پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لندن: اگرچہ سکڑ کر کسی بیگ میں سما جانے والی برقی اسکوٹر کے کئی ماڈل سامنے آچکے ہیں لیکن منی فالکن کمپنی کی تیار کردہ الیکٹرک اسکوٹر تین مرحلوں میں سکڑ کر ایک بیگ میں سما جاتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر طویل فاصلہ طے کرسکتی ہے۔
 
ای اسکوٹر کی لمبائی صرف 23 انچ ہے اور اس کا وزن 18 پونڈ کے لگ بھگ ہے لیکن اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ 220 پونڈ یا 100 کلوگرام وزنی سوار کو لے کر 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے لیکن سوار ہونے والا اس پر ایک وقت میں ایک ہی پاؤں رکھ سکتا ہے جو اس کی ایک خامی ہے اور سوار کو اپنا دوسرا پاؤں پیچھے رکھنا پڑتا ہے۔
 
الیکٹرک اسکوٹر کا کل وزن 8 کلوگرام ہے جسے فولڈ کرکے ایک چھوٹے سے بیگ میں رکھ کر کندھے پر رکھا جاسکتا ہے۔ اسکوٹر کی بلندی 60 سینٹی میٹر ہے۔ اس کا پورا ڈھانچہ ہوائی جہازوں کے المونیئم سے بنایا گیا ہے۔
 
اس کے ٹائروں کو پولی یوریتھین سے بنایا گیا ہے جو گھستے نہیں اور نہ ہی پنکچر ہوتے ہیں۔ اگلے پہیئے پر لگی موٹر اسکوٹی کو 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار فراہم کرتی ہے۔ تین گیئر سے اسکوٹی کی رفتار کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے۔
 
اس میں نصب بیٹری کو چارج ہونے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور اس کی ساخت بہترین کنٹرول کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس میں شاک آبزرور بھی لگے ہیں جو اونچے نیچے راستوں پر آپ کے سفر کو ہموار رکھتے ہیں۔
 
انٹرنیٹ پر اس کی کراؤڈ فنڈنگ جاری ہے اور اسکوٹی کی قیمت 329 ڈالر رکھی گئی ہے۔
پنسلوانیا: ایک دلچسپ لیکن اہم طبی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سائنسدانوں نے چپ پر ایک ایسی مصنوعی آنکھ تیار کرلی ہے جس میں پلکیں ہیں اور وہ جھپکنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ لیکن یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ اس کا مقصد انسانی آنکھوں کےلیے تیار کردہ نئی دواؤں کو حقیقت سے قریب تر ماحول میں آزمانا ہے کیونکہ اس مصنوعی آنکھ میں انسانی آنکھ کے خلیات شامل کیے گئے ہیں۔
 
واضح رہے کہ کسی بھی نئی دوا کے طور پر استعداد رکھنے والے کسی مرکب (کیمیکل) کی دریافت سے لے کر اس کے بطور دوا منظور ہونے تک میں کم از کم دس سال لگ جاتے ہیں کیونکہ اسے مختلف مراحل سے لازماً گزارا جاتا ہے جن میں وہ پیٹری ڈش میں رکھے زندہ خلیات سے لے کر جانوروں پر، اور سب سے آخر میں انسانوں پر آزمائی جاتی ہے۔ اگر کسی نئی دوا کو آزمانے کے یہ درمیانی مراحل مختصر ہوجائیں اور براہِ راست انسانی آزمائش تک پہنچا جاسکے تو اس میں نہ صرف وقت کی بڑی بچت ہوگی بلکہ کسی نئی دوا کی تیاری پر آنے والی خطیر لاگت بھی خاصی کم کی جاسکے گی، جو فی الحال 80 کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔
 
 
’’چپ پر تجربہ گاہ‘‘ (لیب آن چپ) کے عنوان سے شہرت رکھنے والے تحقیقی شعبے کو آج چالیس سال ہوچکے ہیں جبکہ اس میدان میں پیش رفت کی بدولت طبّی تشخیص و تحقیق کے کئی آلات ایجاد ہوچکے ہیں جو بہت مختصر بھی ہیں۔ حالیہ پیش رفت کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھنا چاہیے۔
 
’’نیچر میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں تفصیلات کے مطابق، یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہرین نے کئی سال کی محنت کے بعد چپ پر مصنوعی آنکھ تیار کرلی ہے جس میں انسانی آنکھ کے زندہ خلیات موجود ہیں جبکہ یہ پلکوں سے بھی لیس ہے۔ فی الحال اس پر خشک آنکھوں کی بیماری کے علاج کےلیے تیار کردہ ایک نئی دوا کے تجربات کیے گئے ہیں؛ اور اس کے نتائج بالکل وہی ہیں جیسے اصلی آنکھ پر یہ دوا استعمال کرنے پر رونما ہوسکتے ہیں۔
 
دوا ڈالنے پر ان مصنوعی پلکوں کے جھپکنے کا انداز بالکل ویسا ہوتا ہے جیسا حقیقی انسانی آنکھ کا ہوتا ہے۔ اس طرح یہ دوا جانوروں پر آزمانے کی ضرورت تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے آنکھ کی دیگر بیماریوں کےلیے تیار کی گئی نئی دوائیں آزمانے میں استعمال کیا جائے گا۔
 
 

