منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
 
اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
 
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔
 
اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے میڈیا کوبتایا کہ اداکارہ ذہین طاہرہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔
 
کامران خان نے بتایا کہ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔
 
کراچی :انسٹی ٹیوٹ ا?ف انجینئرنگ پاکستان ( آئی ای پی ) کے کراچی سینٹر کے زیراہتمام ” ?انجینئرنگ ڈے “ کا انعقاد جامعہ این ای ڈی کے مرکزی آڈیٹوریم
میں کیا گیا،جس میں ملک کے 20 مایہ ناز انجینئرز کو ایوارڈ سے نوازا گیا

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر کاکہنا تھا کہ 1948 سے انجینئرز ڈے مسلسل منایا جا رہا ہے۔جس کی ابتداقائد اعظم محمد علی جناح نے کی ، اس کا مقصد ?انجینئرز کی کاوشوں کو سراہناہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ?ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ انجینئرز ڈے ہر برس 7 مئی کو منایا جاتا ہے ۔جس کاآغاز قائد اعظم نے ڈھاکہ سے کیا لیکن رمضان المبارک کی وجہ سے آج منایاجا رہا ہے۔ مزید کہا کہ اس دن کو منانا یعنی مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے ?والے انجینئرز کی صلاحیتوں کو سلام پیش کرنا ہے۔


تقریب میں انجینئرڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت، انجینئراحمد فاروق بازائی،انجینئرانعام احمد عثمانی، ?انجینئرریحان الانبیائ ریاض، انجینئر سیدرضا اخلاق، انجینئرضیغم محمود رضوی، ?انجینئرعامر فاروق، انجینئر محمدسلیم رضا، انجینئر سید صلاح الدین احمد، انجینئرنیلو فر ?حمید، انجینئرآصف رضوی، انجینئرشہزاد قاسم، انجینئرسلمان انصاری، انجینئر محمدتو فیق بلوانی، انجینئرعبدالروف تابانی، انجینئرمحمد خان منہاس، انجینئرسید خالد محمود، انجینئرمحمد علی شہکی، انجینئرفرحت اشتیاق، انجینئرآروہا ڈار کی خدمات کو سراہا گیا.

کابل:  افغانستان میں امن عمل کے باوجود استحکام نہ آسکا، کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار دھماکے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

کابل میں امریکی سفارت خانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقہ طاقتور دھماکے سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی جبکہ میلوں دور تک دھماکے کے مقام سے اٹھتا دھواں بھی کافی دیر تک نظر آتا رہا۔

 




ورلڈکپ 2019 کے 39ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں تاہم اس میچ کا نتیجہ پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

سری لنکا نے عالمی کپ کے دوران اب تک 7 میچز کھیلے جن میں 2 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 میچ بارش کی نذر ہوئے۔

اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی رہی ہے جس نے ایونٹ میں 7 میچز کھیلے اور صرف اپنا پہلا میچ جیتا تھا جہاں اس نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسے 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

اسلام آباد: سی این جی آج سے 20 روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان ہے جب کہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ریجن ون کیلئے ایک کلو سی این جی پر 69 روپے 57 پیسے ٹیکس عائد جبکہ ریجن ٹو کیلئے ایک کلو سی این جی سپلائی پر 74 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے مطابق نئے سیلز ٹیکس ریٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان شامل ہیں اور ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ کا کہنا ہے سی این جی کی قیمتوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے ریجن ون میں 20 سے 21 روپے اور ریجن ٹو میں 23 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

کراچی: سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل سے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہےکہ سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے۔

ارشاد بخاری نے کہا ہےکہ سی این جی پمپس مالکان ہلکے ہلکے قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریم سروس کی جانب سے کراچی کے ڈرائیورز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ سندھ میں ٹیکس نفاذ کے بعد اضافی قیمت عوام سے اضافی کرایوں کی صورت میں لی جائے۔

واضح رہےکہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کے بعد فی کلو سی این جی پر 20 روپے اضافہ ہوا۔

 کراچی: موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اسکولز کھل گئے ہیں۔

موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوئیں تو کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولز کُھل گئے، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اسکول آنے والے کئی بچے خوش ہیں تو کچھ مزید چھٹیوں کے خواہش مند دکھائی دیے۔

چھٹیوں کے بعد پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، اس سال پہلی مرتبہ جون، جولائی کے بجائے چھٹیاں مئی اور جون میں دی گئی تھیں۔

اگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے آس لگا لی ہے اور میزبان ٹیم کی جیت کے بعد دیگر ٹیموں کے لیے سیمی فائنل میں جگہ بنانا مشکل بن گیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے آخری چند میچز رہ گئے اور ٹیموں کے درمیان اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے زبردست جنگ جاری ہے، میزبان ٹیم انگلینڈ کی جیت کے بعد سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو 8 میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے اور مزید 3 ٹیموں کو سیمی فائنل کھیلنے کے لیے آگے آنا ہے لیکن مقابلے میں 5 ٹیمیں ہیں۔
بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس 2 میچز باقی ہیں، نیوزی لینڈ 8 میچز میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کے پاس ایک ایک میچ ہے۔
پاکستان ٹیم 8 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں، بنگلادیشی ٹیم 7 میچز میں 7 اور سری لنکن ٹیم 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
سیمی فائنل کی جنگ:
سیمی فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے بھارت کو دو میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہے، کسی ایک میچ میں بھی جیت بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور دونوں میچز میں شکست کی صورت میں اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ رن ریٹ کی جنگ کرنا ہوگی۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کو بھی ایک فتح درکار ہے لیکن اس کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہونا ہے جو دونوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، اگر انگلش ٹیم میچ جیت گئی تو سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 5 جولائی کو بنگلادیش کو لازمی شکست دینا ہوگی اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
اگر انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے اور پاکستان بنگلادیش کو ہرا دیتا ہے تو گرین شرٹس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو انگلش ٹیم کی جیت کی صورت میں پاکستان اگر بنگلادیش کو ہرا دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
اگر بنگلادیش اپنے بقایا دونوں میچز جیت جاتی ہے جو کہ بھارت اور پاکستان کے خلاف ہیں تو بنگلادیش کے بھی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں لیکن اس صورت میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، ان کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کوپہنچ جائے گا۔
 
عثمان بزدار کا کہنا تھا انتشارپھیلانےکی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خودانتشارکاشکارہے، اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیاہے، ذاتی نمودو نمائش کے منصوبوں کی بجائےانسانی ترقی کو محور بنایا ہے۔
 
خیال رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دینا ہوگا۔
 
 
یاد رہے گذشتہ روز پارٹی قیادت سےنالاں ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقاتیوں میں غیاث الدین جانباز، حاجی اشرف انصاری،جمیل شرقپوری، نشاط ڈھا، اظہر خان،شعیب اویسی شامل تھے۔
 
ذرائع کےمطابق لیگی اراکین کا کہنا تھا پارٹی قیادت اس وقت دو بیانیوں کے درمیان تذبذب کا شکار ہے اور لیگی اراکین اپنے قائدین کی سیاست کے باعث خود پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔
 
وزیراعظم نےلیگی اراکین کی حمایت حاصل کرنےپرعثمان بزدارکی کارکردگی کوسراہا، ناراض لیگی اراکین کا دوسرا وفد وزیراعظم سے آئندہ ہفتےملاقات کرےگا۔
 
معاون خصوصی نعیم الحق نےبتایا وزیراعظم سے لیگی ایم پی ایز کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور لیگی ارکان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
کراچی: پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، مسافر ٹرینوں کے کرائے 2 سے ساڑھے 8 فیصد تک بڑھا دیے گئے۔
 
پاکستان ریلویز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرین کے کرایوں میں اضافہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
 
ترجمان ریلوے کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے برابر رکھے گئے ہیں، سیلون کے کرائے میں بھی 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
 
ہزارہ اورفرید ایکسپریس کے کرائے 14اور 21 اگست سے تیزگام کے برابر ہوں گے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق ٹرین کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔
 
 
یاد رہے کہ22 جون کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فی صد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جو ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ان میں کوئی اضافہ شامل نہیں کیا جائے گا۔