منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : جامعہ این ای ڈی میں اورشیل تعمیرکے اشتراک سے اونٹرپرنورشپ کے لیے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکادمی اور شیل تعمیر کے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام کرایا گیا۔پروگرام کا مقصد اونٹرپرنورشپ کا فروغ جب کہ جامعہ اور انڈسٹری کے باہمی تعاون کو یقینی بنانا تھا۔
27جون کو منعقدہ اس تقریب میں طالب علموں کی جانب سے نئے آئیڈیاز پیش کیے گئے اور ججز سے رہنمائی حاصل ، جب کہ چار کٹیگریز میں طالب علموں کو انوویٹوایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
شیخ الجامعہ سمیت شیل کنٹری ایکسٹرنل مینجرحبیب حیدرکی جانب سے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ جامعہ بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اسی لیے طالب علموں کو اونٹرپرنورشپ کی جانب لے جانا چاہتی ہے، جس کے لیے طالب علموں کو جگہ فراہم کی جاتی ہے جہاں سے وہ اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں۔
یاد رہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے، کاروباری اذہان تیار کر نے کے لیے شعبہ میکینیکل،الیکٹریکل ، الیکٹرونکس،اربن انجینئرنگ ،کمپیوٹر انجینئرنگ ، کپمیوٹر سائنس ، بائیو میڈیکل کے دو سو پروجیکٹس میں سے 20 کومنتخب کیا گیا جنھیں شیل سمیت آئی بی اے اور سمیڈا کے ماہرین نے تین ماہ کی ٹریننگ دے کر اس قابل بنایا کہ وہ اپنا اسٹارٹ اپ شروع کرسکیں۔



کراچی: روپے کی قدر میں کمی اور بجٹ 20-2019 میں 2.5 سے 7.5 فیصد تک کی شرح میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد ہونے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 8 لاکھ 30 ہزار روپے تک بڑھادی جس کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے سے ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی اور ایکس ایک آئی اے ٹی کی قیمت بالترتیب 3 لاکھ 90 ہزار اور 4 لاکھ 15 ہزار اضافے سے 24 لاکھ 99 ہزار اور 25 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ جی ایل آئی ایم ٹی اور جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار اور 4 لاکھ 10 ہزار اضافے سے 27 لاکھ 49 ہزار اور 28 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح الٹس 1.6 کی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار اضافے سے 31 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق الٹس 1.8 ایم ٹی، الٹس 1.8 سی وی ٹی، گرینڈی ایم ٹی ایس آر اور گرینڈی سی وی ٹی ایس آر کی قیتمیں 30 لاکھ 69 ہزار روپے، 32 لاکھ 5 ہزار روپے، 32 لاکھ 60 ہزار روپے اور 34 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر بالترتیب 32 لاکھ 99 ہزار روپے، 34 لاکھ 49 ہزار روپے، 34 لاکھ 49 ہزار روپے اور 36 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے فورچیونر 4x4 اور فورچیونر4x2 پیٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 30 ہزار اور 7 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یہ قیمت 86 لاکھ 49 ہزار اور 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی جبکہ ریوو جی ایم ٹی، ریوو جی اے ٹی اور ریوو وی اے ٹی کی قیمت بالترتیب 5 لاکھ 90 ہزار، 6 لاکھ 60 ہزار اور 6 لاکھ 90 ہزار اضافے کے بعد 55 لاکھ 99 ہزار، 58 لاکھ 99 ہزار اور 62 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 40 ہزار سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے تک بڑھائے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں یکم جولائی سے فروخت ہونے والی تمام گاڑیوں پر لاگو ہوں گی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس اور ڈیلرز کمیشن، تمام کرولا ماڈلز پر 5 فیصد ایف ای ڈی اور فورچیونر ماڈل پر 7.5 فیصد ایف ای ڈی (فنانس بل 2019 کے تحت لاگو) کیا گیا۔

قبل ازیں ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے منفی ایکسچینج ریٹ کے اثرات کے پیش نظر 24 جون سے 2 لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے اضافہ کیا تھا۔

 

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی 20-2019 کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
بجٹ کا مجموعی حجم 8 ہزاردو سو اڑتیس ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بل منظور ہوتے ہی حکومتی ارکان نے وکٹری جبکہ اپوزیشن ارکان کے نو نو کے نعرے لگائے

