پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: تحریک پاکستان کی ممتاز رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ  کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناحؒ کا 127 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔

مادر ملت فاطمہ جناحؒ کا 127 واں یومولادت آج منایا جا رہا ہے تاہم اس موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں خصوصی تقریب صبح ساڑھے 10بجے منعقد ہوگی جس میں سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ کیک کاٹیں گے۔

مقررین محترمہ فاطمہ جناح کی حیات و خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
بھارتی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں تاہم اس اچانک فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
 
ایک محتاط اندازے کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں اس وقت ساڑھے 6 لاکھ کے قریب فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں جو پاکستان کی مسلح فوج کی تعداد سے کچھ زیادہ ہے۔
 
بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد افواہیں گرم ہیں کہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے ہے۔
 
حریت پسند کشمیری رہنماؤں نے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر حملہ قرار دیا ہے۔
 
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے فیصلے سے کشمیریوں میں شکوک پیدا ہوئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
 
سابق آئی اے ایس افسر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد جموں میں افواہ ہے کہ وادی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
یہ کہانی ایسی ہے جس میں آسانی سے تیل چِھڑکا کر اور بھڑکایا جاسکتا ہے اور مزے لے لے کر فردوس جمال یا ماہرہ خان کا مذاق اڑایا جاسکتا ہے۔
 
دوسرا اس کہانی کی تکون ’فیصل قریشی‘ اپنی جان بچانے میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں اور سب کو گول گول گھمارہے ہیں۔
 
گزشتہ دنوں سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ ’سوری ٹو سے، کسی کو بری لگی یا اچھی، ماہرہ خان ہیروئن اسٹف نہیں ہے، وہ درمیانے درجے کی ماڈل ہے، وہ اچھی ایکٹرس نہیں ہے اور اچھی ہیروئن بھی نہیں، سوری ٹو سے، ایک تو اس کی عمر زیادہ ہے۔ مطلب اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتی بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں‘۔
 
اب اس پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر صفائیاں دینی شروع کردی ہیں۔
 
فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ’وہ (فردوس جمال) ایسا سمجھتے ہیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ (ماہرہ خان) سپر اسٹار ہے اور مجھے بھی (فردوس جمال) کی بات سے جھٹکا لگا تھا، میرا مطلب تھا کہ جو ہٹ ملنی چاہیے وہ ملے ’بن روئے‘ ہٹ تھی بلکہ بڑی والی ہٹ، میں نے ان کی اپنے شو میں ہزار بار تعریف کی لیکن وہ کسی نے شیئر نہیں کیا‘۔
 
 
اب بات فردوس جمال کی آتی ہے یقیناََ وہ اپنے رائے کے لیے آزاد ہیں اور ان کے پاس اتنی کامیابی اور تجربہ ہے کہ وہ کسی بھی بڑے اداکار یا اداکارہ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
 
فردوس جمال تو عابد علی، شکیل، جاوید شیخ، وسیم عباس، آصف رضا میر، شفیع محمد اور راحت کاظمی سمیت اس وقت کے ٹی وی کے سپر اسٹارز کی فہرست میں آتے ہیں جنہوں نے اس وقت بالی وڈ کے امیتابھ بچن، دھرمیندر، ریکھا اور سری دیوی وغیرہ کا مقابلہ کیا لیکن یہاں ماہرہ کو ہیروئن نا ماننا کوئی بات نہیں ہوتی لیکن ماں کے کردار والی بات تھوڑی سے بحث طلب ضرور ہے۔
 
ہم نے جب ان سے اس سلسلے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ وہ تو ان سے کبھی ملے بھی نہیں، انہوں نے اپنے 50 سال کے تجربے اور ٹریننگ کی بنیاد پر جو سمجھا وہ کہا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے جتنی بھی فلموں کی جھلکیاں دیکھیں ہیں، ان میں ماہرہ کا چہرہ اور ایکٹنگ انھیں فلم والی نہیں لگی، فلم اور ٹی وی دونوں الگ الگ پہلوانوں کے اکھاڑے ہیں جن میں اپنے ’ہوم گراؤنڈ‘ والا پہلوان ہی کامیاب رہتا ہے۔
 
فردوس جمال نے مزید کہا کہ فلم اور ٹی وی الگ الگ اسکرین، ان کے چہرے الگ، ان کا میک اپ الگ، ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری الگ، ان کے کیمرا اینگل اور فریم بھی الگ ہوتے ہیں۔
 
انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ٹی وی کے کئی سپر اسٹار بڑی اسکرین پر کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
 
