منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لندن: جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ لی ہوئی ہے، 38 سال کی عمر میں ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت بھی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے 5 میں سے تین میچز ہارنے کے بعد اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک کو خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا جن کی جگہ حارث سہیل نے لے لی۔ آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے سنبھال لی ہے، حسن علی ورلڈکپ میں اب تک نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی کشتی جس بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اسے دیکھ کر سرفراز احمد کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ہمالیہ سر کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے امپاسیبل مشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ اتوار کی شام کو ہوم آف کرکٹ لارڈز میں ہوجائے گا۔ شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر تقریباً ختم ہوجائے گا لیکن امید کی ہلکی کرن پھر بھی باقی رہے گی۔ پاکستان کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں میزبان انگلینڈ کی شکست نے ٹورنامنٹ کو اوپن کردیا ہے۔

 کراچی: سرفراز احمد کی ڈانٹ کے بعد ٹیم میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی جب کہ کھلاڑی معمول کے مطابق ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارت سے اہم میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے تھے، انھوں نے بعض کرکٹرز پر گروپنگ کا الزام بھی عائد کر دیا تھا، سرفراز کی ڈانٹ سے ٹیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا تاہم اب بظاہر معاملات بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان اور پلیئرز ایک دوسرے سے معمول کی طرح بات چیت کر رہے ہیں، بظاہر ایسا محسوس نہیں ہوتاکہ کسی نے ڈانٹ کودل پر لیا، نیٹ پریکٹس کے دوران ہنسی مذاق کا سلسلہ بھی جاری رہا،گذشتہ روز ٹیم میٹنگ میں سرفراز نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ ’’وہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی تنقید کو بھول کر صرف اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں، بقیہ چاروں میچز میں فتح کیلیے بھرپور کوشش کریں، اب بھی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے لہذا ہمت نہ ہاریں‘‘۔ دوسری جانب شعیب ملک کو ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ہی آگاہ کر دیا کہ انھیں جنوبی افریقہ سے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گااس کے باوجود وہ پریکٹس میں جان لڑاتے نظر آئے،آل راؤنڈر ایک برس پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اس لیے بظاہر وہ پاکستان کیلیے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی گذشتہ دنوں سرفراز احمدکو فون کر کے حوصلہ بڑھایا تھا۔

لندن : پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آج بقا کی جنگ لڑے گی، لارڈز میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کھیلیں گے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ہر میچ جیتا ہو گا.
 
پروٹیز کے خلاف ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کی انٹری یقینی ہے۔ جبکہ ناقص کارکردگی کی بدولت حسن علی کو بھی ڈراپ کیے جانے کامکان ہےشاہین آفریدی اور محمد حسنین بھی امیدوار ہیں۔ ورلڈ کپ کی ریکارڈ بک میں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے۔ جنہوں نے چار میں سے تین میچوں میں بازی اپنے نام کی، ایک میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔
 
 
لندن : پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آج بقا کی جنگ لڑے گی، لارڈز میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کھیلیں گے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ہر میچ جیتا ہو گا.
لارڈز کے میدان میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم پاکستان کا آج ایک اور امتحان ہے، معرکہ سہ پہر ڈھائی بجے شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچوں میں ہار کے سبب گرین شرٹس کی ٹاپ فور تک رسائی دشوار ہونے لگی ہے۔
 
اگر مگر کے چکر کے باوجود میگا ایونٹ میں اِن رہنے کے لئے سرفراز الیون کو ہر میچ میں فتح درکار ہے، شاہینوں کی لارڈز میں تیاریاں جاری رہیں، اس دوران خوب پسینہ بہایا، سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔
 
پروٹیز کے خلاف ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کی انٹری یقینی ہے۔ شاہین آفریدی اور محمد حسنین بھی امیدوار ہیں۔ ورلڈ کپ کی ریکارڈ بک میں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے۔ جنہوں نے چار میں سے تین میچوں میں بازی اپنے نام کی، ایک میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔
 