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا ، وزیر مملکت حماد اظہر نے فنانس بل دوہزارانیس بیس منظوری کے لیے پیش کیا۔
اجلاس میں فنانس بل 2019 پر بحث اور ووٹنگ کا مرحلہ شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے نامنظور کے نعرے لگائے۔

حکومت نے اپوزیشن کی جمع کرائی گئی تمام ترامیم مسترد کردیں۔ فنانس بل کی منظوری کے موقع پر حکومت کے178 اور اپوزیشن کے147 ارکان موجود موجود رہے۔
بل منظور ہوتے ہی حکومتی ارکان نے وکٹری منائی جبکہ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ بجٹ کی منطوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
دوسری جانب بجٹ منظوری پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے حکومتی اتحادیوں کو مبارکباد دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ منظوری میں تعاون پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ایوان میں وزیراعظم کے کھلاڑیوں نے اپوزیشن کی تمام چالوں کو ناکام بنادیا اور بجٹ منظور کراکر حکومت نے آئینی طریقے سے اپنی برتری ثابت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے 10 مرتبہ سوچے۔
فردوس عاشق اعوان کے مطابق اپوزیشن ارکان کی تنخواہیں اور مراعات بھی اسی بجٹ میں ہیں لہٰذا حزب اختلاف صرف مہنگائی پر سیاست نہ کرے۔

 


لیڈز: 

 

 ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

لیڈز میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان کے ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وہاب ریاض فٹنس مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے اہم میچ کے سبب وہاب ریاض کو آرام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا تاہم ہماری بولنگ لائن اچھی ہے اور ہم افغانستان کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

افغانستان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گےاور پاکستان کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں 36 میچ میں پاکستان آج اپنا اننگ کیلئے افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ہیڈنگلے میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف (آج) لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کے لیے پاکستان ٹیم کولیڈز میں کھیلا جانے والا میچ جیتنا لازمی ہے۔

لیڈز میں پاکستانی ٹیم افغانستان سے ٹکراکر وارم اپ کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیم میں حسن علی یا حسنین کی شرکت متوقع ہے۔

افغانستان کے خلاف اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی، افغانستان کو پیس اٹیک سے قابو کیا جائے گا، جبکہ منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے روایتی انداز میں گر کر اٹھی ہے، مجھے تو ورلڈ کپ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی فیلنگ آرہی ہے۔

 

قومی کرکٹ ٹیم میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

 پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

 

کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے افغانستان کےخلاف جیت پاکستان کی سیمی فائنل میں حتمی انٹری ثابت نہیں ہوگی۔ آج کے میچ کے بعد گرین شرٹس کا ایونٹ میں ایک میچ بنگلادیش کےخلاف باقی رہ جائے گا جو کہ 5جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 

لاہور ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کو پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ دوسری جانب نیب نے کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے رانا مشہود کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم و اسپورٹس پنجاب رانا مشہود کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزام میں آٹھ جولائی کو لاہور آفس طلب کرلیا ہے۔

 

ائیرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ رانا مشہود کا نام بلیک میں شامل تھا اور اسی بناء پر انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود کواسپورٹس فیسٹیول میں جاری تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلیے نیب نے درخواست بھجوادی۔

ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا ہے کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہے جائیں۔

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا

نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

 

دوسری جانب بیرون ملک روکے جانے پر رانا مشہود نے کہا لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا ، کہا گیانیب کی جانب سے نام بلیک لسٹ کیاگیا ہے، مسلسل پوچھنے پرعملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں پروازروانہ ہوگئی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں، نیب نےواضح کیا رانامشہود کلیئر ہیں جانے دیا جائے۔

 

 
سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
 
قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بڈگام میں کشمیری نوجوانون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
 
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
 
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔
 
 
خیال رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔
 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد : حکومت کی اعلان کردہ ایسیٹ ڈیکلیئریشن اسکیم کی مدت میں توسیع سے متعلق اڑتالیس گھنٹےمیں اہم فیصلہ متوقع ہے ، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اسکیم میں توسیع کےلیےآرڈیننس لاناہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلان کردہ ایسیٹ ڈیکلیئریشن آرڈینینس سے فائدہ اٹھانے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ ڑتالیس گھنٹے میں متوقع ہے۔
 
