منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 کراچی: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے ہیں۔

دکھی انسانیت کی کئی سال تک خدمت کےجذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑ گئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔

سری نگر:مقبوضہ جموں کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔

8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسزکے ہاتھوں نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی۔ برہان وانی اور ان کے دوساتھی ترال کے علاقے میں ایک مکان میں موجود تھے جب قابض فوج نے جعلی مقابلے کے دوران بم مارکرمکان تباہ کردیا، جس سے برہان وانی سمیت  تینوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔ برہان وانی کی فوٹیجز اور آزادی کے حق میں شعلہ بیانی نے انہیں کشمیری نوجوانوں کےدلوں کی دھڑکن بنادیا۔

قابض بھارتی فوج نے اپنے مظالم کے خلاف احتجاج روکنے کیلئے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ شہرشہر مکمل ہڑتال ہے اوربرہان وانی کی تصاویروالے بینرزاورپوسٹرزشہرشہرآویزاں کردئیے گئے ہیں۔

 برہان مظفروانی کی تیسری برسی پرحریت قیادت کی کال پروادی بھرمیں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے اورآزادی کے پروانوں کو وانی کے آبائی علاقےترال تک مارچ کرنے کوکہا گیا ہے۔

  لندن:ہیڈ نگلے کے اوپرکشمیر کے حوالے سے بینر لہرائے جانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کردی۔

سری لنکا سے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے ہیڈنگلے کے اوپر تین بینرز لہرائے گئے، 2 کشمیر کے لیے انصاف اور آزادی سے متعلق تھے جبکہ ایک بینر پر بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیف ونود رائے کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے بینر نہ لہرائے جائیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل اسی گراؤنڈ کے اوپرافغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینر بھی لہرایا گیا تھا۔

 
دوحہ: افغانستان میں قیام امن کے لیے افغانستان کے بااثر اور اہم شخصیات نے قطر میں طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا۔
 
طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان دو روزہ مذاکراتی دور دوحہ میں جاری ہے، مذاکرات کا مقصد افغان طالبان اور ملکی اہم رہنماؤں کو ایک پیج پر لانا ہے، جس کے تحت خطے میں امن کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان مذاکراتی دور 7 اور 8 جولائی تک جاری رہے گا، اس دوران افغان امن عمل سمیت امریکی معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔
 
افغان رہنماؤں میں بڑے سیاسی لیڈران بھی شامل ہیں، تاہم یہ مذاکرات حکومتی سطح پر نہیں ہورہے بلکہ افغانستان سے شرکا ذاتی حیثیت میں شریک ہورہے ہیں۔
 
اس مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے قطر اور جرمنی خصوصی طور پر اقدامات کررہے ہیں، جبکہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانوں کے درمیان 7 اور 8 جولائی کو قطر میں ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر قطر اور جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 
دریں اثنا امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بھی قطر میں ہی جاری ہے، کل ہونے والی ملاقات بھی اسی مذاکرات کی ایک کڑی ہے۔
 
 
خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا، اس موقع پر انھوں نے پہلی ستمبر تک امن ڈیل کی امید ظاہر کی تھی۔
 
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا ہم غیرملکی فوج نکالنے کو تیار ہیں، امید ہے طالبان سے یکم ستمبر تک افغان امن سمجھوتا طے ہوجائے گا۔
 
یروشلم: یورپی ممالک کے بعد اسرائیل نے بھی ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کے اعلان کو خطرناک قرار دیا ہے۔
 
ایران نے یورینیم کی افزودہ کرنے کی حد سے مزید تجاوز کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث جوہری معاہدے میں شامل یورپی ممالک کو شدید تشویش ہے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران ایسے اقدامات کرکے یورپ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہے تاکہ وہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران کی مدد کریں۔
 
بڑے یورپی ممالک کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت ایران کو اب تک اپنے ہاں تین سو کلوگرام تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کی اجازت ہے۔ لیکن اب تہران حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جس قدر چاہے گا اس کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔
 
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کی حکومت جوہری ہتھیاروں سے مسلح ہے، ایران کا ایٹمی پروگرام میں مزید اضافہ دنیا کے لیے زیادہ خطرہ بنے گا۔
 
یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز چند گھنٹوں میں 2015 میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے تحت یورینیم افزودہ کرنے کی حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا۔
 
 
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اٹامک ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا تھا کہ نئی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے سے متعلق تکنیکی تیاریاں چند گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گی اور 3.67 فی صد سے زیادہ یورینیم افزودہ کی جائے گی۔
 
 
 
 
کراچی : لب و لہجے میں تلخی سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی تک مریم نواز ایم کیو ایم بانی کی ڈگر پر چل پڑی ہیں۔ بانی ایم کیو ایم نے اپنی حرکتوں سے پارٹی کو ڈبو دیا۔
 
موجودہ صورتحال میں مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھ گئے کہ کیا مریم نواز کا بیانیہ بھی ن لیگ کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے؟ ن لیگ کہنے کو تو قومی جماعت ہے لیکن اس کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے۔
 
