منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کے خلاف دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 15 کے ہی مجموعے پر کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر سمیت 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کے باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کے مجموعے پر ہی ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹر ہینڈس کومب کو آؤٹ کردیا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں زخمی ہونے والے عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈس کومب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ وہ اس میچ میں بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے، کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ان کی ٹیم ایونٹ سے قبل ہی ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں راؤنڈ میچ کے علاوہ وارم اپ میچ میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں میں آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ایونٹ کی فیوریٹ بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

اسلام آباد: اپوزیشن نے ٹرین حادثوں پر وزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفے سمیت ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا۔
 
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ حادثوں پر استعفوں کی عمران خان نے بہت مثالیں دیں، اب اپنے وزیر سے استعفیٰ لیں گے؟
 
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس اور ٹرین حادثات نہ جانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا، کھڑی بوگیوں کو ملاکر نئی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔
 
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور عمران خان صرف پوائنٹ اسکورنگ کرر رہے ہیں، ملک بھی محکمہ ریلوےکی طرح چلایا جارہا ہے، مشرف کے زمانے میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کو تباہ کیا۔
 
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ تو نہیں لےسکتے، ریلوےکسی اُس شخص کودیں جس کے پاس وزارت کے لیے وقت ہو، وزیراعظم کو چاہیے وہ جعلی کارکردگی کی حوصلہ شکنی کریں۔
 
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کے حادثات اور اس میں ہلاکتوں میں اضافہ پریشان کن ہے، حادثے کے اسباب و محرکات سامنے لاکر ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔
 
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران نیازی شیخ رشید کو وزارت گالم گلوچ دے دیں، ریلوے کسی اور وزیر کو دیں، ‎خوشامدی نیازی ایکسپریس چلانے سے پہلےعوام کی جان کی حفاظت یقینی بنانے کا انتظام کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ ‎عمران نیازی اب استعفیٰ کیوں نہیں مانگتے؟ اب مغربی جمہوریت کا معیار بدل گیا یا یوٹرن لےلیا، 10 ماہ میں کسی حادثے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی،کس کی وجہ سے مزید حادثے ہو رہے ہیں۔
 
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ٹرین حادثے پر شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ اور ان کی گرفتاری کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
 
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہےکہ اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرانے کا ذمہ دار شیخ رشید کو سمجھتے ہیں، شیخ رشید احمد کے پاس اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔
 
قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ محکمہ ریلوے کی نااہلی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
 
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے بلوچستان کو حق دینے کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا ہے اور انہیں چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی ہے۔
 
ذرائع کا کہناہےکہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو (ن) لیگ کی طرف سے بھی چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 
واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس پر اپوزیشن کے 44 ارکان کے دستخط ہیں۔
 
اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے ممکنہ امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔
 
 
ممبئی : بھارت میں کیرالہ جیل کے ڈی جی پی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ اُن کا قتل کیا گیا تھا۔
 
کیرالا جیل کے ڈی جی پی رشی راج سنگھ کا کیرالہ کے اخبار میں لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے مضمون شائع ہوا۔
 
جس میں انہوں نے آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانسک سرجن کے مطابق اگر سری دیوی بہت زیادہ نشے میں بھی ہوتیں، تو تب بھی وہ باتھ ٹب میں موجود ایک فٹ گہرے پانی میں ڈوب کر نہیں مر سکتی تھی ، بغیر کسی کے زور دیئے ایک شخص کی ٹانگیں یا سرباتھ ٹب میں نہیں ڈوب سکتا ۔
 
یاد رہے اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کےشیخ زید روڈ پرواقع جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں ، جہاں وہ ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
 
یاد رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا، بعد میں یہ کہا گیا کہ ان کی موت واش روم میں گرنےکی وجہ سے ہوئی۔
 
 
متحدہ عرب امارات کے پبلک پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے معروف بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی لاش تین روز تک تحویل میں رکھنے کے بعد ٹھوس شواہد ، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کیں۔
 
دبئی پولیس کی جانب سے سری دیوی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نہیں بلکہ باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی، حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد : بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا، فواد چوہدری نے بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا۔
 
بھارت کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پر جشن منایا جا رہا ہے، کشمیری نوجوان بھارت کے ہارنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور پٹاخے پھوڑ کر اور نعرے لگا کر خوشیاں منائیں۔
 
دوسری جانب پاکستان میں بھی لوگ بھارت کی ورلڈ کپ سے چھٹی ہونے پر مسرت کا اظہارت کررہے ہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نت نئے انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں، پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔
 
