منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قیمت164.50  پہنچ گئی

کراچی: 

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے جس کے نتیجے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تقریبا 2.34 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں مسلسل روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ مہنگا ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 164 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

انٹر بینک میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تگڑا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 164 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دم 6 روپے 10 پیسہ کا اضافہ ہوا تھا اور دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 163 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ دو روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ نہ ہونے برابر ہے اور انٹربینک میں اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ انٹربینک ریٹ بڑھنے کےاثرات اوپن مارکیٹ پربھی مرتب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ملکی و بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسا نظر آتا ہے کہ جدید سائنس ذہانت کے حوالے سے مخصوص اور روایتی رویوں کی نفی کرتے ہوئے ایسی عادات کے حامل افراد کو ذہین قرار دیتی ہے جن کا تصور کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ویسے اس بات سے اختلاف نہیں کہ ذہین افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہوتے ہیں مگر اتنا فرق بھی ہوتا ہے کیا؟

تو جانیں کہ جدید سائنسی رپورٹس میں کیسے رویوں کے حامل افراد کو ذہانت کا حامل قرار دیا گیا ہے جو اکثر افراد کو مضحکہ خیز یا ناقابل برداشت لگتے ہیں۔

لوگوں کے چبانے کی آواز سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے والے

دنیا کی 20 فیصد آبادی ایک نفسیاتی عارضے misophonia یا مخصوص آوازوں کے معاملے حساسیت کا شکار ہے۔ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس طرح کے افراد زیادہ تخلیقی ذہن رکھنے والے ہوتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی اپنے ارگرد لوگوں کے کھانا چبانے کی آواز سے پریشان ہوجاتے ہیں تو ہوسکتا کہ آپ ایک ذہین ترین فرد ہوں۔

غیرمنظم یا صفائی پسند نہ ہونا

امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے دوران دو گروپس کو لیا گیا، ایک گروپ کو صاف ستھرے ماحول جبکہ دوسرے کو بکھیرے ہوئے سامان کے ساتھ رکھا گیا۔ پھر ان دونوں گروپس کو ایک موضوع پر آئیڈیاز دینے کے لیے کہا گیا تو نتائج سے معلوم ہوا کہ بکھیرے ہوئے سامان والی جگہ پر رہنے والے گروپ کے خیالات زیادہ دلچسپ اور تخلیقی تھے۔ محققین کے مطابق بے ترتیبی لوگوں کو روایات سے دور رکھتی ہے اور ان کے لیے نت نئے خیالات کا اظہار کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

رات گئے تک جاگنا

میڈرڈ یونیورسٹی کی ایک ہزار نوجوانوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں آئی کیو لیول میں زیادہ آگے ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کافی زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ تو کیا آپ بھی رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں؟

اپنے آپ سے باتیں کرنا

ایک تحقیق کے مطابق اپنے آپ سے باتیں کرنا فائدہ مند ہوتا ہے اور اس سے کسی کو بحث میں قائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ اپنے آپ سے باتیں کرتے ہیں ان کا دماغ زیادہ موثر طریقے سے کام کرتا ہے اور سیکھنے اور مقاصد کے حصول میں مدد دیتا ہے۔

کسی بھی چیز سے زیادہ آسانی سے توجہ ہٹ جانا

بیشتر افراد کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی نے لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو چھین لیا ہے مگر ایک تحقیق میں اس برعکس روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹیکنالوجی آپ کا دھیان بٹا سکتی ہے مگر درست ماحول اور درست تیکنیکس کی بدولت یہ چیز آپ کو ذہین ترین بناسکتی ہے۔ تحقیق کے بقول اس سے لوگوں کو ملٹی ٹاسکنگ اور ترجیحات طے کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ اس سے اطلاعات کا بہتر تجزیہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

خاکے بنانا

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خاکے بنانے سے لوگوں کو توجہ مرکوز کرنے، نئے تصورات ذہن میں لانے اور معلومات اکھٹا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم محققین یہ بتانے سے قاصر رہے کہ خاکے بنانے سے ذہن تیز ہونے کی اصل وجہ کیا ہے۔

لاہور : نیب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنے لے آئی ، حمزہ شہبازکے اکاؤنٹس میں 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے۔

نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس میں کل 4 لاکھ 14 ہزار 15 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، حمزہ شہباز کو 1 جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ 4 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر سے وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے، 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے، 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے زریعے حمزہ شہباز نے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

نیب لاہور کے مطابق حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے، حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے۔ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹ جبکہ زاتی 12 اکاونٹ سے متعلق تفتیش بھی کرنی ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

کراچی: 

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذراءع کے مطابق نئے بجٹ کی منظوری سے قبل ہی ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سمیت عام استعمال کی 50 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسٹورز پر دستیاب چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد چینی 69 روپے کلو گرام سے بڑھا کر72روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔

400 ملی لیٹر شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کی قیمت 374 روپے سے بڑھا کر 394 روپے کردی ہے۔ مختلف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ملی لیٹر جار پر 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

لاہور : نیب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنے لے آئی ، حمزہ شہبازکے اکاؤنٹس میں 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے۔

نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس میں کل 4 لاکھ 14 ہزار 15 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، حمزہ شہباز کو 1 جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ 4 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر سے وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے، 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے، 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے زریعے حمزہ شہباز نے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

نیب لاہور کے مطابق حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے، حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے۔ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹ جبکہ زاتی 12 اکاونٹ سے متعلق تفتیش بھی کرنی ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

لاہور: 

 شائق کی شوہر سے بدتمیزی نے مسزسرفرازکورلا دیا۔

بھارت سے شکست کے بعد سرفراز احمد بیٹے عبداللہ کو گود میں اٹھائے شاپنگ مال میں موجود تھے کہ ایک جذباتی نوجوان نے ان کو موٹاپے کا طعنہ دیا،اس بدتمیزی پر سنجیدہ لوگوں نے سخت ردعمل کا اظہار بھی کیا۔

اس واقعے کے بارے میں آئی سی سی کو انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہاکہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، یہ پاکستان کی پہلی ٹیم نہیں تھی جو روایتی حریف سے ہاری، اس سے قبل بھی ٹیمیں شکستوں سے دوچار ہوتی رہی ہیں، لوگوں کو کنٹرول میں رکھنا ہمارے بس میں نہیں لیکن ان کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی چیزیں کتنی اذیت دیتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ ایسے واقعات کھلاڑیوں کو نفسیاتی طور پر بہت متاثر کرتے ہیں، میں بیٹے کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی اس واقعہ پر زیادہ تکلیف محسوس کرتا رہا ۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ اہلیہ وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد روتی رہیں،عبداللہ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے میں نے جواب دینے سے گریزکیا اور خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا، افسوس کی بات یہ ہے کہ ویڈیو بنانے والے کی فیملی بھی ساتھ تھی، میں نے ان سے بات بھی کی، یہ چیز میرے حق میں بھی گئی،پاکستان اور بھارت میں لوگوں نے میری حمایت میں بات کی، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ ویڈیو بنانے والے نوجوان کا کہنا تھاکہ میں نے سرفراز احمد سے معذرت کرنے کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ بھی کردی تھی لیکن نہیں جانتا کہ وائرل کس طرح ہوگئی، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو ایک بار پھر معذرت کرتا ہوں۔

ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں آج ناقابل شکست بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہے۔ مانچسٹر میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جہاں اس نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ آج کے میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم سیمی فائنل کے لیے اپنی راہ ہموار کر لے گی۔ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں ایشلے نرس اور ایون لوئس کی جگہ سنیل ایمبرس اور فیبیئن ایلن کو شامل کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ورلڈکپ میں کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے جس میں اس نے 6 میچز میں سے صرف ایک کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی واحد کامیابی پاکستان کے خلاف حاصل کی تھی جب اس نے گرین شرٹس کو اپنے ایونٹ کے پہلے میچ میں آؤٹ کلاس کردیا تھا۔

لاہور: بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔ بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987 میں حاصل کیا تھا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، افغان صدر کے ہمراہ افغان سفیر عاطف مشعال اور دفترخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے نورخان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاکستان پہنچنے پر معزز مہمان کو نورخان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان صدر اشرف غنی قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اشرف غنی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