منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لندن : پاک بھارت میچ کے بعد بھارت سری لنکا میچ کے دوران بھارتیوں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ہوا میں "مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو" اور "مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرو" کے بینرز ہوا میں لہرانے لگے۔
 
 
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی دو مختلف ویڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہفتہ کے روز ہیڈنگلے لیڈز کے گراونڈ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلی اننگز کے دوران ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نعرے لگنا شروع ہوگئے۔
 
اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے وضاحتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے۔
 
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، جج صاحب مظلوم ہیں، بار بار دباؤ ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی۔
 
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے لوگوں نے جج صاحب کو رشوت کی پیشکش اور دھمکیاں دیں تو ٹرائل میں کیوں نہیں بتایا؟۔
 
 
مریم نواز کے الزامات کے بعد جج ارشد ملک کا بیان سامنے آگیا
 
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ویڈیو کو جس فورم پر لے جانا چاہیں لے جائیں۔
 
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ناصر بٹ نامی شخص سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نواز شریف کو دی جانے والی سزا میں دباؤ کا ذکر کر رہے ہیں۔
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بطور کپتان پرفارمنس سے مطمئن ہوں، کپتانی پر قائم رکھنے کے میرے فیصلے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ نےکرنا ہے،کرکٹ ٹیم کا کپتان بورڈ نے بنایا تھا اور وہ ہی فیصلہ کرینگے کہ کیا کرنا ہے،بھارت کیخلاف میچ کے بعد بہت سے واقعات ہوئے جن کی رپورٹ کی۔
 
کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے لیکن انگلینڈ کیخلاف اچھا کم بیک کیا۔
 
سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف اچھا نہیں کھیلے، بھارت کیخلاف میچ کے بعد کا ہفتہ بہت سخت تھا،اس کے بعد پوری ٹیم کو بٹھا کرمیٹنگ کی اور سب نے اپنی اپنی رائے دی۔
 
سرفراز احمد نے بتایا کہ ورلڈکپ کے آخری 4 میچز میں ٹیم نے جس طرح کم بیک کیا وہ شاندارتھا،ٹیم میں شامل جونیئر،سینئرز تمام کرکٹرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کوچنگ اسٹاف نے بہت محنت کی۔
 
سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ پہلے ہی میچ میں رن ریٹ بہت زیادہ گرگیا تھا،ٹیم نے کوشش کی تھی کہ جہاں موقع ملے اچھی طرح سے میچ جیتیں۔ کپتان نے تسلیم کیا کہ جب آپ برا کھیلتے ہیں تو تنقید ضرور ہوتی ہے، مانتے ہیں کہ پہلے 5 میچز میں بہت برا کھیلے، ہمیں بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا سب کو ہوتا ہے۔

تھرپارکر: غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 6 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث 6 بچے انتقال کرگئے جن میں نومولود سے لے کر 3 ماہ تک کی عمر کے بچے شامل ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جولائی کے 2 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 8 اور رواں سال میں 422 ہو گئی ہے۔

واشنگٹن /دبئی : خلیجی ملکوں میں طبل جنگ بجنے کے خطرات اور امریکا ایران محاذ آرائی کے جلو میں امریکا میں تیار کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات ازسر نو استوار کیے جا رہے ہیں۔
 
واشنگٹن میں دفاع جمہوریت آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں کشیدگی ایران اور القاعدہ کو ایک دوسرے کے مزید قریب کرنے کا موجب بن سکتی ہے۔ ایران خطے میں اپنے مقاصد کے لیے انتہا پسند مذہبی تنظیموں کے ساتھ روابط بڑھا سکتا ہے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران اور القاعدہ کے باہمی مفادات میں شدت پسند گروپ کشیدگی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، یہ بھی امکان موجود ہے کہ القاعدہ کی جگہ داعش لے سکتی ہے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور القاعدہ کے درمیان تعاون اور تعلقات سنہ 1990 ءکے عشرے سے بتائے جاتے ہیں، نائن الیون کے حملوں کے بعد القاعدہ کی قیادت جن میں اسامہ بن لادن کے دو صاحب زادے حمزہ اور سعد بھی شامل تھے نے ایران میں پناہ حاصل کی۔
 
غیر ملکی میڈیا کہنا تھا کہ 2003ء میں امریکا کے عراق پر حملے کے دوران ایران نے انتہا پسند گروپوں کی مدد کی، ان میں القاعدہ بھی شامل تھی جس نے ایران کی مدد سے عراق میں امریکی فوج پر حملے کیے۔
 
القاعدہ اور ایران کےدرمیان تعلقات کی گواہی بہت سے لوگ دیتے ہیں۔ ایران اپنی جنگوں میں اسلحہ اور رقوم کے ذریعے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے شدت پسند گروپوں کو استعمال کرتا رہا ہے۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ پلاسٹک کی بوتل اور شیشے کی بوتل میں مختلف ہوتا ہے؟ ایسا کیوں ہے ؟ اس کے پیچھے ایک سائنسی وجہ ہے آئیے آپ کو بتائیں۔

سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آیا سافٹ ڈرنک کو شیشے کی بوتل میں پیک کریں یا پلاسٹک میں، اس کو بنانے کے ترکیب میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