بانی ایم کیو ایم کے خلاف بھی قانون حرکت میں آیا۔ اس کے ردعمل میں ان کا رویہ خود کو تباہی کی طرف لے جانا والا تھا، پہلے ان کا لہجہ سخت ہوا۔ پھرریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلا اور پھر ملک کے خلاف ہی کھڑے ہوگئے۔
 
ان دنوں رابطہ کمیٹی آئے روز اپنے بانی کے پاکستان مخالف بیانات کی توثیق اور دفاع کرتی رہی اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ بعد ازاں بچی کچھی ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کرلیا۔
 
کچھ ایسے ہی راستے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی چل پڑی ہیں اور یہ راستہ ان کو ن لیگ کے قائد نواز شریف نے ہی دکھایا تھا۔ جو ووٹ کے عزت کے نعرے سے شروع ہوئے اور سانحہ اکہتر جیسی دھمکیوں پر اتر آئے۔
 
یہی نہیں انہوں نے ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف انٹرویو بھی دیئے۔ اب مریم نواز کے بیانات بھی سب کے سامنے ہیں۔ پہلے وہ کہتی رہیں کہ کسی بھی حد تک جاؤں گی۔
 
پھر انہوں نے اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی مہم شروع کردی اور اب وہ سڑکوں پر قانون کی دھجیاں اڑاتی پھر رہی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ن لیگ کا حال بھی ایم کیوایم اور بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا؟
 
 
 
 
لاہور: موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا، نورالحسن کی 2 ہفتے قبل سرجری کی گئی تھی۔
 
موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگیا، نورالحسن کو 2 ہفتے قبل سرجری کے بعد اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا۔
 
ڈاکٹر معاذ کے مطابق اسپتال میں ڈلیوری کے دوران خاتون انتقال کرگئی تھیں، خاتون کے لواحقین نے اشتعال میں آکراسپتال میں توڑ پھوڑشروع کردی تھی۔
 
انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں توڑپھوڑکے دوران نورالحسن سمیت 2 افراد انتقال کرگئے، نورالحسن کی موت کی وجہ اسپتال میں توڑپھوڑ بنی۔
 
ڈاکٹرمعاذ کا کہنا تھا کہ نورالحسن کی حالت سیریس ہونے کی وجہ سے آئی سی یومیں رکھا گیا تھا۔
 
 
یاد رہے کہ 28 جون کو سرجن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نورالحسن کا کامیاب آپریشن کیا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا تھا، سرجری کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نور الحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور الحسن کی ویڈیو وائرل ہونے پرآرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوئے مریض کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 
 
Comments
کراچی: ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں شراب خانہ کھولے جانے کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا.
 
ڈیفنس کے علاقے میں شراب خانہ کھولنے کیخلاف مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے آفتاب صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے کی،مظاہرے میں ڈیفنس کلفٹن کی رہائشی خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
 
مظاہرے میں اراکین اسمبلی صائمہ ندیم، ادیبہ حسن، اقلیتی ونگ کے مکیش داتار، سنجے گنگوانی، ممبر ایگزیکٹو بورڈ عمران صدیقی، عدنان اسماعیل، توقیر احمد، افتخار فاروقی اور دیگر بھی شریک تھے۔
 
آفتاب صدیقی نے کہا کہ شراب نوشی ایک لعنت ہے،شراب نوشی تمام مذاہب میں حرام ہے، ہم کسی صورت اس کو اپنے گلی محلوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے شراب خانے کے خلاف بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ کے باہر نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی کوشش رنگ لائے گی اور ہم شراب خانہ نہیں کھلنے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ حکمران کہتے تھے ہم احتجاج کےلیے کنٹینر فراہم کریں گے لیکن اب میں نکلی ہوں تو وہ ڈرتے کیوں ہیں۔ ٹویٹر پر شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے مریم نواز نے تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لکھا کہ ۔ ۔ ۔ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو، عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو کہتے تھے آؤ میں کنٹینردوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو منڈی بہاو الدین میں آج ہر صورت جلسہ ہوگا،مریم نواز ڈٹ گئیں ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے اور نا چین سے جینے دیتا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی خوف کھانے والوں کے لیے بے چارے کا لفظ بھی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے آج ہر صورت منڈی بہاو الدین میں جلسے کا اعلان کیا ہے جو کہ شام 6 بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 19 جولائی سے لاہور اور میانوالی کے درمیان نیازی ایکسپریس چلانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان 19 جولائی بروز جمعہ کو رات 9 بجے ٹرین کا افتتاح میانوالی سے کریں گے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ نیازی ایکسپریس کے اے سی کلاس کا کرایہ 800 اور اکانومی کا 350 روپے ہوگا جبکہ ٹرین ماڑی انڈس تک چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ 400 میل کے ٹریک کا دورہ وہ کل خود کریں گے۔ پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں 600 روپے تک اضافہ کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ ریلوے کی تاریخ میں سالہا سال کے بعد ایک نیا اضافہ ہوگا جس سے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے۔ کچھ روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان سر سید ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا

۔ ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2 ہزار، اے سی بزنس کا کرایہ 6 ہزار 650 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 8 ہزار 550 روپے رکھا گیا ہے