منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی کرکٹرز رات گئے الگ الگ پروازوں کے ذریعے لندن سے پاکستان پہنچے جس کے بعد وہ نجی گاڑیوں میں ائیرپورٹ سے اپنے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حسنین کراچی پہنچے جب کہ بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے لیے خصوصی طور پر کوئی موجود نہیں تھا البتہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں موجود کچھ افراد  نے کپتان سرفراز کے ساتھ سیلفیز لیں۔

اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس نے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں لیے رکھا تھا۔

ائیرپورٹ پر میڈیا نمائندوں نے سرفراز سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے تاہم آج دوپہر وہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

شاداب خان اور عماد وسیم کل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور شعیب ملک فی الحال انگلینڈ میں ہی مزید کچھ روز قیام کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا جائیں گے۔

اسلام آباد: پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مریم نوازنے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کی جسے نشر کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق پیمرا نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے براہ راست نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازکی عدلیہ،ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنس براہ راست دکھائی گئی۔
 
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسی پریس کانفرنس کو ٹی وی پر نشر کرنا پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
 
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو آڈیو ٹیپ پیش کی تھی جس پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، یہ دراصل ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش ہے، ویڈیو کو دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصلی ہے یا ٹیمپرڈ، اس ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا۔
 
 
علاوہ ازیں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ متنازع ویڈیو سامنے لانے کا اب کوئی فائدہ نہیں، ناصر بٹ نے جو کچھ کیا وہ توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

قومی کرکٹرز وطن واپسی کے لیے لندن کے ہوٹل سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ الگ الگ پروازوں کے ذریعے آج شب پاکستان پہنچیں گے۔ 

کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی جب کہ بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ 

اوپننگ بلے باز فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی اور حارث سہیل بھی وطن واپس آنے والوں میں شامل ہیں۔ 

فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور شعیب ملک فی الحال انگلینڈ میں ہی مزید کچھ روز قیام کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا جائیں گے۔

۔

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا انتظام واپس سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
 
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت موجودہ مالی حالات کے باعث کراچی کے تین اسپتالوں کا انتظام نہیں چلا سکتی جن میں جناح اسپتال، ادارہ برائے امراض قلب اور ادارہ امراض اطفال شامل ہیں۔
 
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس کے مطابق وفاقی حکومت مذکورہ اسپتالوں کے امور صوبائی حکومت کو دینے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔
 
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 جنوری کو کراچی کے جناح اسپتال، ادارہ برائے امراض قلب اور ادارہ امراض اطفال کو وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
 
اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے ماتحت چلنے والے تینوں اسپتالوں کو صوبے کے حوالے کیا گیا تھا جس کے خلاف اسپتال کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
لارڈز: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
 
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
 
انیس سالہ نوجوان بولر نے کینیا کے کولنس ابویا کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 2003 کے ورلڈکپ میں 21 سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کر کے بنایا تھا۔
 
شاہین آفریدی نے حالیہ ورلڈکپ کے 5 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی نوجوان فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
 
شاہین آفریدی سے قبل پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین بولر تھے، عبدالرزاق نے 1999 کے ورلڈکپ میں 13 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
 
اس کے علاوہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ کے ایک میچ میں بہترین بولنگ کرنے والے بولر بھی بن گئے، انہوں نے میچ میں 35 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
 
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔
 
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 تھی جو 20 سالوں کے دوران شدید ترین زلزلہ تھا جب کہ زلزلے کا تسلسل ہفتے کے روز بھی برقرار رہا اور کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز رج کریسٹ شہر کے قریب اور لاس اینجلس کے شمال مشرق سے 240 کلو میٹر پر تھا۔
 
زلزلہ پیما مرکز کے حکام نے مزید زلزے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ زلزلے کا تسلسل ہے جو جاری رہے گا۔
 
حکام کا کہنا تھا کہ عموماً ہر زلزلہ دیگر زلزلوں کو پیدا کرتا ہے اس لیے آئندہ ہفتوں میں اسی طرح کے یا اس بڑے زلزلے کا 10 فیصد تک خدشہ تھا۔
 
حکام نے مزید کہا کہ دیگر فالٹ لائنز کے زلزلے سے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں تھا۔
 
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لاس ویگا کے پڑوس میں ناواڈا اور میکسیکو کے بارڈر پر بھی زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔
 
کیلی فورنیا کے گورنر نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور وفاق کی طرف سے امداد کی درخواست کی ہے۔
 
شدید زلزلے سے کیلی فورنیا میں آگ بھی بھڑک اٹھی ہے جب کہ ریاست بھر میں ایمرجنسی سروسز بھی جاری ہیں۔
 
رج کریسٹ کے میئر کا کہنا تھا کہ شہر میں آگ، کیس لیکج کے واقعات رونما ہوئے ہیں جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں۔
 
پولیس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جب کہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے سے گزشتہ روز سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی اور گیس لیکج کے معاملات پر قابو پایا جارہا ہے۔
 
حکام کا کہنا ہےکہ کیلی فورنیا میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک جانی و مالی نقصان سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

اسلام آباد: روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

زرائع کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دیدی، وزیراعظم نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ستمبر میں روس جانے کا امکان ہے جہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔

لاہور: سرفراز احمد نے نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو ورلڈکپ کا حاصل قرار دیدیا۔

ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شروع میں ٹیم کمبی نیشن موثر نہیں رہا، ہم نے بھارت سے میچ میں ناکامی کے بعد بہتر حکمت عملی سے اچھی کرکٹ کھیلی،تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم بیک کیا لیکن بدقسمتی سے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی نہیں کر سکے، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھاری مارجن سے شکست مہنگی پڑ گئی۔

انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے میچ میں امام الحق، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجموعی طور پر بھی نوجوان کرکٹرز نے ورلڈکپ میں گہرا اثر چھوڑا جو پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خوش آئند چیز ہے۔

 کپتان نے مزید کہا کہ پہلے بھی بات ہوتی رہی ہے، اب وطن واپسی پر سب مل کر بیٹھیں گے اور ٹیم کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، میں ٹورنامنٹ کے دوران اچھے برے وقت میں سپورٹ کرنے والے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ہدف قابل حصول تھا لیکن دیگر بیٹسمین شکیب الحسن کا ساتھ نہیں دے سکے، سینئر آل راؤنڈر نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مورال بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ مستفیض الرحمان کی فارم بھی بنگلادیشی کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے، ہمیں فیلڈنگ میں اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

لیڈز:ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں سری لنکا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

لیڈز میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے 44ویں میچ کا ٹاس سری لنکن کپتان نے جیت کر بھارت کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی جگہ رویندرا جدیجا اور یزویندر چاہل کی جگہ کلدیب یادیو کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈربن: انڈر19 کرکٹ سیریز کے چھٹے ون ڈے میں روحیل اور باسط کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 60رنز سے ہراکر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر282 رنز بنائے، کپتان روحیل نذیر74 اور محمد باسط علی73 رنز بنانے میں کامیاب رہے، عرفان نیازی نے 46 رنز پر پویلین کی راہ لی، گیرالڈ کوئٹزی نے4 وکٹیں لیں۔

حریف سائیڈ 46 اوورز میں 222رنز پر ہمت ہارگئی، جوناتھن برڈ نے 112 رنز بنائے، عامرعلی، محمد عامر، شیراز خان اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