منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
 
گزشتہ روز رحیم یار خان میں اکبر بگٹی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
 
حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے کے شعبہ ٹریفک، ٹرین فٹنس اور سگنل سسٹم انسپکٹرز نے مرتب کی ہے جس میں ٹرین ڈرائیور مقصود احمد اور اسسٹنٹ ڈرائیور ارسلان کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے
 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ولہار اسٹیشن کے عملے نے 11 جولائی کو مال گاڑی 502 ڈاؤن کو صبح 4 بجکر 15 منٹ پر لوپ لائن نمبر 4 پر کھڑا کیا جب کہ اکبر بگٹی ایکسپریس کے لیے لائن نمبر 3 کا روٹ بناتے وقت کانٹا پھنس کر رہ گیا۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکبر ایکسپریس کو روکنے کے لیے اسٹیشن سے 400 میٹر دور آؤٹر سگنل سرخ کیا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق اکبر ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے صبح 4 بجکر 32 منٹ پر سرخ آؤٹر سگنل نظر انداز کیا جس کے نتیجے میں اکبر ایکسپریس لوپ لائن نمبر 4 پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مسافر ٹرین سامنے کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث ستمبر میں رکھی گئی ہے جو 18 ستمبر کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیل پر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب اپیل بھی سماعت 18 ستمبر کو ہی ہوگی۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا تھا۔

کراچی : کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تاجروں نے کاروبار جزوی طور پر بند کررکھے ہیں اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
 
سینیئر نائب صدر انجمن تاجران سندھ نے آج صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، آج کی ہڑتال وفاقی حکومت کو آئنیہ دکھا دے گی۔
 
کراچی میں انجمن تاجران، تاجر ایکشن کمیٹی اور صدر طارق روڈ الائنس کی کال پر آج مارکیٹیں بند رہیں گی جب کہ شہر کی چھوٹی بڑی دکانیں بھی بند ہیں۔
 
دوسری جانب لاہور میں ہڑتال کے معاملے پر تاجربرادری دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، اور انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے علیحدہ علیحدہ دھڑے بنا لیے۔
 
پاکستان ٹریڈرز الائنس ہال روڈ، مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ، بیڈن روڈ، اچھرہ، فیروزپورروڈ، صرافہ مارکیٹ اور جیل روڈ پر دکانیں بند ہیں جب کہ انارکلی، بادامی باغ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ، نکلسن مارکیٹ اور شاہ عالم مارکیٹ میں کاروبار جزوی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 
کیمسٹ ریٹیلرز نے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا عندیہ دیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی ہے۔ ملک بھر کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
 
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہڑتال سے بھاگنے والے تاجر تاجروں کے غدار ہوں گے، ہڑتال اب ہماری نہیں ملک بھر کے 31 لاکھ تاجروں کی ملکیت ہے۔
ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی پیسر محمد عامر انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کی تیاری کرنے لگے ہیں۔
 
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے قومی ٹیم کے بولر ایسیکس کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
 
 
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے، ایونٹ کا فائنل 21 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، وورسٹرشائر ریپیڈز دفاعی چیمپئن ہے۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے دنیا کہتی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کرنے دیں گے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غربت مٹاؤ پروگرام سندھ کے لیے انقلابی پروگرام ہے، پیپلز پارٹی کا غربت مٹاؤ پروگرام پورے سندھ میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کہتی ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کرنے دیں گے، عالمی بینک بھی کہتا ہے بینظیر انکم سپورٹ ختم نہیں ہونے دیں گے۔

چییرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ خواتین کے دلوں سے بینظیر بھٹو کا نام کیسے ختم کرو گے،غربت مٹاؤ پروگرام مزید پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ گھرانوں کو منظم کیا ہے، ایک لاکھ 80 ہزار خواتین کو بلا سود قرضے دیے، 50 ہزار گھر تعمیر ہوئے، 50 ہزار خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ دی گئی۔

چیئرمین پی پی پی نے ہم نے نئے بجٹ میں پیسے رکھے ہیں کہ یہ پروگرام گھوٹکی اور دیگر یونین کونسل میں پھیلے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت غریبوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، ذوالفقارعلی بھٹو نے مزدوروں کو انڈسٹریوں کا مالک بنادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک بھر میں نوجوانوں کو روزگار دیا اور جب یہاں روزگار نہیں ملتا تھا تو مفت پاسپورٹ دلوا کر باہر روزگار کا بندوبست کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آج ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کررہی ہے، 2009 سے غربت مٹاؤ پروگرام چل رہا ہے اور آگے بھی چلے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی علاقوں میں اور اس ملک کے کونے کونے میں خواتین کو ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدل کر ’ احساس ‘ رکھا جارہا ہے، اس پروگرام کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مل کر کام کریں گے تو صفائی کےمسائل نہیں ہوں گے، مل کر کام کریں گے تو صحت کے اور پینے کے پانی کے مسائل نہیں ہوں گے اورسندھ کے بچوں کے مستقبل کا تحفظ ہوسکے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم مل کر کام کریں گے تو سندھ میں ایک اور انقلاب آئے گا، سندھ کی معیشت کو، حکومت کو بہتر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کا ساتھ چاہتا ہوں جب تک عوام میرے ساتھ ہے کوئی مشکلات نہیں ہوں گی کوئی میرے سامنے نہیں کھڑا ہوسکے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم اس نظام کا مقابلہ کریں گے، ان کا مقابلہ کریں گے جو سمجھتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے وہ غریب عوام کی نوکریاں چھین کر تبدیلی لاسکتے ہیں۔

