پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا پاک اٖفغان بارڈرکو24گھنٹے کھولےرکھیں گے، بارڈرکھلےرہنےسےٹرانزٹ بڑھےگی ، طورخم بارڈر کو جدیدسہولتوں سےآراستہ کررہے ہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کاخاتمہ ہو۔
 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری اور دیگرحکام کیساتھ طورخم بارڈر کا دورہ کیا، وزیراعظم کے مشیرارباب شہزادبھی دورےمیں شریک تھے، امیگریشن اورکسٹم حکام نےحکام کومسائل ومشکلات پربریفنگ دی۔
 
وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا پاک اٖفغان بارڈرکو24گھنٹے کھولےرکھیں گے، بارڈرکھلےرہنےسےٹرانزٹ بڑھےگی، مقصدٹریڈکوبڑھاناہے،3ماہ میں پہلےمیں یہاں کا دورہ یاتھا۔
 
محمودخان نے کہا پاک افغان بارڈرمستقل کھلارکھنےکیلئےاقدامات کررہےہیں ، امیگریشن کاعمل تیزبنانےکیلئےمزیدکاؤنٹربنائےجائیں گے، تجارت کےفروغ سےتعلقات میں بہتری آئےگی۔
 
ان کا کہنا تھا قبائلی اضلاع کی تعمیروترقی اب ہماری ذمہ داری ہے، طورخم بارڈرکوجدیدسہولتوں سےآراستہ کررہےہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کاخاتمہ ہو۔
 
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا مستقل بنیادوں پربجلی اورانٹرنیٹ کےمسائل حل کیےجائیں گے، اس کیلئےہم نے75ملین روپےدے دیےہیں ، جوبھی ایشوزہیں ان کوہم ٹھیک کریں گے، انشااللہ آہستہ آہستہ یہ سب چیزیں بھی ٹھیک ہوتی جائیں گی۔
 
محمودخان کا مزید کہنا تھا جتنی بھی سہولیات دےرہےہیں عوام کیلئےہیں، ہم نےخیبرپختونخوا کےلوگوں کوسہولیات دینی ہیں۔
 
 
تہران : ایرانی مزاحمتی کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے الذوالفقار بریگیڈ کے زیرانتظام یونٹ نے بریگیڈ ابو عبداللہ کے تعاون سے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنایا۔
 
ایرانی اپوزیشن کی طرف سے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں یرغمال بنائے گئے برطانوی تیل بردار جہاز کے بارے میں اہم معلومات کا انکشاف کیا ہے۔
 
میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ اپوزیشن کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ذوالفقار بریگیڈ کے زیرانتظام یونٹ نے بریگیڈ ابو عبداللہ کے تعاون سے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنایا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابو عبداللہ بریگیڈ ایرانی نیوی کا اہم ترین بریگیڈ سمجھا جاتا ہے جو اس وقت جزیرہ فارور میں تعینات ہے۔
 
ایرانی عوامی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی جہاز کے اغواءسے ایک روز قبل 18 جولائی کو پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے متحدہ عرب امارات کے تین مقبوضہ جزیروں ابو موسیٰ، طنب الصغریٰ اور طنب الکبری کا دورہ کیا تھا۔
 
رپورٹ کے مطابق ‘بریگیڈ ذوالفقار قشم کے سربراہ ایڈمرسل مہدی ھاشمی نے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنانے کےآپریشن کی قیادت کی، یہ یونٹ آبنائے ہرمز سے تیل برداراز جہازوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
 
ایرانی عوامی مزاحمتی کونسل کی ڈیفنس واسٹریٹیجک ریسرچ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ قشم میں زیرزمین کئی اہم تنصیبات قائم کی گئی ہیں جن میں میزایل ذخیرہ کیے گئے ہیں۔
 
عوامی مزاحمتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہاں پر رکھے گئے اسلحہ میں کروز میزائل بھی شامل ہیں۔ وہاں سے یہ میزائل یمن، شام اور لبنان کو منتقل کیے جاتے ہیں۔
 
