ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے جب کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ایمزٹی وی (صحت)ضیاء الدین کالج آف نرسنگ کی جانب سے نرسنگ اینڈ مڈ وائف کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں فلورینس نائٹنگل کو ان کی 197 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد عہد حاضر میں نرسز کی اہمیت اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائمری ہیلتھ کیئر مہتاب اکبر راشدی کا کہنا تھا کہ نرسنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے۔ ہماری صحت کی سہولتوں میں سب سے زیادہ اہم کردار نرسز کا ہے۔
نرسز طبی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ آج کا دن نہ صرف نرسوں کا بلکہ تمام انسانیت کا دن ہے اور اس شعبے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی نے خواتین کے حقوق و تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود پر فخر ہونا چاہئے کہ وہ اس معاشرے کی خدمت میں سب سے آگے ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔
اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر روزینہ کرمیلیانی کا کہنا تھاکہ انسان کی زندگی کا دارومدار صحت پر ہوتا ہے اور صحت کا دارومدار نرسز اور مڈوائفز پر ہوتا ہے۔ انہوں نے فلورنس نائٹنگل کی نرسنگ کے شعبے کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس شعبے کو تربیت یافتہ مقدس پیشہ میں تبدیل کیا ہے اور رنگ و نسل اور معاشی پس منظر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی صحت کے لئے کام کیا۔
ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پیر زادہ قاسم نے کہا کہ نرسز کو چاہئے کہ وہ عملی سوجھ بوجھ کے ساتھ مریضوں کی بہتری کے لئے کا م کریں ۔
ایمزٹی وی (صحت)ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فارنسک میڈیسن میں ڈی این اے اہمیت کے موضوع پر ڈائو میڈیکل کالج کے پروفیشنل ڈیویلپمیٹ سینٹر میں ایک سیمینارکا انعقاد کیا جس کامقصد نہ صرف اس شعبے کے پیشہ ور افرادکو یکجا کرنا تھا بلکہ انکی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرنا تھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ اس اہم سیمینا ر سے زیا دہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جائے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے اس معلوماتی سمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔پروفیسر خاور سعید جمالی، پرو ائس چانسلر آف ڈائو یونیورسٹی نے پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کے اس قدم کو سراہا ۔ پروفیسر فرحت مرزا، چیرمین ادارہ تحقیقاتی میڈیسن، جناح سند ھ میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ نا تجربہ کار افراد جنہیں ثبوت کو اکھٹا کرنے، انکی حفاظت کرنے، انہیں لیب تک پہنچانے کا ٹھیک سے انداذہ نہ ہوناہمارے نظام کی ایک بہت بڑی کمزوری ہے۔کراچی جیسے بڑے شہر میں ڈی این اے لیبارٹری کا نہ ہونا بھی ایک لمحہ فکریہ ہے، جہاں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ڈاکٹر نذہت اکرم جو کہ عالمی تحقیقاتی ادارے کی ممبربھی ہیں انہوں نے اپنی پریزینٹیشن میں ڈی این اے کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ ڈی این اے کو دنیا بھر میں تحقیقات کے لئے کیسے استعما ل کرتے ہیں، اسکا جانچنے کا طریقہ بھی بتایااور ساتھ ساتھ ڈی این اے کتنا زیادہ قابلِ اعتماد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صحیح تحقیقات اُسی وقت ممکن ہے جب ڈی این اے کی صحیح سائنسی طریقے سے جانچ کی گئی ہو۔اُنہوں نے ڈی این اے کے قانونی مقصد کے استعمال ، اُسکی احتیا ط تدابیراور اس کی منتقلی کے بارے میں بتایا۔ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ڈاکٹر رملہ ناز نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کی کوششوں سے اس اہم نظر انداز کئے گئے موضوع پر کام شروع کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی نے کہا کہ پاکستان میں تحقیقاتی عمل میں بہت ساری کمزوریاں ہیں ِ جن میں ملک میں میڈ یو لیگل سروس کی کمیِ اور لیب کا بڑے شہروں میں نہ ہونا شامل ہیں ۔
ایمزٹی وی (صحت)میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹراصغر عباس شیخ کی زیرنگرانی ڈائریکٹر فوڈ لیب ڈاکٹر حامد مصطفی، چیف فوڈ انسپکٹر شوکت علی اور فوڈ انسپکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں ناگن، یوپی، سخی حسن اور بورڈ آفس میں گٹکا فروشوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا اور مضر صحت گٹکا ضبط کیاجس میں گٹکا، مین پوری ، جیم ، ماوا شامل ہے، ٹیم نے گٹکا فروشوں کو گٹکا نہ بیچنے کی ہدایت کی، اس موقع پر دکانداروں نے گٹکا نہ بیچنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)سندھ کے تعلیمی بورڈز میں میرٹ پر ناظم امتحانات اور سکریٹری مقرر کرنے کی بجائے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی طرز پر بغیر انٹرویوز کے ناظم امتحانات اور سکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں 20 گریڈ کی ناظم امتحانات کی اسامی پر لیکچرار اور سفارشی رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مستقل ناظم امتحانات اور سکریٹریز کے بغیر دیئے
سیکرٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کئے ہوئے 26 ماہ گزرنے کے باوجود بھی سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات اور سکریٹریز کی تقرری نہیں کی جاسکی ہے ۔ یہ دوسرا سال تھا جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز بغیر مستقل ناظم امتحانات کے میٹرک کے بعد انٹر کے امتحانات دیئے۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کے تقرر کے لئے باقاعدہ اشتہارات بھی دئے گئے تھے جس کے نتیجے میں، کراچی کی تین تعلیمی بورڈز، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات اور سکریٹریز کے لئے 300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے جواب میں انٹرویوز بھی طلب کر لئے گئے تھے لیکن پھر یہ معاملہ رک گیا کراچی کے تینوں تعلیمی بورڈز سمیت اندرون سندھ کےتمام تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات مستقل نہیں ہیں اور سکریٹریز کے عہدے بھی خالی ہیں اور قائم مقام جونیئر افسران ان عہدوں پر تعینات ہیں،میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں 17 گریڈ کا ناظم امتحانات ہے.
تاہم اس صورتحال کے باوجو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قائم یونیورسٹیز اور بورڈز کا شعبہ2 سال قبل کی درخواستوں پر میرٹ پر تقرری نہیں چاہتا۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وزیراعظم نواز شریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلے کی تقریب کل صبح 11بجے داؤد یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منعقد ہوگی ۔
گورنر سندھ و چانسلر جامعہ داؤد انجینئرنگ محمد زبیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ داؤد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی صدارت کریں گے ۔
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلے میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کل 186؍ طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے تاہم گورنر سندھ محمد زبیر داؤد یونیورسٹی کے صرف پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دیں گے ۔
ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)بی ای کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر اسپیشل سکریٹری تعلیم کے عہدے سے ہٹائے گئے سید ذاکر علی کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کیخلاف کافی دستاویزی شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں اور میں، وزیراعلیٰ سندھ، آپ کو تقرر کرنے والی مجاز اتھارٹی کی حیثیت سے اس بات سے مطمئن ہوں کہ اس معاملے میں تحقیقات کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 4؍ اپریل 2017ء کوسنائے جانے والے فیصلے کے تحت، آپ سمیت 9؍ افراد کی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے بورڈز اور جامعات کے سیکریٹری، حکومت سندھ کو 18 اپریل 2017 کو ارسال کی گئیں۔
بورڈز اور جامعات کے سیکریٹری نے 26 اپریل 2017 کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ متعلقہ بورڈز اور جامعات کو بھیجی جانے والی اسناد اصل / درست ہیں۔ لیکن، آپ نے 1992 میں سیکشن افسر کی حیثیت سے اپائنٹمنٹ کے وقت 15432/1990 کے سیٹ نمبر کے تحت جو بی اے (پاس) کی ڈگری جمع کرائی تھی وہ جعلی ثابت ہوگئی ہے اور اس حوالے سے جامعہ کراچی نے 25 اپریل 2017 کو بھیجے جانے والے ایک خط میں صورتحال واضح کر دی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف تحقیقات کرانے کی کوئی ضرورت نہیں مگر ملازمت سے برخاست کرنے (ریموول فرام سروسز – اسپیشل پاورز) کے آرڈیننس مجریہ 2000ء کی شق نمبر 5 کی ذیلی شق 4 کے تحت اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دیتا ہوں، آپ یہ نوٹس ملنے کے 14 روز کے اندر اس وجہ کا اظہار کریں کہ مذکورہ بالا آرڈیننس کی شق نمبر 3 کے تحت آپ کو ایک یا اس سے زیادہ سزائیں کیوں نہ دی جائیں۔ اگر آپ نے اس ضمن میں کوئی جواب نہ دیا تو آپ کی خلاف اور آپ کی غیر موجودگی میں فیصلہ کیا جائے گا۔خط میں مزید کہا گیااس بات سے بھی آگاہ کریں کہ آیا آپ اس معاملے میں بذات خود پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلی/ کراچی)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینیٹرسجاد حسین طور ی کی سربراہی میں گزشتی روز ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں
ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نظام ختم کرنے اور داخلوں کیلئے پرانا طریقہ کار بحال کرنے کی سفارشات پیش کی ہے ،کمیٹی نے این آئی ایچ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ۔ جس میں کمیٹی کی سفارشات کے علاوہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی اور انکی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔
