منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔

نیب نے مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ان (مریم نواز) کی ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ہے لہٰذا جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیا جائے,نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جولائی کو طلب کرلیا۔


یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

بعدازاں نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں گرفتار کرلیا گیا اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں گزارے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق نے نئی رپورٹ جاری کردی۔

جنیوا سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2018 میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کردیا گیا۔

 رپورٹ میں مئی 2018 سے لے کر اپریل 2019 تک کشمیر کے دونوں حصوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں 1990 کی پرتشدد پالیسی کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے بھارتی قابض فوج غیر قانونی حراست، تشدد اور دیگر جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی تیاری میں مقبوضہ کشمیر کی سول سوسائٹی خصوصی طور پر JKCCS نامی تنظیم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

گوگل کی جانب سے 2016 سے اپنے تیار کردہ اسمارٹ فونز پکسل متعارف کرائے جارہے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ اسے دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اپنی ڈیوائسز کو زیادہ نمایاں بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ گزشتہ سال پکسل 3 فون بھی اس کے 2 سال پرانے پکسل جیسے ڈیزائن سے لیس تھا جس میں بہت بڑے بیزل دیئے گئے ہیں جبکہ پکسل 3 ایکس ایل میں ایک بہت بڑا نوچ دیا گیا تھا۔ اب اس کے نئے پکسل 4 ایکس ایل کے خاکے لیک ہوکر سامنے آئے ہیں اور ان کودیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فرنٹ پر یہ فون دیکھنے میں پکسل تھری جیسا ہے جبکہ بیک پر رواں سال متعارف کرائے جانے والے آئی فون 11 کی نقل کی گئی ہے۔ گوگل پکسل فور سیریز اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر آن لیکس نامی ٹوئٹر صارف نے اس کے رینڈرز لیک کردیئے ہیں۔ ان لیکس کے مطابق پکسل 4 ایکس ایل میں 6.25 انچ ڈسپلے دیا جائے گا اور چونکہ اس میں بیزل کافی زیادہ ہیں تو یہ کافی بڑا فون محسوس ہوگا۔ گوگل نے بھی اپنے نئے فون کی جھلک خود جاری کی تھی، جن میں بیک پر کیمروں کے لیے چوکور خانہ سا بنا ہوا تھا۔ مگر پہلی بار اس سیریز میں بیک پر 2 یا اس سے زائد کیمرے دیئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال پکسل تھری ایکس ایل کے فرنٹ پر تو 2 کیمرے تھے مگر بیک پر ایک ہی کیمرا دیا گیا تھا۔ ویسے نئی لیک تصاویر سے تو عندیہ ملتا ہے کہ پکسل 4 ایکس ایل کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر منتقل کردیا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل رواں سال اکتوبر میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں جن میں ٹرو ٹون جیسا ڈسپلے اور جیسٹر کنٹرولز دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد: اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
 
حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔
 
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری سینیٹ کے آفس میں جمع کرائی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخظ کیے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کے ممبران کا اعتماد کھو چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر اعتماد نہیں رکھتے۔
 
اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرادی گئی ہے۔
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن)کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا

کرکٹ ورلڈکپ 2019 ءاختتام کی جانب گامزن ہے۔ ٹرافی کس ملک جائے گی،تین میچوں کے بعد فیصلہ ہو جائےگا۔ پہلےسیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجےمانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے 8،8 میچ کھیلے تھے۔جبکہ ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ بھارت نے 7 میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ نے 8 میچز میں 5 جیتے تھے اور 3 میں اسے شکست ہوئی تھی۔ 

ورلڈ کپ کا پہلاراؤنڈ بھارت نے پہلی اورنیوزی لینڈ نے چوتھی پوزیشن پر ختم کیا تھا۔

دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے اور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کےدرمیان ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد میں موجود معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے اور انھیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
 
منگل کو فردوس عاشق اعوان کو طبیعت خرابی کے باعث پمزکارڈیک سینٹر لایا گیا جہاں انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔
 
پمز اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق فردوس عاشق کی طبعیت اینٹی الرجی دوا کے ری ایکشن سے خراب ہوئی۔ دوا کے ری ایکشن پر فردوس عاشق اعوان نے سانس پھولنے کی شکایت کی۔شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز نے فردوس عاشق اعوان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، انھیں 24 گھنٹے اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا بھتیجا میڈیا نے ہی کہا تھا، میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، تنقید کرنے والوں کو روک تو نہیں سکتا۔ بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔
 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر بابر اعظم اور امام الحق نے ورلڈ کپ میں شرکت کو یادگار تجربہ قرار دیا۔
 
بابر اعظم نے بتایا کہ پہلا ورلڈکپ تھا اور کافی کچھ سیکھا ہے،کافی غلطیاں بھی ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وکٹ دیکھ کر پلان کرنا پڑتا ہے کہ کون سی ٹیم کھلانی ہے،اس حوالے سے کپتان اور کوچ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو کھلانا ہے یا نہیں۔
 
ون ڈاؤن بیٹسمین کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے،کھلاڑی صرف اپنا ہارڈ ورک کرتے ہیں۔
 
امام الحق نے کہا کہ انشاء اللہ غلطیوں سے سیکھوں گا، میرا مستقبل نہ میں بتاسکتا ہوں اور نہ آپ لوگ بتاسکتے ہیں، اللہ کی مرضی ہوگی تو ٹیم میں رہوں گا۔
 
