پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پاکستان کے معروف ’ہم ٹی ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، اس بار مجموعی طور پر 10 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ساتویں ہم ایوارڈز کا انعقاد رواں برس 5 اکتوبر کو امریکی شہر ہیوسٹن میں ہوگا، جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات سمیت کاروباری، فیشن اور میڈیا انڈسٹری کے لوگ بھی شرکت کریں گے۔

ساتویں ایوارڈز کی نامزدگیوں میں ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ ڈرامہ 12 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ’سنو چندا‘ 9 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

’ڈر سی جاتی ہے سلا‘ کو تمام کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ ’سنو چندا‘ کو ایک کیٹیگری کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، علاوہ ازیں ’ڈر سی جاتی ہے سلا‘ کو 2 کیٹیگریز میں 2 بار بھی نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین ڈرامہ سیریل
ڈر سی جاتی ہے صلہ، عشق تماشہ، سنو چندا، بیلا پور کی ڈائن، تعبیر، باندی
 
بہترین مرکزی اداکار
نعمان اعجاز - ڈر سی جاتی ہے صلہ، جنید خان - عشق تماشہ، فرحان سعید - سنو چندا، عدنان صدیقی - بیلا پور کی ڈائن، شہباز شیخ - تعبیر، منیب بٹ - باندی
 
بہترین مرکزی اداکارہ
یمنی زیدی - ڈر سی جاتی ہے صلہ، ایمن خان - عشق تماشہ،
اقرا عزیز - سنو چندا، سارا خان - بیلا پور کی ڈائن، اقرار عزیز - تعبیر، ایمن خان - باندی
 
بہترین منفی کردار
نعمان اعجاز - ڈر سی جاتی ہے صلہ، کنزا ہاشمی - عشق تماشہ، امر خان - بیلا پور کی ڈائن، یاسر حسین - باندی
 
اسکرین پر بہترین جوڑا
یمنی زیدی - عثمان طاہر - ڈر سی جاتی ہے صلہ، ایمن خان - جنید خان - عشق تماشہ، اقرا عزیز - فرحان سعید - سنو چندا، اقرا عزیز - شہباز شیخ - تعبیر،
ایمن خان - منیب بٹ- باندی
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا سرا مسلم لیگ (ن) کی طرف جاتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا مسلم لیگ (ن) کی طرف جاتا ہے۔ ان کے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نےعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔ غریب کی کُٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہیں رہیں۔ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید سے توقع ہے کہ آئی ایس آئی کو سیاست سے الگ رکھیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ووٹنگ میں کھلے عام دھاندلی ہوئی، پی پی پی کے تمام سینیٹرز نے استعفیٰ دے دیے ہیں لیکن ہم نے اب تک کسی کا استعفی قبول نہیں کیا بلکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے، جب تک تحقیقات کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا میں کسی پر شک نہیں کرسکتا، پی پی پی سینیٹر کو دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ جہانگیر ترین اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی رابطہ کیا تھا۔

حاصل بزنجو کے جنرل فیض پر الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قانون کو توڑنے والوں اور غیر جمہوری طاقتوں کو عدالتی مدد دینے والوں پر سنگین غداری کا آرٹیکل 6 لگتا ہے، یہ آرٹیکل صرف ان لوگوں پر لاگو ہوتا جو آئین کو توڑیں۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ چیرمین سینیٹ کیخلاف ووٹنگ میں جنرل فیض کی مداخلت کی میرے پاس کوئی خبر نہیں آئی لیکن غیر جمہوری قوتیں اس معاملے میں ملوث تھیں، ماضی میں آئی ایس آئی سیاست میں اور دھاندلی کےلیے استعمال ہوئی ہے، اب وہ چیزیں نہیں ہونی چاہئیں، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض سے بڑی توقعات ہیں کہ اپنے ادارے کو سیاست سے الگ رکھیں گے، متنازع نہیں بننے دیں گے، اور حکومت کے ہاتھوں اپنے ادارے کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر ایمونیشن کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے اور عام شہریوں پر کلسٹر ایمونیشن کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت کی جانب سے روں سال اب تک 1824 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 17 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپور میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھرگھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ شہادت کے باوجود علاقے میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
 
واضح رہے کہ تین روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔
ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔
 
برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی جب کہ ان پر جنوبی امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
 
بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔
 
لیوی میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں البتہ پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
 
ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں برازیل سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد ارجنٹینا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے میچ کی ریفرنگ کے حوالے سے سنجیدہ شکایات کی تھیں تاہم کونمیبل نے کوپا امریکا پر ارجنٹینا کے الزامات بے بنیاد قرار دیے تھے۔
 
ارجنٹینا اور چلی کے درمیان میچ کے دوران گیرے میڈل کے ساتھ تلخی پر میسی کو کھیل کے 37 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔
 
لیونل میسی نے میچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کرپشن کا حصہ نہیں رہنا۔
ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے اہلخانہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
 
شاہ سلمان کی جانب سے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو اپنے خرچ پر فریضہ حج کی ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کے 200 ورثاء کو حج کرایا جائے گا.
 
