منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ہدایت کار اظفر جعفری کی رومانوی کامیڈی فلم’’ہیرمان جا‘‘ میں ٹی وی اور فلم کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے خوشیوں کے تہوار عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی فلموں کے شائقین کے لیے انٹرٹینمنٹ کی رولر کوسٹر رائیڈ ”ہیر مان جا“ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر گزشتہ روزسوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیماؤں میں ریلیز کردیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی خوب سراہا ہے۔ یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ صارفین کی جانب سے ٹریلر کی بے حد تعریف بھی کی جارہی ہے۔

آئی آر کے بینر تلے بننے والی فلم ”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے قبل ’’جانان‘‘ اور’’پرچی‘‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں، جبکہ فلم کی مرکزی کاسٹ علی رحمان خان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ فلمی حلقوں کو فلم کا شدت سے انتظار ہے۔

فلم کی کہانی نوجوان نسل کو درپیش حالات اور مسائل کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے جبکہ معروف فنکار میکال ذوالفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر نے مہمان کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چارچاند لگادئیے ہیں۔ رومینٹک اور کامیڈی سے بھرپور فلم عیدالاضحی پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 
 
 
لاہور: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔
 
وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان بھر میں کی جانے والی تاجروں کی ہڑتال کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان کا ٹیکس کلچر تبدیل کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے تاجروں کو سراہا۔
 
حماد اظہر نے کہا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کیلئے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے۔تاجر برادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال کی کال کو رد کر کے محب وطنی کا ثبوت دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ بتایا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کے لیے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔
 
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سسلین مافیا جسے منی لانڈرنگ ، جعلی کاغذات، رشوت اور ججز کو دباﺅمیں لانا ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی حمایت جاری رکھیں گے۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاجروں کی مشکلات کو دیکھنا ہے اور حکومت اصلی تاجروں کو اپنا شراکت دار سمجھتی ہے ان کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
 
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک تاجر پیشہ جماعت سیاست میں آئی ہی اس لیے تھی کہ وہ تجارت کرسکیں۔
 
 
 
لاہور: کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر شروع ہوگیا، دونوں فریق کرتار پور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پرتبادلہ خیال کریں گے۔
 
کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر شروع ہوگیا، 13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل کررہے ہیں جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل کررہے ہیں۔
 
پاکستان اور بھارت کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
 
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد دوسرا دورخوش آئند ہے، امید ہے آج کے مذاکرات کے نتائج اچھے نکلیں۔
 
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اورگرونانک کی سالگرہ پرکرتارپورراہداری کھولی جا رہی ہے، کرتار پور راہد اری پر70 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے
 
کرتارپور راہداری منصوبے پر مذاکرات کا پہلا مرحلہ 14 مارچ کو بھارت میں اٹاری کے مقام پر ہوا تھا جس میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی قیادت میں 18 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی تھی۔
 
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق کرتارپور راہداری کے طریقے اور مسودے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کیے تھے۔

 ممبئی: ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست پر بھارتی ٹیم کے چھپے راز بھی باہر آنے لگے جب کہ گروہ بندی کی اطلاعات منظر عام پر آگئیں۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے غیر متوقع شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں گروپ بندی کی رپورٹس سامنے آنے لگی ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیم میں 2دھڑے بن چکے،ایک کپتان ویرات کوہلی، دوسرا نائب کپتان روہت شرما کا ساتھ دیتا ہے۔

ہیڈ کوچ روی شاستری اور ویرات کوہلی فیصلے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا بھی ضروری نہیں سمجھتے،امباتی رائیڈو پر وجے شنکر کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی یکطرفہ تھا۔

ویرات کوہلی کو کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے کی پشت پناہی بھی حاصل ہے، کپتان کی وجہ سے لوکیش راہول ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ پکی سمجھتے ہیں۔ اگر وہ اوپنر نہیں تو کسی نہ کسی پوزیشن پر ضرور کھیلتے رہیں گے، یوزیندرا چاہل کو پلیئنگ الیون میں شامل رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

کھلاڑی نے بتایا کہ ایک وقت میں ٹیم مینجنٹ خود اس بات کا انتظار کررہی تھی کہ امباتی رائیڈوناکام ہوں اور ان کا نکال باہر کیا جائے،بالآخر ان کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا، ویرات کوہلی کی ذاتی کارکردگی اچھی لیکن نجانے ہیڈکوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھرت ارون کب جان چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ویرات کوہلی کے کوچ انیل کمبلے سے بھی اختلافات ہوئے تھے لیکن وہ خود ان کی تردید کرتے رہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر تاریخ کے سب سے بڑے ڈیٹا اسکینڈل میں 5 بلین ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
 
امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے فیس بک پر87 ملین صارفین کے ڈیٹا کواستعمال کرنے سے متعلق تاریخ کے سب سے بڑے جرمانے 5 بلین ڈالرز کی منظوری دے دی۔
 
امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے مارچ 2018 میں فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کیمبرج تجزیاتی ڈیٹا نے فیس بک کے صارفین کے ڈیٹا کی رسائی حاصل کی ہے۔
 
تحقیقات میں بات واضح کی گئی کہ فیس بک نے 2011 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اسے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے سے پہلے ان کی رضا مندی اور انہیں اس حوالے سے مطلع کرنا ضروری تھا۔
 
گزشتہ سال فیس بک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کا استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ صارفین کو اس حوالے سے مطلع کریں گے ۔
 
جرمانے کی رقم پر بہت سے سیاست دان اور لوگوں نے تنقید کی ہے کہ یہ صارفین کے ڈیٹا چوری کرنے کے لحاظ سے بہت کم ہے۔
 
فیس بک پر عائد کیے گئے جرمانے کی رقم 5 بلین ڈالر ہے یہ فیس بک کے منافع کا ایک چوتھائی حصہ ہے جب کہ اس قیمت میں سے 45 کروڑ ڈالر کی نقد رقم ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ آپ کے باس کا تلخ رویہ آپ کو دل کے عارضے میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔
 
'انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹ ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ' میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ایسی نوکری جس کو ہم کرنا پسند نہیں کرتے اور جہاں آپ کو اپنے مینیجر باس پر بھروسہ نہیں یا پھر آپ کے باس کا رویہ تلخ ہے تو یہ آپ کو دل کے عارضے میں مبتلہ کرسکتا ہے۔
 
محققین نے 4 لاکھ ملازمین کو اس تحقیق میں شامل کیا جن میں وہ لوگ شامل تھے جنہیں اپنے مینیجر پر بھروسہ نہیں تھا وہ ان کے رویے سے بھی مطمئن نہیں تھے۔
 
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے ملازمین میں ذیابطیس، موٹاپا، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادات پائی گئیں۔
 
ایسا ماحول جہاں پر آپ کسی شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے اس سے مراد یہ ہے کہ جہاں آپ ملازمت کرتے ہیں وہاں سپروائزر اور ماتحت کام کرنے والے لوگوں کے درمیان نا انصافی کا رویہ، اور باہمی احترام کا نہ ہونا ہے۔
 
اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر مینیجر یا باس ملازمین کی عزت نہیں کرتا اور ان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھتا تو ایسے ملازمین جلد ہی جان لیوا بیماری دل کے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ ہے۔
 
ایسے مینیجرز کی وجہ سے ملازمین دباؤ کی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، اور دل کے عارضے کا سبب بنتا ہے۔
مون سون کے آغاز سے قبل ہونے والی بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے پاکستان کے آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
 
ارسا حکام کے مطابق بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے ملک کے مجموعی آبی ذخائر 40 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گئے ہیں۔
 
گزشتہ چار روز کے دوران آبی ذخائر میں تیرہ لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک ہزار چارسو ساٹھ فٹ ہو گیا اور چار روز کے دوران پانی کی سطح تیس فٹ بڑھ گئی ۔
 
منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ گیارہ سو انسٹھ فٹ تک پہنچ گیا جبکہ ڈیم میں چار روز کے دوران پانی کی سطح میں دس فٹ اضافہ دیکھنے میں آیا
سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بہت سے افراد اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ ان کی جانب سے شیئریا پوسٹ کیا جانے والا مواد کس قسم کا ہے۔منافرت پھیلانے والی پوسٹس سے نمٹنے کیلئے دومعروف سوشل سائٹس ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے نئے قوانین متعارف کروا دیے۔
 
انسٹا گرام اور ٹوئٹرفرت انگیز مواد اورغیر اخلاقی زبان پر قابو پانے کیلئے موجودہ قوانین میں تبدیلی کر رہے ہیں۔
 
یہ سائٹس مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے ان برائیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں جس کے تحت ایسے الفاظ یا فقروں کے استعمال پرکسی بھی صارف کو بلاک اور اس کے کیے گئے کمنٹ یا ٹویٹ کو ہٹایا جاسکتا ہے جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہوں۔
 
اس حوالے سے ٹوئٹر کی جانب سے 9 جنوری کو ایک اعلان کیا گیا جس کے مطابق کئی ماہ کی تحقیق کے بعد نفرت انگیز طرز عمل کے حوالے سے رائج قوانین میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوگ دوسروں کیلئے ان کے مذہب کی بنیاد پر غیر انسانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ اس قسم کی رپورٹ کی جانے والی ٹویٹس کو اب ہٹا دیا جائے گا۔
 
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق 9 جولائی سے پہلے کی جانے والی ایسی ٹویٹس کو رپورٹ کیے جانے پر ڈیلیٹ تو کردیا جائے گا لیکن مذکورہ شخص کا اکاؤنٹ بند نہیں ہوگا کیونکہ اس نے ٹویٹ اس قانون کے رائج ہونے سے پہلے کی تھی۔
 
