منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: ڈاکٹرپنجوانی سینٹر برائے مالیکیولرمیڈیسن اورڈرگ ریسرچ(پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت پاکستان میں بچوں کے امراضِ قلب کے علاج کی صورتِ حال کے موضوع پر ایک لیکچر(آج)بدھ کوڈھائی بجے دوپہر ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے سیمینارروم میں منعقدہوگا۔
 
قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے شعبہ اطفال کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹرنجمہ پٹیل خطاب کریں گی، جس میں اساتذہ،صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات،محققین،این جی اوزکے نمائندگان اورعام شہری شرکت کرینگے ۔لیکچرکاانعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اورورچول ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہورہاہے 
لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نیب کی جانب سے پیشی کے سمن پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں سن سکو گے نہ سہہ سکو گے۔
 
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی روش نہ بدلی اور اداروں کیخلاف سخت بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
 
ٹوئٹر پر انہوں نے ن لیگی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونے سے متعلق ان سے رائے طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے باوجود گھبراہٹ میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ہے۔
 
 
 
میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہئے؟ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا پیش ہوکر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہئے،۔
 
 
انہوں نے نیب کو دھمکی دینے کے انداز میں کہا کہ” بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکو گے، یہ نہ ہو کہ سر پیٹتے رہ جاﺅ!“۔
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔
 
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم اسٹیٹ بینک میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے اور پہلی قسط کی مالیت اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی شکل میں 716 ملین ڈالر بنتی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
 
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کو یہ رقم 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کی جائے گی۔
 
آئی ایم ایف نے قرض کے عوض پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستانی صارفین سے 150 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں 10 کھرب سے زیادہ کے ٹیکس بھی لگائے گئے ہیں۔
سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے، بلاول بھٹو صوبائی وزیر اویس شاہ کی رہایش گاہ پر قیام کریں گے۔
 
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سکھر پہنچ گئے، جہاں وہ کل ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ان کا سکھر کا دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔
 
اس دوران بلاول بھٹو سے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ اور دیگر رہنما ملاقاتیں کریں گے جب کہ بلاول بھٹو پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
 
تین روزہ دورے کے دوران سکھر اور گھوٹکی میں مختلف پروگراموں میں پی پی چیئرمین کی شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہے۔
 
دریں اثنا، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
 
پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے ہم دردی و یک جہتی کا بھی اظہار کیا۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کیے جانے پر کہا تھا کہ اجلاس منسوخ کرنا پارلیمنٹ پر اندر سے حملے کے مترادف ہے۔
 
اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی ضرورت نہیں، جن سانپوں کو دودھ پلا کر پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے۔
 
یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہی، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، مریم نواز نے بے نظیر کی طرح بڑی لیڈر بننے کی خواہش میں اپنے والد کو ہی جیل بھجوادیا۔
 
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو دشمن ملک کی ضرورت نہیں، سانپ پالے تھے جن کو دودھ پلایا تھا اب ان سیاسی سانپوں کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے،
 
 
انہوں نے چیلنج کیا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹاسکے گی، فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ چیئرمین کو ہٹانا جمہوری طریقہ ہوگا، میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ جمہوری طریقے سے موجود رہیں گے۔
 
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو چھوڑ دیا گیا تو باقیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے، روٹی چوری کرنے پر بھی لوگوں کو قید کردیا جاتاہے اب ایسا نہیں چلے گا۔
 
 
 
 
کراچی: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچیں گے، وہ گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
 
وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، اس دوران انہیں گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
 
وزیراعظم ارکان اسمبلی کے علاوہ صنعت کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دریں اثنا انہیں کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
 
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پانچ جولائی کو اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں گورنر سندھ نے کے فور سمیت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔
 
اسی ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وزیراعظم کو دورہ کراچی کی دعوت دی، جس پر انہوں دعوت قبول کرتے ہوئے آج شہرقائد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔
 
خیال رہے کہ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے وزیراعظم 42.5بلین اور5ارب روپے علیحدہ دیں گے، موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے۔
 
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، وزیر اعظم نے کاروباری طبقے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
 
واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا۔ منشیات، اغوا اور اسمگلنگ دہشت گردوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔
 
سلامتی کونسل میں منظم جرائم اور دہشت گردی میں ان کے کردار پر مباحثہ ہوا۔ مباحثے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ منظم جرائم اور دہشت گردی کا اشتراک روکنے پر عالمی کوشش ضروری ہے۔
 
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا۔ منشیات، اغوا اور اسمگلنگ دہشت گردوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔ عالمی برادری کو خطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ معلومات اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے سے منظم جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔
 
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتی ہے۔
 
انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیئے اور اسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیئے۔
 
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پر عملدر آمد نہ ہونا ہے، تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیئے
امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے اب چاند پر انسان بردار مشن میں خاتون کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
ناسا نے منصوبہ بنایا ہے کہ 2024 میں وہ انسان بردار جو مشن چاند پر بھیجے گا اس میں خاتون شامل ہوں گی۔
 
یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انسان بردار خلائی مشن جب 1969 میں چاند کی پر بھیجا تھا تو اس کا نام ’اپولو‘ رکھا تھا۔ قدیم یونانی تاریخ اور عقیدے کے مطابق اپولو دراصل روشنی اور موسیقی کے خدا کا نام ہے۔
 