 
بیجنگ : کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمسی توانائی سے اڑنے والا ڈرون طیارہ آٹھ ہزار میٹر بلندی پر 12 گھنٹے تک رات میں پرواز کرسکتاہے۔
 
چین نے سورج کی روشنی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ کے ایک اور طیارے موزی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین کی ہوائی جہاز بنانےوالی کمپنی نے بغیرپائلٹ طیارے کا تجربہ ڈی ڑنگ کاؤنٹی ایئرپورٹ پر کیا۔
 
کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ طیارہ 8 ہزار میٹر تک بلندی پر 12 گھنٹے تک رات میں پرواز کرسکتاہے، جس کےلیے اسے صرف 8گھنٹے تک چارج کرنا ہوتا ہے۔
 
 
کمپنی کے ایم ڈی کاکہناتھا شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
 
 
 
 
کراچی : محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں جزوی بادل ہوں گےاور گرمی رہے گی اور ہوامیں نمی کا تناسب بڑھ جائے گا۔
 
ڈی جی میٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد موسم معمول پر آجائے گا، صبح سے کراچی میں جزوی بادل ہوں گےاور گرمی رہے گی اور بارش کا سسٹم ختم ہونے کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جائے گا۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران بوندا باندی کاامکان ہے۔
 
شہر کا موجوہ درجہ حرارت 30 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ ہوا35 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
 
 
 
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم مرطوب رہےگا اور آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
 
یاد رہے کراچی میں دو روز کی جاری بارش سے سڑکیں ندی نالےبن گئے، نالے اورڈیم ابل پڑے ،مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، ایم نائن موٹر وے پر پانی آنے سے حیدرآباد سے کراچی کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی،نشیبی علاقےاورسپرہائی وےکےاطراف دیہات بھی ڈوب گئے۔
 
دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے۔
 
واضح رہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، نواب شاہ، ٹندو جام اور تھر سمیت اندرون سندھ میں مون سون کے بادل جم کر برسے ہیں، سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں 190 ملی میٹر ہوئی، حیدر آباد کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔
 
لاہور : چوہدری شوگرملزکیس میں نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے تفتیش کے بعد 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا اور ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
 
چوہدری شوگرملزکیس میں طلبی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نیب دفتر میں پیش ہوئیں، حسن اورحسین نواز بیرون ملک ہونےکےباعث پیش نہیں ہوئے۔
 
نیب کی مشترکہ ٹیم نے 45 منٹ تک مریم نواز سے تحقیقات کیں اور سوالنامہ بھی دیا، سوالنامہ میں چوہدری شوگرملزسےمتعلق جواب مانگےگئے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نوازکو8 اگست کودوبارہ طلب کرلیا اور ریکارڈبھی ساتھ لانےکی ہدایت کردی ہے جبکہ حسن اورحسین نواز کو دوبارہ طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا جائےگا۔
 
یاد رہے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ، صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور بھتیجے عبدالعزیز عباس کو چوہدری شوگرملزکیس میں طلب کر رکھا تھا۔
 
مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری نیب کمپلیکس میں تعینات تھیں جبکہ ن لیگی کارکن بھی نیب دفترپہنچے اور نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔
 
خیال رہے نیب چوہدری شوگرملزکےاکاؤنٹ میں بیرون ملک سےفنڈزکی تحقیقات کررہاہے ، چوہدری شوگرملزمیں مریم نواز،حسن وحسین نواز ،عبدالعزیز شیئر ہولڈر ہیں۔
 
گذشتہ روز چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی ، ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کا فیصلہ کیا جبکہ اس کیس میں شہباز شریف کی بھی جلد طلبی کا امکان ہے۔
 
نیب نے حمزہ شہباز سے گرفتاری کے دوران چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
 
