منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، تاہم محکمہ داخلہ کے نمائندے نے لاہور ہائیکورٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عدنان ملاقات کے بعد سیاسی بیان نہ دیں۔
 
قائم قام چیف جسٹس مامون الرشید نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ کسی قیدی سے ملاقاتوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
 
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی طبیعت سے متعلق افواہیں پھیلاتے ہیں۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ باقی قیدیوں کی نسبت نواز شریف کو زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 
سرکاری وکیل نے کہا ڈاکٹروں کا پورا بورڈ نوازشریف کی صحت کے معاملات کو دیکھتا ہے، ہر آٹھ گھنٹے بعد کارڈیالوجسٹ میاں نوازشریف کامعائنہ کرتا ہے، جس پر وکیل مریم نواز کا کہنا تھا ڈاکٹر عدنان پچیس سال سے نوازشریف کے ذاتی معالج ہیں، ڈاکٹر عدنان کو ان سے ملنے نہیں دیاجا رہا تو سرکاری وکیل نے کہا اہل خانہ مسلسل ملاقاتیں کررہے ہیں ان ہر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، ڈاکٹر عدنان نوازشریف سے ملنے کے بعد سیاسی بیان بازی کرتے ہیں۔
 
عدالت نے کہا ڈاکٹر عدنان جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہفتے میں دو بار نواز شریف کا چیک اپ کر سکیں گے، اگر ڈاکٹر عدنان کوالیفائیڈ ہیں، تو ان کو علاج کیلئے جیل بھیجنے میں کیا مسئلہ ہے؟۔ جس پر حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ڈاکٹر عدنان ملاقات کے بعد سیاسی بیان نہ دیں۔
 
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو جیل میں ملاقات اور چیک اپ کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معالج چیک اپ کے بعد میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کریں گے۔
 
واضح رہے کہ عدالت نے مریم نوازکو درخواست میں ترمیم کرنے اور ڈاکٹر عدنان کو فریق بنانے کی اجازت دی تھی اور دلائل کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہوم سیکریٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا تھا۔
 
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل مینول اور قانون قیدیوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور کسی سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ کسی قیدی سے ملاقاتوں پر پابندی یا قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔
 
وکیل نے کہا حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نوازشریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں۔ نوازشریف کے ذاتی معالج کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ استدعا ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔
لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب اقراء عزیز اور یاسرحسین کیلئے ہمیشہ یادگار رہے گی کیونکہ یاسر کی جانب سے باضابطہ شادی کے پروپوزل کے علاوہ اقراء نے رواں سال ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا ‘‘ کیلئے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔
 
سوشل میڈیا پر اقراء نے اپنی پوسٹ میں تقریب اور ایک ہی دفعہ میں 2 ایوارڈز لینے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ایوارڈ تمام محنتی خواتین کے نام کیے۔
 
انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں اقراء عزیز نے ایوارڈ سے لے کر مختلف پرفارمنسز تک اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر لکس اسٹائل ایوارڈ منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں ایمانداری سے کام لوں تو یہ ایوارڈزحاصل کرنا کسی خواب کی تعبیر سے بھی زیادہ تھا۔ کیونکہ میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ایک ایوارڈ ضرور حاصل کروں اسی لیےایک ہی رات میں دو لکس ایوارڈز حاصل کرنا بہت بڑی بات ہے۔
 
 
ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اقراء نے اس ڈرامے میں نبھائے جانے والے کرداراجیہ نزاکت علی سے متعلق لکھا کہ مختلف ہونے کے باعث یہ کردار میرے لیے مشکل تھا۔ وہ جدیدیت پسند ہونے کے علاوہ روایتی اور ایک ہی وقت میں زندہ دل اور جذباتی بھی تھی۔
اقراء کے مطابق ان دنوں آپ کو اجیہ نزاکت جیسا کردار نبھانے کا موقع مشکل سے ہی ملتا ہے۔ میں اس ایوارڈ کو ان تمام خواتین کے نام کرنا چاہوں گی جو سخت محنت کر رہی ہیں۔ آپ سب کے پیار اور حمایت کا بہت شکریہ۔
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس صرف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلانے کی ہدایت کردی، ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوں گے۔ پابندی کا اطلاق پی اے سی اور پارلیمانی کمیٹیوں پر نہیں ہوگا۔ اسپیکر کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے شریک ہونا تھا جب کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ ہونے کے بعد آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر ہوگیا۔
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں خاندانی ذرائع نے ذہین طاہرہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، وہ گزشتہ 2 ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
 
گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اداکارہ ذہین طاہرہ کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔
 
ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ سینئر ترین اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں۔
 
ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، انہوں نے ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا، مرحومہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
 
بہروز سبزواری نے بتایا کہ مرحومہ کی صاحبزادی کینسر کی مریضہ ہیں، ذہین طاہرہ ڈراموں میں کام کر کے ملنے والے معاوضے سے اپنی بیٹی کا علاج کراتی تھیں۔

صوبائی حکومت نے بالآخر چار سال بعد سندھ کے7 تعلیمی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹریز بورڈ کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے اور سندھ کی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کی تقرری تحریری ٹیسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی، تحریری ٹیسٹ 28 جولائی کو آئی بی اے مین کیپس (کراچی یونیورسٹی) میں11بجے ہوگا۔

یہ ٹیسٹ تلاش کمیٹی کے تحت آئی بی اے لے گا جس کا دورانیہ 90 منٹس پر محیط ہوگا اور ٹیسٹ کے سوالات ایم سی کیوز ہوں گے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کی جانب سے امیدواروں کو ٹیسٹ کے حوالے سے خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا جو تلاش کمیٹی لے گی، ناظم امتحانات اور سیکرٹریز بورڈ کے عہدوں کے لئے ساڑھے چار سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ناظم امتحانات اور سیکرٹریز بورڈ کی بھرتیاں موجودہ صوبائی سیکرٹری بورڈز و جامعات ریاض الدین کر پائیں گے یا نیا سیکرٹری کرے گا کیونکہ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری سندھ کو بھی محکمہ کے حوالے سے شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

جامعہ کراچی : بی کام سال اول ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا

امتحانات میں 10229 طلباوطالبات شریک ہوئے،1826 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 8403 طلبہ ناکام قرارپائے۔

کامیاب طلبہ کا تناسب 17.85 فیصدرہا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔
 
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، لہذا ن لیگ کے ہتھکنڈوں اور اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پردباوٴ ڈالتی رہی ہے، لیکن یہ نیا پاکستان ہے اور اب ایسا نہیں چلے گا، اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوسکے گا اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہیے، عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔
 
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ جج نے دباؤ میں سزا کا فیصلہ دیا جس کے لیے ان کی غیر اخلاقی ویڈیو سے انہیں بلیک میل بھی کیا گیا۔
اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہواوے نے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
ہواوے کے بانی رین زین فائی کےمطابق کمپنی اپنا آپریٹنگ سسٹم ہونگ مینگ متعارف کروائے گی جو کہ اینڈرائیڈ کے مقابلے 60 فیصد تیز اور صرف موبائل فونز کے لیے مخصوص نہیں ہے۔
 
ہواوے کمپنی کا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ راﺅٹرز، معلومات محفوظ کرنے والے مراکز اور خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکے گا۔
 
رین زین فائی کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کو باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل ہواوے کو اپنا ایپ اسٹور بنانا ہوگا جو تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
 
ٹیکنالوجی مصنوعات تیار کرنے والی چینی کمپنی کا کہنا تھا کہ ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم کو مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوگا کیوں کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پہلے سے بازار میں دستیاب ہیں اور ان کو اچھی ڈویلپر سپورٹ حاصل ہے۔
 
چینی کمپنی کا نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ابتدائی طور پر چین میں متعارف کرایا جائے گا اور 2020 میں دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ رواں برس گوگل نے ہواوے کے نئے ڈیزائنز پر اینڈرائیڈ کی کچھ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی، ٹرمپ انتظامیہ نے ہواوے کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا جن سے امریکی فرمز لائسنس کے بغیر کاروبار نہیں کر سکیں گی تاہم اب امریکی پابندیاں نرم ہونے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔۔
احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کو 22 جولائی تک دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوئے۔
 
انور مجید کی عدم منتقلی پر سیکرٹری داخلہ سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر عدالت میں پیش ہوئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم کی عدم منتقلی پر شوکاز کا تحریری جواب جمع کرایا جبکہ نیب نے 3 ملزمان کی درخواست بریت پر جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔
 
عدالت پیشی کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور خواتین پولیس اہلکاروں پر برہم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں عدالت سے بھاگ کر کہاں جاؤں گی؟ آپ یہاں سے اُٹھیں اور سسی پلیجو کو بیٹھنے دیں۔ فریال تالپور کے کہنے پر خاتون پولیس اہلکار نشست سے اُٹھ گئی۔