ناسا اب جو انسان بردار خلائی مشن چاند پر بھیجے گا اس کا نام ’آرٹیمس‘ تجویز کیا گیا ہے جو یونانی عقیدے کے مطابق اپولو کی سگی بہن کا نام ہے۔
 
چاند کی ملاقات اب کس خاتون سے یہ ہوگی اس بات کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے لیکن کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے میں کام کرنے والی 12 خواتین میں سے کسی ایک کے حصے میں یہ خوش نصیبی آئے گی۔
 
چاند پر جانے والی خواتین امیدواران ماضی میں ڈاکٹر، سائنس دان اور یا پھر پائلٹ رہ چکی ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق 12 خواتین میں سے فوجی پائلٹ اين مکلين، انٹرنيشنل اسپيس اسٹيشن ميں ذمہ داریاں انجام دینے والی کرسٹينا کوک، ناسا میں موجود خلا باز جيسيکا مائر اور سابقہ ایئر فورس پائلٹ نکول مين زیادہ نمایاں ہیں۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 52 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی آزادی کی تحریک میں عملی طور اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کے مشن پر اُن کے ساتھ رہیں۔

قائداعظم کے ساتھ طویل رفاقت کے باعث محترمہ فاطمہ جناح کے مزاج اور برتاؤ میں قائداعظم سے کافی مماثلت پائی جاتی تھی۔

تحریک پاکستان میں مادر ملت محترم فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،آپ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لیے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کا کام لیا، آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔

مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔

انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔

فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔

سابق صدر ایوب خان نے نے جب 1965 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا تاہم وہ سرخرو نا ہو پائیں۔ 

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں

چیئر مین ایف بی آر نے مہنگائی کی اصل وجہ بتادیفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ ڈالر اور مڈل میں ہے۔ ہم نے ملکی تاریخ کا پہلا ٹیکس فری بجٹ دیا۔ بجٹ میں چینی کے سوا کسی چیز پرکوئی ٹیکس لگایا نہ سیلز ٹیکس بڑھایا اور اگر کوئی شخص بتا دے کہ نیا ٹیکس لگایاہے ابھی واپس لے لوں گا۔
 
انکا مزید کہنا تھا کہ کسی تاجر کا درآمدی مال کا کنٹینر کھلے گا نہ وضاحت لئے بغیر اکاؤنٹس منجمد کریں گے‘مویشی منڈی میں قربانی کےجانوروں پرٹیکس لگانے کی باتیں افواہ ہیں ، کسی جج، جنرل یاممبرایف بی آرکا ڈیٹا نہیں چھوڑا،شناختی کارڈ پر مزاحمت کیوں یہ کوئی نئی بات نہیں‘مہنگائی کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اورمڈل مین کا کردارہے‘ اسمگلنگ ، انڈر انوائسنگ اور افغان ٹریڈ کا غلط استعمال بہتر کیے بغیر سسٹم ٹھیک نہیں ہوسکتا‘صنعتکاروں تاجروں کی مشاورت سے بہتر حل نکالیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایف بی آر کے ریجنل دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
 
چیئرمین ایف بی آر شبر رضا زیدی کا کہناتھا کہ ٹیکس جمع کرنے کے لئے حکومت خاموشی سے 18 یا 19 فیصد سیلز ٹیکس عائدکرسکتی تھی لیکن ہمارا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنانہیں ہے‘سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم نہیں کی جائے گی ، وزیراعظم نے جو نیا ایف بی آر بنانے کی بات کی تھی وہ دراصل سارے ٹیکس نظام کی آٹومیشن ہے‘شناختی کارڈ لازمی قرار دینے کی مخالفت کرنے والے دراصل خود کو رجسٹرڈ نہیں کروانا چاہتے، مڈل مین ٹیکس نیٹ میں نہیں ہے اسے اب ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا،کہیں پر کوئی ہڑتال نہیں ہے،اگر ہے تو وہ عارضی ہے‘3 لاکھ 41 ہزار صنعتی صارفین میں سے صرف16 ہزار سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں شبر زیدی نے حالیہ بجٹ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنے کیلئے تمام شعبوں کے نمائندہ افراد پرمشتمل کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اخبار کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں صنعتکاروں اور تاجروں کے ڈھائی گھنٹے تک تحفظات سنے۔
 
انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان اپنی صنعتیں چلائیں شناختی کارڈ والے مسئلے کو وقتی طور پر مؤخر کیا جا سکتا ہے۔چھوٹے ٹریڈرز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت اُن کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لا رہی ہے،20جون سے ری فنڈ کیلئے 38ارب کے پر میسری نوٹ جاری کر دئیے گئے ہیں ، آئندہ سے برآمدی تاجروں کے ری فنڈ کلیم مؤخر نہیں کئے جائیں گے‘لیکویڈیٹی مسائل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں از خود فیصلہ نہیں کر سکتے تاہم انہوں نے برآمد کنندگان سے کہا کہ وہ اسلام آباد آجائیں تاکہ اس مسئلہ پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بات کی جا سکے۔ ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جو اس سکیم کے آخری روز ایف بی آر کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے فائدہ نہیں اٹھا سکے وہ اداشدہ رقم نہ نکلوائیں اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