اوپنر امام الحق نے کہا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے، باقی بورڈ کا کام ہے،جس طرح ہم ورلڈکپ کیلئے گئے تھے باقی ٹیمیں بھی آئیں تھیں،بدقسمتی سے پاکستان اچھا نہیں کھیل سکا، پہلے میچ کے بعد ٹیم کے کھلاڑی بہت افسردہ تھے۔
کراچی: ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے اخراج پر پاکستانی کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جب کہ کوچ مکی آرتھر کا بھی برقرار رہنا دشوار ہوگا،انھوں نے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کیلیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیے ہیں۔
 
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت جاری ہے، کوچ مکی آرتھر کی کرسی بھی خطرے میں ہے مگر انھوں نے عہدے پر برقرار رہنے کیلیے کوششیں شروع کر دی ہیں، کوچ نے گذشتہ روز لندن میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی و ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات کی اور گرین شرٹس کیلیے اپنے ’’کارنامے‘‘ گنوائے۔
 
انھوں نے ورلڈکپ2019کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا ملبہ کارکردگی نہیں بلکہ قسمت پر ڈال دیا، وہ پریس کانفرنس میں بھی نیٹ رن ریٹ کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنا چکے جبکہ ان کے خیال میں نیوزی لینڈ کی ٹیم خراب کھیل پیش کرنے کے باوجود فائنل فور میں شامل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے انھیں کسی قسم کی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے ہوئے فیصلہ کرکٹ کمیٹی پر چھوڑنے کا کہا جس کے سربراہ وسیم ہی ہیں، آرتھر کو بتایا گیاکہ نئے کوچ کیلیے اشتہار دیا جائے گا اور وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں،کوچ کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں اپنے دور کے حوالے سے پریذنٹیشن دیں گے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مکی آرتھر کو برقرار نہ رکھا گیا تو نیا کوچ بھی غیرملکی ہی ہوگا، ایم ڈی وسیم خان کسی پاکستانی کوچ کا تقرر نہیں چاہتے، ان کے مطابق فارن کوچ قومی کرکٹرز کو بہتر انداز میں سنبھال سکتا ہے اور اس کی بات سنی بھی جاتی ہے، وسیم خان سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ دونوں بھی غیرملکی کوچ کے ہی حق میں ہیں۔
 
اس پیش رفت سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے جو کوچ کا عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں، وہ ماضی میں اس حیثیت میں کامیاب بھی ثابت ہو چکے،انھوں نے حال ہی میں کرکٹ کمیٹی کی سربراہی ’’ نئی ذمہ داری‘‘ سنبھالنے کیلیے ہی چھوڑی تھی، ان کا دوسرا آپشن انضمام الحق کی جگہ چیف سلیکٹر بننا ہے مگر وہ پلیئنگ الیون کے انتخاب کا بھی حق چاہتے ہیں، اس دوڑ میں کئی دیگر سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
 
گوکہ محسن خان نے بظاہر خود کرکٹ کمیٹی چھوڑی مگر درحقیقت ان کو ہٹایا گیا تھا اس کی وجوہات متنازع بیانات بنے جس کی وجہ سے یہ کمیٹی بھی غیرفعال تھی، ان سے کہا گیا کہ نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مفادات کا ٹکراؤ نہ ہو اسی لیے ہٹا رہے ہیں۔
 
دوسری جانب اسی کمیٹی کی ممبر عروج ممتاز ویمنز سلیکشن کمیٹی کی بھی سربراہ ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ وسیم اکرم اور محسن خان کی آپس میںکبھی نہیں بنی، اب کوچ اور سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی کو ہی کرنا ہے، ایسے میں محسن کو ان کا ووٹ ملنا بظاہر ناممکن ہے۔
 
ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق کپتان مصباح الحق بھی کرکٹ کمیٹی سے خوش نہیں اور مستقبل میں اسے چھوڑ سکتے ہیں، اس حوالے سے ان کے ساتھ رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی،البتہ پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ مصباح بدستور کمیٹی میں شامل اور اسے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
 
 
بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور اداکارہ ماورہ حسین کے پسندیدہ ترین ہیں جس کا اظہار وہ اکثر و بیشتر کرتی رہتی ہیں۔ ماورہ حسین کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ رنبیر کے والدین کے ساتھ بھی اداکارہ کے تعلقات بےحد خوشگوار ہیں  
ماورہ نے رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے بھارت میں اپنے قیام کے دوران مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
 
اداکارہ نے نیتو سنگھ کی خوش اخلاقی اور زندہ دلی کو سراہتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک ایسی شخصیت کو سالگرہ مبارک جو دل سے سب سے زیادہ جوان (زندہ دل ) ہے۔ ان 5 سالوں میں جب سے میں آپ کو جانتی ہوں مجھےاتنا زیادہ پیار دینے کیلئے آپ کا شکریہ۔
 
ماورہ نے نیتو سنگھ کی خوشگوار اور صحت مند زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
انسٹا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں ماورہ اور نیتو سنگھ نے ایک جیسا بریسلٹ بھی پہن رکھا ہے جو کہ نیتو کی جانب سے ماورہ کیلئے تحفہ تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کا کام روکنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پراپرٹی مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اس کے مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی کے نئے ریٹس کا تعین رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک پراپرٹی کا لین دین جنوری میں جاری کیے گئے ریٹس پر ہو گا۔