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے اور وہ انہیں کڑوی کسیلی سنانے میں مصروف ہیں۔
 
اس کے علاوہ پاکستانی اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔
برمنگھم : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 
ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے لیے آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے برمنگھم میں شروع ہوگا۔
 
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں دو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 5 ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ سیمی فائنل میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 7 فائنلز میں صرف 2 مرتبہ شکست ہوئی۔
 
آسٹریلیا نے پہلی بار 1975 میں سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی اور دوسری بار 1987 میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی کی اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
 
واضح رہے کہ آج برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسری سیمی فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ جو بھی ٹیم میچ جیتے گی وہ 14 جولائی کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔
 
 
 
لندن/تہران :ایرانی ٹینکر پر قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز کی آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
 
خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع آبنائے ہرمز پر ایرانی فورسز نے برطانیہ کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے رائل نیوی شپ ناکام بنادیا۔
 
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سمندری حدود کے قریب آئل ٹینکر سے رکنے کےلیے کہا گیا لیکن برطانوی جنگی جہاز کی وارننگ کے بعد ایرانی کشتیوں نے قبضے کا ارادہ ترک کردیا۔
 
ایران نے دھمکی دی تھی کہ وہ گزشتہ ہفتے جبل الطارق میں ایرانی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کا جواب دے گا۔
 
پینٹاگون نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ وہ مذکورہ حملے سے متعلق رپورٹ موصول ہوچکی تھی لیکن وزارت دفاع نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
 
رپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی پانچ کشتیوں نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کی کوشش اس وقت کی جب وہ خلیجی پانیوں سے باہر جارہا تھا۔
 
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی جنگی جہاز نے آئل ٹینکر کی حفاظت کرتے ہوئے وارننگ جاری کہ جس کے بعد ایرانی کشتیاں بغیر کوئی فائر کیے واپس ہوگئیں تھیں۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی رائل مرین نے اپنے زیر قبضہ علاقے جبل الطارق میں ایران کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا تھا، جس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ایرانی آئل ٹینکر شام پر پابندیوں کے باوجود اسے آئل فراہم کررہا تھا۔
 
دوسری جانب ایرانی حکام نے برطانوی فورسز کے اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمارا جہاز نہیں چھوڑا گیا تو ایران برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرلے گا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران نے تہران میں موجود برطانوی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’رائل فورسز بحری قذاقوں کا کردار نبھا رہی ہے‘۔
 
ایرانی صدر حسن روحانی نے برطانوی آئل ٹینکر کی حفاظت کےلیے رائل نیوی کے جنگی جہاز کا استعمال کرنے پر برطانیہ کا مذاق اڑاتے ہوےبرطانوی حکومت کو ڈرا ہوا اور ناامید قرار دیا۔
 
 
 
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج نیاپاکستان ہاؤسنگ منصو بےکاسنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب سے عمران خان خطاب بھی کریں گے ، حکومت بےگھرلوگوں کیلئے50لاکھ مکان تعمیرکرے گی ، یہ منصوبہ حکومت کا سب سےاہم پروگرام ہے۔
 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیاپاکستان ہاؤسنگ منصو بےکاسنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے نواحی علاقے میں کیا جائےگا، جہاں وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے۔
 
یہ منصوبہ حکومت کا سب سےاہم پروگرام ہے، اس منصوبے سے گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، منصوبے سے معاشی عمل تیز، ہنر مندوں اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔
 
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر اجلاس میں کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی ذاتی رہائش گاہ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔
 
واضح رہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
 
گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔
لندن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق کوئی غلط فہی نہیں ہے، عمران خان صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
 
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق تمام افواہیں مسترد ہوگئیں، اب تو وائٹ ہاؤس نے بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کو لے کر قیاس آرائیاں کی گئیں، وزیراعظم 20کو امریکا جاکر صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، مہنگائی کیوں ہوئی، اس کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔
 
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ وزرا کی میٹنگ میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، کامن ویلتھ کی ابتدا سے پاکستان اس کاممبر ہے۔
 
بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا پشتون کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشتونوں نے آج لندن میں حب الوطنی کا بیج بویا ہے، تفریق ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے ارادے ناکام ہوں گے۔
 
 
 
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی قیادت میں سندھیوں، بلوچیوں، پنجابیوں اور پشتونوں کے ساتھ ساتھ بنگالیوں نے بھی حصہ لیا، انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں پر فخر ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ میں اپناوجود تسلیم کروایا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان سب چیزوں پر فوقیت رکھتا ہے۔