 

  کراچی:سرفراز احمد کی ڈانٹ کے بعد ٹیم میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی جب کہ کھلاڑی معمول کے مطابق ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارت سے اہم میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے تھے، انھوں نے  بعض  کرکٹرز پر گروپنگ کا الزام بھی عائد کر دیا تھا، سرفراز کی ڈانٹ سے ٹیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا تاہم اب  بظاہر معاملات بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ  کپتان اور پلیئرز ایک دوسرے سے معمول کی طرح بات چیت کر رہے ہیں، بظاہر ایسا محسوس نہیں ہوتاکہ کسی نے ڈانٹ کودل پر لیا، نیٹ پریکٹس کے دوران ہنسی مذاق کا سلسلہ بھی جاری رہا،گذشتہ روز ٹیم میٹنگ میں سرفراز نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ ’’وہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی تنقید کو بھول کر صرف اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں، بقیہ چاروں میچز میں فتح کیلیے بھرپور کوشش کریں، اب بھی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے لہذا ہمت نہ ہاریں‘‘۔

 دوسری جانب شعیب ملک کو ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ہی آگاہ کر دیا کہ انھیں جنوبی افریقہ سے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گااس کے باوجود وہ پریکٹس میں جان لڑاتے نظر آئے،آل راؤنڈر ایک برس پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اس لیے بظاہر وہ پاکستان کیلیے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی گذشتہ دنوں سرفراز احمدکو فون کر کے حوصلہ بڑھایا تھا۔

 لاہور:سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود سعودی سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں حج 2019ء سے قبل حرم کی صفائی اور حج انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کے مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان سے گذشتہ تین روز سے سعودی سفارت خانہ کو بھجوائے جانے والے پاسپورٹس کی ویزا ایپروول روک دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے ائیر بلیو سمیت تمام ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے ویزے نہ ملنے پر اپنا فضائی آپریشن بھی سعودی عرب کی جانب محدود کر دیا ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے سے حجاج کو سعودی عرب بھجوائے جانے کے حوالے سے ائیر لائن کو طیاروں کی مکمل تیاری کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان سے اس سال تقریبا دو لاکھ حجاج کو سعودی عرب لے جایا جائے گا اور  وزارت حج نے بھی آب زم زم کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

آئندہ چند روز تک قومی و نجی ائیر لائن اپنا اپنا فلائٹ شیڈول حجاج کو لے جانے کے حوالے سے جاری کر دیں گی، ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر حاجی کیمپ کی صفائی کے حوالے سے بھی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔
 
ایوان صدر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزرا اور دیگر مہمان بھی ایوان صدر میں موجود ہیں۔
 
صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی: کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین چراغ پا ضرور ہیں جو جائز بھی ہے لیکن ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات اب بھی روشن ہیں۔
 
قومی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن پر موجود ہے لیکن اس کے باوجود اگر ٹیم بقایا اپنے تمام 4 میچز جیتنے کی شرط پر پوری اترنے میں کامیاب رہی اور انگلینڈ تین میں سے 2 میچز اور سری لنکن ٹیم تین میں سے ایک میچ بھی ہار گئی تو قومی ٹیم آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
 
پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں اور دونوں ٹیموں کے آئندہ مقابلے بڑی ٹیموں کے خلاف ہیں۔
 
سیمی فائنل کھیلنے کا خواب پورا کرنے کے لیے قومی ٹیم کو چاروں میچز لازمی جیتنا ہوں گے جو کہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف ہیں۔
 
سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے کسی بھی ٹیم کو کم از کم 11 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہیں، اس اعتبار سے اگر پاکستان ٹیم اپنے آئندہ کے چاروں میچز جیت لیتی ہے تو مطلوبہ نمبر حاصل ہوجاتا ہے۔
 