کمیٹی نے سینیٹر خالدہ پروین کے میڈیکل ٹیسٹ کی غلط رپورٹس دینے پر این آئی ایچ حکام کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسئلے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔ای ڈی این آئی آیچ نے کہا کہ این آئی ایچ کا ہر ٹیسٹ کی رپورٹ غلط نہیں ہوتی، 300 میں سے ایک دو ٹیسٹ غلط آجائیں تو کیا مسئلہ ہے غلطی کا امکان ہر وقت ہوتاہے ۔جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی مریض کا غلطی سے ہیپاٹائٹس تشخیص ہو جائے تو این آئی ایچ کے نزدیک یہ کوئی مسئلہ نہیں ،جب ادارے ایسے سوچ کے ساتھ کام کرینگے تو بہتری کہاں سے آئے گی۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا این آئی ایچ میں ٹیسٹوں کی غلط رپورٹس دینے والوں کو نوکری پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔
پی ایم ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر شبیر لہڑی نے کمیٹی کو بتایا کہ جعلی کلینکس بند کرنے کی شروعات ہوچکی ، اب تک لاہور میں جعلی کلینکس بند کرکے 100 سے زائد ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی بھی کی گئی ہے ۔کمیٹی نے ہومیوپیتھک کونسل انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ادارے اپنی کارکردگی بہتر اور مسائل پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کریں۔سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ملک میں گردوں کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے ایف آئی اے کو چاہیے کہ آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلاکر گردوں کے غیر قانونی کاروبار ملوث افراد کو گرفتار کرے ۔
ایمزٹی وی (مانچسٹر)برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے دھماکوں کے بعد اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اعلیٰ حکام وزیراعظم تھریسامے کو بریفنگ دیں گے ۔ ادھر کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ہے۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے دھماکوں میں اب تک 19افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 50افراد زخمی بتائے گئے ہیں ۔
دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہوں گے ۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا جس میں اعلیٰ برطانوی حکام وزیر اعظم ٹریزامے کو بریفنگ دیں گے ۔
برطانوی حکام کے مطابق دھماکا میوزیکل کنسرٹ کے اختتام پر ہوا۔ کنسرٹ کے بعد لوگوں نے باہر نکلنا شروع کیا ہی تھا کہ دھماکا ہوگیا ۔مقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتیس منٹ پر خودکش دھماکا ہواجس کے بعد مانچسٹر ایرینا اور اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔
واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا اور لوگوں کو ہدایت کی کہ اس علاقے سے دور رہیں۔
بم ڈسپوزل حکام نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر سوئپنگ کا کام شروع کیا۔ اس دوران وکٹوریا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروس معطل کردی گئی جبکہ مختلف ٹیکسی سروسز کی جانب سے ایرینا میں پھنسے افراد کے لیے مفت سفر کی پیشکش کی گئی ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ جانی نقصان دھماکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہوا۔ امریکی گلوکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے آریانا گرینڈے خیریت سے ہیں۔ مانچسٹر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بتایا جارہا ہے۔ مانچسٹر ایرینا ،یورپ بھر کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی
ایمزٹی وی (لاہور)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی تقریر میں پاکستان کا نام نہ لینا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی تعریف کے محتاج نہیں۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کو دنیا جانتی ہے، ٹرمپ کے ریمارکس کے محتاج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لیے ہی نقصاندہ ہوں گے، امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کو مثبت ردعمل ملا ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد ملک ہے اور اس کی اپنی خارجہ پالیسی ہے،امریکا کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے، سعودی عرب ہمارےلیےاہم ملک ہے،اس کے ساتھ ہماری گہری مذہبی وابستگی بھی ہےجبکہ ایران بھی ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے۔
راناثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی منفی سیاست کی سزا 2018ء کے عام انتخابات میں کاٹیں گے،اےلیول کے سیاستدان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن کےوقت نشہ کرنے والے سیاستدان غل غپاڑہ کرتے ہیں، منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