ایمزٹی وی (صحت)محکمہ صحت کی جانب سے مفت طبی کیمپ لگایا جائے گا، ۔
تفصیلات کے مطابق پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے علاج کیلئے مفت میڈیکل کیمپ 27 مئی بروز ہفتہ ضلع ہیڈ کواٹر اسپتال میرپورماتھیلو میں لگایا جائیگا جس میں ماہر سرجن پروفیسر ڈاکٹر مظہر جام آپریشن کرینگے مفت ادویات اور رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں سنگین بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہےبتایا جاتا ہے کہ شعبہ جرمیات میں صرف دو مستقل اساتذہ ہونے کے باوجود ایم فل پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرادیا گیا ہے جب کہ شعبہ کے چیئرمین نے اپنے بھتیجے اور بھتیجی کو ٹیسٹ میں بھی کامیاب کرادیا اس طرح جامعہ کراچی نے خود اپنے بنائے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، قانون کے مطابق اگر قریبی عزیز امتحان یا ٹیسٹ دے رہا ہو تو ٹیسٹ تیار اور چیک کرنے والا تمام معاملات سے علیحدہ ہوجاتا ہےلیکن ایسا نہیں ہوا اور دونوں پاس ہوگئے جب کہ شعبے کے چیئرمین چچا اور اسٹنٹ پروفیسر سوتیلی ماں تھی۔
ایمزٹی وی (تجارت)سونے کی تولہ قیمت 50ہزار روپے سے نیچے آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کی کمی سے 1251 ڈالر رہ جانے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 900 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 42 ہزار 771 روپے رہ گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر ردوبدل 730اور دس گرام 625.71 روپے پر برقرار رہی ہے۔