فردوس جمال نے موجودہ ہیروئن میں مایا علی کو بہتر قرار دیا اور اس کی وجہ بھی بتائی کہ ان کی بڑی اسکرین پر آنے سے پہلے علی ظفر نے باقاعدہ تربیت کروائی اور اپنے ساتھ اپنی ہیروئن کو بھی ’طیفا ان ٹربل‘ کے لیے تیار کیا۔
 
فردوس جمال نے پاکستانی سپر اسٹار شمیم آراء، شبنم، رانی اور بابرہ شریف کی محنت، ٹریننگ اور کامیابی کی بھی مثال دی اور کہا کہ کترینا اور دپیکا نے بھی اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کو بڑی اسکرین کیلئے وقف کردیا جس کی وجہ سے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔
 
انہوں نے ماہرہ کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کو فلم کیلئے ڈائیلاگ ڈیلیوری، تاثرات، ڈانس اور اپنے خوبصورت اینگلز پر کام کرنا ہوگا۔
 
فردوس جمال نے آخر میں ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ بطور ایک سینئر اداکار اور اسٹار جو چیزیں محسوس کی وہ بیان کی ہیں۔
 
فردوس جمال کے پلڑے کے وزن سے مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے ایک اور سپر اسٹار جاوید شیخ سے بات کی جو ٹی وی اور فلموں میں کامیابی سمیٹنے والے اداکار ہیں۔
 
جاوید شیخ نے کہا کہ فردوس جمال سینئر اداکار ہیں اور ان کی اپنی رائے اپنی نظر ہے، وہ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن خود ان کی رائے مختلف ہے۔
 
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت محنتی، تعلیم یافتہ، خوبصورت، کامیاب اداکارہ اور ماڈل ہیں جن کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
 
جاوید شیخ خود بھی ہدایت کار ہیں اور ماہرہ خان کے ساتھ ’بن روئے‘، ’سپر اسٹار‘ اور ’سات دن محبت ان‘ میں کام بھی کرچکے ہیں۔
 
نیویارک: ایک امریکی باپ کی سنگین غلطی نے گیارہ ماہ کے جڑواں بچوں کی جان لے لی، پولیس نے بچوں کے قتل کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا۔
 
نیویارک میں ایک باپ اپنے بچوں کو کار کے اندر بھول گیا، گیارہ ماہ کے جڑواں بچوں کو گاڑی میں بھولنے کی فاش غلطی نے بچوں کی جان لے لی۔
 
پولیس کے مطابق بچوں کے انتالیس سالہ باپ جوآن روڈرگز نے شیرخوار بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر آٹھ گھنٹے تک پلٹ کر خبر نہیں لی۔
 
اس دوران جڑواں شیر خوار بچے حبس اور گرمی کے باعث جاں بحق ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ شیر خوار لڑکا اور لڑکی گاڑی میں بے حس و حرکت پائے گئے تھے۔
 
پولیس نے بچوں کے باپ کو غیر ارادی قتل اور مجرمانہ غفلت کے باعث قتل کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔
 
 
بتایا گیا کہ جب گزشتہ روز جڑواں بچے کار میں تھے تو والد قریبی اسپتال میں کام پر تھا، جمعے کے روز گرمی زوروں پر تھی۔ مرنے والے بچوں کے نام میریزا اور فینکس روڈرگز بتائے گئے۔
 
پانچ بچوں کے باپ کے بارے میں پڑوسیوں اور دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا باپ ہے، ہمیشہ بچوں کا خیال رکھا۔ رپورٹس کے مطابق جب بچوں کے والد کام سے واپسی پر گاڑی کے پاس آئے اور بچوں کو بے حس و حرکت دیکھا تو بدحواس ہو کر چیخنے لگے۔
 
بتایا گیا کہ جب ایمرجنسی میڈیکل سروسز والے پہنچے تو بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، انھوں نے بچوں کو موقع ہی پر مردہ قرار دے دیا۔
 
واضح رہے کہ بعض اوقات سنگین غلطی ایک ہی بار کی جاتی ہے لیکن باقی ساری زندگی اسی غلطی کے درد کے ساتھ جینا پڑتا ہے۔
کابل: افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کی طرف سے برف پگھلنے لگی ہے، طالبان افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔
 
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، براہ راست مذاکرات کا سلسلہ آیندہ دو ہفتوں کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک اعلیٰ افغان اہل کار کے حوالے سے کہا ہے کہ دو ہفتے میں افغان حکومت اور طالبان رہنماؤں کے درمیان براہ راست مذاکرات متوقع ہیں۔
 
بتایا گیا ہے کہ ایک افغان وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی سطح پر طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں ایک پندرہ رکنی وفد حکومت کی نمایندگی کرے گا۔
 
طالبان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغان حکومت ایک کٹھ پتلی حکومت ہے، اس لیے اس کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔
 