لاہور:  نیب نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھی جہاں نیب ٹیم پہلے سے ہی موجود تھی اور مریم نواز کو وہاں پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کو چودہری شوگر ملز کیس میں گرفتارکر لیا، چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹروں کی ٹیم مریم نوازاور یوسف عباس کا طبی معائنہ کرے گی جس کے بعد دونوں کو کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی شیئر ہولڈرز کی جانب سے مریم نواز کو شئیرز کی منتقلی کی تفصیلات پر وضاحت مانگی گئی تھی، ان تمام شیئز کی منتقلی 21 مئی 2008 کو کئے جانے کا انکشاف ہوا، شیخ زکاالدین کی جانب سے 20 لاکھ 21ہزار 760 شئیرز مریم نواز کے نام منتقل کیے گئے اور ہانی احمد جام کی جانب سے 97ہزار 33 شیئر مریم نواز کو منتقل ہوئے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب نے مریم نواز سے اس سوال کی وضاحت مانگی تھی کہ مریم نواز نے 70 لاکھ شیئر یوسف عباس کو منتقل کیے، یہ شیئر 20.7.2011 میں یوسف عباس نے نصیر عبداللہ کو ٹرانسفر کیے اور بعد ازاں یہ شیئر حسین نواز کو منتقل کر دئیے گئے، نیب نے مریم نواز سے ان شیئر کی رسیدیں، رقم کی ادائیگی اور ایگرمنٹ کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز نے 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دیے تھے جس پر انہیں دوبارہ سوالنامہ بھیجا گیا تھا اور انہیں آج جواب دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم مریم نواز نے نیب ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب جیسے ہی نیب لاہور ٹیم کو مریم نواز کے کوٹ لکھپت جیل جانے کی اطلاع ملی تو نیب لاہور کی ٹیم خواتین اہلکار کے ہمراہ کوٹ لکھپ جیل پہنچی اور مریم نواز کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی قومی اسمبلی میں شیم شیم کے نعرے لگنے شروع ہوگئے اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے اسپیکر ڈیسک کا گھیراو کرکے شور شرابہ کیا گیا جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان سے واک واٹ کردیا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم شعیب ملک اور حفیظ فارغ کردیئے گئے ہیں۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔
 
گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے جب کہ رواں برس پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔
 
سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 3 کٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے، اے کٹیگری میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں، بی کٹیگری میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ سی کٹیگری میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں، ہم نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے، جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتا ایکسپریس نہیں چل سکتی، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدام پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 6 ماہ سے تین سال بہت سخت ہوں گے اور جنگ ہوسکتی ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، مقبوضہ کشمیر یروشلم نہیں ہے، پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاک فوج نے کہا ہے ہم کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مودی کی سیاست بابری مسجد سے شروع ہوئی اور لال چوک سرینگر میں ختم ہوگی۔

 مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ جن لوگوں نے منی لانڈرنگ کی ہے انہیں سزا ملنی چاہیے، اپوزیشن کو کشمیر اور پاکستان کے نام پر اکٹھا ہونا چاہیے
اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ دوبارہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان کردیا ہے۔
 
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر کشمیر سے متعلق کئی قرار دادیں موجود ہیں، پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی، یورپی یونین کو باور کرادیا کہ بھارت مذاکرات سے کتراتاہے، یورپی یونین کشمیر پر مذاکرات میں کردار ادا کرسکتی ہے تو پاکستان تیار ہے۔
 
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 9لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، بھارت کب تک ایک کروڑ 40 لاکھ کشمیریوں کو قید میں رکھے گا، خدشہ ہے بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے پلوامہ جیسا ڈراما رچا سکتاہے، فیصلہ کرلیا گیا ہےکہ سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔ پاکستان نے 28 ممالک کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنا قانونی طور پر غلط ہے اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، نہرو نے کئی مرتبہ وعدے کیے کہ کشمیر کا فیصلہ وہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات ہو ں گے، پاکستان نے اپنی فضائی حدود محدود نہیں کیں، اس حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

کراچی : بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےمون سون کاسسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کا انتباہ جاری کردیا ہے ، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سےمون سون کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں نو سےگیارہ اگست تک تیزبارشوں کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے لاہور،پشاور، راو لپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد کےنشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ ہے جبکہ مقامی دریاؤں اوربرساتی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ سےشروع ہونے والی بارش چار دن جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار کو کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزشمال خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شمال مشرق بھارت کی جانب بڑھ گیا، ہوا کا کم دباؤ 9 اگست کی شام بھارتی گجرات کے علاقے میں پہنچ جائےگا، جس کے باعث 9 سے 11 اگست کے دوران تھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں10 اگست کی دوپہر یا شام بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کا آج پاکستان چھوڑنے کا امکان ہے ، گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کاآج پاکستان چھوڑنے کا امکان ہے ، اجےبساریہ بذریعہ واہگہ بھارت جائیں گے،وہ پاکستان میں ایک سال 7ماہ اور 25دن ہائی کمشنررہے۔

گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے غیرقانونی فعل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف ہالو والیا کی دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملک بدری سے باضابطہ آگاہ کیا گیا اور بےدخلی کاپروانہ تھمایاگیا اور واضح کیا کہ پاکستان اپنے ہائی کمشنر معین الحق کو دلی نہیں بھیجے گا۔

خیال ریے سیاسی اور عسکری قیادت نے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ اب دلی سرکار کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کیے جائیں گے اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لےجایاجائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کیا گیا تھا کہ 14اگست بہادرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی اور 15اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کی میوزک سوسائٹی نےاپناآفیشل ملی نغمہ ریلیز کردیا . ملی نغمےاے پاک وطن میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیاگیاہے نغمےکی تیاری میں جامعہ کراچی کے6 طلباء و طالبات نےحصہ لیا
 
ملی نغمےکو دفترمشیرامورطلباء کی ٹیم نے ترتیب دیاہے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر خالد عراقی نےافتتاح کیا

جامعہ کراچی نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کااعلان کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق جامعہ کراچی 12 اگست سے 15 اگست تک بند رہے گی