ٹوئٹر نے اس حوالے سے شائع کیے جانے والے اپنے مضمون میں یہ بھی واضح کیا کہ مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیز کلمات، دوسروں کو کسی کیڑے مکوڑے، جانور سے تشبیہہ دینا یا کسی مذہبی گروہ کو نشانہ بنانے والی ٹویٹس کو ہٹایا جانا ضروری ہے۔ ۔۔
 
دوسری جانب انسٹاگرام نے آں لائن ہراساں کرنے اور اس جیسے دوسرے مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے نئے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
 
انٹرنیٹ کے ذریعے کسی کوبھی ہراساں کرنا ایک گھمبیر مسئلہ ہے اس لیے انسٹا گرام بھی اس سے نمٹنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہا ہے تا کہ اسے صارفین کو بلاک نہ کرنا پڑے۔
 
انسٹا گرام کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچرز منافرت پر مبنی کمنٹس یا پیغام لکھنے والوں کو پوسٹ کرنے سے قبل ہی بتا دیں گے کہ یہ نامناسب ہے۔
 
صارفین کو پہلے سے باخبر کرنے کیلئے اس قسم کے کوئی بھی کمنٹ یا پیغام پوسٹ کرنے سے قبل ان سے انسٹا گرام کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ ’’ کیا آپ پریقین ہیں کہ آپ یہ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں‘‘؟۔
 
اس پیغام کا مقصد یہ ہے کہ شاید کوئی صارف اپنی سوچ پر نظر ثانی کرلے اور لکھے ہوئے کو تبدیل کر لے۔
 
انسٹا گرام کے مطابق نئے فیچر کے ابتدائی تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا کرنے سے بہت سے صارفین اپنے کمنٹس پرنظرِثانی کرتے ہیں اور متوازن کمنٹ یا پیغام لکھ دیتے ہیں۔
اٹلی کے سابق صدر کی خبر شئیر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مافیا، رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ وزیراعظم کے بیان پر مریم اورنگزیب کا اپنے رد عمل میں کہنا تھا کہ عمران صاحب سسلیئن مافیا آپ ہیں جنھوں نے جج صاحب کو دھمکا کر ایک بے گناہ کو جیل میں ڈال دیا۔
 
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔
 
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سسیلئن مافیا کا ذکر چھیڑا تو ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سسلیئن مافیا آپ ہیں، جنھوں نے جج صاحب کو دھمکا کر ایک بے گناہ کو جیل میں ڈال دیا۔
 
مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سسلئین مافیا کے سردار ہیں جو دھوکا دیتا ہے سازش اور ظلم کرتا ہے جس نے ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی اور بے گناہ کے ساتھ ظلم کیا۔
 
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سسلئین مافیا وہ ہے جس نے غریب عوام سے روزگار اور ان کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔ بائیس کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچنے والے سسلئین مافیا ہیں۔

نئی دہلی: بھارت میں نچلی ذات کے ہندو سے شادی کرنے پر ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والا ریاستی اسمبلی کا ممبر اپنی ہی بیٹی کی جان کا دشمن بن گیا۔

21 ویں صدی میں بھی بھارت ہندو ذات پات کے بھنور میں پھنسا نظر آتا ہے اور آج بھی اونچی ذات کے ہندو کی نچلی ذات کے ہندو کے ساتھ شادی کو برا تصور کیا جاتا ہے اور ایسا کرنے پر سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔

بھارت میں ہندو ذات پات کے فرق کی تازہ ترین مثال ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ایم ایل اے راجیش مشرا عرف پپو بھرتال کی بیٹی ساکشی کو ایک دلت ہندو لڑکے سے شادی کے بعد ملنے والی جان سے مارے جانے کی دھمکیاں ہیں۔

ساکشی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں 29 سالہ دلت ابھیتیش سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے لیکن اب میرے گھر والوں نے لوگوں کو ہمارے پیچھے لگا دیا ہے۔

انہوں نے بھارتی شہر بریلی کے کپتان سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمارا خیال رکھا جائے۔

ساکشی کے شوہر ابھیتیش نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارا پیچھا کر رہے ہیں اور ہمیں قتل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک دلت خاندان سے ہوں۔

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں اپنے ایم ایل اے والد اور وکی بھرتال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب مان جائیں، خود بھی آرام سے جئیں اور ہمیں بھی خوشی سے جینے دیں۔

ساکشی نے اپنے والد پپو بھرتال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے پیچھے راجیو رانا کی صورت میں جو غنڈے بھیج رکھے ہیں، اگر ہمیں کچھ ہو گیا تو اس کے ذمے دار پپو بھرتال، وکی بھرتال اور راجیو رانا ہوں گے۔

انہوں نے اپنے والد سے اپیل کی کہ اپنی سوچ کو بدلیں کیونکہ ابھیتیش اور اس کے گھر والے بھی انسان ہیں کوئی جانور نہیں ہیں۔