تھی۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے علاقوں جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، سرگودھا، گجرات، وہاڑی، بورے والا میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور دیربالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 279 کلومیٹر تھی۔

اسلام آباد: فریضہ حج کی ادائیگی1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ترجمان مذہبی امور کے مطابق 1 لاکھ 22 ہزار سرکاری جبکہ 72 ہزار عازمینِ حج نجی حج اسکیم کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔
 
سرکاری اسکیم کیلئے حج فلائٹ آپریشن 7 اگست جبکہ نجی اسکیم کیلئے 8 اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 2 ہسپتال، 12 ڈسپنسریاں اور 19 ایمبولینس کام کر رہی ہیں۔
 
عازمین حج کیلئے مقامی مساجد اور رہائش گاہوں پر مناسک اور انتظامی امور کی تربیت جاری ہے۔ موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔
 
مکاتب نے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات اور کرتارپور راہداری سے بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے اپنے خود پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو گیا۔ کشمیر کی آزادی کا آغاز ہو چکا ہے، ہم اس کا مقدمہ لڑیں گے۔ عالم اسلام ہمیں دیکھ رہا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دو قومی نظریے اور ہندو تنظیم آر ایس ایس کی انتہا پسند سوچ کی بات کی۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے پوچھا کیا جنگ چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، شہباز شریف کہہ سکتے تھے کہ قدم بڑھاؤ ہم ساتھ ہیں لیکن پھر چپ کرکے بیٹھ گئے۔

مراد سعید نے ایوان سے سوال کیا کہ یہ ایوان 22 کروڑ پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کے امیدوں کے مطابق کام کر رہا ہے؟ اجلاس کل وزیراعظم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپوزیشن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیراعظم صبح سے بیٹھے ہوئے تھے لیکن اپوزیشن والے پروڈکشن آرڈر مانگ رہے تھے۔ اپوزیشن والوں کو کشمیر نہیں بلکہ پروڈکشن آرڈر کی فکر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو سپورٹ کیا لیکن بدقسمتی سے پوائنٹ سکورننگ کے لیے دوست ملک کیخلاف بیان دیا گیا۔ چین کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔ بھارت نے چین کی بھی خود مختاری پر حملہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے پر اپوزیشن لقمے دینا چھوڑ دے۔ زرداری صاحب نے کشمیر اور بنگلا دیش کو ساتھ ملا کر بڑی خطرناک بات کردی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف غصے سے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے مراد سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مسئلے پر رہیں، آپ آگ پر تیل ڈال رہے ہیں، آپ کی اتنی عمر نہیں جتنا یہاں بیٹھے لوگوں کا تجربہ ہے۔


اس کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرا تجربہ آپ جیسا نہیں، اللہ مجھے ایسا تجربہ نہ دے، آپ لوگوں نے جو کچھ کیا، سب کے سامنے ہے۔

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے اعلان کیاہےکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل کےسالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کااعلان بروزجمعرات 8 اگست کوسہ پہر 3:00 بجےگورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد کےآڈیٹوریم میں کیاجائے گا، اس موقع ہر پوزیشن حاصل کرنے والےطلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کےلئے تقریب بھی منعقد کی جائےگی ۔ نتائج www.biek.edu.pkپر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کوگوگل پلےاسٹورپرBIEKکے نام سےسرچ کرکے موبائل میں انسٹال کیاجسکتا ہے

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ کےطلباکی سہولت کےلئےانقلابی قدم اٹھاتےہوئےآفیشل اینڈرائڈ ایپ متعارف کروادی ہے جسے گوگل پلے اسٹورسےڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، اس ایپ کوگوگل پلےاسٹورپرBIEK کے نام سے سرچکرکے موبائل میں انسٹال کیاجسکتا ہے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کےطلباء اس ایپ کےذریعہ نہ صرف اپنے نتائج کی تفصیلات معلوم کرسکیں گے بلکہ انٹرمیڈیٹ کی رجسٹریشن ، انرولمنٹ اور امتحانی فارمزسمیت تمام متعلقہ فارمزاورفیس واؤچرڈاؤن لوڈ کرسکی گے۔

اس ایپ کے ذریعے طلبا امتحانی، رجسٹریشن اور انرولمنٹ فارم جمع کروانےکی تاریخوں، امتحانات کے شیڈول، فیسوں، نوٹیفیکشنز اور دیگر معلومات سے بھی باخبررہ سکیں گےجبکہ اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈسےمنسلک کالجوںا ور ہاءر سیکنڈری اسکولوں کےساتھ امتحانی مراکز کی تفصیلات بھی حاصل کی جاسکیں گی، اس اینڈرائڈ ایپ کوانسٹال کرنے کے بعد استعمال کرنے کےلئے لاگ ان کرنےسےپہلے سائن اپ کرنا ضروری ہوگا جس کے لئےموبائل نمبر اورای میل درج کرنا ہوگا، اسیک دفعہ سائن اپ ہونےکےبعد امیدوارکوکنفرمیشن ای میل موصول ہوگی، اس ای میل کوکنفرم کرنےکےبعد دوباہ لاگ ان کرنا ہوگا جس کے بعد اس ایپ کواستعمال کیاجسکے گا

خیبرپختونخواہ: خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں 5 نئے پولیو کیسز سامنے آئے جن میں 3 بچیوں اور 2 بچون میں پولیو وائرس پایا گیا۔
 
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بنوں میں پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ چارسدہ اور شمالی وزیرستان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس کا شکار ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔
 
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی حصے کے لیے بھی موسم کی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق آج رات سے ملک کے شمالی حصوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں کا سلسلہ ہفتے کےروز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ خلیج بنگال کے شمال اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں آج پاکستان میں داخل ہوں گی اور جمعرات سے جمعہ تک مون سون ہواؤں میں شدت کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، فیصل آباد، اسلام آباد اور کشمیر میں بھی اکثر مقامات پر بارش ہوگی جب کہ خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات تا جمعہ، مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ لاہور، پشاور، راولپنڈٰ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ تیز بارشوں سے ہزارہ، مالاکنڈ،گلگلت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں جمعے سے شروع ہونے والی بارش 4 روز تک جاری رہ سکتی ہے، تیز بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 9 اگست کو بارش کا سسٹم سندھ میں مشرق کی جانب سے داخل ہوگا اور 9 اگست کی رات سے کراچی میں بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں جب کہ کراچی سمیت بھر میں بارش کا سلسلہ 9 سے 12 اگست تک جاری رہے گا۔