 
افغان طالبان حکومت کی بہ جائے امریکی ٹیم کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے مذاکرات کر رہے ہیں، دوحہ، قطر میں اس سلسلے میں کئی ادوار چلے جس میں پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
 
افغان امن مذاکرات کے لیے امریکی نمایندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کئی مرتبہ پاکستان آ کر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
 
افغانستان میں گزشتہ 18 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی کوشش رہی ہے کہ طالبان افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے میز پر آئے تاہم طالبان انکار کرتے آئے ہیں۔
 
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں امن کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا، امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے پاکستان امریکا کی بہت مدد کر رہا ہے
نارووال: کرتارپور راہداری منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا، منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، گوردوارہ سے زیرو لائن تک تمام سڑکیں مکمل کی جارہی ہے۔
 
کرتارپورکوریڈورتکمیل سے گوردوارہ نیا شہر دیکھنے کو ملے گا، درشن پوائنٹ زیرو لائن ٹرمینل پرکام تیزی سے جاری ہے، کرتارپور راہداری سڑک پرکارپٹنگ کا کام شروع کردیا گیا۔
 
گوردوارہ سے زیرو لائن تک تمام سڑکیں مکمل کی جا رہی ہے، کوریڈور سڑک پر دریائے راوی کا پل تعمیرکرلیا گیا، یاتریوں کی رہائش، لنگر خانے کا 70 فیصد کام مکمل ہوگیا، گوردوارہ داخل ہونے والی پہلی چیک پوسٹ کی سڑک مکمل ہوگئی۔
 
 
یاد رہے کہ رواں ماہ 14 جولائی کو کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر پر ہوا تھا، 13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل نے کی تھی۔
 
پاکستانی اور بھارتی حکام نے کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
 
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کوشش جاری ہے، مثبت پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک میں 80 فیصد نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
سرگودھا / صوابی/ کراچی : دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے دو شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کیپٹن عاقب اور نادرحسین شہید کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کیا گیا۔
 
شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردوں کی فائرن سے شہید ہونے والے کیپٹن عاقب اور نادر حسین شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، ،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،قبر پر قومی پرچم لہرا دیا گیا۔
 
نماز جنازہ اور تدفین میں شہیدوں کے عزیز اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، کیپٹن عاقب شہید کو ان کے آبائی گاؤں نوتھیں میں سپردخاک کردیا گیا، صدر پاکستان اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔
 
دوسری جانب شہید نادر حسین کی نمازجنازہ صوابی میں آبائی گاؤں یعقوبی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید نادرحسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
 
علاوہ ازیں نیول چیف ،ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
 
اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شہادت پانے والے افسر و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ شہداء کے ورثا کے غم میں برابرکے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کا رتبہ بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اتحاد اور ترقی کیلئے پاکستان، ترکی اورملائیشیاکا تعاون بہت آگے جاسکتا ہے۔
 
یہ بات انہوں نے ترک صدر اور ملائیشین وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل میں کہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مسلم اتحاد اور ترقی کیلئے پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا تعاون بہت آگے جاسکتا ہے۔
 
ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی اورملائیشیا مل کر مسلم دنیا کی ترقی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔
 
تینوں ملکوں کے درمیان یکجہتی اسلامی اتحاد کے لیے ضروری ہے، دفاعی معاملات سمیت کئی امور پر مل کر آواز اٹھائی جاسکتی ہے۔
 
 
اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اپنے ایک بیان میں تینوں ملکوں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پرزور دیا، رجب طیب اردوان نے کہا کہ باتیں آسان ہیں لیکن عمل زیادہ ضروری ہے، پاکستان ملائیشیا اور ترکی کو عملی طور پرساتھ کام کرنا چاہیے۔
 
 
لاہور : سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر ہے، ان تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے۔
 
یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں قیام امن کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاﺅڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہرصورت میں یقینی بنائی جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
 
سربراہ لاہور پولیس نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ کرپشن اورغلط اقدامات کو روکنا پولیس کی اجتماعی ضرورت ہے۔ شہریوں سے غلط سلوک تمام کارکردگی پر پانی پھیر دیتا ہے، شہریوں سے حسن سلوک نہ کرنے والے اہلکاروں کی وجہ سے پورے محکمے کا غلط تاثر جاتا ہے۔
 
انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان ہر ہفتے سٹاف کو ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنائیں۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ عمائدین علاقہ کی مدد سے دشمنی والوں کو سمجھایا جائے کہ نسل در نسل قتل و غارت سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان
 
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پاکستان خطے کے امن کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہوگی۔