پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے وزارات داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 12 اگست بروز پیر سے 15 اگست جمعرات تک ہوں گی، جب کہ سرکاری دفاتر 17 اگست دے کھلیں گے۔

راولپنڈی : راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث طغیانی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
 
جڑواں شہروں میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش شروع ہوئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ کئی گھنٹے کی مسلسل موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس پر پاک فوج، ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
 
ایک موقع پر کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ سے بھی زیادہ ہوگئی تو انتظامیہ نے خطرے کا پری الرٹ جاری کردیا۔ تاہم پھر دونوں شہروں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا اور اس وقفے کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونے لگی۔
 
ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، شہری اطمینان رکھیں، پاک فوج کی 10 کور، ٹرپل ون بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دو گھنٹوں میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 
ادھر پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، جہلم، مظفر گڑھ، ترنول، کلرکہار، ملتان، پنڈدادن خان، منڈی بہاؤالدین، بھکر، میرپور اور دیگر شہروں میں بھی بارش سے جل تھل ہوگیا۔
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
 
ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بڑی عید پر تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک پھر اضافہ کردیا۔
 
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
 
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 8 روپے 90 پیسے اضافے کے بعد 90 روپے 52 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھر بنانا آسان کام نہیں تاہم معیشت کو چلانے کے لیے یہ اہم منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سےمتعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے بہت لوٹ مار کی، ماضی کی لوٹ مار کی وجہ ملکی خزانے میں پیسے نہیں تاہم 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ گوادر کے مچھیروں سے شروع کریں گے، لوگوں کی اکثریت پیسے نہ وجہ سے اپنے گھر نہیں بنا سکتے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ گھروں سے متعلق فوری کیس لگوائیں اور جو کیس 8،9 ماہ سے لٹکا ہے اسے سنیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا مقصد ون ونڈو آپریشن ہے، ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مقامی وسائل استعمال ہوں گے، دنیا کی نسبت پاکستان میں بینک سب سے کم گھروں کے لیے پیسہ دیتے ہیں، ان لوگوں کو گھر بنانے کا موقع دیں گے جن کے پاس وسائل نہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کے لئے لوگوں کو آسان قسطوں پر پیسے دیں گے اور سود کم رکھیں گے، عدالت کی طرف سے اجازت کے بعد بینک قرضے دینا شروع کریں گے، کم تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا آسان ہوجائے گا، معیشت کو چلانے کے لیے بھی یہ اہم منصوبہ ہے جب کہ کوئی بھی بڑا کام آسان نہیں ہوتا اور 50 لاکھ گھر بنانا بھی آسان کام نہیں۔
کراچی: ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج 24 ویں روز بھی جاری ہے۔
 
300 اساتذہ کو دس سال بعد نوکریوں سے برطرف کرنے کے خلاف اساتذہ سراپا احتجاج ہیں
 
مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتےہوئے کراچی پریس کلب سے وزیر اعلی ہاؤس کیلئے روانہ ہوگئے
 
احتجاج کو روکنے کےلئے پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر 8 اساتذہ کو حراست میں لے لیا جبکہ احتجاج کرنے والے 8 اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا
 
اساتذہ پریس کلب پر موجود، پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا

کراچی: جامعہ کراچی نے گزشتہ روز ملتوی ہونےوالےپرچے کی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 30 جولائی کو ملتوی ہونے والے پر چے اب 05 اگست کو ہوں گے

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق 30 جولائی 2019 ءکو ملتوی ہونے والے پرچے اب 05 اگست 2019 ءکو منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نیب نے خورشید شاہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے۔

جب کہ سابق سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخوا امتیاز ایوب، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کے بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے۔

لاہور: تاجر تنظیموں نے اگست میں چار دن کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تاجر رہنما نعیم میر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے 15 ، 16 اگست اور 26 ، 27 اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردیا۔ اس ہڑتال پر تمام تاجر تنظیموں کا مکمل اتفاق ہے۔

نعیم میر نے کہا کہ حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس اسکیم قبول نہیں اور ریٹیلرز کی مشاورت سے اسکیم کا اجراء کیا جائے، نئی ٹیکس اسکیم کے اجراء تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو عاشورہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے دکانیں بند ہوں گی۔

 فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلز ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں کے تمام دھڑے متحد ہوگئے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر خرید و فروخت نہیں کریں گے، ایف بی آر کی ٹیمیں مارکیٹس میں آئیں تو ان کا گھیراؤ کریں گے۔

 قومی کرکٹر حسن علی بھارتی لڑکی کے ساتھ  شادی کا باقاعدہ اعلان کل کریں گے۔

حسن علی بھارتی لڑکی کے ساتھ  شادی کا باقاعدہ اعلان کل کریں گے، حسن علی اور لڑکی کے والدین کی جانب سے اجازت کے بعد وہ اپنے جیون ساتھی کا نام اور دوسری تفصیلات اپنے مداحوں کے لیے شیئر کریں گے۔

 حسن علی نے اپنے ابتدائی موقف میں اس بات کی تصدیق ضرور کی تھی کہ ان کی شادی  ہونے جارہی ہے تاہم ان کا کہناہےکہ ابھی  بات چیت چل رہی ہے، معاملات کنفرم ہونے پر وہ اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

 
 
 
 
 
لاہور: سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریکارڈ میں بجلی کے 32 لاکھ 60 ہزار صارفین کے نام موجود ہی نہیں، کمرشل سطح پر توانائی حاصل کرنے والے 25 لاکھ 20 ہزار صارفین غیر رجسٹرڈ ہیں۔
 
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جون تک انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اندراج نہ رکھنے والے صارفین کی ایک فہرست تیار کی ہے جو ایف بی آر کو فراہم بھی کی جاچکی ہے تاہم اس فہرست میں کراچی الیکٹرک کے صارفین کی معلومات شامل نہیں ہیں۔
 
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 67 ہزار 426 غیر رجسٹرڈ صنعتی صارفین ہیں جو نہ تو ٹیکس رول میں موجود ہیں نہ ہی انہوں نے نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کیا اور نہ ہی سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر حاصل کیا ہے۔
 
اس وقت ملک میں محض 26 ہزار 512 صنعتی صارفین نے ایس ٹی آر این حاصل کیا ہوا ہے جبکہ انکم ٹیکس میں صنعتوں کا اندراج انتہائی حوصلہ شکن ہے اور صرف 25 ہزار 871 صنعتی صارفین نے این ٹی این حاصل کیا ہے۔
 
اس کے علاوہ ملک میں کمرشل سطح پر توانائی حاصل کرنے والے 25 لاکھ 20 ہزار صارفین غیر رجسٹرڈ ہیں۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 14 کے تحت پاکستان میں قابل ٹیکس فراہمی سے منسلک ہر شخص رجسٹرڈ ہونے اور ایس ٹی آر این حاصل کرنے کا مجاز ہے۔
 
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی کمرشل صارفین کے محض 1.45 فیصد یعنی 36 ہزار 732 صارفین نے اب تک ایس ٹی آر این حاصل کیا ہے۔ اس ضمن میں عہدیدار نے بتایا کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے 2 نئی اسکیمز متعارف کروا رہے ہیں جس کے لیے ایک سے 2 روز میں فکسڈ ٹیکس کا اعلان کیا جائے گا۔
 
دوسری جانب انکم ٹیکس کے حوالے سے بھی کمرشل صارفین کی تعداد بہت کم ہے اور ملک میں موجود کمرشل صارفین کی مجموعی تعداد میں سے صرف 1.47 فیصد یعنی 37 ہزار 146 صارفین نے این ٹی این حاصل کررکھا ہے۔