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے لواحقین سعودی فرمانروا کے مہمان خصوصی ہوں گے جنہیں شاہی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔
 
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ 2019 کو دو مساجد پر حملے میں 50 افراد شہید اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔
 
اس دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے تھے۔

کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن نے سپر ہائی وے پر غیرقانونی ٹیکس وصول کرنے پر مویشی چیک پوسٹ سیل کردی۔

کراچی ڈسٹرکٹ کونسل نے کراچی میں لائے جانے والے دودھ دینے والے جانوروں پر ٹیکس وصول کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ چیک پوسٹ پر شہر میں قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں پر بھی 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ نے آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں چیک پوسٹ پر چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کرلیا اور تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ٹھیکہ دار کو قربانی کے جانوروں پر ٹیکس وصول کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا تاہم وہ اب تک کروڑوں روپے کا غیرقانونی ٹیکس قربانی کے جانوروں پر بھی وصول کر چکا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 
 
 
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر اردن پہنچ گئے جہاں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
 
تفصیلات کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان امریکا کے مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے سنچری ڈیل اورخطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اردن کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جیرڈ کشنرنے عمان میں الحسینیہ شاہی محل میں شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی،دونوں رہ نماؤں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بات چیت کی۔
 
اس موقع پر شاہ عبداللہ نے امریکی مشیر پرواضح کیا عمان فلسطین،اسرائیل تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر قضیے کا دائمی اور منصفانہ حل چاہتا ہے، اردن سنہ 1967ءکی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کےقیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ بقائے باہمی کے تحت آگے بڑھنے کی حمایت کرتا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی طرف سے بھی فلسطینیوں کے دیرینہ اور بنیادی حقوق تسلیم کیے گئے ہیں جن میں فلسطینیوں کا حق خود ارادیت بھی شامل ہے۔
 
شاہ عبداللہ دوم اور جیرڈ کشنر ملاقات کے موقع پر اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی، شاہی مشیر بشر الخصاونہ، امریکی صدر کے معاون خصوصی برائےمشرق وسطیٰ جیسن گرین بیلٹ بھی موجود تھے۔
 
امریکی انتظامیہ کی طرف سے 22 جولائی کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ جیرڈ کشنر رواں ماہ کے آخر تک مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مساعی کو آگے بڑھانا ہےتاہم امریکی حکام کی طرف سے جیرڈ کشنر کے دورے کی ایجنڈے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
 
اردن نے گذشتہ روز امریکی مشیر پر واضح کیا کہ خطےمیں دیر پاامن کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے مگر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا ان مجوزہ امن منصوبے میں دو ریاستی حل پرذکرنہیں۔
 
 
جاپان کی فضائی فوج میں پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ فضائی فوج کا حصہ بن گئیں۔
 
26 سالہ لیفٹیننٹ میسا متسوشیما کو جاپان کی ایئر سیلف ڈیفینس فورس میں جنگی جہاز اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
 
میسا نے اپنی ٹریننگ کے دوران ایف 15 طیارہ اڑایا، وہ ٹریننگ پانے والے گروپ میں واحد خاتون تھیں جو اب اپنی تربیت مکمل کر کے ایئر فورس کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہیں۔
 
میسا کہتی ہیں کہ انہیں جنگی طیارے اڑانے کا شوق اپنے اسکول کے دنوں میں ٹام کروز کی فلم ’ٹاپ گن‘ دیکھ کر ہوا۔ اس وقت ان کے دل میں شوق جاگا کہ وہ بھی اس طرح جنگٰ طیارے اڑائیں اور ان کا خواب اب پورا ہوگیا ہے۔
 
 
 
جاپان کی سیلف ڈیفینس فورس کا قیام سنہ 1954 میں عمل میں لایا گیا تھا تب سے خواتین اس شعبے میں صرف بطور نرس اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سنہ 1992 میں نیشنل ڈیفینس اکیڈمی نے خواتین کو بھی جنگی پوزیشنز کے لیے تربیت دینی شروع کی۔
 
سنہ 2016 تک جاپانی فوج میں مختلف پوزیشنز پر فعال خواتین کی تعداد صرف 6.1 فیصد تھی تاہم اس کے بعد جاپان میں فوج میں مزید خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
ایک موقع پر جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے بھی فضائی فوج میں خواتین کی کم شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ مختلف شعبوں میں خالص مردانہ کلچر کو قرار دیا۔
 
سنہ 2015 تک جاپان میں خواتین پر فائٹر جیٹس اڑانے پر بھی پابندی تھی لیکن پھر یہ پابندی کالعدم قرار دے دی گئی اور یوں میسا جیسی خواتین کے لیے اس شعبے میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔
 
اس دوران میسا مال بردار جہاز کی پائلٹ بننے کی تیاریاں کر رہی تھیں لیکن خواتین پر سے فائٹر جیٹ اڑانے کی پابندی ہٹتے ہی انہوں نے فضائی فوج میں اپلائی کردیا اور جلد ہی انہیں ان کی منزل مل گئی۔
 
وہ کہتی ہیں، ’یہ صرف میرے خواب کی تکمیل ہی نہیں بلکہ دیگر خواتین کے لیے آگے آنے کا راستہ بھی ہے‘۔
 
میسا کے علاوہ 3 مزید خواتین کو بھی فائٹر جیٹ اڑانے کی تربیت دی جارہی ہیں جو جلد مکمل ہوجائے گی یوں جاپانی فوج میں مزید خواتین فائٹر پائلٹس کا اضافہ ہوگا۔