پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں 4 کنال 17 مرلے کا گھر سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے مطابق نیب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے افسران نے پولیس کی سربراہی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو سیل کیا۔ یاد رہے کہ 27 ستمبر کو نیب نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ احتساب عدالت نے دو اکتوبر کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور گھر نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسحاق ڈار کی جائیداد کی تفصیلات 28 ستمبر کو نیب نے اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہور میں ایک گھر، چار پلاٹس اور اسلام آباد میں بھی 4 پلاٹس ہیں۔ نیب کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی ہے۔ نیب دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔ نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیرون ملک تین کمپنیوں میں اسحاق ڈار شراکت دار بھی ہیں جب کہ میاں بیوی نے ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

 فیس بک نے جعلی اکاوئنٹس سے نمٹنے کا طریقہ اپنانا شروع کردیا۔ اس نئے طریقہ کار کے زریعے جعلی اکاوئنٹس استعمال کرنے والوں کو روکا جاسکے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک پر ایسے اکاوئنٹس جن پر پروفائل پکچر موجود نہیں ہے یا انہوں نے اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم نہیں کی تو فیس بک انہیں استعمال کرنے سے روک دے گا اور انہیں استعمال کرنے کیلئے موبائل فون نمبر اور اپنی تصویر لگانا لازمی ہوگی۔

تاہم فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ایسا ان اکاوئنٹس ہولڈر کیساتھ نہیں ہوگا جنہوں نے ایک بار بھی فیس بک پر اپنی تصویر لگائی ہو اور اپنا موبائل نمبر بھی دیا ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک صارفین کو ایک سے زائد اکاوئنٹس استعمال کرنے کیلئے ایک ہی موبائل فون نمبر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ریاض : سعودی عرب نے سرکاری ملازمین کے لئے عید الاضحی کی 12 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ سعودی وزارت شہری خدمات کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں 6 اگست بروز منگل سے عید الاضحی کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔ عید الاضحی کے بعد سرکاری دفاتر 18اگست بروز اتوار کھلیں گے۔عید الاضحی کی چھٹیاں 12 دن پر مشتمل ہوں گی۔

 اسلام آباد: پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا۔ عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا، دونوں کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔

بعد ازاں پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل میجسٹریٹ مہرین بلوچ کے روبرو پیش کیا۔ پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جب کہ عرفان صدیقی کے وکلا کا موقف تھا کہ ان کے موکل پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، اس لئے عرفان صدیقی کو رہا کیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی مریم نوازکے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، شریف فیملی کے 5 افراد نوازشریف سے ملاقات کرسکیں گے،

نوازشریف سے ملاقات کیلئے ان کی صاحبزادی مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں،اس موقع پر موجود کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی مریم نوازکے ہمراہ ہیں۔

لاہور: پنجاب حکومت نے پانچویں جماعت تک ذریعہ تعلیم اردو میں کرنے کا اعلان کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم انگلش ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے اور بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے سروے میں 85فیصد رائے اردو کے حق میں آئی ،اب انگلش صرف ایک زبان کے طور پر پڑھائی جائے گی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال (مارچ 2020) سے پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا۔

لاہور: پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے مسلسل نظر انداز فواد عالم کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم شروع ہو گئی۔

  ٹویٹر پر’ہیش ٹیگ فوادعالم ایکسپوزڈ‘ کے نام ایک ٹرینڈ چل رہا تھا، صارفین نے اپنی پوسٹس میں کہاکہ فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اس کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔

ایک صارف کے مطابق فواد عالم نے اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11 ہزار سے زیادہ رنز بنائے لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ وہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی جگہ نہیں بنا پائے۔

ئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا۔

چیف ونود رائے نے کہاکہ یہ کہانیاں میڈیا کی تخلیق کردہ ہیں جسے سوشل میڈیا پر زیادہ ہوا دی گئی، مگر میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

کراچی: شہر قائد میں آج صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے سے لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور لوگوں نے ابرِرحمت برسنے پر خدا کا شکرادا کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  صدر، کلفٹن، ڈیفنس، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ پہلوان گوٹھ، فیصل بیس اور مسرور بیس پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابر آلودرہنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

پیر اورمنگل کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے، لہذٰا تمام متعلقہ اداروں کو پہلے ہی احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

 
 
 
 
 
صنعاء: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے جمعرات کو علی الصبح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون قاصف کے ٹو نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ایئرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
 
انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف ٹو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
 
ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ایرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔
 
یاد رہے کہ حوثیوں قبائل کی جانب سے سعودی ایئرپورٹس پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی اسی ایئرپورٹ پر حملہ ہوچکا ہے اور اس سے قبل جیزان اور ابھا ایئرپورٹس پر بھی ڈرون اور راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