واضح رہے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں چوہدری شوگرملز کا کیس سے متعلق بڑا انکشاف ہوا تھا کہ مریم صفدر شوگرملز کے ایک کروڑ چوبیس لاکھ شئیرزکی مالک ہیں، غیر ملکی شئیر ہولڈرز نے مریم صفدر کو کروڑوں کے شئیرز کیوں منتقل کیے۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر کا کہنا تھا مریم نواز کے شیئرزمنتقلی،خریدوفروخت کےمعاملےکودیکھاجائے گا، دوہزار آٹھ میں مریم نواز نے شیئرز خریدے تو کتنی رقم ادا کی گئی ،نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے ۔
 
معاون خصوصی نے کہا چوہدری شوگر ملز کیس نیا نہیں پرانا کیس ہے ، یوسف عباس شریف اور دیگر کو نوٹس منی لانڈرنگ پرنیب نے نوٹس بھیجا ہے، مشکوک ٹرانزکشنز کو مدنظر رکھ کر ہی نیب نے نوٹس بھیجا ہوگا۔
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا اظہار وہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے کررہا ہے۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی بڑھتی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں اس کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، بھارت عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دے رہی ہے اور کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم شہری آبادی کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائے گی۔
 
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں ماہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی پر ذمے داری نہیں ڈال رہا جو ہماری ذمے داری ہے تسلیم کرتے ہیں، ہر سال تقریباً 50، 50 کروڑ شہری حکومت کو نالوں کی صفائی کے لیے دیے جاتے رہے۔
 
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ مختلف شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے، سارے کاموں میں ڈی ایم سی اور کے ایم سی کا عملہ موجود تھا، بارش سے کوئی بڑی شاہراہ مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔
 
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہر بڑی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی جاری تھی، شاہراہ فیصل پر 3 مقامات پر پانی کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا، تمام اداروں نے اچھی کو آرڈینیشن کے ذریعے کام کیا۔ اس وقت ہمارا ٹارگٹ آبادیوں کا پانی نکالنا ہے، یوسف گوٹھ اور سعدی ٹاؤن گزشتہ بارشوں میں پورا ڈوب گیا تھا۔ ان دونوں علاقوں سے ابھی پانی نکالنا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پانی کو کنٹرول کیا گیا، آج صبح سویرے سعدی ٹاؤن میں پانی گیا ضرور ہے نقصان نہیں ہوا۔ پانی کے قدرتی بہاؤ کو آپ نہیں روک سکتے۔
 
صوبائی وزیر نے کہا کہ سپر ہائی وے ایم نائن سے جو پانی کا فلو تھا اب وہ کم ہو گیا ہے، کراچی کی بہت ساری آبادیاں ہیں جہاں پانی کھڑا ہے۔ اب ان آبادیوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ ڈی ایم سی مشینیں لگائے اور پانی نکالے۔
 
انہوں نے کہا کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، گزشتہ روز 2 وفاقی وزرا کی باتیں سن کر افسوس ہوا۔ دھابیجی پمپنگ میں خرابی سے 400 ملین گیلن پانی نہیں دیا جا سکا۔
 
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی پر ذمے داری نہیں ڈال رہا جو ہماری ذمے داری ہے تسلیم کرتے ہیں، 4 دن پہلے کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی وہاں میئر صاحب سے نالوں کی صفائی پر پوچھا۔ ہر ڈی ایم سی نے اپنے حدودمیں نالوں کا احوال بتایا۔ میئر صاحب باقائدہ تصاویر لے کر آئے کہ یہ نالے پہلے ایسے تھے اب صاف کر دیے گئے۔
 
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بڑے نالوں کی صفائی کے ایم سی اور چھوٹے نالوں کی ذمے دار ڈی ایم سی ہے۔ کہتے ہیں نالوں کی صفائی کے پیسے نہیں، ہم پیسے دیتے ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال 50 کروڑ روپے دیے تھے۔ ڈی ایم سی نے بتایا مالی وسائل کم تھے کچھ نالے صاف ہوئے کچھ نہیں۔
 
سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے کے فور کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا، میٹنگ میں کسی نے کوئی بات نہیں کی باہر نکل کر شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ بات بہت بری لگتی ہے اپنی ذمے داری دوسروں پر ڈال دی جائے۔ لوگ تکلیف میں ہوتے ہیں، ہم ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ کراچی کے 2 وفاقی وزرا اسلام آباد میں بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں، وفاقی حکومت چاہتی ہے کراچی کے مسائل پر کام ہو تو 162 ارب کہاں ہیں؟
 
انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً 50، 50 کروڑ ان کو نالوں کی صفائی کے لیے دیے جاتے رہے، کے ایم سی 95 فیصد گرانٹ پر چلتی ہے۔ اس وقت کے ایم سی 5 فیصد ریونیو جنریٹ کر رہی ہے باقی ہم دیتے ہیں، جہاں ان کی اپنی ناکامی ہے اس کو بھی دیکھنا چاہیئے۔

اسلام آباد: ای سی سی نے نان اور روٹی کی 30 جون والی قیمت بحال کرنے کے اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومتوں کو نان اور روٹی کی قیمت 30 جون کی سطح پر بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، نان کمرشل تنور کے لیے گیس ٹیرف بھی 30 جون کی سطح پر بحال کیا گیا ہے جب کہ حکومت تندور کے گیس کنکشن کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کو نان اور روٹی کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

راولپنڈی: وفاقی پولیس نے موہڑہ کلو کے کنترالی گاؤں میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

زرائع کے مطابق یہ رپورٹ شہری عبدالحمید کی مدعیت میں تھانہ سہالہ میں درج کی گئی ہے جن کے گھرانے کے 9 افراد اس واقعے میں شہید ہوئے۔ انسپکڑ کمال کی سربراہی میں وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہداء میں 2 پائلٹس سمیت فوج کے 5 اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 عام شہری شامل ہیں۔

حادثے میں جمیل نامی شہری کے خاندان کے تین افراد اور شمس الدین کے خاندان کے دو افراد شہید ہوئے۔

کراچی میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے متعدد شاہراہیں زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جبکہ کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور شہر میں بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے۔
 
کراچی میں دو روز سے جاری بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن شہر کی صورتحال شدید خراب ہے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور جگہ جگہ ٹریفک جام ہے۔
 
مضافاتی علاقے گڈاپ کے متعدد گاؤں سیلابی ریلے کی زد میں آگئے ہیں اور متعدد کچے مکان گرگئے ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ شہر میں بھی مختلف علاقوں سعدی ٹاؤن اور گلشن عثمان میں بھی پانی کا ریلہ داخل ہوگیا ہے۔
 
سپر ہائی وے سے متصل متعدد رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ملیر ندی میں برساتی پانی کا بڑا ریلا آنے سے کورنگی کازوے اور کورنگی روڈ بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے اور لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
 
کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں سیلابی ریلے کا پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں کی بجلی بند ہوگئی ہے اور بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔
 
اسکیم 33 میں واقع کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متعدد رہائشی سوسائٹیز میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے۔ پاک فوج کے دستوں کی مدد سے گرڈ اسٹیشن سے پانی نکالا جارہا ہے۔
 
کراچی یونیورسٹی ایمپلائزڈ سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، کوئٹہ ٹاؤن، اسٹیٹ بینک سوسائٹی، گوالیار سوسائٹی، نیو انچولی سوسائٹی، زینت آباد، پنجابی سوداگران پیلی بھیت، نیو ٹیچر سوسائٹی، سپر ہائی وے مویشی منڈی میں بجلی غائب ہے۔
 
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرانے کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ نہیں پہنچا جبکہ پانی کی نکاسی کے لیے بھی اقدامات نہیں کیے جارہے۔