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اثاثےظاہرکرنےکی اسکیم میں توسیع کاعلم نہیں، اسکیم میں توسیع کےلیےآرڈیننس لاناہوگا۔
 
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے تو مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا، ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے معاملےکی خود نگرانی کررہا ہوں، وقت کم ہونے پرلوگوں کامجھ پربھی دباؤ ہےمیں بھی سوچ رہا ہوں ، اگلے48گھنٹے میں لوگوں کی رجسٹریشن کاپروگرام لیکرآئیں گے۔
 
 
عمران خان کا کہنا تھا عوام سمجھتے ہیں ان کا پیسہ ان پرخرچ نہیں ہوتا، یقین دلاتاہوں کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ایف بی آر سمیت کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا۔ کسی کو این آراو نہیں ملے گا، این آر او کی وجہ سے ملک کا قرضہ تیس ہزار ارب تک پہنچا۔ جن کو جیل میں ڈالنا چاہیے ان کا پروڈکشن آرڈرجاری کیاجا رہا ہے۔
 
وزیراعظم نے کہا تھا لوگ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں ، کرپشن کی وجہ سے مہنگائی،بےروزگاری بھی ہوتی ہے، ایک کرپشن نیچے اور ایک لیڈرشپ کی سطح پر ہوتی ہے، اوپرکی سطح پر کرپشن سے ادارے تباہ ہوتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے یکم جون کو بے نامی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کی معیاد 30 جون کو ختم ہوجائے گی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایمنسٹی کے تحت ظاہر ہونے والے اثاثوں کو بطور ثبوت کسی اور کیس کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔



اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ماضی کی پالیسیوں کے باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 200 ارب ہمیں ابھی بھگتنے پڑ رہے ہیں، 300 یونٹ سے کم استعمال پر بجلی کے نرخ میں اضافہ نہیں ہوگا، سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے تو گزشتہ حکمرانوں کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیئے، ان کے کھودے گئے گڑھے کو آج ہم بھگت رہے ہیں، ٹیوب ویل پر اب بھی سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومت کے بجلی بقایہ جات بھی ادا کیے، ہمارے خلاف شور اس لیے ہے کہ انہیں پتہ ہے تحریک انصاف شکست دے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر بجلی چوری کا خاتمہ کریں گے۔ گردشی قرضہ بھی ان کی حکومت کی مہربانی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف ایک سال میں ساڑھے 400 ارب گردشی قرضہ چڑھایا، 4 ہزار بجلی چور اور محکمے کے 500 افراد کے خلاف کارروائی کی۔ سندھ کے اراکین میرے پاس آ کر کہتے ہیں کہ اب بجلی ملنے لگی ہے۔ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ماضی کی پالیسیوں کے باعث ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبل کے اجلاس میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملکی قرضہ جون 2008 تک 6 ہزار 800 ارب روپے تھا، ستمبر 2018 تک پاکستان پر 30 ہزار 846 ارب روپے قرضہ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جو قرضہ لیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھا 10 سال میں دونوں پارٹیوں نے ملک کو 24 ہزار ارب روپے کا مقروض بنا دیا، 2008 سے 2014 تک کرنسی ایشو میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ مسلم لیگ ن کے دور میں کرنسی چھاپنے میں 101 فیصد اضافہ ہوا۔





سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع اننت ناگ (اسلام آباد) میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔

بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ نوجوان کی شناخت عادل رحمان کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ضلع کلگام میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگ کچرا کنڈی میں کچرا جلارہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان پیش آیا۔

جاں بحق کشمیری شخص کی شناخت نذیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی جبکہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ بھارتی پولیس نے وادی کے موقر اخبار روزنامہ آفاق کے ناشر اور مشہور صحافی 62 سالہ غلام قادر جیلانی کو رات گئے ان کے گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔

بھارتی پولیس کو جب کوئی بہانہ ہاتھ نہ آیا تو انہیں 1993 کے ایک نام نہاد مقدمے میں حراست میں لیا گیا، جب غلام قادر جیلانی سمیت 9 صحافیوں کے خلاف ایک کشمیری حریت پسند تنظیم کا بیان چھاپنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کشمیری صحافیوں نے بھارتی پولیس کے اس اقدام کو آزادی صحافت پر حملہ اور میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا ہے۔