سافٹ ڈرنک کے ذائقے میں تبدیلی کی سائنسی وجہ پیکینگ ہوسکتی ہے، بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو کہ اس فرق کو محسوس کرتے ہیں کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ بہ نسبت شیشےکی بوتل میں زیادہ اچھا ہوتا ہے۔

پلاسٹک کے اندر یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرتا ہے جبکہ شیشہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔

اس کا یہ مطلب ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں سافٹ ڈرنکس کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جلدی نکل جاتی ہے اور شیشے کی بوتل میں سافٹ ڈرنک میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ دیر تک رہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شیشے کی بوتل میں موجود سافٹ ڈرنک کا ذائقہ زیادہ بہتر ہوتا ہے اور یہ تازہ رہتی ہے جب کہ پلاسٹک میں سافٹ ڈرنک کا ذائقہ اتنا بہتر نہیں ہوتا جتنا کہ شیشے کی بوتل میں ہوتا ہے۔

صنعاء : یمن کے عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ غیر معمولی نوعیت کی چڑھائی کے سلسلے میں بہت تیزی سے مورچے قائم کیے جا رہے ہیں۔
 
یمن کے الحدیدہ شہر میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی کمیٹی’ آر سی سی‘ میں شامل حکومتی کمیٹی نے الزام عاید کیا ہے کہ یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں باغی حوثی ملیشیا نے رہائشی عمارتوں میں میں مورچہ بندی کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت باغی ملیشیا کی جانب سے وسیع پیمانے پر تین حملوں میں ناکامی کے بعد سامنے آئی ہے۔آئینی حکومت کی طرف سے قائم کردہ ٹیم کے سربراہ میجر جنرل صغیرحمود عزیز نے اقوام متحدہ کے عہدیدار جنرل مائیکل لولسیگارڈ سے حوثی ملیشیا کی جانب سے گھروں کو مورچوں میں تبدیل کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
 
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یمنی مشترکہ مزاحمت کے زیر انتظام عسکری میڈیا نے الحدیدہ میں الخمسین اسٹریٹ کے نزدیک رہائشی عمارتوں میں حوثی عناصر کی جانب سے مورچے قائم کرنے کی کارروائی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
 
عسکری ذرائع کے مطابق غیر معمولی نوعیت کی چڑھائی کے سلسلے میں بہت تیزی سے مورچے قائم کیے جا رہے ہیں، اس دوران باغیوں کی جانب سے فائرنگ، گولہ باری اور دراندازی کی کوششوں کے علاوہ آزاد کرائے جانے والے رہائشی علاقوں میں وسیع پیمانے پر حملوں اور پیش قدمی کی سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔
 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحدیدہ شہر میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں اور محلوں میں رہائشی علاقوں پر بھاری گولہ باری کر رہی ہے، ملیشیا نے دسمبر میں دستخط کیے گئے سویڈن معاہدے پر عمل درامد سے بھی انکار کر دیا ہے۔
 
اس سے قبل عسکری ذرائع نے خبردار کیا تھا کہ مغربی ساحل کے محاذوں پر اور الحدیدہ شہر کے اندر مسلح جتّھے نقل و حرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کے باہر سے کُمک بھی منگوائی جا رہی ہے۔
 
عسکری ذرائع کے مطابق ادھر اقوام متحدہ الحدیدہ کے حوالے سے سویڈن معاہدے پر عمل درامد میں پیش رفت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اس میں الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہوں سے حوثی ملیشیا کا انخلا شامل ہے۔
کراچی : صوبائی وزیر رسد و قیمت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا، متعلقہ افسران مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
 
سندھ حکومت نے دودھ کی قیمتوں میں دس روپے اضافہ مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر رسد و قیمت محمد اسماعیل راہو نے یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا، قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور پرائز مجسٹریٹس کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈیری فارمز کے ساتھ بات کی جائے گی، ان کے جو بھی مسائل ہیں بیٹھ کے حل کریں گے۔
 
وزیر رسد و قیمت نے مزید کہا کہ ڈیری فارمزایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر دودھ کی قیمت میں اضافہ کیسے کیا۔
 
 
اسماعیل راہو نے ہدایت کی کہ کمشنر کراچی ڈیری فارمز کے عہدیداران کو طلب کریں اور دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس کروائیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجٹ کے بعد مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ کمر توڑ مہنگائی میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا،
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔
 
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فاٹا قومی دھارے میں آیا تب بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کوقتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔
 
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیے جہاں ایڈز پھیل چکا، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کر دیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کوکراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔
 
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔
دور حاضر میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اسمارٹ فون استعمال نہ کرتا ہو اور بالخصوص اپنے بسترپر لیٹ کر اس کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کا عمل آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔
 
کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
 
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔
 
تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔
 
یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یادداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت بھی ناقص ہوسکتی ہے۔
 
کم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
 
کسی بھی چیز کے استعمال کے لیے اعتدال پہلی شرط ہوتی ہے اس لیے موبائل کے استعمال کے معاملے میں بھی توازن کے بگڑ جانے سے معاملہ گڑبڑ ہوجاتا ہے۔