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

بارسلونا: اب یہ حال ہے کہ ہر گھر میں چارجنگ کے کئی دستی آلات ہیں اور بسا اوقات ایک وقت میں چارج کرنے پر تلخی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کا حل ایک ہسپانوی کمپنی نے ای بورڈ کی صورت میں پیش کیا ہے جو شمسی توانائی جمع کرنے والی ایک میز ہے اور ایک وقت میں کئی آلات چارج کرسکتی ہے۔ ’ای بورڈ‘ میز سورج یا مصنوعی روشنی سے بھی توانائی بناسکتی ہے۔ اگرچہ پہلی نظر میں یہ ایک سادہ سی میز دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے اندر جدید ٹیکنالوجی سموئی گئی ہے۔ لیکن اس میں ایک دو نہیں بلکہ 50 چارجنگ کوائل(چھلے) لگے ہیں یعنی ایک وقت میں تین سے چار آلات کو اس پر چارج کیا جاسکتا ہے۔ ای بورڈ ’چی‘Qi ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں جس کا مطلب ہےکہ مشہورِ زمانہ اسمارٹ فون کے گزشتہ بعض جدید ماڈل اس سے تار کے بغیر چارج ہوسکتے ہیں ۔ ان میں آئی فون اور گیلکسی کے جدید ماڈل گوگل پکسل تھری اور تھری ایکس ایل، تقریباً تمام مشہور اسمارٹ واچ، ٹیبلٹ اور ایئربڈ ایئرفون شامل ہیں۔ ہاں اگر کسی فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت نہیں تو میز کے ساتھ فروخت ہونے والے دو ایڈاپٹرز بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میز کو کسی پلگ میں لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ فوٹووولٹائک توانائی ہے اور سورج کی روشنی سے بجلی بناتی ہے۔ اگر دھوپ غائب ہے تو مصنوعی روشنی سے بھی یہ تسلی بخش کام کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق میز کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایک پرت سمندری بیکٹیریا سے بنائی گئی ہے جس کا پیٹنٹ لیا جاچکا ہے۔

اگست تک سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 متعارف کرانے کا امکان اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی ممکنہ تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔ ویب سائٹ سی نیٹ نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ اپنا نیا فلیگ شپ فون 7 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے گی۔ اس سال سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ سیریز کے بیک وقت 2 مختلف فون متعارف کرائے جائیں گے جن کے ڈسپلے سائز مختلف ہوں گے جبکہ ایک 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہوسکتا ہے، دونوں فونز میں ہیڈفون جیک نہیں ہوگا۔ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں اوپری اور نچلے بیزل کو لگ بھگ ختم کردیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول کیمرا سائیڈ کی بجائے اسکرین کے اوپر سینٹر میں دیاج ائے گا۔ مختلف افواہوں کے مطابق گلیکسی نوٹ 10 کا ایک ماڈل 6?75 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے ورژن میں 6?3 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ دونوں فونز کی لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا خصوصاً نوٹ 10 پرو میں گلیکسی ایس 10 فائیو جی کی طرح تھری ڈی ٹائم آف فلائٹ سنسر بھی نظر آرہا ہے۔ اس سے قبل مختلف لیکس میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 10 میں 45 واٹ چارجنگ اسپیڈ دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کے کسی فون میں دی جائے گی، اس وقت سب سے تیز ہواوے میٹ ایکس فولڈ ایبل فون میں 55 واٹ چارجنگ سپورٹ ہے جبکہ اوپو کی سپر وی او او سی ٹیکنالوجی ہے جو کہ 50 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ ہر سال گلیکسی نوٹ سیریز کے فونز بنیادی طور پر گلیکسی ایس سیریز کے فونز کے بڑے ڈسپلے والے ورڑن ہوتے ہیں جس میں ایس پین اسٹائلوس ہی مختلف ہوتا ہے باقی پراسیسر اور کیمرے وغیرہ یکساں ہوتے ہیں، مگر اس سال بڑی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