رحیم یار خان: ولہار اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ متعدد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 
ذرائع مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس رحیم یار خان کے قریب ولہار اسٹیشن کی حدود میں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 3 سے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ 6 سے 7 بوگیاں شدید متاثر ہوئیں۔
 
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو جناح اور شیخ زائد اسپتال منتقل کیا گیا۔
 
ڈی پی او عمر سلامت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم یار خان کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ہیلپ لائن اور کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
 
ڈی پی او عمر سلامت کاکہنا تھا کہ حادثے کے فوری بعد 11 لاشوں اور 6 متعدد زخمیوں کو نکالا گیا جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کے لیے خون کے عطیات کی ضرورت ہے جس کا انتظام کیا جارہا ہے۔
 
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ ملبے تلے مزید 2 لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتیں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
 
آر پی او کے مطابق حادثے میں 89 مسافر زخمی ہوئے ہیں، تمام لاشوں اورزخمیوں کونکال کرریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے۔
 
ایڈیشنل جنرل مینیجر ریلوے زبیر شفیع کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کے ڈرائیور عبدالخالق اور اسسٹینٹ ڈرائیور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 
زبیر شفیع نے بتایا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس کی 10 میں سے 4 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں، حادثے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی تھی لیکن ساڑھے 8 بجے اسے بحال کردیا گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا ہے، ٹرین میں سوار بیشتر مسافر سو رہے تھے، گاڑی کو حادثہ کانٹا تبدیل نہ کرنے کی صورت میں پیش آیا ہے، اسٹیشن والے اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے تھے ورنہ جانی نقصان نہیں ہوتا۔
 
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ ہمیں اپنی مدد آپ ہی بوگیوں سے نکلنا پڑا، حادثہ پیش آنے کے کافی دیر بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔ دوسری جانب ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق ٹرین حادثہ سگنل سسٹم کی خرابی کے باعث پیش آیا، ولہار کے اسٹیشن ماسٹر نے اکبر بگٹی ایکسپریس کو مین لائن کا گرین سگنل دیا، اسٹیشن کا سگنل عملا لوپ لائن پر ہی رہا۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بریگ لگاکر پیچھے بھاگ گئے، ڈرائیور عبدالخالق اور اسسٹنٹ ڈرائیور فرمان الہیٰ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق مال گاڑی ولہار اسٹیشن صبح سوا 4 بجےکانٹا بدل کر لوپ لائن پر کھڑی کی گئی، اکبر بگٹی ایکسپریس ساڑھے 4 بجے پہنچی تو حادثے کا شکار ہوگئی۔
 
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہےکہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
 
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 2 چیلنجز درپیش ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخی بلند سطح یعنی ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، کچھ سال قبل ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو تھا، دوسرا بڑا چیلنج مالیاتی خسارہ ہے، قرضوں اور بجٹ خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا، ان دونوں مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔
 
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکرماہانہ ایک ارب ڈالر پر آگیا ہے، نئے بجٹ میں مالیاتی خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کیے گئے، وزیراعظم نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی، ہمیں مستقبل کیلئے پرامید رہنا چاہیے، صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
 
رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
 
رضا باقر نے مزید کہا کہ ہمیں برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے، ایکسچینج ریٹ سے برآمد کنندگان کو فائدہ ہوا تاہم یہ مستقل حل نہیں، جو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ان سے مدد کی ضرورت ہے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مثبت ہے، ہماری سمت درست ہے، منصفانہ ٹیکس سسٹم پر کام ہورہا ہے، ہمیں مل کر سخت محنت کرنی ہے۔
 
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجر کہتے ہیں کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی تمام شرائط مان جائیں گے، ہمیں کوئی ڈیڈلاک نہیں پیدا کرنا، ہمیں مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے،کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔
 
چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ کمپیوٹرائزشناختی کارڈ کی شرط ختم کریں،اس حوالے سے وزیراعظم کو اختیارہے کہ اگروہ کہیں گےتوختم کردیں گے۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کرنے کا جوازنہیں، ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے۔
 
انھوں نے کہا کہ مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہے، فرنٹ پر کوئی اور ہے، بیک پر کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں، بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن114 کے تحت نوٹس جاری ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا غربت مٹاؤ پروگرام پورے سندھ میں پھیل رہا ہے اور یہ قبائلی علاقوں گلگت بلتستان تک پھیلائیں گے۔
 
سکھر میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا لیکن پیپلز پارٹی نے کئی کامیاب پروگرام شروع کیے جس میں غربت مٹاؤ پروگرام سندھ کیلئے انقلابی منصوبہ ہے۔
 
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پروگرام کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے لوگ پاؤں پر کھڑے ہوئے۔
 
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے مستقبل کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا جبکہ خواتین کی معاشی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے نوجوانوں کو روزگار دیا۔

 

اسلام آباد : آل انجمن تاجران پاکستان نے 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

 

صدر انجمن تا جران کاشف چوہدری کہتے ہیں کہ اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو ملک کی ہر صنعت کو بند کر کے اس کی چابیاں ڈی چوک حکومت کے حوالے کریںگے کہ حکومت یہ نظام چلائے۔

آل پاکستان انجمن تا جر تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے نواحی علاقہ میں کیا جائیگا، تقریب سے وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